Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 5 جون، 2025
*ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل گھر میں کیسے داخل ہوا؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ثناء اور اس کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا جو ثناء سے دوستی کا خواشمند تھا، دونوں کے درمیان 29 مئی کو ملنے کا فیصلہ ہوا جس روز ثناء کی 17 ویں سالگرہ تھی۔نمائندہ جیو نیوز عمر حیات 29 مئی کو فیصل آباد سے تحائف لے کر اسلام آباد پہنچا اور 6 گھنٹے تک مسلسل ثناء کو فون کرتا رہا اور ملنے کا تقاضہ کرتا رہا جس پر ثناء اسے ٹالتی رہی اور کہتی رہی آدھا گھنٹہ رک جاؤ، ایک گھنٹہ رکو۔آخر میں 29 تاریخ کو ثناء عمر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیتی ہے جس کے بعد عمر تمام تحائف پھینک کر غصے میں فیصل آباد واپس روانہ ہوجاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کے بعد ان کی گفتگو دوبارہ شروع ہوتی ہے، ناراضگی کے بعد دوبارہ راضی نامہ ہوتا ہے جس کے بعد 2 جون کو دوبارہ ملنے پر دونوں راضی ہوتے ہیں، قتل کے روز دونوں کی ملاقات طے ہوئی۔عمر حیات 2 جون کو فیصل آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ میں صبح 5 بجے اسلام آباد 26 نمبر چنگی پہنچا اور وہاں اس نے آن لائن فورچیونر گاڑی بلوائی جس میں بیٹھ کر وہ ثناء کی رہائش گار کے قریب پہنچا، اور ڈرائیور سمیت وہ گاڑی کچھ دور پارک کرواکے مسلسل ثناء کو فون کرنے لگا۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق اس وقت چونکہ ثناء سورہی تھی تو اس نے فون نہیں دیکھا، جاگنے کے بعد ثناء سے عمر کا رابطہ ہوا جس پر ثناء نے اسے کچھ دیر میں ملنے کا کہا اور یہی سلسلہ 12 گھنٹے تقریباً شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا، 4:30 پر ثناء نے والدین کا گھر میں بتاکر عمر سے ملنے سے انکار کردیا۔عمر حیات گھر میں کیسے داخل ہوا؟نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ثناء اپنے والدین کے ہمراہ گھر کی پہلی منزل پر رہتی تھی، گراؤنڈ فلور پر دیگر کرائے دار رہائش پذیر تھے اور یہ بات عمر کو معلوم تھی، غصے میں عمر حیات اس کے گھر پہنچا اور اندر جانے کا راشتہ تلاش کرنے لگا۔گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر خاتون کسی کام سے باہر نکلیں اور دروازہ بھیڑ کر چلی گئیں، ہوا سے دروازہ کھلا تو عمر جو پہلے ہی موقع کی تلاش میں تھا وہ فوراً اندر گیا اور سیڑھیوں سے اوپر ثناء کے کمرے میں چلا گیا، اس وقت گھر میں ثناء اور اس کی پھوپھو ہی تھیں۔ثناء کی آخری گفتگو:ٹک ٹاکر عمر کو اپنے کمرے میں دیکھ کر وہ پریشان ہوجاتی ہے اور فوراً کہتی ہے کہ 'یہاں کیوں آئے ہو؟ یہاں تو کیمرے لگے ہیں، میرے گھر والے آجائیں گے، برائے مہربانی یہاں سے جاؤ'۔عمر حیات اس وقت مشتعل ہوتا ہے جس پر ثناء کہتی ہے 'میں تمہیں پانی پلاتی ہوں، ریلیکس'۔اسی دوران عمر نے ثناء کی بات نظر انداز کرکے پستول نکالی اور اس کے سینے میں دو گولیاں ماریں جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Sukkur: A young girl was shot dead in the name of honor in the limits of the New Pind micro police post.According to the police, the victim has been identified as Ansa Malik, who is said to be about 18 to 19 years old. According to initial reports, the girl was shot dead by her cousin Amanullah Malik allegedly on charges of corruption and fled the scene.The incident was reported to the police by the victim’s father Ali Sher Malik, after which the police immediately reached the spot and took the body into custody and shifted it to the Civil Hospital Sukkur for postmortem.Police say that the girl was targeted with a TT pistol while raids are being conducted to arrest the accused. The process of registering a case of the incident is underway and investigation has been started from various angles.
*سکھر میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل.* سکھر: مائیکرو پولیس چوکی نیو پنڈ کی حدود میں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان ل...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں