ہفتہ، 10 جنوری، 2026

💥کسی بھی سڑک پرجلسہ ہوگا تو حکومتِ سندھ سخت ایکشن لے گی: وزیر داخلہ کی پی ٹی آئی کو وارننگ*

BBC PK

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر کی کسی سڑک پر جلسہ ہوا تو حکومتِ سندھ سخت ایکشن لے گی۔

جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ شاید کراچی کے عوام نہیں ہیں اس لیے وہ میدان کے بجائے روڈ پر جلسہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا اجازت ملنے کے باوجود جلسہ گاہ چھوڑ کر 'روڈ شو' کرنے کا اصرار بہانے بازی ہے، گراؤنڈ سے باہر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی،کسی بھی سڑک پرجلسہ ہوگا توحکومتِ سندھ سخت ایکشن لےگی، سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جہاں جلسےکی اجازت دی وہیں جلسہ کرے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ حکومت کی رٹ کوچیلنج کرنےکی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔

ضیا لنجار کا مزید کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی صورت میں نتائج بھگتنا ہوں گے اور قانون کی خلاف ورزی پر جلسے کا اجازت نامہ بھی منسوخ ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت انتہائی تاخیر سے دی، جس کے باعث پی ٹی آئی نے مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...