ہفتہ، 20 دسمبر، 2025

*💥Motorways remain closed for traffic at many places in Punjab today due to heavy fog*

*💥پنجاب میں آج بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند*

پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات پر موٹرویز بند کردی گئیں۔

دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہورسےکوٹ مومن تک ، ایم 3 لاہور سے سمندری تک ، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کر دی گئی۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔

 موٹر وے پولیس کے مطابق دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں بھی دھند ہے،قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...