Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 28 جولائی، 2025
از دفتر اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکھر رینج 28 جولائی 2025۔ *اردلی روم*BBC PK News
*آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے محکمہ پولیس کے اندرونی احتسابی عمل کے لئے پالیسی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے سکھر رینج کے پولیس افسران/ اہلکاروں پر کرپشن، غیرقانونی سرگرمیوں، اختیارات کا ناجائز استعمال و تجاوز،جرائم میں اضافہ و جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے الزامات پر اچھی شہرت کے حامل نامزد سینیئر افسران سے بعد از محکمہ جاتی انکوائری رپورٹس کی روشنی میں ایکشن/میجر و مائنر پنشمنٹ سزاؤں سمیت دوبارہ نوکری پر بحالی کی اپیلوں پر فیصلہ،شو کاز نوٹسز فائل کرنے،تنبیہ،ٹرانسفر کی درخواستوں پر انسپیکٹر سے لے کر کانسٹیبل رینک کے افسران و اہلکاروں کے لئے درجہ زیل احکامات جاری کیے گئے*۔*میجر پنشمنٹ*انسپیکٹر عمران خان بھیو سکھر،انسپیکٹر محمد رمضان ملاح گھوٹکی،کانسٹیبل عبدالجبار چنا سکھر کی ایک سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات۔ *مائنر پنشمنٹ* انسپیکٹر نظیر احمد منگی سکھر، انسپیکٹرسید آفتاب احمد شاہ گھوٹکی،انسپیکٹر سعید احمد میرانی خیرپور،سب انسپیکٹر رحمت اللہ سولنگی خیرپور، سب انسپیکٹر غلام صفدر بوزدار گھوٹکی،سب انسپیکٹر مہربان کولاچی گھوٹکی، اے ایس ائی تاج محمد ملک گھوٹکی، اے ایس ائی اعجاز علی گڈانی گھوٹکی، اے ایس ائی علی حسن ملاح خیرپور، ہیڈ کانسٹیبل عبداللہ کلوڑ گھوٹکی،کانسٹیبل فقیر محمد رند خیرپور کا ایک سال کا سالانہ انکریمنٹ روکنے سمیت سب انسپیکٹر سکندر علی لاکھیر خیرپور کا دو سال کا سالانہ انکریمنٹ روکنے کے احکامات۔*اپیلیں* سب انسپیکٹر ذوالفقار علی بھمبرو سکھر، سب انسپیکٹر حق نواز کلوڑ گھوٹکی،کانسٹیبل ثنا اللہ ماچهی گھوٹکی کو ضلعی ایس ایس پیز کی طرف سے دی گئی میجر پنشمنٹس سزاؤں کو ختم کرنے کے لیے کی گئی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔جبکہ ہیڈ کانسٹیبل عبداللہ کلوڑ گھوٹکی کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ایک سال کی سروس ختم کرنے کی میجر پنشمنٹ کو تبدیل کرتے ہوئے مائنر پنشمنٹ ایک سال کا انکریمنٹ ختم کردیا،کانسٹیبل شرف الدین ملک گھوٹکی کو ملنے والی میجر پنشمنٹ ایک سال کی سروس اور ہیڈ کانسٹیبل رینک سے کانسٹیبل کے رینک پر تنزلی کی سزا کو تبدیل کرتے ہوئے ایک سال کا انکریمنٹ ختم کرتے ہوئے دوبارہ ہیڈ کانسٹیبل کے رینک پر بحال کر دیا۔*نوکری پر بحالی کی اپیلیں*ضلعی ایس ایس پیز کی طرف سے دیں گئیں برطرفی کی سزاؤں پر سب انسپیکٹر خیر محمد لغاری گھوٹکی،برطرف ہیڈ کانسٹیبل علی اکبر بھٹو گھوٹکی، برطرف کانسٹیبل محمد شفیق پتافی گھوٹکی، برطرف کانسٹیبل معشوق علی بھمبرو گھوٹکی کی طرف سے برطرفی کی سزا کو ختم کرنے کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔جبکہ برطرف کانسٹیبل آصف علی شیخ سکھر کی برطرفی کی سزا کو (میجر پنشمنٹ ایک سال کی سروس ضبط) کرنے میں تبدیل کرتے ہوئے بحال کر دیا، برطرف کانسٹیبل عبدالنبی اجن خیرپور کی برطرفی کی سزا کو تبدیل کرتے ہوئے (میجر پنشمنٹ کمپلسری ریٹائرمنٹ) میں تبدیل کر دیا، برطرف کانسٹیبل عابد حسین مہیسر خیرپور کی برطرفی کی سزا کو تبدیل کرتے ہوئے (میجر پنشمنٹ کمپلسری ریٹائرمنٹ) میں تبدیل کر دیا۔*شو کاز نوٹسز فائل* انسپیکٹر دیدار حسین ابڑو خیرپور، انسپیکٹر جاوید علی میمن سکھر،انسپیکٹر سیف اللہ انصاری گھوٹکی،ہیڈ کانسٹیبل محمد سومر پھوڑ سکھر، ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد دایو رینج آفس،کانسٹیبل تیمور علی کورائی سکھر، کانسٹیبل ممتاز علی کورائی سکھر،کانسٹیبل بشیر احمد ملک سکھر،کانسٹیبل توفیق احمد مہر سکھر،کانسٹیبل زبیر احمد مہر سکھر،کانسٹیبل محمد ابراہیم ڈومکی سکھر رینج، کانسٹیبل انصاف علی گوپانگ سکھر کو رینج آفس کی طرف سے دیے گئے شوکاز نوٹسز بعد از محکمہ جاتی انکوائری میں الزامات ثابت نہ ہونے پر فائل کرنے کے احکامات۔*تنبیہ کے احکامات*انسپیکٹر مصور حسین قریشی گھوٹکی، انسپیکٹر عبدل علی پتافی گھوٹکی، انسپیکٹر رضوان ناریجو گھوٹکی،سب انسپیکٹر عبدالرزاق انصاری گھوٹکی،سب انسپیکٹر غلام صفدر بوزدار گھوٹکی،سب انسپیکٹر ثنا اللہ کونهارو، سب انسپیکٹر محمد پنیل منگی سکھر ،اے ایس ائی عبدالجبار پٹھان گھوٹکی، کانسٹیبل آصف علی سولنگی خیرپور، کانسٹیبل الطاف حسین جتوئی خیرپور، کانسٹیبل نظام الدین مری خیرپور، کانسٹیبل صدام حسین لاڑک خیرپور، کانسٹیبل اسد اللہ لاڑک خیرپور، کانسٹیبل نوید ممتاز بھٹو خیرپور، کانسٹیبل شیر زادہ پٹھان خیرپور، جونیئر کلرک برکت علی لاشاری ڈسٹرکٹ خیرپور کہ شوکاز نوٹسز میں تنبیہ کرتے ہوئے ائندہ محتاط رہنے کے احکامات۔*ڈی آئی جی سکھر رینج کی طرف سے* *اے ایس ائی رسول بخش دایو ویلفیئر آفیسر سکھر، کانسٹیبل مظفر حسین شیخ ویلفیئر برانچ گھوٹکی،جونیئر کلرک منور حسین وسان ویلفیئر برانچ خیرپور کو بحیثیت ویلفیئر برانچز میں تعیناتی کے دوران شہدائے پولیس کی فیملیز، انتقال کر جانے والے پولیس ملازمین کے لواحقین کو درپیش مسائل کے حل میں سستی اور غفلت برتنے کے مرتکب پائے جانے پر تینوں کا سالانہ ایک سال کا انکریمنٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ محتاط رہنے کے احکامات* ڈی آئی جی سکھر رینج نے مختلف رینجزز/ یونٹس سے واپسی پر ٹرانسفر کے لیے دی گئی درخواستوں اور سی پیک ڈیوٹیوں کی پوسٹنگ پر مقررہ وقت پورا کر کے رینج سکھر واپسی پر انسپیکٹر سے پولیس کانسٹیبل کے رینک تک کے (30) انسپیکٹر سے لے کر کانسٹیبل رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں کی سکھر خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں ان کے ٹرانسفر کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔*ڈی آئی جی سکھر نے اپنے پیغام میں واضح کیا* *کہ سرکاری فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی مجرمانہ سرگرمیاں، قانونی اختیارات سے تجاوز سماجی برائیوں میں ملوث سمیت خاص کر ہمارے ہیروز شہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر کے حوالے سے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب افسران و اہلکار کسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہوں گے اور ان کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی*
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں