*مورخہ: 08 مارچ 2026*
*مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد*
*پولیس افسران،سول بیوروکریٹ،وکلاء،سماجی رہنما،سمیت بڑی تعدادمیں پیشہ ور خواتین کی شرکت*
عالمی یوم خواتین کے موقع پر *لیڈی پلاٹون* کا قیام۔
دنیا بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی خواتین کے حقوق، وقار اور معاشرے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنے اور پیشہ ور وباصلاحیت خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں حیدرآباد پولیس کی جانب سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا
عالمی دن کی مناسبت سے حیدرآباد کی تاریخ میں پہلی بار قائم کی گئی *لیڈی پلاٹون* نے ایس ایس پی حیدرآباد کو سلامی پیش کی۔
سیمینار میں پولیس افسران، خواتین اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی
سیمینار کے دوران خواتین کے حقوق، ان کے تحفظ، معاشرے میں برابری اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ خواتین معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جبکہ خواتین سے متعلق جرائم کے خاتمے کے لیے بھی موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے
آپ نے مزید کہا کہ وومن ڈے منانے کا مقصد خواتین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور معاشرے میں ان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا ہے
*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں