Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 5 جون، 2025
*ماڑی پور: گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدی کی نکلی، آخری بیان میں کیا کہا؟*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی: ماڑی پور میں گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی نکلی۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ یہ بظاہرخودکشی لگتی ہے، مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کےمقدمے میں جیل گیا تھا، خوددکشی کرنے والے قیدی کی شناخت رضاکے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قیدی کے خلاف 30 مارچ 2022 کو عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ قیدی رضا نے خودکشی سے قبل ویڈیو بنائی تھی جس میں اس نے کہا کہ جیل سے میں بھی قیدیوں کے ساتھ بھاگا تھا، فرار کے دوران میں بھی زخمی ہوگیا،جیل سے فرار ہونےکےبعد میں کافی دیرتک پیدل چلتا رہا۔پولیس کے مطابق ملیر جیل سے فرار126 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیاگیا ہے، 216 قیدی مجموعی طور پر فرار ہوئے تھے، 90 تاحال فرار ہیں، فرار قیدیوں کے گھروں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے اور انہیں جلدپکڑ لیا جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جو قیدی رضاکارانہ طورپر واپس نہیں آئے ان کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ جیل کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیاگیاہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں