Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 5 اپریل، 2025
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ایس او ایس ویلیجز کے صدر ڈاکٹر درجے وردوفا ک اعزاز میں سی ایم ہاؤس میں خصوصی تقریب۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات: BBC PK
ایس او ایس انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر درجے وردوفا کی سندھ آمد پر پرتپاک خیرمقدموزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی دیگر سرکاری مصروفیات کے سبب وزیر بلدیات سعید غنی نے نمائندگی کیتقریب میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد، روس، جاپان، اٹلی، انگلینڈ، تھائی لینڈ، عمان، ملائشیا اور ویٹنام کے قونصل جنرل، سماجی شخصیات، سابق سینیٹر جاوید جبار، ایس او ایس ولیج سندھ کے نمائندے اور بچے شریک وزیر بلدیات سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تقریر پڑھی: یہ میرے لیے باعثِ اعزاز و فخر ہے کہ میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی نمائندگی کر رہا ہوں، وزیر بلدیات سعید غنیایس او ایس ویلیجز کا ماڈل بے سہارا بچوں کے لیے ایک مثالی نظام ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا پیغامایس او ایس ویلیجز 75 برسوں سے 132 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، سید مراد علی شاہ پاکستان میں ایس او ایس کی بنیاد رکھنے والی سوریہ انور کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھایس او ایس سندھ نے 40 سالہ خدمات مکمل کیں جس کا آغاز 1985 میں کراچی سے ہوا، مراد علی شاہایس او ایس کا دائرہ کار جامشورو اور خیرپور تک پھیل چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لانڈھی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ہر سال 1200 نوجوانوں کو ہنر سکھایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھایس او ایس اسکولز میں معیاری اور کم لاگت تعلیم کی فراہمی جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھیوتھ ہومز نوجوانوں کو خودمختار اور بااعتماد زندگی کی تیاری فراہم کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھسندھ حکومت کا زمین، عمارتوں اور مالی مدد کی صورت میں مکمل تعاون ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہتھرپارکر کے پریم نگر میں 437 ملین روپے کی لاگت سے نیا ایس او ایس ویلیج زیرتعمیر ہے، وزیراعلیٰ سندھپریم نگر میں بنایا جانے والا نیا ایس او ایس ویلیج تھرپارکر میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ وینکوانی خاندان کی جانب سے 11 ایکڑ زمین کا عطیہ دینے پر سندھ حکومت مشکور ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تھرپارکر میں حکومت کی کوششوں اور توانائی منصوبوں کی بدولت انفراسٹرکچر میں ترقی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ تھرپارکر میں تعلیم، صحت، پانی، بجلی، شمسی توانائی اور زراعت میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھہر بچے کو محبت، مواقع اور عزت دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ حکومت نے تھرپارکر میں این ای ڈی یونیورسٹی کا جدید کیمپس بھی منظور کر لیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ صحت، تعلیم، پانی، بجلی، شمسی توانائی اور زراعت کے منصوبے مقامی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ عطیہ دہندگان، عملہ اور رضاکار جو اس عظیم مشن کا حصہ ہیں ان تمام افراد اور اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں ، وزیراعلیٰ سندھیہ کاوشیں صرف زندگیوں کو بدل نہیں رہیں بلکہ ایک ہمدرد، مساوات پر مبنی، اور امید افزا معاشرے کی بنیاد رکھ رہی ہیں، وزیراعلیٰاس موقعے پر ڈاکٹر ڈیریجے ورڈوفا نے تقریب سے خطاب کیا : ایس او ایس ولیجز انٹرلنیشنل کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی حکومت کا تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ایس اور ایس 132سے زائد ملکوں میں کام کر رہا ہے : ایس او ایس نہ صرف ضرورت مند بچوں کا سہارا بنا ہے بلکہ ان کی تعلیم و تربیت کا بھی بدوبست کیا ہے ایس او ایس ولیجز کو سپورٹ کرنے والے تمام ادارو اور شخصیات کا شکر گذار ہوں جو اس نیک کام میں ہمارا ہاتھ بٹا رہے ہیں سندھ حکومت ایس او ایس ولیجز قائم کر کے بہترین کام کر رہی ہے جس پر وزیراعلی سندھ مبارکباد کے مستحکم ہےاس موقع پر تھر پارکر کے پریم نگر ایس او ایس ولیج کی ڈجیٹل نقابکشائی کی گئیآخر میں مس نورین حامد نے اختتامی خطاب کیا ۔
جمعہ، 4 اپریل، 2025
*تو کیسی لگی آج کی یادگار پوسٹ؟**ری ایکٹ کرکے ضرور آگاہ کیجئے گا*مدیحہ خان
خواتین کے صبر کو کبھی چیلنج نہ کریں۔ جو عورت اپنے جسم سے ایک جنین نکال سکتی ہے اور درد زہ کا سامنا کر سکتی ہے، وہ اس قابل ہے کہ آپ کو اپنے دل سے نکال دے اور آپ کی جدائی کو بھی اسی صبر سے برداشت کر لے۔لہٰذا، خواتین کا احترام کرنا سیکھیں ۔ عورت کسی مرد کی تکمیل کے لیے نہیں بنی، اور نہ ہی وہ عیب ہے کہ اسے مرد چھپائے۔ وہ وہی ہے جو آدھے معاشرے کو جنم دیتی ہے اور باقی آدھے کی تربیت کرتی ہے۔ - عورت ایک کپ کافی کی مانند ہے، اگر آپ اسے نظر انداز کریں، تو وہ بھی سرد ہو جائے گی، یہاں تک کہ اس کے جذبات بھی۔ - جب عورت جس سے وہ محبت کرتی ہے، اس کے سامنے خاموش ہو جاتی ہے، تو الفاظ آنسوؤں کی شکل میں آتے ہیں۔ - عورت ابتدا میں آپ سے دور رہنے سے ڈرتی ہے، اور آخر میں آپ سے دور ہونے پر روتی ہے۔ بہت کم لوگ ہیں جو اسے سمجھتے ہیں۔- عورت کو آپ سے ناممکن کی خواہش نہیں، وہ بس اتنی ہی چاہتی ہے کہ آپ ویسے ہی ہوں جیسے آپ اپنی بہن کے لیے ایک مرد چاہتے ہیں۔- عورت یا تو عظیم تدبیر ہوتی ہے یا عظیم محبت!! اور آپ ہی وہ شخص ہیں جو اس کا فیصلہ کرتے ہیں۔- عورت بیمار ہوتے ہوئے بھی دوسروں کا علاج کرتی ہے، خود غمگین ہو کر بھی دوسروں کو تسلی دیتی ہے، اور تھکی ہوئی ہو کر بھی جاگتی رہتی ہے۔ عورت ہمیشہ چاہتی ہے کہ اسے بچی کی طرح برتاو کیا جائے، چاہے وہ کتنی ہی بڑی ہو جائے۔ عورت کے دل کا دروازہ نہ کھٹکھٹائیں، اگر آپ کے پاس توجہ کی سچی نیت نہیں ہے۔عورت خواہ کتنی ہی سخت کیوں نہ ہو، وہ کبھی شفقت اور مہربانی کے جذبات سے خالی نہیں ہوتی۔ عورت ایک بچے کی پرورش اکیلے کر سکتی ہے، لیکن مرد بغیر عورت کے بچے کی پرورش نہیں کر سکتا۔ - یہ ہے عورت کی عظمت۔۔۔ جب آپ "مرد" بن جائیں، تو آپ کو ایک "عورت" ملے گی۔جب آپ "مرد" ہوں گے، تو آپ کو ایک "عورت" ملے گی۔ - جب آپ "بادشاہ" بن جائیں، تو آپ کے لیے ایک "شہزادی" ہوگی۔- لہٰذا، کچھ نہ بنیں اور یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ سب کچھ بن جائے گی!! عورت کے ساتھ نرمی کریں، وہ ایک امانت ہے، اسے بے عزت کرنے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا۔چاہے وہ شادی شدہ ہو، غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ، ہر عورت کا احترام کریں۔ - آپ ہمیشہ ایک عورت رہیں گی، شادی نے آپ کی عزت میں اضافہ نہیں کیا، اور طلاق نے آپ کی نسوانیت کو کم نہیں کیا۔ اسے اپنی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے لیے وقف کریں۔مدیحہ خان
*عوام کہے گی کینالز نامنظور ہیں تو پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی: MIAN KHUDABUX ABBASI
بلاول زرداری کا منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ*پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عوام کہے گی کہ کینالز نا منظور ہیں تو پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی، شہباز شریف کے ساتھ نہیں۔گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ہم گڑھی خدابخش میں جمع ہوکر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، ہم نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، ذوالفقاربھٹو پہلے پاکستانی ہیں جن کو نشان پاکستان کا اعزاز حاصل ہے، آصف زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دلایا، تاریخ کی عدالت نے پہلے ہی ذوالفقار علی بھٹو کو بے گناہ قرار دے دیا تھا اور پچاس سال کی جدوجہد کے نتیجے میں شہید بھٹو کو قانون کی عدالت میں بھی بے گناہ ثابت کردیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے شہید ذوالقفار بھٹو کو آئین اصل صورت میں بحال کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی صورت میں روٹی کپڑا مکان کا وعدہ پورا کیا، صدر زدراری نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے عوام کو اقتدار منتقل کیا، بینظیر بھٹو انکم سپورٹ کے ذریعے عوام کی مدد کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ 18ویں ترمیم کی وجہ سے سندھ صحت کے شعبے میں دیگر صوبوں سے آگے ہے، 18ویں ترمیم کی وجہ سے سندھ بھر میں صحت کا جال بچھا سکے، گردوں کے علاج کیلئے پہلے لوگ بھارت جاتے تھے، اب گمبٹ جاتے ہیں، ذوالفقار بھٹو نے غریبوں کو زمین کا مالک بنایا، آج میں غریبوں کو گھربھی دے رہا ہوں اور زمین کا مالک بھی بنا رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یاد ہے جو 50 لاکھ گھر بنانے کا کہتا تھا، ہم بیس لاکھ گھر بناکر رہیں گے، اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام پیپلزپارٹی کا سب سےبڑا منصوبہ ہے، سیلاب کے دوران دنیا کو قائل کیا کہ ہمارا نقصان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہورہا ہے، دنیا کو قائل کیا کہ موسمیاتی تبدیلی میں قصور ہمارا نہیں آپ کا ہے، سیلاب کے دوران آپ کا وزیرخارجہ تھا،امداد کیلئے دنیا کو قائل کیا، وفاق کو منایا کہ یہ تاریخی قدرتی آفت ہے، ایک صوبہ اکیلے مقابلہ نہیں کرسکے گا، گھر منصوبے کو ممکن بنانے میں وفاقی حکومت کا بھی شکر گزار ہوں۔کینالز منصوبے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہا تھاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سندھ کے عوام کی آواز سنے، پنجاب کے عوام کی آواز سنے، پانی کی منصفانہ تقسیم ہمارا حق ہے، ہم پاکستان کھپے کہنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہماری بات چھوڑیں یہ عوام کا مطالبہ ہے، عوام کینالز کے خلاف ہوں تو پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، بھائیوں کو ساتھ رہنا ہے تو متنازع منصوبےکوواپس لینا ہوگا، وزیراعظم کو عوام کے مطالبے پر متنازع منصوبے کو واپس لینا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی حکومت کے ساتھ نہیں، پیپلزپارٹی حکومت کو کوئی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ نہیں لینے دے گی، جب کینالز قیدی نمبر 804 نے شروع کیے تو پیپلز پارٹی نے آواز اٹھائی، باقی سب سوئے ہوئے تھے۔
بابا سب کچھ ختم میری قربانیاں ختم ؟؟؟ MIAN KHUDABUX ABBASI
بابا، گیس ختم ہو گئی ہے۔ بابا، صابن ختم ہو گیا ہے۔ بابا، ڈسپنسر خالی ہے۔ بابا، اسکول کی فیس۔ بابا، مہینے کے آخر کے پیسے۔ بابا، مجھے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے۔ بابا، اکیڈمی کی فیس۔ بابا، ہمیں سینما لے چلیں؟ بابا، ہمارے خرچ کے پیسے ختم ہو گئے۔ بابا، یہ رہی بجلی کا بل۔ بابا، یہ رہی پانی کا بل۔ بابا، ہمارا انٹرنیٹ بند ہو گیا ہے۔ اور پھر ماں اپنے بیٹے سے کہتی ہے: "میں نے تمہیں بڑی محنت سے پال پوس کر بڑا کیا ہےکبھی یہ مت کہنا کہ آپ کے والد نے آپ کے لیے کچھ نہیں کیا یا وہ آپ کے ساتھ کافی وقت نہیں گزارتے۔ آپ نہیں جانتے کہ وہ آپ کو سب کچھ دینے کے لیے کتنا قربانی کرتے ہیں۔ اپنے والد سے محبت کریں اور ان کی عزت کریں، انکا شکریہ ادا کریں اور انکی خدمت کریں۔۔۔
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ کی درخواست پر کان کب دھریں گے؟🫡*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *04 اپریل 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK
1) بلوچستان میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو معافی نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس🚨 (2) کسی کو بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: کور کمانڈرز کانفرنس🚨 (3) آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، ہر قیمت پر دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم🚨 (4) بھارتی راجیہ سبھا سے بھی متنازع وقف ترمیمی بل منظور، اپوزیشن جماعتوں کی مودی پر سخت تنقید🚨 (5) مسلم رہنما اسد الدین اویسی اسمبلی میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف بل پاس ہونے پر اپنی بے بسی پر رو پڑے🚨 (6) پانی کی تقسیم پر جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، ہمیں دریائے سندھ کو بچانا ہے، بلاول زرداری🚨 (7) ملک میں سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ نقصان ہورہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی، بلاول کا جلسے سے خطاب🚨 (8) آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، بجٹ، گورننس، اخراجات میں کمی پر مذاکرات ہونگے🚨 (9) صدر مملکت آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار پولیس افسر عدالتی