Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 21 جون، 2025
راٹھی نندلال ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر ڈیلی بی بی سی پاک نیوز *مٹھی : ڈی آئی جی میرپورخاص نے ماڈل پولیس اسٹیشن مِٹھی، ضلع تھرپارکر کا افتتاح کیا*BBC PK News Tharparkar
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج، *جناب محمد زبیر دریشک* (PSP) نے آج ضلع تھرپارکر کے ہیڈکوارٹر مِٹھی میں جدید طرز پر قائم کردہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) تھرپارکر، جناب عادل میمن (PSP) سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔۔ یہ منصوبہ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایت اور وژن کے تحت مکمل کیا گیا، جس کا مقصد پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو بروقت اور مؤثر پولیس سہولیات فراہم کرنا ہے۔۔منصوبے کی نگرانی ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن نے خود کی، جنہوں نے ہر مرحلے میں ذاتی دلچسپی لے کر تھانے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔۔ماڈل پولیس اسٹیشن مِٹھی میں عوام کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی، شفاف طریقہ کار اور شہری دوست ماحول کو فروغ دیا گیا ہے، تاکہ تھانے کا نظام بہتر ہو اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے۔۔افتتاح کے موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص جناب محمد زبیر دریشک نے ماڈل پولیس اسٹیشن مِٹھی کے احاطے میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبز پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔*ڈی آئی جی میرپورخاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنا چاہیے اور جدید سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔**
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں