کراچی میں میمن گوٹھ درسانو چنو میں باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور 4 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے میمن گوٹھ درسانو چنوحاجی راضو گوٹھ میں باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔
باڑے میں آگ بھڑکتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئی اورعلاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔
اس دوران باڑے میں موجود بیشتر مویشیوں کوبھی بچالیا گیا، باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور 4 بکریاں جھلس کرہلاک ہوگئیں۔
آتشزدگی کے دوران کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری طورپرباڑے میں آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔
جلنے والا باڑا پیر بخش بلوچ نامی شہری کا بتایا جاتا ہے،باڑے میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں