Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 27 مئی، 2025
کون کہتا ہے کہ معجزوں کا زمانہ ختم ہو گیا،
معجزے اب بھی ہو سکتے ہیں۔لیبیا کے عازم حج عامر کے ساتھ ہونے والے واقعے کو معجزہ ہی کہا جا سکتا ہےعامر کے بغیر حج پرواز روانہ نہیں ہوگی‘، لیبیا کے شہری کے معجزاتی طور پر حج پر جانے کی کہانی جانیے۔لیبیا سے حج پر جانے والے شہری عامر قذافی کی معجزاتی کہانی نے سننے والوں کے ایمان کو تروتازہ کردیا۔لیبیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان عامر المہدی منصور ال قذافی نے رواں سال حج کا ارادہ کیا اور اسی ارادے کی تکمیل لیے لیبیا ائیر پورٹ پہنچ گئے۔لیبیا ائیر پورٹ پر عامر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب امیگریشن حکام نے ان کی کنیت ’قذافی ‘ کے سبب انہیں سکیورٹی مسائل کی بنا پر جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔کارروائی اتنی طویل ہوگئی کہ عامر کی نظروں کے سامنے ان کے گروپ کے تمام ارکان فلائٹ میں سوار ہوگئے لیکن عامر قذافی کاؤنٹر پر سفری کارروائیاں مکمل ہونے کا انتظار کرتے رہے حتیٰ کہ جہاز کے روانہ ہونے کا وقت آن پہنچا اور جہاز کے دروازے بند ہوگئے۔ جب عامر قذافی کی سکیورٹی کارروائی مکمل ہوئی تب تک جہاز کے دروازے بند ہوچکے تھے جس کے بعد طیارے کے پائلٹ نے دروازے دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا اور یوں یہ طیارہ عامر قذافی کے بغیر روانہ ہو گیا۔طیارے کے جانے کے باوجود عامر قذافی کو اللہ پر یقین تھا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ائیرپورٹ سے اس وقت تک نہیں جاؤں گا جب تک کہ انشااللہ حج کی طرف روانہ نہ ہوجاؤں‘۔اور پھر وہ معجزہ ہوا جس نے سب کو حیران کردیا ، اطلاع آئی کہ طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی ہے اور طیارہ مرمت کیلئے ائیر پورٹ واپس ٓآرہا ہے، مرمت کے بعد طیارے کے پائلٹ سے عملے نے درخواست کی کہ ایک مسافر رہ گیا ہے، اسے سوار کردیں؟ لیکن پائلٹ نے اب بھی انکار کردیا، اس کے باوجود عامر کو اللہ پر یقین تھا اور وہ یوں ائیر پورٹ پر جم کر کھڑے رہے۔جہاز ایک بار پھر روانہ ہوا لیکن اس بار بھی اطلاع آئی کہ طیارہ دوبارہ کسی خرابی کے باعث واپس آ رہا ہے، جہاز اترا اور فنی خرابی کی جانچ پڑتال کے بعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ’قسم کھاتا ہوں کہ جہاز اب عامر قذافی کے بغیر نہیں اڑسکتا، اس وقت تک جہاز نہیں اڑاؤں گا جب تک عامر سوار نہ ہو جائے‘۔اس کے بعد حکام کی جانب سے جلد از جلد عامر قذافی کو سفر کے لیے کلیئر کیا گیا اور پھر طیارہ تیسری کوشش پر عامر کے ساتھ بغیر کسی فنی خرابی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں