Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 12 جون، 2025
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل۔کروڑوں فالوورز والے دُنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر کھابے لامے نے حکام کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑ دیا ہے۔.
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کھابے لامے کو ریاست نیواڈا کے مشہور شہر لاس ویگاس میں ویزے مدت ختم ہونے کے بعد قیام پر حراست میں لیا گیا تھا۔مقبول ترین ٹک ٹاکر افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے تھے اور اُن کے پاس اٹلی کی شہریت بھی ہے۔امریکی امیگریشن و کسٹمز کے محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کے بعد اُن کو ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم دیے بغیر ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کھابے لامے 30 اپریل کو امریکہ آئے تھے اور اپنی ویزا شرائط کے برخلاف زیادہ مدت قیام کیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے ای میل کے ذریعے کھابے لامے سے اُن کی حراست پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا مگر انہوں نے تاحال اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔کھابے لامے کی امریکہ میں حراست اور رضاکارانہ ملک بدری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرقانونی تارکین کے خلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈاؤن کے درمیان سامنے آئی ہے۔اس وقت امریکہ کی دو ریاستوں کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن نے مقامی آبادی کو مشتعل کیا اور ہزاروں شہریوں نے حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا ہے۔احتجاج نے پُرتشدد مظاہروں کی شکل اختیار کی جس پر قابو پانے کے لیے اب کیلیفورنیا کے بعد ٹیکساس میں بھی نیشنل گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں۔امریکہ سے رضاکارانہ واپسی کی اجازت سے ایسے افراد کو فائدہ ہوتا ہے جو دوبارہ قانونی طور پر وہاں جانا چاہتے ہوں۔ اگر امریکی امیگریشن ریکارڈ پر کسی غیرملکی شہری کی ملک بدری آ جائے تو وہ دس برس تک وہاں دوبارہ نہیں جا سکتا۔25 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر کو اُس وقت عالمگیر شہرت حاصل ہوئی جب کورونا کے وبائی مرض کے دوران وہ اپنی ویڈیوز میں ایک بھی لفظ کہے بغیر اپنا مدعا بیان کرتے۔اُن کے ٹک ٹاک پر 16 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔کھابے لامے نے 2022 میں ڈیزائنر برانڈ ہیوگو باس کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے۔ جنوری میں انہیں یونیسیف کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا۔انہوں نے پچھلے مہینے امریکہ پہنچنے کے چند دن بعد نیویارک شہر میں میٹ گالا میں شرکت کی تھی منقول۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں