Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 12 مارچ، 2025
**🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *12 مارچ 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 *
(1) جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب، 21 مسافر اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے: ترجمان پاک فوج🚨 (2) پہلے فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا، پھر مرحلہ وار بوگی سے بوگی کلیئرنس کی، دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے: آئی ایس پی آر🚨 (3) آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے خود کش حملہ آوروں کو نشانہ بنایا گیا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری🚨 (4) جعفر ایکسپریس حملہ: فورسز کا دوسرے روز آپریشن مکمل ہوگیا، بڑی تعداد میں مسافر بازیاب، تمام دہشت گرد ہلاک🚨 (5) جعفر ایکسپریس حملے پر پوری قوم صدمے میں ہے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ🚨 (6) دہشت گرد ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں، ابھی تک ریاست نے لڑنا شروع نہیں کیا: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی🚨 (7) قومی اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج🚨 (8) جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعے زہر اگلنے لگا🚨 (9) جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے، نواز شریف🚨 (10) جعفر ایکسپریس حملہ: تحریک انصاف نے واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، عطا تارڑ کا الزام🚨 (11) جعفر ایکسپریس پر حملہ: وزیراعظم کا ہنگامی طور پر کل کوئٹہ کے دورے کا اعلان🚨 (12) جعفر ایکسپریس حملے پر امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کا اظہار مذمت🚨 (13) جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، وزیر ریلوے کا آج دوپہر کو دیا گیا بیان🚨 (14) متاثرہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور سمیت تمام عملہ محفوظ رہا🚨 (15) ٹرین حملے کی مذمت کرتے ہیں، بی ایل اے کو پہلے ہی دہشت گرد گروپ قرار دے چکے ہیں، امریکا🚨 (16) ٹرین حملے کی مذمت؛ چین کا پاکستان کے ساتھ سیکورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم🚨 (17) آرمی چیف بتائیں 2 صوبوں میں سیکیورٹی ناکامی کی وجہ کیا ہے؟ پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر🚨 (18) حکومتی دعوے بے کار، چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی🚨 (19) رمضان المبارک کا پہلا عشرہ؛ مسجد نبویﷺ میں تقریباً ایک کروڑ نمازیوں کی آمد🚨 (20) آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنا کا مطالبہ مسترد کردیا🚨 (21) چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا🚨 (22) پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 20 مارچ کو ہوگا🚨 (23) مریم نواز کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس🚨 (24) سپریم کورٹ: 5 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے دو ملزم 17 برس بعد بری🚨 (25) چیف جسٹس کا بڑا اقدام، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران کو واپس بھجوا دیا🚨 (26) کراچی: امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم آغا سرور عباس گرفتار🚨 (27) قومی اسمبلی اجلاس: یو اے ای ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں و جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف🚨 (28) سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، احسن اقبال🚨 (29) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار🚨 (30) سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا🚨 (31) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ: کھلاڑیوں کی میچ فیس میں زبردست کمی کر دی گئی🚨 (32) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کے نائب قاصد نے گولی مار کر خود کشی کرلی🚨 (33) وزیرِاعظم سے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات، معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف🚨 (34) انٹر سال اول کے نتائج کا کم تناسب؛ این ای ڈی یونیورسٹی نے داخلہ پالیسی تبدیل کردی🚨 (35) چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا🚨 (36) 54 کروڑ کی خورد برد کا الزام: نادیہ حسین کے شوہر اور شریک ملزم کی ضمانت منظور🚨 (37) مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبالر کو وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا🚨 (38) پاکستانی کمپنی ’بائیونکس‘ نے اقوام متحدہ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا🚨 (39) کمپنی کو اے آئی سے چلنے والی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں خدمات کے اعتراف میں پروجیکٹ زیرو ایوارڈ دیا گیا🚨 (40) حکومت سندھ کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کا بھی ملازمین کو عید پر ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان🚨 (41) کراچی: سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر افغان بستی میں مسلح ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا🚨 (42) کسی فوجی کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم دہشت گردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، جسٹس جمال🚨 (43) لاہور: سوشل میڈیا پر شیر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار، شیر بھی ضبط🚨 (44) اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرز کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف🚨 (45) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی 2 سیاسی تنظیموں پر پابندی لگا دی🚨 (46) کے پی حکومت صحت کارڈ پر دوران علاج انتقال کرنیوالے مریضوں کے لواحقین کو معاوضہ دیگی🚨 (47) سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی🚨 (48) ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، محکمہ داخلہ پنجاب کا مراسلہ🚨 (49) فیصل آباد: تھانہ ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار فرار🚨 (50) خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی فائرنگ سے قتل🚨 (51) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال، کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا🚨 (52) پنجاب اسمبلی: گداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور🚨 (53) سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان🚨 (54) سندھ حکومت کے محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کیلئے 13 اور 14 مارچ کو تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن🚨 (55) حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، شہباز شریف🚨 (56) چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، شبمن گل بہترین بلے باز برقرار🚨 (57) جے شاہ نے چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کا نام لیے بغیر شکریہ ادا کیا🚨 (58) سندھ حکومت کا سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری تا یونیورسٹی مفت تعلیم دینے کا اعلان🚨 (59) کراچی میں پی ٹی آئی مرکز ’انصاف ہاؤس‘ کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا گیا🚨 (60) لاہور؛ جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی کو زخمی کردیا*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)
کراچی۔ نیب سندھ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی خلاف چلنے والی تحقیقات میں پیش رفت ۔رپورٹ ۔۔۔انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ڈیلی بی بی سی نیوز پاکستان
کراچی۔ نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا ,کراچی۔ نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کہ ایک ہزار کمرشل پلاٹ کو منجمد کرنے کا لیٹر جاری کر دیا کراچی۔ ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی طرف سے جاری لیٹرمیں کمرشل پلاٹ کو فوری منجمد کرنے کا حکم جاری۔کراچی ۔نیب نے بحریہ ٹاون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواھد اکٹھے کرلئے۔کراچی۔نیب نے تحقیقات تیز کردی
سانگھڑ ۔۔۔۔ سانگھڑ میں واقع رائل سٹی میں قائم عثمان مسجد میں چوری کی واردات ۔
رپورٹ ۔۔۔انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف تفصیلات ۔۔۔سانگھڑ میں رات گئے رائل سٹی میں قائم عثمان مسجد میں چوری کی واردات ہوئی۔ چوروں نے مسجد کے دروازے اور چندے والی پیتی کے تالے توڑ کر ، پیتی میں پڑی رقم اور مسجد میں لگا سی سی ٹی وی کیمرہ کا ڈوائیس چوری کرکے ساتھ لے گئے۔، تا حال چوروں کا سراغ نہیں مل سکا۔
کراچی- وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و چیئرپرسن سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) جنید بلند سے مختلف کالجز، جی سی ٹیز و جی پی آئیز کے پرنسپال،
ٹیچرز اور اسٹاف نے اسٹیوٹا ہیڈکوارٹر کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر نئے پروموٹ ہونے والے پرنسپالز نے چیئرمین جنید بلند کا شکریہ ادا کیا اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفا پیش کیا۔رپورٹ... انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، ڈیلی بی بی سی نیوز ۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع عمرکوٹ میں غریب مستحق خاندانوں میں راشن بیگ کی تقسیم کا سلسلہ جاری.رپورٹ ۔۔۔انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر ، ڈیلی بی بی سی نیوز پاکستان تفصیلات ۔۔۔۔عمرکوٹ ۔۔۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے حکم پر
ضلع عمرکوٹ میں بیت المال کی جانب سے پورے ضلع کے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن بیگ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس عمل کے تحت مستحق افراد کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں ان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ضلع عمرکوٹ میں اس وقت یہ تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے جس کی نگرانی سید صفدر حسین شاہ، سینئر وائس پریزیڈنٹ ن لیگ، موہن لال موتی، راجیش کمار، اور خدا بخش مہر ضلعی آفیسر بیت المال کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ پہلے رمضان سے ہی شروع ہو چکا تھا اور 27 رمضان تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کا مقصد ضلع کے غریب خاندانوں کو رمضان کے دوران مناسب غذائی اجناس فراہم کرنا ہے۔ آج سول ہسپتال عمرکوٹ میں بھی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور بیت المال کے افسرن خدا بخش مہر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام مستحق افراد تک راشن کی فراہمی بروقت اور شفاف طریقے سے کی جائے گی۔ راشن بیگ میں آٹا، چاول، گھی، چینی، دالیں اور دیگر ضروری اشیاء شامل کی گئی ہیں تاکہ رمضان کے دنوں میں مستحق افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔سینیئر وائیس پریزیڈنٹ ن لیگ ضلع عمرکوٹ سید صفدر حسین شاہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر یہ پروگرام پورے رمضان کے دوران جاری رہے گا اور ہماری کوشش ہے کہ ہر مستحق خاندان تک راشن پہنچایا جائے تاکہ وہ رمضان کے مہینے میں سکون اور آسانی سے گزارہ کر سکیں۔ ضلع عمرکوٹ کے شہریوں نے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی اور حکومت کی طرف سے کیے گئے اس احسن اقدام پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بیت المال کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقسیم کے ذریعے ضلع بھر میں کم آمدنی والے خاندانوں کو ریلیف مل رہا ہے اور وہ اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچیکراچی...کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کا عثمانیہ سوسائٹی کے قریب چار رکنی ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔رپورٹ... انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، بی بی سی نیوز
پاک تفصیلات ۔۔۔کراچی ۔۔ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کا عثمانیہ سوسائٹی کے قریب چار رکنی ڈکیت گینگ سے مقابلہ ۔🔹 پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔🔹 پولیس نے حکمتِ عملی سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔🔹 ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، ایک موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد۔🔹 زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ دیگر ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔🔹 ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔گرفتار ملزمان:1️⃣ ہارون ولد خواجہ الدین (زخمی)2️⃣ عباس ولد رحمت اللہ3️⃣ محمد وقاص ولد ریاض4️⃣ شہروز ولد اللہ بچایا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...