Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 6 جون، 2025
کراچی (پریس ریلیز)دنیا بھر میں عید کی خوشیاں، بلوچستان میں لوگ اپنے پیاروں کی عقوبت خانوں سے واپسی کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ سمی بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما سمی دین بلوچ نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عید کو عقیدت، احترام اور مذہبی جذبے سے منا رہے ہیں، BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
مگر بلوچستان میں لوگ اس دن بھی گھر کے آنگن میں بیٹھے اپنے پیاروں کی عقوبت خانوں سے واپس لوٹ آنے کی آس لگائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی اپنے شوہر، کوئی اپنے بھائی، کوئی اپنے بیٹے تو کوئی بیٹی اپنے والد کے زندان سے زندہ سلامت واپس آنے کی امید لگائے بیٹھی ہے۔ اس بار تو ایک بہن بھی اپنے بھائی کے ساتھ جبری گمشدگی کا نشانہ بنائی گئی ہے، جو تاحال لاپتہ ہے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت 3 MPO کے تحت پابند سلاسل ہے۔ ہر سو ایک کرب کا عالم ہے، ہر دوسرا گھر اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے ماتم کناں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “میں، سمی دین بلوچ، گزشتہ 16 سال سے اپنے والد کی بازیابی کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں۔ شاید بھول چکی ہوں کہ عیدیں اور عید کی خوشیاں کیا ہوتی ہیں۔”سمی دین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان جل رہا ہے۔ مسخ شدہ لاشیں اور جعلی انکاؤنٹر کا سلسلہ 2014 کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے جبری گمشدگی کو اب کالے قانون کے تحت قانونی بنانے کا بل بھی پاس کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جن وارداتوں نے بلوچستان کو اس نہج تک پہنچایا ہے، ان زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے انہیں کرید کر تازہ زخم دیے جا رہے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں