Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 8 جولائی، 2025
*🔴یہ کیا عجیب ڈرامہ بازی ہے؟ کیا آپ فیصلہ سازوں کی مذمت کرتے ہیں؟👇*خبر: وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی، BBC PK News
ایک سال کے دوران ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اب 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جارہی، چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی، فیصلہ چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت*ایک بار پھر چینی کی امپورٹ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایک بار پھر اربوں روپے کمائے جائیں گے۔ ایک بار پھر اعلیٰ حکومتی مناصب پر فائز شخصیات نوازی جائیں گی۔ چینی ایکسپورٹ کرکے اربوں روپے کمائے گئے۔ اب چینی امپورٹ کرکے تجوریاں بھری جائیں گی۔دائرے کا ایک سفر ہے جس میں ہم چل رہے ہیں۔ دہائیاں گزرگئیں، کہا جاتا ہے کہ چینی اس قدر زیادہ ہے کہ ایکسپورٹ کرنے کے سوا چار نہیں۔ پھر چند ماہ بعد بتایا جاتا ہے کہ چینی کم پڑگئی، اس لیے امپورٹ کرنا ضروری ہے۔ذرا شوگر ملز مالکان کی فہرست نکالیں اور دیکھیں کہ کون کون اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہا ہے۔ خان صاحب کی حکومت میں شوگر اسکینڈل ہوا، آسمان سر پر اُٹھایا گیا۔ اب پھر وہی کچھ ہورہا ہے، مگر مکمل خاموشی۔ آخر یہ خاموشی کیوں؟ اور آخر کون ہیں وہ لوگ جوسال میں دوبار اربوں لوٹ کر پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں؟*جمال عبداللہ عثمان*
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں