منگل، 1 اپریل، 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور گرین لینڈٹرمپ کا "بزور طاقت" گرین لینڈ ضم کرنے کا عندیہ ، ڈنمارک کی جانب سے سرزنش ۔ترتیب و تدوین : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان BBC PK

تفصیلات :ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی سرزنش کی۔ اس کی وجہ ڈنمارک اور گرین لینڈ پر تنقید کا "انداز" تھا۔ وزیر خارجہ لارش لوک راسموسن کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پہلے ہی قطب شمالی کے علاقے میں سلامتی کے لیے مزید سرمایہ کاری کر رہا ہے، اور وہ امریکہ کے ساتھ مزید تعاون کے لیے ہر دم تیار ہے۔راسموسن کا یہ وڈیو بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گرین لینڈ کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ادھر امریکی صدر نے جارحانہ انداز برقرار رکھا ہے۔ امریکی چینل NBC کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "جہاں تک گرین لینڈ کو ضم کرنے کا تعلق ہے ، میں اس سلسلے میں فوجی قوت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیتا"۔راسموسن نے انگریزی میں کہا کہ "مجھے صراحت کے ساتھ یہ کہنے دیجیے کہ ہم اس لہجے کو پسند نہیں کرتے جو استعمال کیا گیا۔ آپ اپنے قریبی حلیفوں کے ساتھ اس طریقے سے بات نہیں کرتے ہیں۔ میں اب بھی یہ سمجھتا ہوں کہ ڈنمارک اور امریکہ قریبی اتحادی ہیں"۔واضح رہے کہ گرین لینڈ ، ڈنمارک کے زیر انتظام اراضی ہے جو نیٹو اتحاد میں امریکہ کا حلیف ہے۔ ٹرمپ اس اراضی کو امریکہ میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ قومی سلامتی کی غرض سے ایسا کرنا ضروری ہے۔ہفتے کے روز ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ ہم فوجی طاقت کے استعمال کے بغیر ایسا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ... یہ دنیا کی سلامتی ہے اور یہ بین الاقوامی امن کا معاملہ ہے"۔ تاہم ٹرمپ نے مزید کہا کہ "میں میز پر کسی چیز کو خارج از امکان نہیں قرار دیتا"۔امریکی نائب صدر نے اپنی اہلیہ اور سینئر امریکی ذمے داران کے ہمراہ گرین لینڈ میں "بیٹوویک" اڈے پر امریکی فوج سے ملاقات کی۔ البتہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کی آبادی کی جانب سے ہنگامہ مچانے کے بعد اس دورے کو مختصر کر دیا گیا۔ گرین لینڈ اور ڈنمارک کی آبادی کو دورے کے اصلی روٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔رواں سال جنوری میں ڈنمارک نے قطب شمالی کی سیکورٹی کے لیے 14.6 ارب ڈینش کرونہ (2.1 ارب امریکی ڈالر) کے مالی وعدے کیے تھے۔ اس میں تین نئے بحری جہاز، طویل فاصلے کے ڈرون طیارے اور مصنوعی سیارے شامل ہیں۔یاد رہے کہ دسمبر میں ٹرمپ کی جانب سے قطب شمالی میں واقع جزیرے کو قبضے میں لینے کے ارادے کے اعلان کے بعد سے گرین لینڈ میں سیاسی طبقے نے زور دیا ہے کہ یہ فروخت کے لیے نہیں ہے بلکہ "تجارت کے لیے کھلا ہے"۔جنوری کے اواخر میں ہونے والے ایک عوامی سروے میں گرین لینڈ کی آبادی کا کہنا تھا کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ الحاق کے خیال کو واضح اکثریت سے مسترد کرتے ہیں۔گرین لینڈ کا رقبہ فرانس سے چار گنا زیادہ ہے۔ یہ اپنی معدنیاتی دولت کے سبب امریکہ کے لیے کشش کا مرکز ہے۔

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 50 ہیڈ لائنز ہیں، آپ کو چینل کیسا لگا؟ پوسٹ آگے شیئر کر رہے؟۔۔۔ری ایکٹ👇**ہاں 👍**نہیں 👎*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *BBC PK

01 اپریل 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*:🚨 (1) صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز، نوابشاہ سے کراچی منتقل🚨 (2) مستونگ: اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کا دھرنا جاری، خواتین کی رہائی کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن🚨 (3) افغان حکومت کا پاکستان سے پناہ گزینوں کی ملک بدری شروع نہ کرنے کا مطالبہ🚨 (4) کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کو رہا کردیا گیا🚨 (5) پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم، 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن لوٹ گئے🚨 (6) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان🚨 (7) میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 700 ہوگئیں🚨 (8) پاکستان نے میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا🚨 (9) میرے چہرے کی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ ہم عمران خان کو بہت جلد رہا کروا لیں گے، اعظم خان سواتی🚨 (10) اڈیالہ جیل حکام نے سلمان اکرم راجہ اور دیگر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے روک دیا🚨 (11) ملاقات کے دوران عمران خان اور بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے، رہنما پی ٹی آئی🚨 (12) جیل حکام نے اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، انصر کیانی اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی🚨 (13) لاہور: محسن نقوی کی شہید کیپٹن محمد علی کے اہلخانہ سے ملاقات، عظیم قربانی کو خراج عقیدت🚨 (14) دبئی: محنت کشوں کیلئے انوکھی عید ملن، عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں🚨 (15) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطینی طلبہ کے ساتھ عید الفطر منانے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد🚨 (16) صدر زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش🚨 (17) سابق پاکستانی کرکٹر عثمان قادر آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کیلئے پرعزم🚨 (18) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد🚨 (19) امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک رکن کا ٹرمپ کے خلاف 15 گھنٹے سے خطاب جاری🚨 (20) فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو، عید پر راکھی ساونت کیلئے مفتی قوی کا پیغام🚨 (21) بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا، 17 افراد ہلاک🚨 (22) کراچی میں بارش کا امکان نہیں، آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی🚨 (23) سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے : شہباز شریف🚨 (24) ٹنڈوالہ یار: کراچی سے آنے والے چار نوجوان دوست کار نہر میں گرنے سے جاں بحق🚨 (25) بہاولپور : پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک🚨 (26) کراچی: کورنگی میں چار روز سے زیرزمین بھڑکتی آگ کو نہ بجھایا جا سکا، وجوہات تاحال نامعلوم🚨 (27) نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سست رفتاری مہنگی پڑ گئی، قومی ٹیم پر جرمانہ عائد🚨 (28) لاہور؛ جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی🚨 (29) لاہور میں عید کے روز چوری کی بڑی واردات، گھر سے دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چوری🚨 (30) پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان🚨 (31) لاہور: 11 سالہ بچے سے 4 لڑکوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، 3 ملزم گرفتار🚨 (32) علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم کو پن بجلی منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے خط🚨 (33) لوئر دیر : گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 زخمی🚨 (34) ٹانک کے علاقے اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق🚨 (35) ملائیشیا: دارالحکومت کوالالمپور کی گیس پائپ لائن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 100 سے زائد افراد زخمی🚨 (36) کے پی سے سینیٹ کی 11 نشستیں سال گزرنے کے بعد بھی خالی🚨 (37) وزیراعظم کا وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت صوبائی گورنرز کو فون، عید کی مبارکباد🚨 (38) کراچی: گلشن اقبال میں ٹیرس اپارٹمنٹ کی بالکونی گرنے سے چار افراد زخمی🚨 (39) طلال چوہدری کی برطانوی وزرا سے ملاقاتیں، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور🚨 (40) نشتر ہسپتال کی ڈاکٹر کا شعبہ پلمونالوجی کے سربراہ پر ہراسانی کا الزام، معاملہ کمیٹی کے سپرد🚨 (41) پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی اسٹاک مارکیٹوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط🚨 (42) فوج اور ریاست ملک میں قیام امن میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، گورنر خیبرپختونخوا🚨 (43) عید کے پہلے روز پنجاب میں 2611 ٹریفک حادثات میں 26 افراد جاں بحق🚨 (44) سیکورٹی خدشات، سندھ کے علاقے جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا🚨 (45) سرفرار بگٹی کو بی این پی مینگل کیساتھ معاملات طے کرنے کا مشورہ دیا : ڈاکٹر عبدالمالک🚨 (46) میر پور خاص : موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق ، تین زخمی🚨 (47) کامونکی میں ٹریفک حادثے کے دوران 3 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی🚨 (48) غذر: تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع🚨 (49) مارچ 2025 دس سال میں سکیورٹی کے اعتبار سے خطرناک ترین مہینہ قرار🚨 (50) کراچی کے علاقے کورنگی میں 4 روز سے لگی آگ کو لوگوں نے تفریح کا ذریعہ سمجھ لیا*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

*دبئی: محنت کشوں کیلئے انوکھی عید ملن، عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں*BBC PK

دبئی: حکومتِ دبئی کی جانب سے محنت کشوں کے لیے ایک انمول ’عید ملن ‘ منائی گئی جہاں عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں۔2 روزہ عید ملن دبئی کے علاقے العویر میں منعقد ہوئی ، تقریب میں دبئی امیگریشن کے اعلیٰ ترین حکام نے محنت کشوں کے ساتھ عید منائی۔عید ملن میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔تقریب میں محنت کشوں کو خصوصی عیدی کے طور پر گاڑیاں، سونے کی اینٹیں، اور ائیر ٹکٹس دیے گئے، جس نے خوشی کے رنگوں کو مزید بڑھا دیا۔ عید ملن میں دبئی میں محنت مشقت کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو دبئی امیگریشن کے حکام نے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس موقع پر دبئی امیگریشن (جی ڈی آر ایف اے) کے میجر جنرل عبید مہیر بن سرور اور کرنل عمر مطر المزینہ نے محنت کشوں کا شکریہ ادا کیا ان کو دبئی کی ترقی کا بنیادی شراکت دار قرار دیا۔

سامارو : سامارو ڀرسان ڳوٺ کاروڙو خاصخيلي ۾ 20 ڏينهن اڳ ڪارنهن جي الزام ۾ قتل ٿيل پرڻيل ناري دعا خاصخيلي جو قتل ڪيس نئون رخ اختيار ڪري ويو دعا جو سڳو ڀاء گرفتار عدالت ۾ پيش ڪيو ويو مک جوابدار اڃان آجا گرفتار نه ٿي سگهيا . رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان تفصیلات: BBC PK

ساماري ڀرسان ڳوٺ کاروڙو خاصخيلي ۾ 20 ڏينهن اڳ ڪارنهن جي الزام هيٺ قتل ٿي ويل دعا خاصخيلي ۾ ڪيس نئون رخ اختيار ڪري ويو آھي پوليس ڪيس ۾ دعا جي هڪ ڀاء ذولفقار خاصخيلي کي گرفتار ڪري ورتو آھي قتل جي ڪيس ۾ پوليس دعا جي ڀاء ذولفقار خاصخيلي کي گرفتاري ظاهر ڪري مقامي عدالت سول جج ۽ جوڊيشنل مئجسٽريٽ جي عدالت ۾ پيش ڪيو جتي عدالت سڳوري جوابدار کي پنج ڏينهن جي جسماني ريمانڊ تي پوليس حوالي ڪيو آھي دعا ڪيس ۾ جانچ آفيسر ميڊيا کي ٻڌايو ته جوابدار ذولفقار پوليس اڳيان دعا قتل بابت غلط بياني ڪري قتل واقعي کي لڪائڻ جي سازش ڪئي آھي جنهن ڪري قلم 201 تحت گرفتار ڪري قتل ڪيس ۾ جانچ ڪئي پئي وڃي . قتل واقعي ۾ ملوث سمورن جوابدارن ۽ سهولتڪارن کي گرفتار ڪيو ويندو. ڇاپا هنيا پيا وڃن جلد گرفتار ڪيا ويا ويندا ۽ ڪيس جي هر رخ کان جانچ جاري آھی 

قیدی بھی انسان ہیں حیدرآباد :– سینٹرل جیل حیدرآباد میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قیدیوں پر انسانی تشدد رشوت کے مندی بیمار قیدیوں کا اعلاج نا ہو نا. رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان ۔تفصیلات: BBC PK

حیدرآباد :حالیہ دنوں میں، سینٹرل جیل حیدرآباد میں جیل حکام نے ایک قیدی پر وحشیانہ تشدد کیا، صرف اس لیے کہ اس نے کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی۔ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ سندھ کی جیلوں میں رائج ظلم و جبر اور استثنیٰ کے کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔ قیدیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے، ان پر تشدد کیا جاتا ہے، اور انہیں بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔حيدرآباد سینٹرل جیل سپرٹنڈنٹ کے لئے سونے کا ذخیرہ سپرنٹنڈنٹ نائب ٻابهڻ نے ملاقات کا ریٹ 1500 روپے مقرر کیا ہوا ہے۔ چھوٹے قیدی سے کام کے 30,000 سے 50,000 روپے لیتا ہے، جبکہ قتل کے قیدی سے 1 لاکھ سے 1.5 لاکھ روپے وصول کیے جاتے ہیں۔بی کلاس کے کولی کے 90 ھزار سے 70 ھزار ب کلاس کے فے قیدی سے 3000 مہانا جیل م فے قیدی سے 1500 کیبل نیٹ کے پانی گرم، ائیرکولر، بجلی پر چلنے والا کیٹل اور ہر جیز کے سپريڊنٽنٽ نے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں. جیل کے کچن میں بھی اس نے ایک خاص نظام بنا رکھا ہے۔ قیدیوں کو غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے کیونکہ ٹھیکیدار جب سپرنٹنڈنٹ کو پیسے دے گا تو وہ قیدیوں کو اچھا کھانا کیوں فراہم کرے گا؟ قیدیوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے، جیسے یہ قیدی نائب ٻابهڻ کی ذاتی ملکیت ہوںانڈر ٹرائل قیدیوں سے کام کروانا توہین عدالت میں آتا ہےسندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں انصاف مانگنے والے کو مزید رگڑا دیا جاتا ہے اگر کوئی قیدی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو شکایت کرتا ہے تو سپرینٹنڈنٹ نائب بابھن اس قیدی کو بند وارڈ کروا کر تشدد کرواتا ہے اس کے علاوہ دس کے قریب قیدی تسدد کے واقعات سے فوت ہوگئے ہیں جن میں سے محمد یوسف قمبرانی، محمد ولد خدابخش (بدین کے قیدی) محمد یعقوب ولد ٻڊل عمراڻي کے الاوا اور ب بین.انسانی حقوق کی قدرانسانی حقوق صرف قوانین یا معاہدوں میں درج الفاظ نہیں ہیں، بلکہ یہ ہر فرد کے لیے عزت، وقار اور مساوی سلوک کی ضمانت ہیں۔ کوئی بھی نظام یا طاقت ہمیں ان حقوق سے محروم نہیں کر سکتی جب تک کہ ہم خود خاموش نہ رہیں۔ اگر ہم ظلم کے خلاف کھڑے نہ ہوئے، تو ناانصافی بڑھتی رہے گی۔بین الاقوامی قوانین کے تحت ہماری ذمہ داریاںہم کئی بین الاقوامی معاہدوں کے پابند ہیں، جن میں شامل ہیں: • عالمی انسانی حقوق کا اعلامیہ (UDHR) – آرٹیکل 5 تشدد اور غیر انسانی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔ • شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدہ (ICCPR) – آرٹیکل 10 قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک کی ضمانت دیتا ہے۔ • تشدد کے خلاف اقوامِ متحدہ کا معاہدہ (CAT) – ہم اس پر دستخط کر چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود تشدد عام ہے۔ان معاہدوں کے باوجود، سینٹرل جیل حیدر آباد سمیت سندھ کی دیگر جیلوں میں ان قوانین پر عملدرآمد یا تو بہت کمزور ہے یا بالکل موجود نہیں ہے۔ سندھ جیل ایکٹ اور سندھ ہیومن رائٹس کمیشن محض کاغذی کارروائی تک محدود ہیں، جبکہ عملی طور پر کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ کرپشن، نااہلی، اور خاموشی کا کلچر ان خلاف ورزیوں کو مزید بڑھا رہا ہے۔جب تک حقیقی اصلاحات، آزاد نگرانی، اور سخت احتسابی اقدامات نہیں کیے جاتے، تب تک ایسے “معائنے” محض دکھاوے تک محدود رہیں گے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ نظام میں حقیقی تبدیلی لائی جائے۔ قیدی بھی انسان ہیں، اور ان کے حقوق محفوظ رہنے چاہئیں۔بشکریہ ، سرمد چانڈیو کی وال سے۔

