Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 22 مارچ، 2025
*اس حافظ قرآن بچے کی اسٹوری 2020 میں دنیا کے سامنے آئی تھی**پیدائشی حافظِ قرآن*BBC PK
ایک زندہ معجزہ (A living miracle) افریقی عرب ملک الجزائر میں جنم لینے والے پیدائشی حافظ ِ قرآن بچے کی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی ہے۔ اس دودھ پیتے بچے کو قدرت کی عظیم نشانی اور زندہ معجزہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ وہ دنیا کا سب سے کم عمر حافظ قرآن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔ یحییٰ نامی 2 سالہ بچہ قرآن کریم کا پکا حافظ ہے۔ وہ سوائے قرآنی آیات، مختصر احادیث اور مسنون دعاوں کے ایک لفظ کا بھی تکلم نہیں کرسکتا، حتیٰ کہ وہ ”درّاجة“ (سائیکل) بھی نہیں کہہ سکتا، لیکن قرآن کریم روانی سے پڑھتا ہے۔الجزائر سمیت عرب ممالک کے اخبارات اور ٹی وی چینلز تواتر کے ساتھ یحییٰ پر اسٹوریاں چلا رہے ہیں۔ جب ناظرین اس بچے کو دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا، جبکہ اس سے متعلق پڑھنے والے بھی ششدر رہ جاتے ہیں۔ الجزائر کے سب سے بڑے اخبار ”الشروق“ نے اس معجزاتی بچے اور اس کے والدین سے خصوصی ملاقات کر کے ایک تفصیلی رپورٹ چھاپی ہے، جس میں یحییٰ نامی اس بچے کی اسٹوری کو مافوق الخیال قرار دیا ہے۔ یحییٰ کے والدین کا تعلق الجزائر کے ”البلیدة“ نامی علاقے سے ہے، دونوں انتہائی دیندار ہیں۔ یحییٰ کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب یہ بچہ میرے بطن میں تھا تو اس دوران میں نے ایک عجیب و غریب خواب دیکھا تھا۔ میں نے دیکھا کہ ایک اونچی اور خوبصورت جگہ ہے، جہاں نیک لوگوں کی ایک جماعت بیٹھی ہے، میں خواب میں انہیں صحابہ کرامؓ سمجھ رہی ہوں۔ میں بہت خوبصورت آواز میں قرآن کریم کی تلاوت کرتی ہوں۔ اس دوران ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ تجھے بلا رہے ہیں، میں ان کی طرف چل پڑی تو اسی شخص نے ایک انتہائی پُروقار بزرگ کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ ہیں۔ یہ سن کر مجھ پر ہیبت طاری ہو گئی۔ جب میں سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کے پاس پہنچی تو وہاں ایک سفید رنگ کی دیوار تھی، جس کے اندر ایک انتہائی چمکدار موتی جڑا ہوا تھا۔ سیدنا سعدؓ نے مجھ سے فرمایا کہ یہ موتی تمہارا ہے، اسے لے لو، چنانچہ میں نے اسے نکال کر لے لیا، جس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ میں اس عجیب و غریب خواب کی تعبیر کیلئے کسی اچھے عالم دین کے پاس جانے کا سوچ رہی تھی کہ اس دوران میں نے ایک اور خواب دیکھا کہ میں کعبہ شریف کے سامنے مطاف میں موجود ہوں، وہاں پر موجود سب لوگ میرے لئے جگہ بنا رہے ہیں اور مجھے بڑے احترام کے ساتھ کعبہ شریف کے اندر لے جایا جاتا ہے، اس کے بعد جب اس بچے کی ولادت کے دن قریب آئے تو خواب میں مجھے کسی نے ندا دی، جس میں سورۃ مریم کی دسویں آیت مجھے سنائی گئی۔ (ترجمہ: اے زکریا! ہم آپ کو ایک بیٹے کی خوشخبری سناتے ہیں، جس کا نام یحییٰ ہوگا....۔) یہ آیت پہلے مجھے یاد نہیں تھی، خواب میں سننے کے بعد مجھے ازبر ہوگئی۔ میں اس آیت کو بچے کی ولادت تک دہراتی رہی۔ جب یہ بچہ پیدا ہوا تو ہم نے خواب کے مطابق اس کا نام یحییٰ رکھ دیا۔ اس بچے کا دایاں ہاتھ چھ انگلیوں پر مشتمل ہے، ہم ایک انگلی کو زائد سمجھ کر کٹوانے کیلئے اسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کے بعد بتایا کہ اگر اس انگلی کو کاٹ بھی دیا جائے تو یہ دوبارہ نکل آئے گی۔ اس اضافی انگلی کے ساتھ یحییٰ کا دایاں ہاتھ ایسا لگتا ہے کہ جیسے حق تعالیٰ کا اسم مبارک لکھا ہو، اس لئے ہم نے اسے کٹوانے کا ارادہ ترک کردیا۔ یحییٰ کی خالہ کا کہنا ہے کہ جب اس بچے کی عمر چالیس دن ہوئی تو ایک دن میں نے دیکھا کہ یہ اپنی ماں کے ساتھ سویا ہوا تھا اور اس نے اپنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی کو ایسے اٹھایا تھا، جیسے کلمہ شہادت پڑھتے وقت اٹھایا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یحییٰ عام بچوں کی طرح روتا بھی ہے، لیکن جیسے ہی قرآن کریم کی تلاوت اسے سنائی جاتی ہے تو یہ فوراً خاموش ہو جاتا ہے۔ یحییٰ کے بارے میں اس کے اہل خانہ اس وقت حیرت میں مبتلا ہوئے، جب اس کی عمر ایک برس ہوئی تو اس نے دیوار میں لگے فریم کی جانب اشارہ کیا اور اس پر لکھے ہوئے کلمہ طیبہ کو پڑھنے لگا، اس کے بعد یحییٰ قرآن کریم کھول کر اس میں آیاتِ سجدہ ڈھونڈ کر پڑھنے لگا۔ رواں ماہ یحییٰ کی عمر دو سال ہوچکی ہے۔ وہ اگرچہ بہت زیادہ تیز ہے، مگر اپنے ہم عمروں کی طرح اسے کھلونوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ بس ہر وقت قرآن کریم یا بچوں کی دینی کتاب (تحفة الاطفال) ہی ہاتھ میں لئے رکھتا ہے۔ اگر قرآن یا کتاب نہ ملے تو وہ ٹی وی پر قرآن کریم کی تلاوت سنتا رہتا ہے۔ اگر کوئی یحییٰ کے سامنے تلاوت کرتے ہوئے غلطی کر جائے تو اس کی گویا شامت آجاتی ہے۔ یہ پیدائشی حافظ اس سے لپٹ جاتا ہے اور اس وقت تک نہیں چھوڑتا، جب تک اسے غلطی کی اصلاح نہ کرا لے۔ حفظ قرآن کے ساتھ رفتہ رفتہ یحییٰ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ وہ اب مشہور قرائے کرام اور مشائخ میں فرق بھی کرنے لگا ہے، جبکہ اسے قرآن کریم کی مکی اور مدنی سورتوں میں فرق بھی اچھی طرح معلوم ہے۔ آپ بس یحییٰ کے سامنے کسی سورت کا نام لیں اور وہ عمدہ انداز اور قواعد و تجوید کا بھرپور لحاظ رکھتے ہوئے اپنی توتلی زبان سے کلام پاک پڑھنے لگ جاتا ہے۔ اگر کسی آیت کا ایک لفظ پڑھا جائے تو وہ آگے پڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ یحییٰ نے اگرچہ کسی سے سیکھا نہیں اور نہ ہی اس کی سیکھنے کی عمر ہے، مگر ہر سورت کے شروع میں وہ بسم اللہ پڑھتا ہے، لیکن سورة التوبہ بغیر بسم اللہ کے پڑھتا ہے اور ایسا ہی پڑھنے کا شرعی حکم بھی ہے۔ یحییٰ گھر میں تو کچھ خاموش رہتا ہے، مگر وہ اپنی ماں کے ساتھ باہر نکلتا ہے تو وہ مسلسل قرآن کریم کی ان آیات کی تلاوت شروع کر دیتا ہے، جن میں عذاب الٰہی سے ڈرایا گیا ہو یا نعمتوں کی خوشخبری سنائی گئی ہو۔ یحییٰ کی یہ عجیب حرکات دیکھ کر اس کی ماں کو تشویش لاحق ہوئی کہ اس کا بچہ کسی نفسیاتی بیمار کا شکار تو نہیں۔ وہ اسے نفسیاتی امراض کے ماہرین کے پاس لے گئی، مگر ڈاکٹروں نے اسے تسلی دی کہ اس بچے کو کوئی بیماری لاحق نہیں، پھر ام یحییٰ کو بعض لوگوں نے بتایا کہ اس بچے کو جنات نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، وہی اس کی زبان سے بولتے ہیں تو ام یحییٰ اسے لے کر علاقے کے بڑے عالم دین (عامل) کے پاس چلی گئی۔ جب عامل یحییٰ پر دم کرنے کیلئے قرآنی آیات پڑھنے لگا، تو اس نے بھی اس عامل کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا۔ یہ دیکھ کر عامل نے یحییٰ کی ماں سے کہا کہ اس بچے پر کسی جن کا اثر نہیں ہے، یہ قدرت کا بہت بڑا معجزہ ہے، جس سے حق تعالیٰ اپنے دین کا بہت بڑا کام لے گا، جو تجھے مبارک ہو۔ یحییٰ کے دو سال پورے ہونے پر ابھی اس کی والدہ اس کا دودھ چھڑانے کی کوشش کر رہی ہےں۔ اس عمر میں وہ عربی زبان کے عام الفاظ کا تکلم بالکل نہیں کرسکتا، یہاں تک کہ وہ دراجة، یعنی سائیکل تک نہیں کہہ سکتا، مگر پورا قرآن کریم اسے ازبر ہے۔ اب وہ مختصر احادیث بھی سنانے لگا ہے، جبکہ بچوں کی کتاب تحفة الاطفال بھی اسے یاد ہے۔ یحییٰ کی والدہ اپنے اس معجزاتی بچے کو دین کا علم سکھانا چاہتی ہےں اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میرے بیٹے سے دین حنیف کی غیرمعمولی خدمت لی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الجزائر سے ہی تعلق رکھنے والا تین سالہ حافظ قرآن عبد الرحمن الفارح نے بھی پوری دنیا میں دھوم مچائی تھی۔ دبئی میں ہونے والے حفظ قرآن کے مقابلے میں اسے پہلی پوزیشن دے کر دنیا کا کم عمر ترین حافظ قرار دیا گیا تھا۔ مگر گزشتہ ماہ (رمضان المبارک کے آخری دنوں) الجزائر میں ہونے والے مقابلے میں یحییٰ کو دنیا کا نو عمر ترین حافظ قرار دے کر اسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔(بشکریہ ضیاء الرحمان چترالی)
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 59 ہیڈلائنز ہیں، ری ایکٹ کیلئے آپ کو روزانہ کہنا ضروری ہے کیا؟؟ 😉*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *22 مارچ 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨*BBC PK
(1) بلوچستان: قلات میں نامعلوم افراد کی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ، پنجاب کے 4 مزدور جاں بحق🚨 (2) کوئٹہ: نوشکی غریب آباد کے قریب پولیس کی موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق🚨 (3) دجالی بربریت جاری، غز، ہ کے ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع🚨 (4) پاکستان میں ارتھ آور، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں🚨 (5) زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان میں ارتھ آور منایا گیا🚨 (6) آئی ایم ایف کی حکومت کو نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کی نئی تجویز، نئے اہداف کا خدشہ🚨 (7) آئی ایم ایف پراپرٹی پر ٹیکس رعایت دینے کیلئے رضامند ہوگیا🚨 (8) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا🚨 (9) چیمپئنز ٹرافی: اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے پیچھے کون تھا، سی او او پی سی بی نے بتادیا🚨 (10) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر کوئٹہ، بلوچستان کے مختلف حصوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال🚨 (11) کوئٹہ پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو ان کے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا🚨 (12) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہرنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا🚨 (13) 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار 113 پی ٹی آئی کارکن راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے🚨 (14) افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی صادق خان کی کابل میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں🚨 (15) یوم پاکستان اتوار کو بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ملی نغمہ جاری🚨 (16) فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 800 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گیا🚨 (17) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس🚨 (18) بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلہ، شدت 4.8 ریکارڈ🚨 (19) سوات میں نامعلوم وجوہات پر آگ بھڑک اٹھی، 7 گھر خاکستر، 8 کو بچا لیا گیا🚨 (20) بلاول بھٹو زرداری پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے🚨 (21) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی🚨 (22) اٹک: جے یو آئی کے تحصیل نائب امیر قاری نظام الدین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا🚨 (23) حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کر سکتی ہے، عرفان صدیقی🚨 (24) سندھ میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس کراچی میں سامنے آگیا🚨 (25) چین اور اسلام آباد کے درمیان پہلی بار کارگو پروازوں کا آغاز🚨 (26) ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی🚨 (27) قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری بار اضافہ🚨 (28) جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث خواتین سمیت 3 مسافر گرفتار🚨 (29) یوم علی پر سخت سیکورٹی انتظامات، ملیر سے نکلنے والا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر🚨 (30) حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت، ملازمین کو ابھی ریلیف نہیں دے سکتے، پارلیمانی سیکرٹری🚨 (31) مسافروں کیلئے خوشخبری، عید کے دنوں میں تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی🚨 (32) وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا، ملکی ترقی کیلئے دعائیں🚨 (33) پاراچنار: منشیات کے عادی شخص کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 ہلاک، ایک زخمی🚨 (34) کوئٹہ میں ریڈزون سیل؛ ٹرین سروس تاحال معطل، انٹرنیٹ بندش کا تیسرا دن🚨 (35) کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ🚨 (36) پاک افغان طورخم سرحد 28 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دی گئی🚨 (37) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی🚨 (38) صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے🚨 (39) محمد علی سے تاریخی فائٹ ہارنے والے باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین انتقال کرگئے🚨 (40) عمران اگر 9 مئی واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنااللہ🚨 (41) پاکستان کرپٹو کونسل ہماری معیشت کیلئے ایک نئے ڈیجیٹل باب کا آغاز ہے: وزیر خزانہ🚨 (42) سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشت گرد گرفتار🚨 (43) مصطفیٰ قتل کیس: ملزمان ارمغان اور شیراز کی حب سے کراچی آنے کی ویڈیو سامنے آگئی🚨 (44) کراچی: علاقہ سیل ہونے کے باوجود ایمپریس مارکیٹ کی دکانوں کے تالے کاٹ کر چوری کی واردات🚨 (45) کراچی: جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل🚨 (46) افریقی ملک نائجیریا کی مسجد پر دہشتگردوں کا حملہ، 44 افراد شہید، 3 روزہ سوگ کا اعلان🚨 (47) مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کا اعترافِ جرم سے انکار🚨 (48) ارتھ آور! آئیے ایک روشن اور پائیدار کل کے لیے مل کر کام کریں، وزیراعظم کا پیغام🚨 (49) میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی🚨 (50) لکی مروت تھانے پر حملہ پسپا، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار🚨 (51) پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان🚨 (52) 26 نومبر ڈی چوک احتجاج میں مبینہ ہلاکتیں، وزیراعظم سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج🚨 (53) ماہ رمضان میں دبئی سے 127 بھکاری گرفتار، 38 لاکھ روپے برآمد🚨 (54) کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ🚨 (55) پاکستان اور بنگلہ دیش کا اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق🚨 (56) پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کی طبعیت بگڑ گئی، سانس لینے میں دشواری🚨 (57) خیبرپختونخوا میں عوام کو ایک کلک پر سہولیات دینے کا فیصلہ🚨 (58) ملک کو عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی🚨 (59) وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس اسلام آباد پہنچ گئے*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)
"زندگی بڑی انمول ہے "انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان ملاحظہ فرمائیں : BBC PK
ایک سیاح میکسیکو پہنچا، جہاں اس نے مقامی ماہی گیروں کی اعلیٰ مچھلیوں کی تعریف کی اور پوچھا:“انہیں پکڑنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟”ماہی گیروں نے جواب دیا: “زیادہ نہیں!”سیاح نے حیرت سے پوچھا: “پھر تم زیادہ شکار کیوں نہیں کرتے؟ زیادہ مچھلیاں پکڑ کر زیادہ کما سکتے ہو!”ماہی گیروں نے مسکرا کر کہا: “ہمارا یہ شکار ہماری اور ہمارے خاندان کی ضروریات کے لیے کافی ہے۔”سیاح نے مزید پوچھا: “تو باقی وقت میں کیا کرتے ہو؟”انہوں نے جواب دیا: “ہم دیر تک سوتے ہیں، تھوڑا شکار کرتے ہیں، اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، بیویوں کے ساتھ کھاتے ہیں، دوستوں کے ساتھ شام گزارتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔”سیاح جوش سے بولا:“میرے پاس ہارورڈ سے ماسٹرز ہے، میں تمہاری مدد کر سکتا ہوں! اگر تم زیادہ شکار کرو، زیادہ بیچو، ایک بڑا جہاز خریدو، پھر دوسرا، تیسرا، یہاں تک کہ پورا بیڑہ بنا لو، تو ایک دن اپنی فیکٹری بھی کھول سکتے ہو! پھر گاؤں چھوڑ کر کسی بڑے شہر جاؤ، کاروبار کرو، اور کروڑوں کماؤ!”ماہی گیروں نے پوچھا: “یہ سب کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟”سیاح: “بیس، پچیس سال!”ماہی گیر: “اور اس کے بعد؟”سیاح خوش ہو کر بولا: “پھر تم ریٹائر ہو سکتے ہو، کسی ساحلی گاؤں میں جا کر سکون سے زندگی گزار سکتے ہو، دیر تک سو سکتے ہو، بچوں کے ساتھ کھیل سکتے ہو، بیویوں کے ساتھ کھا سکتے ہو، اور شام دوستوں کے ساتھ گزار سکتے ہو۔”ماہی گیروں نے مسکرا کر جواب دیا:“یہ تو ہم ابھی بھی کر رہے ہیں! تو پھر پچیس سال کی مشقت کیوں؟”⸻زندگی کی دوڑ میں ہم اکثر خوشی کو ایک ایسی منزل سمجھتے ہیں جو محنت، دولت، اور کامیابی کے بعد ملے گی، مگر کبھی سوچا؟کیا خوشی وہی نہیں جو ابھی ہمارے پاس ہے؟ہم اپنی صحت، خاندان، اور آخرت کو پسِ پشت ڈال کر دن رات بھاگ دوڑ میں لگے رہتے ہیں،یہ سوچ کر کہ جب ہمارے پاس سب کچھ ہوگا، تب ہم خوش ہوں گے۔مگر جب طاقت ختم ہو جائے،جوانی گزر جائے،موت سر پر آ کھڑی ہو،تو پھر وہ خوشی، جس کے لیے سب کچھ قربان کیا،کیا واقعی وہی خوشی ہوگی جس کی ہمیں تلاش تھی؟زندگی کی خوبصورتی توازن میں ہے۔نہ بے مقصد بھاگنا، نہ رک کر کھو جانا۔بس ہر لمحہ جینا اور وہ خوشی محسوس کرنا، جو حقیقت میں ہمیشہ ہمارے قریب ہی تھی۔_______________منقول
جمعہ، 21 مارچ، 2025
*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *21 مارچ 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK
(1) وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی سمری منظور کرلی🚨 (2) غز،ہ میں دجالی جارحیت و بربریت کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج، لاہور میں امریکی قونصل خانے کے باہر مارچ🚨 (3) جے یو آئی، جماعت اسلامی اور کرین پارٹی کے تحت ملک بھر میں مظلوم اہل_قدس کے حق میں مظاہرے، شہر شہر ریلیاں🚨 (4) خسارے کا شکار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند، کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ🚨 (5) افغان حکومت سے مذاکرات واحد حل ہے، ٹاسک دیں انہیں ٹیبل پر میں لاؤں گا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور🚨 (6) ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری؛ پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار🚨 (7) کراچی: صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد🚨 (8) اسلام آباد: ریاست مخالف مہم میں ملوث ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور🚨 (9) میو ہسپتال لاہور میں انجکشن کے ری ایکشن کا معاملہ، نرسز کی غفلت ثابت ہوگئی🚨 (10) سوات: پولیس کی کارروائی میں منشیات اسمگلر ہلاک، پولیس اہلکار شہید🚨 (11) آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی، وزیر خزانہ🚨 (12) وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی، پی پی پی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان🚨 (13) ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے🚨 (14) معتکف دن بھر عبادت کے ساتھ طاق راتوں میں شب قدر بھی تلاش کریں گے، شوال کے چاند پر اعتکاف ختم ہوگا🚨 (15) 31 مارچ سے 2 اپریل تک عام چھٹیاں ہوں گی، حکومت سندھ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان🚨 (16) کراچی میں انوکھا واقعہ، نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنے والا دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک🚨 (17) کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی🚨 (18) تیسرا ٹی 20: حسن نواز کی برق رفتار سنچری، پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی🚨 (19) پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرکے منفرد ریکارڈ🚨 (20) 22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے🚨 (21) ’دو میچوں میں آؤٹ ہوا تو پریشر میں آگیا تھا، سلمان علی آغا اور شاداب خان نے کافی سپورٹ کیا‘، حسن نواز🚨 (22) مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل🚨 (23) عید سے پہلے خوشخبری؛ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری🚨 (24) مصطفی قتل؛ ملزم ارمغان کے والد کا پولیس پر الزام، اپنے ہی وکیل نے دماغی مریض قرار دیدیا🚨 (25) ملزم بہت شاطر ہے، پراسیکیوشن، ججز اور میڈیا کو دھمکیاں دیں، تفتیش میں تعاون نہیں کررہا، سرکاری وکیل🚨 (26) نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے، ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ🚨 (27) راولپنڈی: پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانیوالے 2 ملزمان گرفتار🚨 (28) ایف آئی اے کے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ، سندھ میں انتظامی بحران کا خدشہ🚨 (29) وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی🚨 (30) کے پی میں اسکولوں کی حالت زار؛ تمام سیکریٹریز آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب🚨 (31) بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی: 4 ہفتوں کے دوران 34 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع🚨 (32) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب🚨 (33) جعفر ایکسپریس حادثے کو لیکر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں، زرتاج گل🚨 (34) پاکستان نے اپنا مصنوعی ذہانت کا نظام متعارف کرادیا🚨 (35) پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات جاری، مزید 2 اہلکار جاں بحق🚨 (36) موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ، حکومت چیتے کی رفتار کے بجائے کچھوے کی چال چل رہی ہے: جسٹس مندوخیل🚨 (37) سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کارروائی، 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین شہید🚨 (38) ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا🚨 (39) یوم پاکستان اور عیدالفطر، صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کردی🚨 (40) کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، کنکریٹ مکسر نذرآتش🚨 (41) لندن: برقی سب اسٹیشن میں آتشزدگی، دنیا کا مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ دن بھر کیلئے بند*🚨 (42) نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم🚨 (43) لاہور: جوہر ٹاؤن میں لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ڈالے میں سوار نوجوان کی فائرنگ، گارڈ زخمی🚨 (44) ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی، وفاقی حکومت کو جواب کا آخری موقع دے رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ🚨 (45) 2 ہزار روپے کی کمی سے سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہوگئی🚨 (46) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کی خبریں درست نہیں، ترجمان🚨 (47) پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر🚨 (48) انتظامیہ نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی🚨 (49) لاہور ہائیکورٹ نے بھی بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا🚨 (50) حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعویٰ؛ ایک ہفتے میں 11 اشیا مزید مہنگی🚨 (51) دنیا میں پہلی بار مکمل طور پر اے آئی کی مدد سے تیار کردہ اخبار شائع🚨 (52) وزارت داخلہ کا ملازم لاپتا؛ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب🚨 (53) مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں سے لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے، عظمیٰ بخاری🚨 (54) اسلام آباد: بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج🚨 (55) بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان🚨 (56) اینٹی کرپشن ہاٹ لائن؛ سپریم کورٹ افسران کی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں، اعلامیہ🚨 (57) ای سی سی اجلاس؛ وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ منظور🚨 (58) پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردیں🚨 (59) ایف آئی اے کے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ، سندھ میں انتظامی بحران کا خدشہ🚨 (60) جب رمضان ٹرانسمیشن نہیں تھی تو لوگ زیادہ عبادت کرتے تھے: بشریٰ انصاری🚨 (61) پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، قومی کھلاڑیوں نے دوران میچ افطار کیا🚨 (62) کے پی میں اسکولوں کی حالت زار کا کیس، سیکرٹری کی عدم حاضری پر عدالت برہم، فوری طلب کرلیا🚨 (63) تونسہ: سرکاری اسکول کے گودام سے 43 ہزار سے زائد کتابیں چوری🚨 (64) پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، سیاستدانوں اور سفارت کاروں کی شرکت*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**
عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں جاری ہیں ۔۔ 02 ملزمان گرفتار 130 لیٹر دیسی شراب برآمد۔رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر بی بی سی نیوز پاکستان BBC PK
تفصیلات: 01). پولیس تھانہ شادی پلی: دیسی شراب کے خلاف کارواٸ، ملزم ہیمجی کولہی گرفتار، 120 لیٹر دیسی شراب برآمد، کراٸم نمبر 06/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 02). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی: چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم منور شیدی گرفتار، کراٸم نمبر 37/2025 دفعہ 379. 34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یار میڈے بچھڑ گئے ، اسیں نیلے ،پیلے ، لالاں بھیس کرےساں۔۔ مرتب : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان ملاحظہ فرمائیں: BBC PK
۔اُٹھ شاہ حُسینا ویکھ لے اسیں بدلی بیٹھے بھیسساڈی جِند نماݨی کُوکدی اسیں رُݪ گئے وِچ پردیسساڈا ہر دم جی کُرلاوندا، ساڈی نِیر وگاوے اَکّھ-اساں جیوندی جانے مرگئے، ساڈا مادھو ہویا وَکھسانوں سپّ سمے دا ڈنّگدا، سانوں پَل پَل چَڑھدا زہرساڈے اندر بیلے خوف دے، ساڈے جنگݪ بݨ گئے شہراساں شوہ غماں وِچ ڈُبدے، ساڈی رُڑھ گئی ناؤ پتوارساڈے بولݨ تے پابندیاں، ساڈے سِر لٹکے تلواراساں نیناں دے کھوہ گیڑ کے کِیتی وتّر دل دی بھوںایہ بنجر رہ نماننڑی، سانوں سجّݨ تیری سَونھاساں اُتوں شانت جاپدے، ساڈے اندر لگی جنگسانوں چُپ چپیتا ویکھ کے، پئے آکھݨ لوک ملنگاساں کُھبھے غم دے کھوبڑے، ساڈے لمے ہو گئے کیسپا تاݨے باݨے سوچدے، اساں بُݨدے رہندے کھیسہُݨ چھیتی دوڑیں بُلھیا، ساڈی سوݪی ٹنگی جانتینوں واسطہ شاہ عنایت دا، نہ توڑیں ساڈا ماݨاساں پیریں پا لئے کُعھنگرو، ساڈی پاوے جِند دھمالساڈی جان لباں تے اپّڑی، ہُݨ چھیتی مُکھ وِکھاݪساڈے سر تے سورج ہاڑھ دا، ساڈے اندر سِیت سیالبَݨ چھاں ہُݨ چیتر رُکھ دی، ساڈے اندر بھانبڑ باݪاساں مچ مچایا عشق دا، ساڈا لُوسیا اِک اِک لُوںاساں خُود نوں بُھلّے سانوݪا، اساں ہر دم جپیا توںسانوں چِنتا چِخا چڑھاوݨ دی، ساڈے تِڑکݨ لَگے ہَڈّپَھڑ لیکھاں برچھی دُکھ دی ساڈے سینے دتی گَڈاساں دُھر تُوں دُکھڑے چاکدے ساڈے لیکھیں لکھیا سوگساڈی واٹ لمیری دُکھ دی، ساڈے عُمروں لمے روگساڈے ویہڑے پھوہڑی دُکھ دی، ساڈا رو رو چویا نورایہ اوکڑ ساڈی ٹاݪ دے، تیرا جیوے شہر قصورآ ویکھ سُخن دیا وارثا، تیرے جنڈیالے دی خیراَج پُتر بولی ماں دے پئے ماں ناݪ رکھݨ وَیراَج ہیر تیری پئی سہکدی، اَج کَیدو چڑھیا رنگاَج تخت ہزارے ڈھے گئے، اَج اُجڑیا تیرا جَھنگاَج بیلے ہو گئے سُنجڑے، اَج سُکیا ویکھ چنھاباَج پِھرن آزُردہ رانجھڑے، اَج کھیڑے کر دے چاءاَج ٹُٹی ونجݪی پریت دی، اَج مُکے سُکھ دے گِیتبَݨ جوگی دَر دَر ٹوݪھیا، سانوں کوئی نہ مِݪیا مِیت۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...