پیر، 3 مارچ، 2025

*`*👏🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *03 مارچ 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

(1) آئی ایم ایف کے ساتھ تعارفی سیشن، گرین انیشیٹو رپورٹ جمع کرا دی گئی🚨 (2) اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ زور پکڑ گیا، برآمد کنندگان کھجوروں کی پیکنگ سے اسرائیل کا نام ہٹانے لگے🚨 (3) مہنگائی ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، فروری میں 1.5 فیصد ریکارڈ🚨 (4) بلوچستان: قلات میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا، ایک اہلکار شہید🚨 (5) پارا چنار میں راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے دھرنا دوسرے روز میں داخل🚨 (6) عمران خان سے کیوں ملنے نہیں دیا جارہا؟ ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کرتی ہیں، شیخ وقاص اکرم🚨 (7) راولپنڈی: عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل🚨 (8) حکومت کا مزید بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ🚨 (9) فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہو گئی🚨 (10) شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد🚨 (11) پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت سے مذاکرات کے بعد کل ہڑتال کی کال واپس لے لی🚨 (12) آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کروانے کا آپشن ہے، اویس لغاری🚨 (13) ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے، وزیر اطلاعات🚨 (14) خیبرپختونخوا: مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں شدید برفباری، اہم سڑکیں بلاک، نظام زندگی متاثر🚨 (15) وزیراعظم کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان، مزید کمی کیلئے پرامید🚨 (16) کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی🚨 (17) 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان جائزہ مذاکرات کا آغاز🚨 (18) اقتصادی جائزہ مذاکرات؛ آئی ایم ایف کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں چوری روکنے کا مطالبہ🚨 (19) پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشت گرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا🚨 (20) 2 ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام میں تاخیر فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی میں آڑے آگئی🚨 (21) میانمار میں 500 سے زائد پاکستانیوں کو جبری قید میں رکھے جانے کا انکشاف🚨 (22) امارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی ملک بدر، 50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد🚨 (23) ’چاند 2 دن کا ہے‘ بنوں میں علما پر تنقید کرنے والے شہری کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ🚨 (24) اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری🚨 (25) مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا، ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گئی🚨 (26) پنجاب: فری سولر پینل سکیم کا آغاز، وزیراعلیٰ کی انسٹالیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت🚨 (27) اعترافی بیان کیلئے دباؤ ہے، کہا گیا اعتراف کرلو گے تو کم سزا ملے گی، شیراز کا بیان🚨 (28) مصطفی عامر قتل کیس : ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ نے تحقیقات شروع کردیں🚨 (29) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی🚨 (30) بارشیں کم ہونے کی وجہ سے فصلوں پر فرق پڑے گا، سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ🚨 (31) آئی جی سندھ نے شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے بلوچستان حکومت سے مدد مانگ لی🚨 (32) بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد: شاہ زین مری کے 5 گارڈز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ🚨 (33) کراچی بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد کے مقدمے میں فریقین میں صلح ہوگئی🚨 (34) گورنر سندھ کا 9 ہزار ٹھیلے غریب افراد کو کاروبار کرنے کیلئے دینے کا اعلان🚨 (35) قائمہ کمیٹی کی ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں مستقل بنیاد پر بھرتیوں کی سفارش🚨 (36) فہد مصطفیٰ کی براہ راست شو میں ثنا جاوید کو طعنہ دینے کی ویڈیو وائرل🚨 (37) لاہور: بیلن سے سوتن کا سر پھوڑ کر لاش چھت پر چھپانے والی ملزمہ 5 روز بعد پکڑی گئی🚨 (38) پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشت گرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا🚨 (39) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی🚨 (40) بانی پی ٹی آئی کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم🚨 (41) وزیر اعظم نے سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی پر نوٹس لے لیا🚨 (42) کراچی: آج سحری میں گیس سپلائی مزید بہتر ہوجائیگی، ایم ڈی سوئی سدرن🚨 (43) ایران کے نائب صدر جواد ظریف مستعفی، دباؤ اور الزامات کا انکشاف🚨 (44) عمران خان کے شفاف ٹرائل تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز* تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل🚨 (46) پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام؛ حملہ آور فرار پر مجبور🚨 (47) سویلینز ٹرائل؛ اے ٹی سی ملزمان حوالگی کی کمانڈنگ افسر کی درخواست مسترد کرسکتی تھی، جسٹس جمال🚨 (48) عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری🚨 (49) کراچی: دو ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے والدین کا پولیس کیخلاف احتجاج🚨 (50) وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو🚨 (51) معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا: وزیراعظم🚨 (52) آزاد کشمیر میں شید برفباری، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان🚨 (53) گلیات میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند🚨 (54) بلاول بھٹو سے بلوچستان، سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، کارکردگی سے آگاہ کیا🚨 (55) مذاکرات کےدوران پی ٹی آئی کا واحد مطالبہ عمران کی رہائی تھا: مصدق ملک*(رپورٹ: عطامحمدمحمداسلم جئدیومھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)*

*کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی*

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، اس کارروائی کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تین مارچ 2016 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن کو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔بھارت طویل عرصے سے دوسرے ممالک میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کی واضح مثال 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی صورت میں دنیا کے سامنے آئی۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سے گرفتار کیا، جب وہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کا حاضر سروس افسر کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ یہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بے مثال مہارت کا ثبوت ہے، جس نے بھارت کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔حقیقت یہ ہے کہ بھارتی جاسوسوں کی نام نہاد "پیشہ ورانہ مہارت" صرف بالی وڈ کی فلموں تک محدود ہے۔کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس کے پورے دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کیا، جو معصوم پاکستانیوں کی جانوں کے درپے تھا۔دورانِ تفتیش، کلبھوشن نے تسلیم کیا کہ وہ بھارتی حکومت اور را کے احکامات پر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہا تھا۔ یہ تاریخی کامیابی، جو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حاصل کی، اپنی نوعیت کی منفرد مثال ہے۔ اس کامیاب انسدادِ دہشت گردی آپریشن کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ بھارت کے مذموم عزائم دنیا پر آشکار ہونے کے بعد پاکستان، بالخصوص پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ تاہم، بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی سے باز نہیں آیا اور اب وہ دوسرے ممالک، بشمول کینیڈا اور امریکا، میں بھی خفیہ آپریشنز میں ملوث پایا گیا ہے۔بھارت کے یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جن پر عالمی برادری کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔ یہ حقیقت بھارت کے لیے ہمیشہ ایک بدنما داغ بنی رہے گی۔ امید کی جاتی ہے کہ اب وہ کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کی سازش رچانے سے پہلے ہزار بار سوچے گا۔اس کے برعکس، پاکستان نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو اس سے ملاقات کا موقع فراہم کیا، حالانکہ وہ ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث تھا۔ بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا خواہاں ہے لیکن جب وہ خود دوسرے ممالک میں دہشت گردی کروانے میں ملوث ہے، تو وہ کسی بھی اعلیٰ بین الاقوامی عہدے کا اہل نہیں ہوسکتا۔پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی محافظ ہیں اور کسی بھی منفی قوت کو اپنی سرزمین پر قدم نہیں جمانے دیں گی۔

*خیبرپختونخوا: مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں شدید برفباری، اہم سڑکیں بلاک، نظام زندگی متاثر*

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں اتوار کی شام سے مسلسل بارش اور برف باری سے نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا اور قراقرم ہائی وے اور ریجن کی متعدد اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔

خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی مقامات پر شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ 2 روز کے دوران 2 انچ سے ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے، جبکہ مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں قراقرم ہائی وے سمیت اہم سڑکیں بلاک ہو گئیں۔

ایڈیشل ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان خرم رحمٰن جدون نے ڈان کو بتایا کہ بالائی کوہستان کے علاقے شیتیال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے بلاک ہوگئی۔


*لاہور: بیلن سے سوتن کا سر پھوڑ کر لاش چھت پر چھپانے والی ملزمہ 5 روز بعد پکڑی گئی*

*لاہور: خاتون نے سوکن کو بیلن سے قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر چھت پر چھپا دی*

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوتن کو قتل کرکے لاش چھپانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار خاتون نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں تعفن پھیلنے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو چھت پر ایک خاتون کی بوری میں بند لاش ملی، جسے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ مقتولہ اسی علاقے میں سوتن کے ساتھ رہائش پذیر تھی، حیرت انگیز طور پر مرنے والی خاتون کے غائب ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی، جس پر پولیس کو متقولہ کی سوتن پر شک گزرا، پولیس نے سعدیہ سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی، جس نے پوری واردات کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔

گرفتار ملزمہ سعدیہ نے انکشاف کیا کہ اس کا اپنی سوتن سے جھگڑا ہوگیا تھا، اس دوران اس نے بیلن اپنی سوتن کے سر پر دے مارا، سر پر چوٹ لگنے سے اس کی سوتن گر پڑی، بعد ازاں وہ ڈر گئی تھی، اس نے لاش چھت پر چھپا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر لاش برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ سعدیہ سے تفتیش شروع کر دی ہے، آلہ قتل بیلن بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔


*دو ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے والدین کا پولیس کیخلاف احتجاج*

*بیٹے کے قاتل/ قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ، والدین نے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج کیا*

کراچی: دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقتول صارم کےوالدین کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں نے احتجاج سے روکنے کی کوشش کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کم سن صارم کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

 دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ننھے صارم کے قاتل / قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی، جس پر صارم کے والدین نے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج کیا، انہوں نے پلے کارڈز تھام رکھے تھے جن پر اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔ 

مقتول صارم کے والد کا کہنا تھا کہ صارم کے قاتل آزاد ہیں ، پولیس قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہوگئی، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کو انصاف دیا جائے۔

مقتول صارم کےو الد نے الزام عائد کیا کہ ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر اہلکاروں نے ان سے بدتمیزی کی اور انہیں احتجاج سے روکنے کی کوشش کی۔

این جی اوز کے بابت نامور نقاد *اروندھتی رائے *کا ایک عالمانہ تجزیہ.

ایڈیٹر ۔۔۔انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ۔تفصیلات ۔۔نامور محقق و نقاد اروندھتی رائے کے مطابق این جی اوز درحقیقت ایک بے نتیجہ راستہ اختیار کرتی ہیں. ان کا اصل فائدہ یہ ہے کہ وہ سیاسی اشتعال کم کرتی ہیں اور جو چیزیں عوام کو اُن کے استحقاق کے طور پر میسر آنی چاہئیں, وہ انھیں امداد یا خیرات کے طور پر مہیا کی جاتی ہیں. این جی اوز عوامی نفسیات بدل ڈالتی ہیں وہ عوام کو انحصاریت کا شکار اور سیاسی مزاحمت کی دھار کو کُند کردیتی ہیں.یہ سرکار اور عوام یا ریاست اور رعایا کے درمیان بفر (Buffer) کا کام دیتی ہیں. وہ ہر دو فریقین کے موقف کی تشریح کرتی ہیں اور دونوں کے درمیان بات چیت یا مزاکرات کو سہل بناتی ہیں, وہ ایک ناجائز, غیرمنصفانہ اور غیر معقول جنگ کے دوران ایک "معقول شخص" کا کردار ادا کرتی ہے.آخری مرحلے میں این جی اوز اُن افراد یا اداروں کے سامنے جوابدہ ہوتی ہیں جو انھیں فنڈز مہیا کرتے ہیں.البتہ عوام, جن کے درمیان وہ کام کرتی ہیں, وہ انھیں جوابدہ نہیں ہوتی,علمِ نباتات کے ماہرین کی زبان میں اسے نشان دہی کرنے والی یا" نمائندہ نوع" کہا جاسکتا یے.ہم کہہ سکتے ہیں کہ نوآزاد خیالی جتنی زیادہ تباہی نازل کرے گی,این جی اوز اسی تناسب سے پیدا ہوتی چلی جائیں گی.اس کی وضاحت کے لیے اس سے بہتر کوئی مثال دستیاب نہیں کہ ایک طرف امریکہ کسی ملک پر حملہ کرے اور اسی وقت کسی این جی اوز کو رختِ سفر باندھنے کا حکم دے دے کہ جاؤ اور میرے حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی اور بربادی کے آثار کا یکسر صفایا کردو.یہ تصادم کو مذاکرات میں بدل ڈالتاہے ،مزاحمت میں سے سیاست کو نکال دیتا ہے.۔۔یہ مقامی عوام کی ان تحریکوں میں مداخلت کرتا ہے. جو روایتی طورپر اپنے وسائل پر انحصار کرتی ہیں. این جی اوز کے پاس فنڈز ہوتے ہیں جن کی مدد سے وہ اُن مقامی لوگوں کو اپنے ہاں ملازمت دے دیتی ہیں جن کے متعلق خیال ہو کہ دوسری صورت میں کسی مزاحمتی تحریک میں شامل ہو کر فعال کردار ادا کریں گے وہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ فوری نوعیت کا کوئی اچھا اور تخلیقی کام کررہے ہیں ( اور اس دوران وہ اپنی روزی بھی کمارہے ہوتے ہیں )خیرات دینے والوں اور لینے والوں کو بھی تسکین ملتی ہے.لیکن اس کے اضافی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں. حقیقی سیاسی مزاحمت ایسا " شارٹ کٹ" پیش نہیں کرتی.بشکریہ عرفان سیلرو کی وال سے ۔

سکھر ..ایس ایچ او ، روہڑی ثنا اللہ کھونہارو معطل ۔ کراچی ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ھدایت ۔ بحکم آئی جی پی سنندھ۔رپورٹ ۔۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف تفصیلات...سکھر ۔۔۔خبر کے مطابق آئی جی پولیس سندھ کے حکم پر ایس ایچ او روہڑی ثنااللہ کھونہارو معطل ۔ ثنااللہ کھونہارو کو ہیڈ کوارٹر کراچی رپورٹ کرنے کا حکم ۔

*قومی ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا امکان*

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تاحال نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا اور عاقب جاوید بطور ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہونگے۔ ذرائع نے بتایاکہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی کردی گئی جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی اورعباس آفریدی کی اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاداب خان کپتان، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر یوسف بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث روف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگئی۔

*پارا چنار میں راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے دھرنا دوسرے روز میں داخل*

*155 روز سے محاصرے میں ہیں، ٹل پاراچنار واحد مین شاہراہ ہے ، مین سڑک کے کھلنے تک دھرنا جاری رہے گا*پشاور: ڈی آئی خان : کرم میں راستوں کی بندش اور بدامنی کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا، دھرنے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی راستے کھولنے کے لیے نعرے لگائے۔نجی ٹی وی کے مطابق دھرنے کے منتظمین نے کہا کہ اپنے حقوق اور مظالم کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں ، رمضان المبارک کے باوجود ہمارے راستے مکمل بند ہیں، گزشتہ 155 روز سے ہم محاصرے میں ہیں، ٹل پاراچنار واحد مین شاہراہ اور ضلع کے تمام راستوں کو آمد و رفت کیلئے کھول دی جائے جب تک مین سڑک نہیں کھولی جاتی تب تک دھرنا جاری رہے گا۔انہوں ںے کہا کہ اگر آج رات تک سڑک نہیں کھولی گئی تو کل سے تمام راستوں کو حکومت کیلئے بھی بند کریں گے، دھرنا شرکا عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے مزید برداشت ختم ہوچکی ہے۔

*کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ*

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد آج سیکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آج پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت 1500 روپے بڑھ کر3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے بڑھ کر2 لاکھ 58 ہزار487 روپے ہو گئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2869 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل 5 روز کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
رپورٹ ، جئدیو مھیشوری کراچی 

*پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشت گرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا*

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے، افغانستان کی سرزمین دہشت گردوں کے لیے جنت بن چکی ہے، جہاں سے یہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری 2025 کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا تھا، ان ہلاک دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے جن میں سے ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت مجیب الرحمٰن عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی ہے۔

*عمران خان سے کیوں ملنے نہیں دیا جارہا؟ ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کرتی ہیں، وقاص اکرم*

*توہین عدالت کے باوجود نہیں ملنے دیا جارہا، سیاسی رفقاء، ان کی فیملی اور وزیراعلٰی کے پی کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا*

پشاور: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، ان حرکتوں سے حکومت کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے اور ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کررہی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، عدالتی فیصلے کے مطابق چھ لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔

*مہنگائی ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، فروری میں 1.5 فیصد ریکارڈ*

*مالی سال 2025 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 5.85 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 27.96 فیصد رہی تھی، ٹاپ لائن سیکیورٹیز*

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں تنزلی کا رجحان جاری ہے، یہ فروری 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح 1.51 فیصد پر آگئی۔

بروکریج فرم ٹاپ لائنز سیکیورٹیز نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی فروری 2025 میں 1.5 فیصد رہی، جو 113 مہینے کی کم ترین شرح ہے۔

ٹاپ لائنز سیکیورٹیز کے مطابق مہنگائی کی شرح میں مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ کمی ہوئی، جبکہ مالی سال 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 5.85 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 27.96 فیصد رہی تھی۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے نوٹ کیا کہ مہنگائی کی شرح ستمبر 2015 کے بعد سے کم ترین ہے۔


*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...