میڈیکل کی دنیا میں تاریخ ساز کارنامہ ! دل کی ایک پیچیدہ سرجری کامیابی کے ساتھ کی گئی جب کہ مریض 2,000 کلومیٹر دور کسی اور ہسپتال میں تھا اور سرجن کسی اور ہسپتال میں . رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات: BBC PK

دنیا کی تاریخ میں ہندوستان کے اندر سرجیکل روبوٹ کی مدد سے 2 گھنٹے 40 منٹ تک آن لائن دل کا آپریشن کامیابی سے سر انجام پایا . سرجری کی قیادت ڈاکٹر سدھیر سریواستو کررہے تھے اور ڈاکٹر ارول فرٹاڈو اور ٹیم انکے ساتھ تھی . روبوٹک سرجری کے دوران، آپریٹنگ ڈاکٹر 3D شیشے پہنے کنسول کے پیچھے بیٹھا سکرین کو دیکھتے ہوئے آن لائن روبوٹ کو کنٹرول کرکے دوسرے شہر میں لیٹے مریض کی سرجری کرتا رہا . ڈاکٹروں کے مطابق مریضوں کو ہزاروں کلومیٹر سفر سے بچانے کیلئے میڈیکل کی دنیا میں یہ اہم ترین سنگ میل ہے .اس سے پہلے، کم فاصلے پر ریموٹ سرجری کی جاتی تھی، مگر اب 2,000 کلومیٹر ٹیلی سرجری کرکے ہندوستان نے میڈیکل کی فیلڈ میں دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے .بلا شبہ جہاں ٹیکنالوجی اور اے آئی کی ترقی کچھ حلقوں کو پریشانی میں مبتلا کرچکی ہے ایسی خبریں اور مثالیں، ٹیکنالوجی کے حمایتی ایک مظبوط دلیل کے طور پر پیش کرسکتے ہیں . آپ اسکے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ اسکے خلاف ہیں یہ حق میں ؟ جواب ضرور دینا ۔منقول

نوابشاھ: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ۔ نوابشاھ/ شہید بینظیر آباد سے کراچی منتقل ۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات: BBC PK

نوابشاھ: خبر کے مطابق صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری, جو عید الفطر کا تہوار منانے اپنے آبائی علاقے زرداری ھاؤس نوابشاھ میں تھے ، بخار اور انفیکشن کی وجہ سے طبیعت ناساز ہونے کے باعث ان کو نوابشاھ سے کراچی منتقل کردیا

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...