*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
* 11 مئی 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
مہنگائی میں کمی اور عام آدمی کے ریلیف کیلیے اقدامات کیے جائیں، صدر مملکت کی وزیراعظم سے گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا کی ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات
کیا ہم صرف معرکہ حق کا جشن مناتے رہیں گے اور لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان
آبنائے ہرمز سب کے لیے بند ہے مگر تیل سب سے مہنگا پاکستان میں ہی کیوں ہے؟ سربراہ جے یو آئی
قومی اسمبلی اجلاس، بچت کے نام پر لوگوں کا برا حشر ہو چکا ہے، عوام ہاتھ والے پنکھے پر آگئے ہیں۔ یہ بتائیں کہ لالٹین پر کب آئیں گے، نعیمہ کشور خان
جنگ بندی کیلئے امریکا کو ’ذمہ دارانہ‘ تجاویز پیش کی تھیں، ایر_انی وزارت خارجہ
ٹرمپ کی جانب سے ایر_انی جنگ بندی تجاویز مسترد، ایر_انی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ایر_انی تجاویز احمقانہ ہیں، جنگ بندی معاہدہ بستر مرگ پر آخری سانسیں لے رہا ہے؛ ٹرمپ
ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد کرنے پر عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا
ایر_ان عارضی طور پر یورینیم افزودگی روکنے پر آمادہ مگر امریکی پابندی ماننے سے انکار، امریکی اخبار
ایر_ان کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، یورینیم قبضے میں لیا جائے گا، نیتن یاہو
لبنان؛ حضرت مریمؑ کے مجسمے کی بیحرمتی پر 2 اس را_ئیلی فوجیوں کو قید کی سزائیں
برطانیہ نے ایر_ان کی مدد پر 12 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
حـز ب اللہ کے ڈرون حملوں میں ایک اس را_ئیلی فوجی ہلاک اور 3 شدید زخمی
حـز ب اللہ سے جھڑپ میں 18 اس را_ئیلی فوجی مارے گئے ہیں، ایر_انی سرکاری ٹی وی
ناکا بندی سے اب تک ایر_ان آنے اور جانیوالے 61 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا گیا: امریکی سینٹ کام
ایر_ان اور امریکا کے درمیان باضابطہ ثالث اب بھی پاکستان ہے: ترجمان ایر_انی وزارت خارجہ
ٹرمپ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ کودوبارہ بڑے پیمانے پرشروع کرنے پر غور
دنیا کے دور افتادہ جزیرے پر ہنٹا وائرس، برطانوی پیراٹروپرز جہاز سے کودنے پر مجبور، ویڈیو وائرل
پاکستان کا بنوں پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے معاملے پر افـغـاـ ن طاـ لباـ ن حکومت کیخلاف سخت احتجاج
بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان کا افـغـاـ نستان کو دو ٹوک پیغام
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل
بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر 18 حملے ہوئے، ناکامی پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی گئی، انکشاف
حکومت اور اپوزیشن میں رابطے، وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت
اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار، وزیر اعلیٰ بلوچستان
محمود خان اچکزئی کی عمران خان سے ملاقاتیں بحال نہ ہونے پر پارلیمنٹ کو بند کرنے کی دھمکی
دو سال بعد بھی انتخابات کی ایک تہائی سے زائد انتخابی درخواستیں تاحال زیر التوا ہونے کا انکشاف
قطر سے ایل این جی سپلائی بحال ہوگئی، کل جہاز پورٹ قاسم پہنچ جائے گا، وزیر پیٹرولیم
آبنائے ہرمز کی بندش سے گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ، ایک اور کارگو جہاز لنگر انداز
خاتون کی دوسری شادی کو بنیاد بنا کر بچے کی حوالگی تبدیل نہیں کی جاسکتی، وفاقی آئینی عدالت
ملک بھر میں گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد 5.10 ملین ہوگئی، وزیراعظم کو بریفنگ
ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کی لیز منسوخی، 19 اپارٹمنٹ مالکان اور بینک آف پنجاب نے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی
ملک میں عید الاضحیٰ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کراچی کا ایک علاقہ پیرس اور دبئی سے بہتر ہے، شبر زیدی کا دعویٰ
پنجاب حکومت کا مدارس کے رجسٹریشن نظام کو یکجا کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی: انسانیت سوز تشدد کرکے نوجوان کو قــتــل کردیا گیا، لاش کی بےحرمتی بھی کی گئی
گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کیلیے نیا فیچر متعارف کرا دیا
وائٹ ہاؤس نے ایلون مسک کو بھی ٹرمپ کے دورہ چین میں شرکت کی دعوت دے دی
ٹرمپ کے دورۂ چین سے قبل امریکی فضائیہ کے C-17 طیارے بیجنگ پہنچ گئے
سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سے نافذ العمل
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایر_ان کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل
ایر_ان کے جواب پر امریکی صدر کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں: ایر_انی سرکاری میڈیا
بھارت کے ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کی جیت کے پیچھے چھپی دھاندلی بے نقاب
امریکا میں 2500 ڈالر سے زائد چائلڈ سپورٹ نادہندگان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
بجلی اتنی سستی کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، اویس لغاری
پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن
پاکستان نے مئی کیلئے اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر منسوخ کردیے
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، آغاز 22 مئی سے ہوگا
سندھ کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، محکمہ تعلیم
ملکی برآمدات سے متعلق اجلاس، وزیراعظم کا نئےکاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کیلئے حکمت عملی بنانے پر زور
ایوان کے اندر کیا حکمت عملی اپنائی جائے؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب
کراچی کے صنعتی زون کو پانی کی فراہمی کیلئے ’انڈسٹریل واٹر پارک‘ قائم
گزشتہ سال کے مقابلے ترسیلات زر میں اضافہ، اوورسیز پاکستانیوں نے اپریل میں 3.53 ارب ڈالر بھیجے
لاہور ہائیکورٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کو بطورضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت
لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں پر ابتدائی نیب انکوائری مکمل
پاکستانی شاہینوں نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور رافیل خاک میں ملا دیا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
ایر_ان میں مقیم مزید 4 افراد وطن واپس پہنچ گئے
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹوبہ ٹیک سنگھ: رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، ایم پی اے زخمی
ڈیرے پر فائرنگ سے 4 افراد قــتــل، اپم پی اے کرنل (ر) سردار ایوب سمیت3 افراد شدید زخمی، مریم نواز کا نوٹس
مستونگ: کسٹم گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے
فیصل آباد: 4 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش
کراچی میں دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ ، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی
شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا
بنگلادیش کیخلاف سیریز ، بابر اعظم فٹ ہوگئے، پریکٹس کا آغاز کر دیا
پاکستان سے تیار کردہ نفرت انگیز اے آئی ویڈیوز برطانیہ میں پھیلاکر پیسہ کمائے جانیکا انکشاف
ڈھاکا ٹیسٹ: چوتھے روز کے اختتام تک بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 152 رنز بنالیے، مجموعی برتری 179 رنز کی ہوگئی
فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے ہوگئی
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے دیکھتے رہیں بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجیٹل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں