اتوار، 16 نومبر، 2025

*💥Karachi: Two incidents of theft at Sindhi singer's house, Rs 7 million kept in a canister missing*Report Jaidev Maheshwari Sindh



کراچی میں سندھی گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی دو وارداتوں میں 70 لاکھ روپے غائب ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بیدل مسرور نے اپنا پلاٹ 70 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، بیدل مسرور کے مطابق رقم دو حصوں میں تقسیم کرکے کنستر میں رکھی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق گلوکار کے گھر 12 نومبر کو 30 لاکھ روپے کی رقم چوری ہوئی جس کی انہوں نے رپورٹ بھی درج کرائی، 13 نومبر کو مزید 40 لاکھ روپے بھی چوری ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، کرائم سین یونٹ نے شواہد حاصل کیے ہیں، علاقے کی جیو فینسنگ بھی کروائی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

*خبروں کی تفصیل* *ہفتہ 21 ذیقعدہ 1447ھ* *9 مئی 2026ء* آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی، وزیر خزانہ ...