Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 9 مارچ، 2025
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 56 ہیڈلائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ کریں گے؟*👏🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *09 مارچ 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 *
(1) نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا🚨 (2) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب، صدر مملکت خطاب کریں گے🚨 (3) چینی کمپنی کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آن لائن تربیت دیں گے: وزیر اعظم🚨 (4) حامدالحق کی شہادت پر احساس ہوا حملہ میرے مدرسہ پر ہوا: مولانا فضل الرحمان کا اکوڑہ خٹک میں خطاب🚨 (5) علما کیخلاف بندوق اٹھانا جہا_د نہیں دہشت گردی ہے، تم مجا_ہد نہیں قاتل ہو، مولانا فضل الرحمن🚨 (6) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان🚨 (7) حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ🚨 (8) پشاور؛ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کا قتل، ملزم گرفتار، واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کا رنج تھا، ملزم کا اعتراف🚨 (9) پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے آج مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کرے گی🚨 (10) لاہور: ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور ساتھی پر کار سواروں کی فائرنگ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل🚨 (11) صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا🚨 (12) خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر مقامی رہنما اور کارکنان ناخوش، اعلامیہ جاری کردیا🚨 (13) احتجاج کا انوکھا طریقہ: لندن کے تاریخی ٹاور پر نوجوان فلسطینی پرچم کے ساتھ چڑھ گیا🚨 (14) لندن: بگ بین ٹاور پر چڑھ کر فلسطینی پرچم لہرانے والا شخص گرفتار🚨 (15) برطانیہ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ تالیوں اور سیٹیوں کی بجائے اذان سے گونج اٹھا🚨 (16) خیبرپختونخوا کے عوام نے افغان مہاجرین کے فوری انخلاء کا فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا🚨 (17) چودھری سالک حسین کا اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے پر نوٹس🚨 (18) وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی سیکرٹ سروس نے مسلح شخص کو گولی مار دی🚨 (19) بنوں حملے کا مقدمہ درج، 14 برقعہ پوش دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا🚨 (20) حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی🚨 (21) کسان اتحاد کا حکومت سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے، خریداری شروع کرنے کا مطالبہ🚨 (22) یو اے ای: صدقہ فطر ایک ہزار 900 فی کس، ایک روزہ چھوڑنے کا کفارہ 68 ہزار روپے مقرر🚨 (23) امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے قیدی کو گولیاں مار کر سزائے موت دے دی گئی🚨 (24) امریکا، سنگاپور، ملائیشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانی بے دخل🚨 (25) پاکستانیوں کی میزبانی بہت شاندار تھی، خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا تھا، نامور بھارتی صحافی🚨 (26) کوٹ ادو: چھاپے کے دوران خواتین سے بدسلوکی کے الزام پر اہلکاروں اور ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری🚨 (27) حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، لین دین موبائل ایپ سے ہوگا🚨 (28) کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ نے رمضان کے دوران پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا🚨 (29) کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق🚨 (30) کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی🚨 (31) پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والا منظم گروہ بے نقاب🚨 (32) نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت توقعات کے مطابق بہتر نہیں ہوئی، میئر کراچی🚨 (33) وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت🚨 (34) پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مالی بدعنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت🚨 (35) دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ منسوخ کیا جانا چاہیے، نثار کھوڑو🚨 (36) نوشہرہ؛ حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار🚨 (37) کراچی: مسلح ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ کر فرار🚨 (38) آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا🚨 (39) کراچی؛ مسلح ڈاکو دکان میں موجود خاتون کی طلائی چوڑیاں اتار کر لے گئے، ویڈیو وائرل🚨 (40) اسلام آباد؛ خاتون اور بیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج🚨 (41) کراچی: گلشن اقبال میں کٹا ہوا انسانی بازو ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا🚨 (42) کراچی: رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ ملنے والا ہاتھ شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق عبد الباسط نامی شخص کا نکلا🚨 (43) سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس گرفتار🚨 (44) شام میں خونریز جھڑپیں جاری: دو دن میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی🚨 (45) کے پی حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال، فنڈز کے صحیح استعمال کے لئے فریم ورک بنانے کا فیصلہ🚨 (46) صدر ایف پی سی سی آئی کا بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کا مطالبہ🚨 (47) ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام🚨 (48) سندھ رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کمانڈر کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار🚨 (49) نوشہرہ: وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر اختیار ولی کے گھر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل🚨 (50) پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24 گھنٹوں کے دوران 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے🚨 (51) امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اور پرانی ہے: شمشاد احمد🚨 (52) چاند پر پہلا 4 جی نیٹ ورک پہنچنے میں کامیاب، مگر کام کرنے میں ناکام🚨 (53) سولر پینلز صارفین کی نیٹ میٹرنگ، گرڈ بجلی صارفین پر 159 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا انکشاف🚨 (54) بابر اعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود، بھائی نے افطار کی ویڈیو شیئر کردی🚨 (55) ڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے بیٹی کو ونی ہونےسے بچانے کے لیے جان دیدی🚨 (56) باپ کا آڈیو نوٹ وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 3 پنچایتی گرفتار کرلیے جبکہ چوتھا فرار ہوگیا*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد، کراچی)
ایک صدی کا سفر ,روح افزا کے سنگایڈیٹر : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، بی بی سی نیوز پاک تفصیل: حکیم عبد المجید کے ہاں جو شربت کے معروف و مقبول
برانڈ *"روح افزا"* کے بانی تھے - خرفہ کے بیج، انگور، سنترے، تربوز، پودینہ، گاجر، تھوڑے پالک، خش خش، کنول، دو قسم کے سوسن کے پھولوں اور دمشقی گلاب کے عرق سے بنا روح افزا بطور ٹانک استعمال ہوتا تھا - لیکن لوگوں نے دیکھا کہ چمکیلے یا قوتی رنگ کے اِس شربت کے دو چمچ اگر ٹھنڈے دودھ میں یا صرف سادہ پانی میں گھول دیئے جائیں تو صرف خوش ذائقہ ہوتا ہے بلکہ دہلی کی جھلسا نے والی گرمی اور ریتیلی ہواؤں میں اُڑنے والے عجیب و غریب بخارات کا بھی اچھا توڑ ہے - جو مشروب بطور دوا شروع کیا گیا تھا، جلد ہی اِس علاقے میں گرمیوں کا مقبول ترین شربت بن گیا - روح افزا ایک کامیاب صنعت اور ہر گھر میں معروف ہوگیا - چالیس برس تک اُس نے بازار پر حکمرانی کی - پرانی دلّی کے ہیڈ کوارٹر میں تیار روح افزا دور دور تک بھیجا جاتا _____دکن میں حیدرآباد سے لے کر مغرب میں افغانستان تک - پھر بٹوارہ ہوگیا - ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نئی سرحد پر خدا کی شہ رگ کھل گئی اور دس لاکھ لوگ نفرت کا شکار ہوگئے - ہمسائے ایک دوسرے پر یوں ٹوٹ پڑے جیسے کبھی باہم آشنا نہ رہے ہوں، شادی بیاہ میں شریک نہ ہوے ہوں، ایک دوسرے کے گیت نہ گائے ہوں - فصلِ شہر میں داڑاریں پڑ گئیں - قدیمی خاندان (مسلمانوں کے) فرار ہونے لگے - نئے خاندان (ہندوؤں کے) آکر فصلِ شہر کے اردگرد بسنے لگے - روح افزا کو شدید نقصان پہنچا لیکن جلد ہی وہ بحران سے نکل آیا اور پاکستان میں اُس کی شاخ کھل گئی - ایک چوتھائی صدی گزرنے پر، مشرقی پاکستان میں قتلِ عام کے بعد اِس نے ایک شاخ نوزائیدہ ملک بنگلہ دیش میں بھی قائم کرلی - لیکن روح کو تازگی دینے والا روح افزا جو جنگوں اور تین تین ملکوں کی خونیں پیدائش جھیل کر بھی بچ گیا تھا، دنیا کی بیشتر اشیاء کی طرح بالآخر *"کوکا کولا"* سے مات کھا گیا؛ اقتباس : ارُندھتی رائے ناول #"بے پناہ شادمانی کی ملکیت صفحہ نمبر 29
کراچی: پی آئی بی کالونی میں مسلح افراد کی واردات ۔ شہری سے 04 لاکھ روپے چھین کر فرار ۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، بی بی سی نیوز پاک تفصیلات:
خبر کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار 05 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر ایک شہری سے 04 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔
کراچی: کراچی ایئرپورٹ کی اپگریڈیشن کا منصوبہ ، دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بھی لینڈ کر سکے گا ۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، بی بی سی نیوز پاک تفصیلات:
کراچی ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جاری ہے جس کے بعد یہ ایئرپورٹ دنیا کے سب سے بڑے طیاروں کو لینڈنگ کی سہولت فراہم کر سکے گا۔ اس منصوبے کے تحت رن وے کو مزید وسیع اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ جدید ترین اور بڑے جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے عمل کو محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق اس اپ گریڈیشن کے بعد کراچی ایئرپورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ہوابازی کے جدید ترین مراکز میں شامل ہو جائے گا، جس سے ملک کی معیشت اور بین الاقوامی ہوائی سفر کے فروغ میں اضافہ ہو گا۔یہ منصوبہ کراچی ایئرپورٹ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی ایک اہم کڑی ہے، جو مستقبل میں ہوابازی کی صنعت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔
ریٹرننگ آفیسر ضلع عمرکوٹ رجب سٹھیو کا جانبدارانہ کردار ، امیدوار کے کاغذات نامزدگی برائے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ کی ٹریو کاپی (نقل کاپی ) شہری کی درخواست دینے کے باوجود بھی شہری کو دینے سے انکار۔رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر ، ڈیلی بی بی سی نیوز پاکتفصیلات: عمرکوٹ :
ضلع عمرکوٹ کے حلقہ این اے 213 کے ریٹرننگ افسر رجب سٹھیو نے اُمیدوار کے کاگزات نامزدگی فارم کی ٹریو کاپی شہری کو دینے سے انکار کردیا، شہری نے آر او افسر کو درخواست کی تھی کہ ان امیدواران کے کاگزات دیے جائیں تاکہ معلوم ہوسکے وہ 62، 63 اور 63 A قانون پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔۔۔ نوٹ: فہرست میں لکھے گئے امیدواران کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔۔ آر او کیوں انکے کاگزات نامزدگی اور دستاویزات کی کاپی نہیں دے رہے ؟ ماہرین قانون کے مطابق اسکروٹنی کے لیے ٹریو کاپی ووٹر کو دینا لازم ہوتا ہے اگر وہ درخواست لگاتا ہے ۔
کل جیمز ہیریسن کا انتقال ہو گیا جس کے خون کے عطیے نے لاکھوں بچوں کی جان بچائی۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف تفصیلات: *
جیمز ہیریسن جو 27 دسمبر 1936، کو آسٹریلیا میں پیدا ہوے تھے ، کل 03 مارچ 2025 کو وفات پا گئے۔*جیمز ہیریسن کی کہانی غیر معمولی ہے، جن نے اپنے خون کے عطیہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے لاکھوں زندگیاں بچائیں۔*جب وہ 14 سال کے تھے، ان کے سینے کی بڑی سرجری ہوئی، جس میں انہیں خون کی ضرورت پڑی۔ اس تجربے نے انہیں خون عطیہ کرنے کی تحریک دی۔*جیمز کے خون میں ایک نایاب Rh(D) Immune Globulin اینٹی باڈی تھی، جو Rhesus disease (ایک ایسی حالت جس میں ماں اور بچے کے خون کے گروپ کے فرق کی وجہ سے نومولود کی جان کو خطرہ ہوتا ہے) کے علاج میں مددگار تھی۔*انہوں نے تقریباً 60 سال تک خون عطیہ کیا اور 1,100 سے زیادہ مرتبہ پلازما ڈونیٹ کیا۔*ان کے خون سے بننے والی "Anti-D" ویکسین نے 25 لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیاں بچائیں، جن میں ان کی اپنی بیٹی بھی شامل تھی۔*آسٹریلوی قوانین کے مطابق، 81 سال کی عمر میں انہیں خون عطیہ کرنے سے روک دیا گیا۔*جیمز کی زندگی قربانی، خدمت، اور ایک فرد کی غیرمعمولی انسانی ہمدردی کی ایک عظیم مثال ہے❤️منقول
"برطانیہ کے امیر ترین پاکستانی پیر"ایڈیٹر : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ڈیلی بی بی سی نیوز تفصیلات:
انگلینڈ میں مقیم چند پاکستانی پیر صاحبان کی دولت کا تخمینہ اندازا"آف شور دولت اور ٹرسٹ اس میں شامل نہیں نمبر 1» صوفی جنید نقشبندی Grandson صوفی عبداللہ نقشبندی ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ گھمکول شریف ، برمنگھم 132 ملین پاؤنڈ۔ پاکستانی 290 ارب تقریباًنمبر 2» پیر سلطان نیاز الحسن باہو ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ سلطان باہو ، برمنگھم۔ 80 ملین پاؤنڈ ، 176 ارب روپے تقریباً نمبر 3» پیر سلطان فیاض الحسن باہو ، اسسٹنٹ سجادہ نشین آستانۂ عالیہ سلطان باہو ، برمنگھم 83 ملین پاؤنڈ ، 183 ارب روپے تقریباً نمبر 4» پیر نورالعارفین صدیقی ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ نیریاں شریف ، برمنگھم ، 77 ملین پاؤنڈ ، 170 ارب روپے تقریباً نمبر 5» پیرزادہ امداد حسین ، مہتمم جامعہ الکرم نوٹنگھم ، 76 ملین پاؤنڈ ، 168 ارب روپے تقریباً نمبر 6» پیر معروف حسین شاہ نوشاہی ، آستانۂ عالیہ نوشاہیہ بریڈفورڈ ، 68 ملین پاؤنڈ ، 150 ارب روپے تقریباً ( پیر معروف حسین صاحب برطانیہ میں وارد ہونے والے سب سے پہلے پیر ہیں ، موصوف اپریل 1961 میں برطانیہ تشریف لائے ، اور اون کی فیکٹری میں مزدوری شروع کی ، چند ماہ بعد بریڈ فورڈ میں تبلیغ الاسلام کے نام سے ایک مکان میں مسجد بنائی ، لیکن مریدین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اگلے 18 سال ملوں میں مزدوری ہی کرتے رہے ، اس وقت بریڈفورڈ اور گرد و نواح میں تیس سے زائد مکانات میں تبلیغ الاسلام کے نام سے مساجد بنا چکے ہیں ، اور ان تمام پراپرٹیز کے بلاشرکتِ غیرے مالک بھی ہیں ، لیکن ان مکانات کی مالیت 68 ملین پاؤنڈ اس میں شامل نہیں ، پیر صاحب اس لحاظ سے بھی بدقسمت ہیں کہ پاکستان میں کسی بڑی گدی کے سجادہ نشین نہ ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں ان کے مریدین کی تعداد ابھی تک بیس ہزار سے کم ہے ) نمبر 7» پیر سید عبدالقادر جیلانی سابق خطیب ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی ، مہتمم دارالعلوم قادریہ جیلانیہ لندن ، 62 ملین پاؤنڈ ، پاکستانی 139 ارب روپے تقریباً نمبر 8» پیر منور حسین جماعتی سجادہ نشین آستانۂ عالیہ امیرِ ملت پیر جماعت علی شاہ برمنگھم ، 60 ملین پاؤنڈ ، پاکستانی 134 ارب روپے تقریباً نمبر 9» پیر حبیب الرحمن محبوب ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ ڈھانگری شریف ، بریڈفورڈ ، 32 ملین پاؤنڈ ، پاکستانی 71 ارب روپے تقریباً نمبر 10» پیرعرفان مشہدی ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ بکھی شریف بریڈفورڈ ، پیر عرفان شاہ صاحب ان پیروں میں سب سے غریب ترین پیر ہیں کیونکہ ان کی دولت 2 ملین پاؤنڈ یعنی پاکستانی صرف 44 کروڑ روپے ہے۔تلک عشرة کاملةمندرجہ بالا تمام دس پیر صاحبان کا تعلق پاکستان اور آزاد کشمیر سے ہے۔ جو برٹش نیشنیلٹی ہولڈر اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔یہ اعداد و شمار برطانوی ذرائع سے حاصل کردہ ہیں انکے علاوہ بہت سے پیر صاحبان جنہوں نے اپنی دولت ٹرسٹ ( NGOs ) کے پردے میں چھپائی ہوئی ہے۔ وہ اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔نیز پاکستان میں مقیم جو پیر صاحبان سالانہ یہاں سے اربوں روپے کے نذرانے بٹورنے کے لیئے تشریف لاتے ہیں وہ بھی اس لسٹ میں شامل نہیں۔مندرجہ بالا دس پیر صاحبان کی اجتماعی دولت سے کئی گنا زیادہ دولت کے مالک “ پیر ہاشم الگیلانی البغدادی “ ہیں ، جو آستانۂ عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانی رح بغداد کے گدی نشین ہیں ، یہ پیر صاحب بھی برٹش نیشنلیٹی ہولڈر اور مقیمِ برطانیہ ہیں۔ جیسے پاکستانی نژاد برطانوی پیر کبھی کبھی پاکستان دورہ پہ تشریف لے جاتے ہیں ، اسی طرح یہ بھی کبھی کبھی بغداد کے دورہ پہ تشریف لے جاتے ہیں۔یہ ساری دولت اس غریب ملک کے غریب عوام کی طرف سے اپنے دکھوں اور مصیبتوں کو کم کرنے کی نیت سے بطور چڑھاوا چڑھائی جاتی ہے جس سے اس عوام کی مشکلات کم ہوتی ہیں یا نہیں. یہ اللہ تعالٰی کی ذات بہتر جانتی ہے لیکن ان پیروں کی نسلیں خاصی پھل پھول رہی ہیں. اس سلسلے میں سابقہ پیر آف گولڑہ شریف کی تقاریر بہترین پند و نصائح سے بھرپور ہیں. ویسے بھی جن کے ماں باپ زندہ ہوں اُنہیں کسی اور سے دعا کروانے کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہیئے. اوّل و اوّل تو نیب یا کسی اور ملکی ادارے کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ان پیروں کے ذرائع آمدن پوچھ سکے یا یہ کہ یہ دولت ملک سے باہر کیسے گئی؟ اور اگر ایسا ارادہ کبھی بن بھی جائے تو یہی عوام (مُریدین) اپنے پیر کی دولت بچانے کے لیئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گی اور اسے جنّت میں بطور شہید جانے کا آسان نسخہ ہاتھ آ جائے گا. یہی مُریدین اپنی غربت کا ذمّہ دار حکومت کو ٹھہرا کر اپنے پیروں کو پتلی گلی سے نکال دیتے ہیں لیکن انکی طرف انگشت نمائی نہیں ہونے دیتے. یہی کمزور عقیدہ لوگوں کا نسلی وطیرہ ہے. حیران ہوں کہ پاکستان کیوں اس حال میں ہے جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات ہی پوری نہیں ہو رہیں عوام بدحال جبکہ "اشرافیہ" ؟؟؟؟؟؟؟اللہ تعالٰی سب کو ہدایت عطا فرمائیں. آمین ثمہ آمین *پسِ نوشت!!"آج ایک بڑے پیر صاحب کی جدید ترین کار جس کی پاکستان میں مالیت دس کروڑ سے زیادہ ہے ، بمپر پر معمولی سکریچز ختم کروانے میرے پاس تشریف لائے ( پیروں کی گاڑیاں بھی تو مقدس ہوتی ہیں نا 😜 ) تو سوچا کہ کیوں نا غریب ترین پیر صاحبان کی دولت کا امیر ترین مریدین کے سامنے پول کھولا جائے🤐🤐Zeeتحریر و تحقیق ؛ صاحبزادہ ضیاءالرحمٰن ناصر سجادہ نشین آستانۂ عالیہ *“ کار باڈی ریپئر سینٹر “* مانچسٹر شریف، برطانیہ۔ منقول
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...