بدھ، 1 اپریل، 2026

*Maryam Jauz Health Clinic Chak No. 255P has become a problem area due to the behavior and immorality of the health manager, the staff also protested*

صادق آباد: بنگلہ منٹھارکے نواحی چک نمبر 255 پی میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک میں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہیلتھ منیجر ڈاکٹر فیضہ نذر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہیلتھ منیجر کی جانب سے انہیں جعلی ڈیلیوریز ظاہر کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا، جبکہ حکم نہ ماننے پر دو ہیلتھ ورکرز شمیم اختر اور قمر یاسمین کو مبینہ طور پر تین گھنٹے تک کمرے میں بند رکھا گیا۔احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا غیر اخلاقی عمل کا حصہ نہیں بنیں گی۔ دوسری جانب ہیلتھ منیجر ڈاکٹر فیضہ نذر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ہیلتھ ورکرز گزشتہ چار ماہ سے کام نہیں کر رہی تھیں اور جب ان سے کارکردگی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بے بنیاد الزامات لگانا شروع کر دیے۔مزید انکا موقف جانتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*Maryam Jauz Health Clinic Chak No. 255P has become a problem area due to the behavior and immorality of the health manager, the staff also protested*

صادق آباد: بنگلہ منٹھارکے نواحی چک نمبر 255 پی میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک میں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہیلتھ منیجر ڈاکٹر فیضہ نذر کے خ...