Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 22 نومبر، 2025
*💥نچلے لیول پر شاید پورا کنٹرول نہ ہو مگر پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ممکن نہیں: مریم نواز*Jam Azam report Lahore
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ممکن ہے نچلے لیول پرکرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں۔27 ویں نیشنل ڈیفنس سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی، سیاسی بنیاد پر کوئی بھرتی نہیں کی گئی، کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں، ممکن ہے نچلے لیول پرکرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں، کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت کچھ کرچکے ہیں اور بہت کچھ ہونےجارہا ہے، ہم پرتنقید کرنے والے صحافی کی اہلیہ بھی یہ کہنے پرمجبور ہیں کہ پنجاب میں محفوظ سمجھتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں جلسوں میں رکیک جملے کہے گئے، والد کے ساتھ کھڑے ہونے پر جیل میں ڈال دیاگیا مگر آج مکافات عمل ہے، وہ جانتے تھے ان کو نہ گرایا گیا تو ہماری جگہ نہیں بنتی، سیاسی اخلاقیات کا معیار مقرر کرنا چاہیے،الزام لگایا ہے تو ثابت بھی کریں، گالم گلوچ اور الزام تراشی کا جواب پرفارمنس کے بیانیے سے دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، احتساب نہ ہونے پر پبلک سیکٹر میں پرفارمنس زیرو ہوجاتی ہے، احتساب اور جوابدہی کے احساس کے بغیرگڈ گورننس ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوف اور غصے سے کام نہیں لیا جاسکتا، بیوروکریسی کی طرف سے مثبت تعاون ملا، ناکامیوں کا ملبہ بیوروکریسی یا دوسروں پر ڈالنا میرا وطیرہ نہیں، 5 سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔مریم نوازن ے کہا کہ ووٹ نہ ملنےکا ڈر ہو تو کوئی اچھا کام نہیں کیا جاسکتا، تجاوزات اٹھانے پرلوگ ناراض بھی ہوئے، کہتے تھے بیٹی آتی ہے تو گھر چمکاتی ہے، ہم دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
BBC Pakistan News Digital News Details
*💫خبروں کی تفصیل💫* *💫بدھ5 شوال المکرم 1447ھ* *25 مارچ 2025ء💫* امریکا، ایران مذاکرات، میزبانی کیلئے شہباز کی پیشکش تہران اور ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں