Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 23 مارچ، 2025
آج کی یادگار پوسٹ**میں سمجھتا تھا کہ ایک تعلیم یافتہ عورت کا کسی غیر تعلیم یافتہ مرد سے شادی کرنا ایک بے جوڑ رشتہ ہوگا.. 💔* BBC PK
•میں بڑا ہوا تو دیکھا کہ ایک ڈاکٹر کی بیوی، جو سونے سے لدی ہوئی تھی، بہترین لباس پہنتی اور قیمتی عطر لگاتی تھی، لیکن وہ اپنے شوہر کی طرف سے ایک مہربان جملے کے لیے ترس رہی تھی، کیونکہ وہ ہمیشہ مصروف رہتا تھا…* *• میں نے ایک انجینئر کو دیکھا جو اپنی قیمتی گاڑی میں اپنے بیٹے کا اسکول کے دروازے پر انتظار کر رہا تھا، لیکن وہ نہ تو گاڑی سے اتر کر اسے گلے لگانے کی زحمت کرتا اور نہ ہی دروازہ کھولنے کی…**• میں نے ایک سبزی فروش کو دیکھا جو ہاتھ میں کیلا لیے اپنے بیٹے کا انتظار کر رہا تھا، بیٹا دوڑتا ہوا آیا اور اس سے لپٹ گیا۔ بچے کی خوشی سے میں نے اندازہ لگایا کہ کیلا اس کا پسندیدہ پھل ہے… 🍌* *• میں نے ایک بس ڈرائیور کو دیکھا جو اپنی بیوی کو فون کر کے خوش خبری دے رہا تھا کہ آج اسے تنخواہ ملے گی اور اس سے کہہ رہا تھا کہ سفر کے لیے سامان تیار کرے اور بچوں کو بھی تیار کرے…💕**تب میں نے سمجھا کہ اصل غربت دل کی ہوتی ہے، جیب کی نہیں… اور اصل دولت دل کی ہوتی ہے، دماغ کی نہیں…**میں نے جانا کہ برابری کا معیار تعلیمی یا مالی سطح نہیں بلکہ دلوں کی ہم آہنگی ہے💞…**یہ ضروری نہیں کہ آپ تعلیم یافتہ ہوں تبھی ایک مضبوط خاندان بنا سکیں، اور نہ ہی یہ لازم ہے کہ آپ کسی تعلیم یافتہ مرد سے شادی کریں تبھی ایک باشعور خاندان تشکیل پائے گا…**اور نہ ہی یہ شرط ہے کہ آپ کسی امیر مرد سے شادی کرو تاکہ آپ کی زندگی خوشحال ہو، کیونکہ اصل دولت پیسے کی نہیں بلکہ نفس کی ہوتی ہے۔**فکری، اخلاقی اور ثقافتی مطابقت سب سے اہم چیز ہے❤…**سوچنے کی بات ہے
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 61 ہیڈلائنز ہیں، ری ایکٹ کی درخواست گئی تیل لینے۔۔۔😉*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *23 مارچ 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK
(1) خوارج کی پاک-افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، تمام 16 دہشت گرد ہلاک🚨 (2) ملک بھر میں یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا🚨 (3) 23 مارچ تجدید عہدِ وفا کا دن، ملک کی فضائیں "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں🚨 (4) ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب، مسلح افواج کی پریڈ، شیردل فارمیشن کا فلائی پاسٹ🚨 (5) بلوچستان: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر مختلف علاقے دوسرے روز بھی بند، کوئٹہ میں معمولات زندگی بحال🚨 (6) یوم پاکستان: ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد🚨 (7) فتنہ الخوارج اور دہشت گرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے: صدر مملکت آصف علی زرداری🚨 (8) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا کیا گیا🚨 (9) شمسی توانائی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، بجلی قیمت میں کمی کے جامع پیکج کا اعلان جلد ہوگا، وزیراعظم🚨 (10) معاشی استحکام حاصل کرلیا، نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے: وزیراعظم شہباز شریف🚨 (11) اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے: سلمان اکرم راجہ🚨 (12) صدر نے پاک فوج کے 762 افسروں اور نوجوانوں کو اعزازات سے نوازا: آئی ایس پی آر🚨 (13) یوم پاکستان: صدر مملکت نے 69 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز سے نواز دیا🚨 (14) سینئر صحافی سلمان غنی اور کامران شاہد کو سول اعزازات سے نواز دیا گیا🚨 (15) یوم پاکستان پریڈ؛ لڑاکا طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو جاری🚨 (16) الائی چیئر لفٹ حادثے میں جانیں بچانے والے نوجوان کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا🚨 (17) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا🚨 (18) تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا، وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان🚨 (19) مریم نواز کا پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد🚨 (20) ٹھٹھہ میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد جاں بحق🚨 (21) اوکاڑہ: گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاوند جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی🚨 (22) بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پاکستان چوتھے ٹی 20 میں ناکام، سیریز کیویز کے نام🚨 (23) چوتھا ٹی 20: کیوی بولرز نے پاکستانی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیے، 115 رنز سے ذلت آمیز شکست🚨 (24) دوسری اننگز میں گیند زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی، آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے: کپتان سلمان علی آغا🚨 (25) سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی: بلال اظہر کیانی🚨 (26) جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے بعد کوئٹہ ریلوے ڈویژن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی🚨 (27) نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، گورنر کے پی🚨 (28) مسجد نبوی میں 120 ممالک کے 4,000 افراد کا اعتکاف، شاندار انتظامات🚨 (29) جندولہ فورٹ حملہ؛ ہلاک خوارج سے والد اور خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان🚨 (30) کوئٹہ؛ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس چلانے والے متعدد افراد گرفتار🚨 (31) اللہ کے فضل سے پاکستان جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں پر چل کر ترقی کر رہا ہے، مسلح افواج🚨 (32) آئی پی پیز ٹیرف میں کمی سے متعلق آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی🚨 (33) پشاور: نامعلوم افراد کا پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ🚨 (34) غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے تیاریاں، حکومت سندھ نے پلان تیار کرلیا🚨 (35) راولپنڈی میں غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی اٹھانے کی ویڈیو وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج🚨 (36) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 25 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار🚨 (37) یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب🚨 (38) کراچی؛ چوکیدار کو اس کے بھتیجے اور کزن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا🚨 (39) پشاور ہائیکورٹ نے ایمل ولی خان کی دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری کے خلاف درخواست خارج کردی🚨 (40) دو سال میں اتنا کام کریں گے کہ ہر گلی سے جئے بھٹو کی آواز آئے گی: مرتضیٰ وہاب🚨 (41) بھارتی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی پر مجبور نہیں کیا گیا، 4 سال بعد کیس بند🚨 (42) وزیرِ اعظم کی 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کو شاباش🚨 (43) حیدرآباد میں بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ سے قتل کر ڈالا🚨 (44) یوم پاکستان پر صدر اور وزیر اعظم کا قوم کو پیغام، معاشی حالات مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہار🚨 (45) وفاق پختونخوا کو افغانستان سے بات کرنے دے، یقین ہے دہشت گردی کی لہر میں کمی آئے گی: بیرسٹر سیف🚨 (46) محمد رضوان نے نسیم شاہ کو اپنا موبائل گفٹ کردیا🚨 (47) آزاد کشمیر حکام نے نوجوان جوڑے کی لاشیں بھارتی حکام کے حوالے کردیں🚨 (48) پشاور: میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے اضافی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ🚨 (49) لاہور؛ 15 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد🚨 (50) عید الفطر پر نئے جوڑے سلوانے سے محروم افراد نے تیار کپڑوں کی خریداری شروع کردی🚨 (51) گورنر ہاؤس سندھ میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب🚨 (52) گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ مل کر شہر کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب🚨 (53) فافن کی پنجاب میں آر ٹی آئی فریم ورک مضبوط بنانے بارے پالیسی بریفنگ جاری🚨 (54) باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، پولیس اہلکار معجزاتی طور پر محفوظ🚨 (55) لاہور: قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 جواری گرفتار، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد🚨 (56) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین اپ، کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ🚨 (57) 250 سے زائد فلموں کے مصنف کمال پاشا بیمار، سروسز اسپتال میں علاج جاری🚨 (58) پنجاب پولیس کا سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، کچے کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک🚨 (59) یومِ پاکستان: مینار پاکستان پر ملک کا سب سے بڑا لیزر لائٹ شو، رات گئے مینار پاکستان سبز اور سفید روشنیوں سے جگمگا اٹھا🚨 (60) زندگی بھر پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی کا مشاہدہ کیا، امریکی سینیٹر🚨 (61) کراچی کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، 100 کے قریب وارداتوں کا اعتراف*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)
ملک مہر دل محسود، جواہر لال نہرو کو الٹے ہاتھ کا تھپڑ مارنے کی خاطر آگے بڑھتے ہوئے، جنوبی وزیرستان، 1946۔مرتب: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان BBC PK
تفصیل:یہ واقعہ 1947 میں جنوبی وزیرستان میں پیش آیا جب جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر خان صاحب ایک محسود جرگہ سے ملاقات کے لیے وہاں پہنچے۔ نہرو نے جرگہ کے آداب کے برخلاف کھڑے ہو کر تقریر شروع کی، ہاتھ ہلانے لگے اور سیاسی جلسے کی طرز پر خطاب کیا، جو قبائلیوں کو ناگوار گزرا۔ جب نہرو نے کہا کہ وہ انہیں برطانوی غلامی سے نجات دلائیں گے، تو جرگہ کے اراکین نے اردو میں جواب دیا کہ "ہم برطانویوں کے غلام نہیں ہیں اور نہ ہی تمہارے غلام بنیں گے"۔جرگہ کے بعض افراد نے نہرو کے خلاف سخت ردعمل دیا اور انہیں "کوٹنائی" (تحقیر آمیز لقب) کہہ کر مخاطب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی ہندوستانی سے بات کرنی پڑی تو وہ قائداعظم محمد علی جناح ہوں گے۔ صورتحال کشیدہ ہو گئی اور اجلاس بدنظمی کا شکار ہوا۔ اس دوران ملک مہر دل محسود نہرو کی طرف بڑھے اور ان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، جس پر وہاں موجود برطانوی سیاسی ایجنٹ رابن ہڈسن نے مداخلت کرکے نہرو کو بچایا۔یہ واقعہ تاریخی طور پر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ قبائلی عوام نہ صرف اپنی خودمختاری کے سخت محافظ تھے بلکہ تقسیم ہند کے وقت وہ جناح اور پاکستان کے حامی تھے، جبکہ کانگریس کے نظریات کو مسترد کرتے تھے۔یہ واقعہ ہارون رشید کی کتاب "History of the Pathans, Vol-V" اور وکٹوریا شیفیلڈ کی کتاب "Afghan Frontier: Feuding and Fighting in Central Asia" میں بھی درج ہے۔
کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری، پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان BBC PK
تفصیلات : کراچی : یوم پاکستان کے موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی ، پھول رکھے ، فاتح پڑھی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ،آج 23 مارچ 2025 میں مجھے یہ سعادت حاصل ہوئی کہ میں گورنر سندھ، اپنی کابینہ اراکین کے ساتھ بانیٔ پاکستان کے مزار پر قرارداد پاکستان جو 23 مارچ 1940 کو لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ نے پاس کی تھی؛ اس کی 85 ویں سالگرہ پر پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری دی؛ اس دعا کے ساتھ کہ پاکستان اپنے بانی کا جو وژن ہے اس کے تحت ترقی کرے؛ ایک اسلامی جمہوریہ کا حامل ملک بنے؛ 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے پاس کی؛ اس کے بعد ہمیں یہ بھی سعادت حاصل ہے 3 مارچ 1943 کو صوبائی اسمبلی سندھ نے اسی قرار داد کو ایڈاپ کیا؛ اور پہلا صوبہ سندھ بنا جس کے پاکستان کی بنیاد کے لیے قرارداد پاس کی؛ آزادی کا یہ سفر 14 اگست 1947 کو ہمارے پیارے ملک کے قیام کے ساتھ اس حد تک پایۂ تکمیل تک پہنچا کہ ہمیں ایک اسلام کی بنیاد پر اپنا ملک ملا؛ آج ہم اپنی آزادی کے 78 ویں سال میں ابھی بھی یہ باتیں کررہے ہیں کہ ہمیں اکٹھا ہونا چاہیے؛ ہم سب کو مل کر دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا چاہیے؛ ہم سب کو مل کر اس ملک کی معاشی ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے؛ ضرور ہمیں سوچنا چاہیے، کہ وہ کون سے عناصر ہیں، جو ہمیں ہر دفعہ یہی عزم دہرانے پر مجبور کرتے ہیں جبکہ یہ تو ہر ایک ذمہ داری ہے کہ اگر اس ملک کے خلاف کوئی کام کرتا ہے تو اس کے خلاف متحد ہونا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ۔
افسوسناک خبر حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو حیدر میں بیوی نے آئرن راڈ اور ڈنڈے سے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بیوی گرفتار ، قتل کا اعتراف ۔رپورٹ انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان BBC PK
تفصیلات: حیدرآباد : خبر کے مطابق حیدرآباد شہر کے علاقے ٹنڈو حیدر میں انتہائی سفاکانہ قتل کی واردات کے نتیجے میں گھریلو تکرار کے باعث مسمات لیلاں نے آئرن راڈ اور ڈنڈے سے حملہ کرکے اپنے شوہر بنام شمن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ملزمہ مسمات لیلاں کو پولیس نے حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمہ نے جرم کا اعتراف کرلیا ۔
از دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ۔۔۔انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔۔درخواست برائے ٹکرزکراچی، BBC PK
22 مارچ 2025:-یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین اقدامات پر سندھ پولیس کے تمام افسران وجوانوں کو شاباش۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن ماہ رمضان میں سیکیورٹی امور و اقدامات اور ٹریفک انتظامات کا ہر سطح پر بہترین اور غیر معمولی بنایا جانا لائق ستائش و مبارکباد ہے۔غلام نبی میمنسندھ پولیس کے تمام یونٹس اورضلعی پولیس نے تمام اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کر سیکورٹی کے انتظامات کیے۔ آئی جی سندھجلوسوں کی گزرگاہوں،امام بارگاہوں،ودیگر جگہوں پر سیکیورٹی اور ٹریفک اقدامات پر مشترکہ حکمت عملی اور مربوط اقدامات ہر سطح پر عمدہ و بہترین رہے۔آئی جی سندھآج کے اس اہم دن کی مناسبت سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار بھی قابل تعریف و ستائش ہے۔آئی جی سندھدہشت گردی، انتہا پسندی اور جرائم کی روک تھام کو مدنظررکھتے ہوئے افسران و جوان چوکنہ رہیں۔ آئی جی سندھ سندھ پولیس اور تمام یونٹس اسی طرح ماہ رمضان میں شاہراہوں،بازاروں اور مذہبی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے رکھیں۔ آئی جی سندھ
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...