بدھ، 11 جون، 2025

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ: سینیئر وائیس پریزیڈنٹ ن لیگ ضلع عمرکوٹ سید صفدر حسین شاہ کی سالگرہ کی پروقار تقریبات، پانی کے بحران پر شدید اظہارِ تشویش عمرکوٹ : BBC PK News Umer Kot Om Prakash Hira Lal Report

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع عمرکوٹ کے سینیئر وائیس پریزیڈنٹ سید صفدر حسین شاہ کی سالگرہ کی پروقار تقریبات کا انعقاد پریس کلب عمرکوٹ اور زیدی ہاؤس میں کیا گیا، جہاں صحافیوں، سماجی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریس کلب عمرکوٹ میں صدر پریس کلب غلام محمد کنبھر کی جانب سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر سینیئر صحافی غلام مصطفیٰ مہر، سجاد علی شیخ، صحافی کانجی مل رکھیسر، صحافی وقاص یوسفزئی، صحافی سوائی مل رکھیسر و دیگر صحافی موجود تھے۔ شرکاء نے سید صفدر حسین شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب عمرکوٹ غلام محمد کنبھر نے کہا کہ سید صفدر حسین شاہ ایک مخلص، باکردار اور عوام دوست شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ عمرکوٹ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔ ان کی سیاسی، سماجی اور فلاحی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ نہ صرف اپنی جماعت کے ایک متحرک رہنما ہیں بلکہ ہر طبقے کی آواز بن کر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید صفدر حسین شاہ نے ہر پلیٹ فارم پر عمرکوٹ کے شہریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے، خاص طور پر پانی کے بحران جیسے اہم مسئلے پر ان کا دوٹوک مؤقف قابلِ تحسین ہے۔ وہ ایک ایسے رہنما ہیں جو عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ دوسری جانب زیدی ہاؤس عمرکوٹ میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے سید صفدر حسین شاہ کی سالگرہ کی ایک اور تقریب منعقد کی۔ کیک کاٹا گیا اور مبارکبادوں کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ڈاکٹر زاہد علی، ذاکر علی، ڈاکٹر غنی سموں، ڈاکٹر احسان بھنبھرو، جاوید پلی و دیگر نے شرکت کی۔سالگرہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سید صفدر حسین شاہ نے شہر میں جاری پانی کے سنگین بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے دن پر بھی عمرکوٹ کے شہری پینے کے صاف پانی کو ترس گئے۔ متعدد بار عوامی شکایات کے باوجود پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی۔ شہریوں نے عید کے دن پانی خرید کر گزارا کیا جبکہ انتظامیہ مکمل طور پر خوابِ خرگوش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عمرکوٹ کی عوام کو پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت دستیاب ہو سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...