Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 19 جون، 2025
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف میرپورخاص : *ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے احکامات پر میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 04 ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل،غیر قانونی اسلحہ و دیسی شراب برآمد*▪️تھانہ ٹنڈو جان محمد BBC PK News Mir Pur khas Report Jadiv baouro chief
▪️ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد پولیس اسٹیشن انسپکٹر شاہنواز خاصخیلی نے ہمراہ ٹیم موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی. گرفتار ملزمان کی شناخت حسنین سموں، دلدار سموں، عبد الستار سموں کے ناموں سے ہوئی. یادرہے کہ ملزمان نے مورخہ 10.06.2025 کو ٹنڈو جان محمد کے رہائشی محمد اسلم سے جھڈو بائی پاس روڈ سے اسلحہ کے زور پر یونیک موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے جسکا مقدمہ نمبر 46/2025 زیر دفعہ 392,34 تعزیرات پاکستان فریادی کی مدعیت میں ٹنڈو جان محمد تھانے پر پہلے سے درج ہے. گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ ملنے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 47/2025 زیر دفعہ 25i سندھ آرمز ایکٹ ٹنڈو جان محمد پولیس اسٹیشن پر درج کرلیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اور ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے.▪️ تھانہ دلبر خان مہر▪️ایس ایچ او دلبر خان مہر پولیس اسٹیشن انسپکٹر عبد المجید گرگیج نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود گوٹھ عنایت اللہ بھرگڑی دیھ 227 میں دیسی شراب کی بھٹی پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو بھٹی پر دیسی شراب بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا.ملزم کے قبضے سے 230 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی. گرفتار ملزم کی شناخت مانو کولہی ولد بیجل کولہی کے نام سے ہوئی. گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 28/2025 زیر دفعہ 3/4 PEHO ایکٹ دلبر خان مہر پولیس اسٹیشن پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں