Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 31 اگست، 2025
*💥مون سون کے نویں اسپیل نے بہت تباہی مچائی، سیلاب کیساتھ اربن فلڈنگ سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب*BBC PK NEWS Lahore M Azam Report
لاہور: ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے پنجاب میں مون سون کے نویں اسپیل نے بہت تباہی مچائی، سیلاب کے ساتھ اربن فلڈنگ سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے۔پنجاب میں سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہو گئی ہے جبکہ 2200 دیہات کے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں سے ساڑھے 7 لاکھ افراد اور لاکھوں مویشیوں کا انخلا کیا گیا، حکومت کی ساری توجہ انسانی جانوں کو محفوظ کرنے میں ہے۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا مون سون کے نویں اسپل نے کافی تباہی مچائی، بارش کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورتحال سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے، تازہ ترین بارش نے نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں حالات کو مزید خراب کیا، بارش کا پانی نکالنے کا کام سست ہو گیا ہے اور پہلے سے کھڑے پانی میں اضافہ ہو گیا ہے، بارش کے باعث پانی کی نکاسی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تینوں دریاوں میں شدید سیلابی صورتحال ہے، دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے، پانی کا بہاؤ دو لاکھ 11 ہزار 395 کیوسک ہو گیا ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاو دو لاکھ 53 ہزار تک پہنچ چکا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *ہفتہ 21 ذیقعدہ 1447ھ* *9 مئی 2026ء* آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی، وزیر خزانہ ...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں