اتوار، 21 دسمبر، 2025

*💥Chaghi: 9 Afghan citizens illegally traveling to Europe killed in collision between oil tanker and pickup truck*

*💥‏چاغی: آئل ٹینکر اورپک اپ گاڑی میں تصادم، غیرقانونی طور پر یورپ جانیوالے 9 افغان شہری جاں بحق*

بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی کے قریب آئل ٹینکر اورپک اپ گاڑی میں ٹکر کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی چاغی محمد شریف کے مطابق حادثہ نوکنڈی کےقریب پیش آیا جہاں آئل ٹینکراورپک اپ گاڑی کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی چاغی کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔

ایس پی چاغی کا کہنا ہےکہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق تمام افراد افغان شہری ہیں جو کچے کے راستے سے سفر کر رہے تھے اور پاکستان کے راستے سے ایران اورپھریورپ جانا چاہتے تھے، حادثےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایس پی چاغی کے مطابق جاں بحق افراد کو قانونی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جائےگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

BBC Pakistan News Digital News Details

*💫خبروں کی تفصیل💫* *💫بدھ5 شوال المکرم 1447ھ* *25 مارچ 2025ء💫* امریکا، ایران مذاکرات، میزبانی کیلئے شہباز کی پیشکش تہران اور ...