پیر، 31 مارچ، 2025

جشن عید الفطر آپ ، ہم اور اقوام عالم کو ڈھیروں ساری خوشیاں مبارک ۔انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان ۔ BBC PK

اپنی خوشیاں بھول جا، سب کا درد خرید ،"سیفی" تب کہیں جاکر ، تیری ہوگی عید۔عید کا مبارک دن خوشی ، محبت ، امن و بھائی چارگی اور سلامتی کا درس دیتا ہے ۔ عید محض رسم نہیں، عید احساسات کا میلہ ہے ، جہاں خوشیاں ہی خوشیاں بکھیری جاتی ہیں، جہاں ہمیں آپس کے چھوٹے چھوٹے تنازعات ، رنجشیں بھلا کر ،کھلے دل اور خندہ پیشانی سے معاف کرکے تمام تر محبت سے ایک دوسرے کو گلے لگا کر جام محبت بھرنے کا دن ہے ۔آج کے بابرکت اور مقدس تہوار پر ہمیں اپنے بزرگوں سے ، اپنی بہنوں اور بیٹیوں سے, مسکینوں و نادار اورمصیبتوں میں مبتلا لوگوں میں امید کے چراغ روشن کرنے ہیں ، ان کے غم کو اپنا غم سمجھ کر امید کی کرن روشن ، اعتماد اور عقیدت کے پھول نچھاور کرنے ہیں۔ ہمیں یگانیت ، شعور اور استحکام کی شمع جلائے رکھنا ہے ۔ خداوند تعالٰی ہم سب کو ہمت حوصلہ ،جذبہ اور ایمانی طاقت عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔پیارے وطن پاکستان ۔۔۔۔سندھ میں ہمیشہ کی طرح عید کا تہوار روایتی جوش و خروش ، جذبے و امنگ ، رنگ و ترنگ ، احترام و والہانہ عقیدت اور خوشی و سعادت سے منایا جا رہا ہے۔ سندھ کے شہروں ، گاؤں اور قصبوں میں ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے اور بڑے اجتماعات کی صورت میں نماز عید ادا کی گئی ، پیارے ملک و ملت کی ترقی اور ترویج ، خوشحالی اور بقا ، باہمی امن ، اخلاص اور بھائی چارے کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ بزرگان ، بچے ، نوجوان ، رفیق اور رقیب اس مقدس تہوار پر بلا تفریق ایک دوسرے کو گلے لگایا اور خوشی کا اظہار کیا ۔ کراچی میں کروڑوں لوگوں نے عید کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ اپنے پیاروں سے ملکر عید کی خوشیاں اور رونقیں بکھیر کر عید کے جشن کو چار چاند لگا دیئے ہیں بمصداق* آئی چمن میں بہار*۔حیدرآباد میں بھی عید کا جشن اور میلے کا سماں ہے ،*ایک عید ، مختلف انداز رنگ* لوگ جامشورو بئراج اور کوٹری بیراج پر عید اجتماع کی صورت میں عید کی خوشیوں سے سرشار بھی ہیں تو سندھو ماتا کی خشک سالی اور سندھو دریا پر 06 نئےکینالز کے معاملے پر سراپا احتجاج اور نالاں بھی ہیں۔ لوگوں ان سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سندھو ماتا سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سندھو دریا (کوٹری) کے کنارے کشتیوں میں عید نماز اداکر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ملک اور سندھ کی خوشحالی کے لیئے اجتماعی طور پر بار گاھ ایزدی میں دعائیں مانگی گئیں ۔ نوابشاھ/ شہید بینظیر آباد میں بھی عید کے مقدس دن کی خوشیاں مبارک روبہ عروج پر ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی اپنے آبائی علاقے میں عید نماز ادا کی اور عوام الناس سے محبت اور خوشی کا اظہار کیا ۔سندھ کے دیگر علاقوں کی طرح سکھر ، لاڑکانہ گھوٹکی ، کندھکوٹ ، جیکب آباد ، شکارپور ، کشمور ، دادو ،نوشہرو فیروز ، سیوھن شریف، مورو، بدین، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈوالہ یار ، ٹھٹہ، مٹھی ، اسلام کوٹ میں بھی عید میلے کا جشن جوک در جوک پر ہے۔خیرپور/پیر گوٹھ میں حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے اپنے مریدین کو زیارت کا شرف بخشا اور ملک و ملت کی ترقی و ترویج کےلئے اجتماعی دعائیں مانگی گئیں ۔ عمرکوٹ تھرپارکر کے علاقوں میں بھی سندھی قوم جاگ اٹھی ۔عید نماز کے بعد متنازع کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف شہر۔شہر میں اجتماعی مظاہرے کیئے گئے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور سندھ کے استحصال کا الزام لگایا ۔میرپورخاص میں بھی میرپورخاص کی مرکزی عید گاہ کھار پاڑہ میں عید نماز اداکر کرنے کے بعد عبدالرحمان پنہور اور ان کے معصوم بچوں سمیت دیگر شہریوں نے سندھو دریا پر 06 کینالز نکالنے اور کارپوریٹ سیکٹر میں فارمنگ کے خلاف پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھاکر بھرپور احتجاج کیا ۔

اتوار، 30 مارچ، 2025

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی عید الفطر کے بابرکت موقع پر پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد۔"اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت دن کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے، آمین “~ وزیرِ اعظم BBC PK

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی عید الفطر کے بابرکت موقع پر پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد۔

"اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت دن کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے، آمین “

~ وزیرِ اعظم

عید مبارک ✨ 🌙اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارکمریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب BBC PK

عید مبارک ✨ 🌙

اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک

مریم نواز شریف 
وزیراعلیٰ پنجاب

جئدیو مھیشوری اوم پرکاش ہیرا لعل BBC PK

ہیرا لعلاوم پرکاش

منجانب جئدیو مھیشوری BBC PK

May this Eid be filled with blessings and happiness, filling our hearts with joy as we celebrate. Let us cherish every moment, find peace in forgiveness and understanding. Eid Mubarak!

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 50 ہیڈ لائنز ہیں، آپ سب کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک۔۔۔*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *30 مارچ 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK

1) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عیدالفطر کل 31 مارچ کو منائی جائے گی🚨 (2) سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی گئی🚨 (3) عید سے قبل کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے🚨 (4) عید کے تینوں دن رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی، سوئی سدرن نے گیس کا شیڈول جاری کردیا🚨 (5) بوہرہ برادری نے بھی آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی🚨 (6) کراچی میں عید کی چاند رات کی خوشی میں فائرنگ سے 12 شہری زخمی🚨 (7) عید کا چاند نظر آتے ہی کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو🚨 (8) کراچی میں مرغی کا گوشت 800، گائے 1200، بچھیا 1700 اور بکرے کا گوشت 2800 روپے فی کلو من مانی قیمتوں پر فروخت ہوا🚨 (9) کراچی میں عید کا چاند نظر آتے ہی حجاموں کی چاندنی، ریٹ دگنے ہوگئے🚨 (10) مولانا فضل الرحمان کا امن و امان کی ناقص صورت حال پر عوام کو احتیاط کا مشورہ🚨 (11) کراچی، قائد آباد شیر پاؤ کالونی منرل واٹر شاپ پر ملزمان کی فائرنگ، اہلسنت والجماعت کے علاقائی ذمہ دار قاری عبدالرحمان شہید🚨 (12) مستونگ میں تیسرے روز بھی بی این پی کا دھرنا جاری، اختر مینگل کا کارکنوں کے ساتھ عید منانے کا اعلان🚨 (13) ملک میں غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے🚨 (14) عید پر بھی دجالی حملے جاری، مزید 24 فلسطینی جنت پہنچ گئے، غزہ میں زندگی اذیت ناک🚨 (15) صدر مملکت کی پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال🚨 (16) کراچی میں نئے ٹریفک قوانین نافذ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی🚨 (17) بلوچستان: دہشت گردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق🚨 (18) عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب مکینیکل جھولوں پر پابندی🚨 (19) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خصوصی عید مبارک🚨 (20) مریم نواز کا چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم🚨 (21) کراچی: تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق، بچی زخمی🚨 (22) شہباز شریف کا ازبک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی🚨 (23) مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر لاہور کے اسپتالوں کے دورے🚨 (24) سینئر صوبائی وزیر ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا🚨 (25) کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے، اختر مینگل🚨 (26) کراچی: عید کی خریداری کیلئے جانے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کار کی ٹکر سے جاں بحق🚨 (27) کراچی: رمضان میں 155 منافع خور گرفتار، بھاری جرمانے، مرغی کا گوشت 820 روپے کلو فروخت🚨 (28) کراچی: کورنگی میں لگنے والی پراسرار آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، ماہرین کی مدد طلب کرلی گئی🚨 (29) یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر ایک بار پھر باقاعدہ معافی مانگ لی، چوہدری بصیرت علی چشتی کو وکیل مقرر کردیا🚨 (30) جان سے مارنے کی دھمکیاں؛ یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا🚨 (31) فیصل آباد: موٹروے کے قریب دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار🚨 (32) نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھےگی: رانا ثنااللہ🚨 (33) ملتان: پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنیوالے 2 افراد پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار🚨 (34) جعلی بیج فروخت کرنے میں ملوث 392 کمپنیوں پر پابندی کا فیصلہ🚨 (35) عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر🚨 (36) گوجرانوالہ: محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا رہا🚨 (37) آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کردی🚨 (38) لاہور میں عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے گئے🚨 (39) کراچی: نشئی ناتھا خان پُل سے سریا چوری کرنے لگے، پُل کی بنیادیں کمزور ہونے کا خدشہ🚨 (40) بہاولپور: تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 رشتہ دار گرفتار🚨 (41) حکومت پاکستان کے بے دخلی کے فیصلے نے افغانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اقوام متحدہ🚨 (42) عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے، صدر و وزیراعظم کا پیغام🚨 (43) حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ🚨 (44) 10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا، رپورٹ🚨 (45) نوابشاہ: صدر مملکت کی پارٹی قیادت اور ورکرز سے بلاول ہاؤس میں ملاقات🚨 (46) بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر رات کے اوقات میں مسافر بسوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد🚨 (47) عید کے بعد کراچی کے حقوق کیلئے ایوان اور عدالت سے رجوع کریں گے، خالد مقبول صدیقی🚨 (48) کراچی: کورنگی کراسنگ پر نئے انڈس ہسپتال کے فیز ون میں 90 بستروں کی ایمرجنسی شروع🚨 (49) پیکا قانون کے تحت کارروائیوں میں تیزی، ملتان اور ساہیوال میں 2 مقدمات درج، 3 ملزم گرفتار🚨 (50) لاہور: عید شاپنگ کرکے گھر جانیوالی خواتین سے واردات کرنے والا گینگ گرفتار*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

May this Eid be filled with blessings and happiness, filling our hearts with joy as we celebrate. Let us cherish every moment, find peace in forgiveness and understanding. Eid Mubarak! BBC PK

May this Eid be filled with blessings and happiness, filling our hearts with joy as we celebrate. Let us cherish every moment, find peace in forgiveness and understanding. Eid Mubarak!

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...