Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 11 مارچ، 2025
💫 *خبروں کی تفصیل💫*بدھ 11؍رمضان المبارک 1446ھ 12؍مارچ 2025ء*🌟آج کا اخبار اہم خبریں🌟*
*بولان، ٹرین ہائی جیک، 104 بازیاب، 16 دہشت گرد ہلاک*سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے پہلے دن 100 سے زائد افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کی سفارش*190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین یونیورسٹی بنائیں گے، وزیراعظم کا اعلان*نئی کینالز کو لیکر سندھ میں بہت خدشات ہیں، اس پر متفقہ فیصلے لینے چاہئیں، بلاولایک مرتبہ کیلئے لاگو کیا گیا سپر ٹیکس کیا قیامت تک چلے گا؟ سپریم کورٹمعاشی استحکام آرہا ہے، چینی افغانستان اسمگل نہیں، ایکسپورٹ کی، وزیر خزانہ*پاکستان نے IMF کو بجلی کی قیمت 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر راضی کرلیا*’’کتے کی قبر‘‘ تاریخی مقام، دو صوبوں کے مابین ملکیتی دعوے پر نیا تنازعپاکستان کے معدنی خزانے: حکومت عالمی سرمایہ کاروں کو پیش کرنے کیلئے مکمل تیارپراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے ڈالرز کی بیرون ملک منتقلی کا انکشافمعاشی بہتری ہوتے ہی دہشتگردوں کے حملے تیز ہوجاتے ہیں، طلالامریکی ناظم الامور کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتان لینڈر یونیو سروس کی گریڈ 21 کی افسر شاہ بانو ڈی جی ( اسپیشل انیشٹیو) تعیناتمصطفیٰ عامر قتل: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیعکار حادثہ میں ہلاکت کا کیس، سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی کو بری کرنے کا فیصلہ چیلنجماہی گیری اور لائیو اسٹاک سے وابستہ افراد کو رہنمائی فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ سندھپاکستان میں حالات بہتر، سب کچھ برا نہیں ہورہا، تجزیہ کارپاکستانی سفیر کو لاس اینجلس ایئرپورٹ سے واپس بھیجنے کا معاملہ، تحقیقات شروعسوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں سے دوبارہ پوچھ گچھوفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری نہیں دی، غور موخرپاکستان موسم سرما کی آلودگی سے باہر نکل آیاانسانی اسمگلنگ، 84 ایجنٹوں کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکمسائبر کرائم، قتل کے ملزمان سمیت 71 پاکستانی 13 ممالک سے بے دخل۔NLC، خلیجی ممالک کیلئے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغازجعفر ایکسپریس کے شہید ڈرائیور کا تعلق چھانگا مانگا سے تھاقومی اسمبلی کا اجلاس ایجنڈے کی کارروائی کے بغیر ملتویافغانستان میں موجود 20 سے زائد دہشتگرد تنظیمیں دنیا کیلئے خطرہ، پاکستانیوکرینی صدر نے تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، امریکی صدر کے مندوب کا دعویٰاپوزیشن اور حکومت کا قومی اسمبلی اجلاس میں تعلقات کار قائم کرنے پر اتفاقبیوی پر لازم ہے کہ دوسری شادی کیلئے شوہر کی مدد کرے، پروفیسر جامعہ الازہررابطہ کاروں کی عمران سے ملاقات، JUI کے مطالبات و خدشات پر مشاورتوزیراعظم کا شاہراہ قراقرم کی بندش کا نوٹس، رکاوٹیں ہٹانے کا کام تیز کرنیکی ہدایتروس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی کےلئے تیار ہیں، یوکرینوفاقی سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم چیئرمین پی ٹی سی ایل مقررسویلینز کا ملٹری ٹرائل کیسے ہوسکتا، یہی سوال میرے ذہن میں اٹکا ہے، آئینی ججحب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی سپلائی میں کمیپیپلز پارٹی وفاق سے علیحدگی اختیار کرے، دریائے سندھ بچاؤ تحریک، جمعہ کو احتجاج کا اعلانپاکستان کی سفری اور سیاحتی مارکیٹ کے ریونیو میں اضافے کا امکاناستحصال، بدسلوکی اور ہراسگی سے بچوں کے تحفظ کی فوری ضرورت ہے، فوزیہ وقارانٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی روکنا ہوگی، تجزیہ کارسندھ کے نوجوان جیو جیسٹو میں اعزازات نام کرسکتے ہیں، بخیت عتیق الرومیتیدبئی پولیس کا غیر قانونی دوکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن، دس گرفتاررواں سال چینی کی پیداوار کا تخمینہ 59 لاکھ میٹرک ٹن، پسماعدالتی احکامات کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو چیف ٹیکنیکل آفیسر کا چارج تفویضسائنس فاؤنڈیشن چیئرمین چارج نہ ہونے سے ریٹائر افسران گریجویٹی سے محرومسرجانی ٹاؤن، گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران خطرناک اسلحہ برآمدکے ڈی اے کے 50؍ افسران کی پرسنل فائلز ریکارڈ سے غائبمحمد مرتضیٰ نور پاک افریقا ایجوکیشن فورم کے کنوینر نامزدہراسگی کی کئی اقسام، آج کل سائبر ہراسمنٹ عام، مقررینسعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں کیلئے کنٹینرز شپ سروس شروععلیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی۔FGEHA؛ سیکٹرG/13 ایفرو پراجیکٹ کا آڈٹ کرانے کی منظوری دیدیوفاقی اداروں کیخلاف 3 لاکھ 70 ہزار شکایات، بیشتر کے فیصلے 60 روز میں کر دیئےکامران قریشی نے پانچ مرتبہ اور ملزم ارمغان قریشی نے ایک مرتبہ امریکہ کا سفر کیا، ٹریول ہسٹری حاصل کر لی گئیپاکستان شریعت کونسل کا یوم تحفظ ناموسِ رسالت منانے کے فیصلے کا خیرمقدمایف بی آر کے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر مشہور الیکٹرانکس آؤٹ لیٹ اور بیکری سیلکارٹل سے قیمتوں میں اضافے میں ملوث سٹیل سپلائرز کو شوکاز نوٹس جاریبلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ انجینئرنگ کے محمد نیاز کو تیسرا عہدہ بھی مل گیاایف آئی اے لاہور، فروری میں 641 شکایات، 402 انکوائریز، 147 مقدمات
ایڈیٹر ... انجنیئر جئدیو مھیشوری ایک ٹویوٹا کرولا کے دروازے پہ ڈینٹ تھا۔ اس کے مالک نے ڈینٹ والا دروازہ کبھی مرمت نہیں کرایا. کوئی پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔
سننے والا اس کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر قدرے حیران ہوتا اور پھر سمجھتے، نہ سمجھتے ہوئے سر ہلا دیتا؛-سرگوشی سنو گے یا اینٹ سے بات سنو گے ! ایک نوجوان بزنس مینیجر اپنی برانڈ نیو ٹویوٹا کرولا میں دفتر سے ڈی ایچ اے میں واقع گھر جاتے ہوئے ایک پسماندہ علاقے سے گزرا جو مضافات میں ہی واقع تھا. اچانک اس نے ایک چھوٹے بچے کو بھاگ کر سڑک کی طرف آتے دیکھا تو گاڑی آہستہ کردی. مگر پھر بھی اس نے بچے کو کوئی چیز اچھالتے دیکھا۔ ٹھک کی آواز کے ساتھ ایک اینٹ اس کی نئی گاڑی کے دروازے پر لگی تھی. اس نے فوراً بریک لگائی اور گاڑی سے باہر نکل کر دروازہ دیکھا جس پر کافی بڑا ڈینٹ پڑ چکا تھا. اس نے غصے سے ابلتے ہوئے بھاگ کر اینٹ مارنے والے بچے کو پکڑا اور زور سے جھنجھوڑا. "اندھے ہوگئے ہو، پاگل کی اولاد؟ تمہارا باپ اس کے پیسے بھرے گا؟" وہ زرو سے دھاڑا میلی کچیلی قمیض پہنے بچے کے چہرے پر ندامت اور بے چارگی کے ملے جلے تاثرات تھے. "سائیں، مجھے کچھ نہیں پتہ میں اور کیا کروں؟ میں ہاتھ اٹھا کر بھاگتا رہا مگر کسی نے گل نئیں سنی." اس نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کچھ کہا. اچانک اس کی آنکھوں سے آنسو ابل پڑے اور سڑک کے ایک نشیبی علاقے کی جانب اشارہ کیا "ادھر میرا ابا گرا پڑا ہے. بہت وزنی ہے. مجھ سے اُٹھ نہیں رہا تھا، میں کیا کرتا سائیں؟"۔ بزنس ایگزیکٹو کے چہرے پر ایک حیرانی آئی اور وہ بچے کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقے کی طرف بڑھا تو دیکھا ایک معذور شخص اوندھے منہ مٹی میں پڑا ہوا تھا اور ساتھ ہی ایک ویل چیئر گری پڑی تھی۔ ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ شائد وزن کے باعث بچے سے ویل چیئر سنبھالی نہیں گئی اور نیچے آگری اور ساتھ ہی پکے ہوئے چاول بھی گرے ہوئے تھے جو شاید باپ بیٹا کہیں سے مانگ کے لائے تھے۔ "سائیں، مہربانی کرو. میرے ابے کو اٹھوا کر کرسی پر بٹھا دو." اب میلی شرٹ والا بچہ باقاعدہ ہچکیاں لے رہا تھا۔ نوجوان ایگزیکٹو کے گلے میں جیسے پھندا سا لگ گیا۔ اسے معاملہ سمجھ آگیا اور اپنے غصے پر بہت ندامت محسوس ہورہی تھی۔ اس نے اپنے سوٹ کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ کر پوری طاقت لگا کر کراہتے ہوئے معذور شخص کو اٹھایا اور کسی طرح ویل چیئر پر بٹھا دیا۔ بچے کے باپ کی حالت غیر تھی اور چہرہ خراشوں سے بھرا پڑا تھا۔ وہ بھاگ کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور بٹوے میں سے پچاس ہزار نکالے اور کپکپاتے ہاتھوں سے معذور کی جیب میں ڈال دیے۔ پھر ٹشو پیپر سے اس کی خراشوں کو صاف کیا اور ویل چیئر کو دھکیل کر اوپر لے آیا۔ بچہ ممنونیت کے آنسوؤں سے اسے دیکھتا رہا اور پھر باپ کو لیکر اپنی جھگی کی طرف چل پڑا۔ اس کا باپ مسلسل آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے نوجوان کو دعائیں دے رہا تھا۔ نوجوان نے بعد میں ایک خیراتی ادارے کے تعاون سے جھگی میں رہنے والوں کے لیے ایک جھگی سکول کھول دیا اور آنے والے سالوں میں وہ بچہ بہت سے دوسرے بچوں کے ساتھ پڑھ لکھ کر زندگی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔وہ ٹویوٹا کرولا اس کے پاس مزید پانچ سال رہی، تاہم اس نے ڈینٹ والا دروازہ مرمت نہیں کرایا. کبھی کوئی اس سے پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔ اوپر والا کبھی ہمارے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے اور کبھی ہمارے دل سے باتیں کرتا ہے. جب ہم اس کی بات سننے سے انکار کردیتے ہیں تو وہ کبھی کبھار ہمارے طرف اینٹ بھی اچھال دیتا ہے۔پھر وہ بات ہمیں سننا پڑتی ہے۔ ہم جہاں ملازمت، بزنس، خاندان، بیوی بچوں کی خوشیوں کے لیے بھاگے جارہے ہیں، وہیں ہمارے آس پاس بہت سی گونگی چیخیں اور سرگوشیاں بکھری پڑی ہیں۔ اچھا ہو کہ ہم اپنے ارد گرد کی سرگوشیاں سن لیں تاکہ ہم پر اینٹ اچھالنے کی نوبت نہ آئے۔😔 🌹🌹 منقول
شیر کی زندگی...🙂💁♂️ایڈیٹر... انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف شیر جیسی زندگی ھونی چاہیئے،
بس صبح اٹھے، نہ دانت صاف کیے، نہ منہ دھویا، ہرن کے پیچھے پانچ منٹ بھاگے، اسے پکڑا، کھایا، پانی پیا، ڈکار مارا اور پھر سارا دن کسی درخت کی چھاؤں میں بیٹھ کر سستاتے رھے...😴🙆♂️رات کو سو گئے، نہ گھر کے کرایہ کی ٹینشن نہ بجلی کے بل کی...!!نہ ہرن پکانے کے لیئے گھی یا تیل خریدنا پڑا نہ نمک نہ مرچ، نہ ٹوتھ پسیٹ کا خرچہ نہ صابن یا شیمپو کا...😕🤷♂️پٹرول 500 روپے لیٹر ھو جائے شیر کی جانے جوتی...!!نہ اس نے بچوں کو اسکول چھوڑنے جانا ھے نہ لینے، نہ اسکول کی فیسوں کی ٹینشن نہ بچوں کی تعلیم کی...🤧🙂بچے بڑے ھونے لگے تو انہیں بس اتنا سکھا دیا کہ ہرن کیسے پکڑنا ھے ڈیٹس اٹ تعلیم مکمل...کپڑوں کا بھی کوئی خرچہ نہیں نہ عید پر نہ کسی شادی پر...😁🤷♂️بس جو کپڑے اللہ نے ایک بار پہنا کر بھیج دیئے انہی کے ساتھ پوری زندگی گزار لی...😇💁♂️ان کے ہاں شادیاں بھی نہیں ھوتیں، نہ اپنے بچوں کی شادی پر لاکھوں کا خرچہ نہ کسی اور کی شادی پر سلامی دینے کا جھنجھٹ...بس جو مادہ پسند آگئی اس کے نر سے ڈیول رکھ لیا یا اپنا پتہ صاف یا اس کا پتہ صاف، قبضہ کیا بات ختم...🙄🤷♂️ٹیپو سلطان ایسے ہی نہیں کہتے تھے کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے بہتر ھے...😎😁😂☠️منقول۔۔
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈلائنز ہیں، ری ایکٹ اور آگے شیئر کرنے کی درخواست ہے*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *11 مارچ 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨*
(1) بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، 500 مسافر یرغمال🚨 (2) دہشت گردوں نے ٹرین کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری🚨 (3) جعفر ایکسپریس حملہ: زخمیوں کی منتقلی کیلئے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ🚨 (4) بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، فورسز نے 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروالیا، 13 دہشت گرد ہلاک🚨 (5) جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں: سیکورٹی ذرائع🚨 (6) جعفر ایکسپریس واقعہ، پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ🚨 (7) ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا: وزیر اعظم🚨 (8) شہباز شریف کا 190 ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں ’دانش یونیورسٹی‘ بنانے کا اعلان🚨 (9) جمہوری قوتوں کی ملاقاتیں رہنی چاہییں، عمران خان کا پی ٹی آئی، جے یو آئی رہنماؤں کی ملاقات کا خیرمقدم🚨 (10) سویلینز کو بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں تو کیا ان کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے؟ آئینی بنچ🚨 (11) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق🚨 (12) پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت ہے، وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں، علیمہ خان🚨 (13) ایک مرتبہ کیلئے لاگو کیا گیا سپر ٹیکس کیا قیامت تک چلے گا؟ سپریم کورٹ🚨 (14) پنجاب اسمبلی، وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور🚨 (15) قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری🚨 (16) ملک میں آگ لگانے والے وطن عزیز کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ملک احمد خان🚨 (17) توہین آمیز پوسٹیں لگانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 7 افراد کے خلاف مقدمات درج🚨 (18) سائیکل پر 15 سے زائد ممالک کا سفر کرنے والا شخص خیرپور پہنچ گیا🚨 (19) لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی اقدام، سائلین اور وکلا آن لائن کاز لسٹ دیکھ سکیں گے🚨 (20) کراچی میں شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری تک پہنچ گیا، کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان🚨 (21) کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ🚨 (22) اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی🚨 (23) علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات ختم ہوئی تو اڈیالہ کے داخلی گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی🚨 (24) بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی🚨 (25) امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق🚨 (26) صدر زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا، بلاول بھٹو🚨 (27) روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایات🚨 (28) ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا🚨 (29) شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان کے دوران اشیاء خوردونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے قائم کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا🚨 (30) یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم🚨 (31) این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی🚨 (32) میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے مریضوں کی ہلاکت، 3 نرسز قصور وار قرار🚨 (33) تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شوکاز بھی جاری کر دیے گئے اور تینوں نرسز پر انجکشن تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے: ترجمان🚨 (34) بھارت نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا🚨 (35) کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر میں پانی کی قلت کا خدشہ🚨 (36) کراچی میں بلیوں کے بھی شہریوں پر حملے، یومیہ ایک درجن کیس رپورٹ ہونے لگے🚨 (37) آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی، نیپرا کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا🚨 (38) صارفین کو ایکس کے استعمال میں مشکلات، مسک کا بڑے سائبر حملے کا دعویٰ🚨 (39) پنجاب میں پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار متاثر، بارش نہ ہونے سے قحط کا خطرہ🚨 (40) سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی کی ہٹ اینڈ رن کیس میں بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر🚨 (41) مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع🚨 (42) پنوں عاقل میں سگ گزیدگی کا شکار شخص کراچی میں انتقال کرگیا🚨 (43) گاڑی کی ٹکر سے ہلاک شکیل تنولی کیس کی ملزمہ شانزے ملک کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر🚨 (44) کمپنیوں کو عدم ادائیگیاں، پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا🚨 (45) بیٹی کی طبیعت میں بہتری، یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی🚨 (46) میری ٹائم وزارت میں نیا اسکینڈل، 2 آپریشنل بحری جہاز فروخت کردیے🚨 (47) ارمغان نے مصطفیٰ کے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا، ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف🚨 (48) مصطفٰی عامر کیس : گتھی پھر الجھ گئی، جامعہ کراچی نے مقتول کے نشہ نہ کرنے کے دعووں کی تردید کردی🚨 (49) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی🚨 (50) ایف 9 پارک تشدد واقعے کے ملزم کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور🚨 (51) بارڈر سے چینی افغانستان اسمگل نہیں بلکہ برآمد ہو رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب🚨 (52) کراچی میں خسرہ تیزی سے پھیلنے لگا، طبی ماہرین نے ابتدائی علامات بتادیں🚨 (53) دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق کردی🚨 (54) زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر ہوگی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا🚨 (55) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بحری جہازوں کی فروخت کا سودا طے پا گیا🚨 (56) عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں ہی عمل کروں گا، فیصل چوہدری🚨 (57) تحریک عدم اعتماد روکنا شرمناک تھا، حکومت نے آرٹیکل 6 نہیں لگایا، وزیر قانون🚨 (58) عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر جلد سماعت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع🚨 (59) شدید علالت کا شکار اشرف طائی کو حکومت سندھ کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش🚨 (60) پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ 381 بھرتیوں کا انکشاف*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)
*عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر ۔۔۔ بروقت کارواٸ حق نواز چانڈیو قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔*رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر *
تفصیلات:* *پولیس تھانہ کنری:* نے کامیاب کارواٸ کرتے ہوٸے مقتول حق نواز چانڈیو کے قتل میں نامزد ملزم خان محمد چانڈیو کو وارادت میں استعمال کیے گٸے اسلحہ رپیٹر سمیت گرفتار کر لیا۔مقتول کے بھاٸ ابوزر چانڈیو کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ پولیس تھانہ کنری پر درج کیا گیا تھا۔ جسکے مطابق ملزم کو دیسی شراب بیچنے سے منع کرنے پر ناراضگی ہوٸ جسکے نتیجے میں ملزم نے حق نواز چانڈیو کو رپیٹر کے فاٸر کر کے قتل کیا۔ جبکہ ایک چودہ سالہ بچے گل ضمیر چانڈیو کو زخمی بھی کیا۔ مزید قانونی کارواٸ جاری ہے ملزم پر قتل، اقدام قتل اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گۓ۔ کراٸم نمبر 40/2025 دفعہ 302، 324، 504 تعزیرات پاکستان کراٸم نمبر 41/2025 دفعہ 24. سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
انسانیت کا محافظ، خود خطرے میں: ہارس شو کیکڑے کی بقا کی جنگ۔ایڈیٹر : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف
ایک ایسا "زندہ فوسل" جو 450 ملین سال سے سمندری دنیا میں اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے، مگر آج خود بقا کے بحران سے دوچار ہے۔ یہ حیرت انگیز مخلوق ایک قدرتی معجزہ ہے، اور اس کے خون کی کہانی تو اور بھی ناقابل یقین ہے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ جس خون نے انسانوں کو بچایا، آج اسی خون کی طلب نے اس جاندار کو ناپید ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔گھوڑے کی نالی کے کیکڑے (Horseshoe Crab) زمین کے قدیم ترین جانداروں میں سے ایک ہے، جو 450 ملین سال سے سمندری حیات کا حصہ ہے، یعنی یہ ڈایناسورز سے بھی پہلے وجود رکھتا تھا۔ یہ بنیادی طور پر شمالی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا کے ساحلی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا سخت خول، لمبی دم اور نعل جیسی شکل اسے منفرد بناتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ لاکھوں سالوں میں تقریباً جوں کا توں رہا ہے، جس کی وجہ سے اسے "زندہ فوسل" کہا جاتا ہے۔ اس کا نیلا خون قدرت کا ایک نایاب تحفہ ہے، جو اسے نہ صرف دوسروں سے منفرد بناتا ہے بلکہ انسانوں کے لیے بھی بےحد قیمتی ہے۔ ہارس شو کیکڑے کے خون میں ایک خاص امیونو سیل "LAL" (Limulus Amebocyte Lysate) موجود ہوتا ہے، جو زہریلے بیکٹیریا کی موجودگی کو فوراً پہچان کر ایک جمنے والا ردعمل (Coagulation Response) پیدا کرتا ہے۔ جب یہ کسی نقصان دہ بیکٹیریا یا اس کے زہریلے مادے (Endotoxins) کے ساتھ رابطے میں آتا ہے، تو یہ فوری طور پر جم کر ایک جیل جیسی تہہ بنا لیتا ہے، جو بیکٹیریا کو مزید پھیلنے سے روکتی ہے اور اسے غیر مؤثر بنا دیتی ہے۔ یہی خصوصیت اسے میڈیکل سائنس کے لیے انتہائی اہم بناتی ہے، کیونکہ دوا یا ویکسین میں اگر کوئی نقصان دہ بیکٹیریا موجود ہو، تو LAL ٹیسٹ فوراً اس کا پتہ لگا کر اسے ظاہر کر دیتا ہے، جس سے غیر محفوظ دواؤں کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔ دنیا کی تمام ویکسینز، بشمول COVID-19، کے محفوظ ہونے کا ٹیسٹ اسی کے خون کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ سرنج، پیس میکرز، سرجیکل آلات، اور مختلف ادویات میں بیکٹیریا کی موجودگی جانچنے کے لیے اس خون کو لازمی سمجھا جاتا ہے۔ دوا سازی کی صنعت میں LAL ٹیسٹ کئی دہائیوں سے ایک "گولڈ اسٹینڈرڈ" کے طور پر تسلیم شدہ ہے اب تک 100 سے زائد ویکسینز اور ادویات کی تیاری میں یہ خون استعمال ہو چکا ہے، جو اسے جدید میڈیکل سائنس کا ایک خاموش ہیرو بناتا ہے۔بدقسمتی سے یہی قیمتی خون اس کی بقاء کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ قدرت کے ان انوکھے کیکڑوں نے ڈایناسورز کے ساتھ بھی وقت گزارا اور ان کی معدومی کے بعد بھی یہ بچ گئے مگر اب دوا ساز کمپنیاں ہر سال ہزاروں کیکڑوں کو لیبارٹریوں میں لے جایا جاتا ہے، جہاں ان کے دل کے قریب سے خون نکالا جاتا ہے۔ اس عمل کے بعد، زیادہ تر کیکڑوں کو واپس سمندر میں چھوڑ دیا جاتا ہے مگر اکثر کمزوری کے باعث زندہ نہیں رہ پاتے۔ اس کے علاوہ، سمندری آلودگی، ساحلی علاقوں کی تباہی، اور آب و ہوا کی تبدیلی نے بھی اس کے قدرتی مسکن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایک اور بڑی وجہ اسکا شکار کرنا ہے ہارس شو کیکڑے کو جنوب مشرقی ایشیا، خاص طور پر تھائی لینڈ میں کھایا جاتا ہے۔ اس کے انڈوں کو سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے اور پورے کیکڑے کو ابال کر یا بھون کر کھایا جاتا ہے۔ اگر اس کا بے جا شکار نہ روکا گیا، تو یہ قیمتی جاندار معدوم ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف قدرتی توازن متاثر ہوگا بلکہ دوا سازی کی صنعت بھی ایک انمول قدرتی وسیلے سے محروم ہو جائے گی۔ منقول۔۔
اس گاڑی کی قیمت 13 کروڑ ہے۔ ایڈیٹر: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ۔
ملاحظہ فرمائیں:تیرہ کروڑ بنانے کیلئے ہم جیسے انسان کو 13 بار پیدا ہونا پڑیگا۔تیرہ کروڑ میں 3611 بچوں کی سال بھر کی سکول فیس جمع کروائی جا سکتی۔تیرہ کروڑ میں 5,200 ریڑھی بانوں کو روزگار دیا جا سکتا تیرہ کروڑ میں 26 ایسے سکول بن سکتے جن میں ہزاروں بچے تعلیم حاصل کرسکتے۔تیرہ کروڑ میں 26 ڈسپنسری بن سکتی جن میں سینکڑوں مریضوں کو دوائی ملے گی۔تیرہ کروڑ میں کم از کم 70 گھر بن سکتے جن میں بیوائیں اور یتم اپنی زندگی بھر کا خواب حقیقت کرسکتے۔جن لوگوں کا دن کی کل کمائی 500 ہوتی ہے۔ ان تیرہ کروڑ سے ان کی زندگی تبدیل کی جاسکتی ہےلیکنیہ تیرہ کروڑ ایک ایسے سرکاری آفیسر پر لگائے جاتے ہیں۔ جو عوام کے کسی کام نہیں آتا۔منقول ۔۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...