حکم پر رہا🚨 (10) پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں🚨 (11) امریکن ٹیرف، وزیراعظم نے مذاکرات کیلئے اسٹئیرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا🚨 (12) وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت🚨 (13) رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے ریلیف پیکیج دیا گیا: احسن اقبال🚨 (14) راولپنڈی: افغان سٹیزن کارڈز کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل🚨 (15) خیبرپختونخوا پولیس کسی افغان مہاجر کو زبردستی نہیں نکالے گی: علی امین گنڈاپور🚨 (16) این ایف سی میں حق نہیں دیا گیا تو صوبے کے عوام کو لیکر نکلوں گا، علی امین گنڈاپور🚨 (17) آئی پی پیز سے مذاکرات کرکے 3696 ارب روپے کی بچت کی، ریلیف عوام کو ملے گا، وزیر توانائی🚨 (18) وزیر توانائی کا 6 بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان🚨 (19) بجلی پر زیادہ ریلیف ملنا چاہیے تھا، حافظ نعیم الرحمٰن کا پٹرول کی قیمت بھی کم کرنے کا مطالبہ🚨 (20) پاکستان کا مجموعی قرضہ 74 ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا🚨 (21) تباہ کن زلزلہ: وزیراعظم کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ، ہر ممکن امداد کی یقین دہانی🚨 (22) ’ن لیگ ہمیشہ عوام کو ریلیف دیتی ہے‘، نواز شریف کی بجلی نرخ میں کمی پر وزیراعظم کو مبارکباد🚨 (23) قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال🚨 (24) شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم🚨 (25) مریم نواز کا دکانوں، ورکشاپوں، چھوٹے اداروں کے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم🚨 (26) قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا🚨 (27) وزیراعظم کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی🚨 (28) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے امریکا کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی تجویز دے دی🚨 (29) امریکا میں ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ طے نہ ہوسکا، 5 اپریل کو بند ہونے کا امکان🚨 (30) پاکستان آنے کے بعد وائرل ہونے والی امریکی خاتون نیویارک پہنچ گئیں🚨 (31) لاہور: شادی کے روز دلہن کے قتل کے الزام میں مقتولہ کا بہنوئی گرفتار🚨 (32) کراچی اور پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، ادارہ شماریات🚨 (33) کے الیکٹرک کی فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 6.62 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست🚨 (34) ایم کیو ایم کی کوششوں سے بجلی کی قیمت میں کمی ہوئی، مزید 6 روپے کم کروائیں گے، فاروق ستار🚨 (35) ہیوسٹن میں ایف بی آئی کا منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت 45 افراد گرفتار🚨 (36) سندھڑی: کردار پر شک، سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور 2 بیٹوں کو زندہ جلا ڈالا🚨 (37) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی گئی🚨 (38) پنجاب میں عوام کا بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشت گردی کیخلاف احتجاج🚨 (39) لاہور؛ 3 ماہ میں 151 خواتین سے زیادتی، 1100 سے زائد کو اغوا کیا گیا، 27 قتل🚨 (40) بجلی کے نرخوں میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا🚨 (41) کراچی: سپر ہائی وے پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون قتل🚨 (42) پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہوگئے، اسد قیصر اور وزیراعلیٰ گنڈاپور آمنے سامنے🚨 (43) ہم علی امین کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر🚨 (44) خیبرپختونخوا میں گیس پلاسٹک شاپرز میں جمع کرنے کا معاملہ، کریک ڈاؤن کی ہدایت🚨 (45) بلوچستان کی صورتحال پر سینئرسیاستدانوں پر مشتمل بااختیار کمیٹی بنائی جائے، سپریم کورٹ بار🚨 (46) اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی🚨 (47) وزیراعظم کا بجلی سستی کرنیکا اقدام معیشت کیلیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے، بزنس کمیونٹی🚨 (48) ذوالفقار جونیئر کی سیاست میں انٹری، پہلا جلسہ لاڑکانہ میں کرلیا، ہزاروں افراد شریک🚨 (49) کرپشن، قبضے، سسٹم والی پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس جماعت ہے، حافظ نعیم🚨 (50) ڈالر اوپن مارکیٹ میں سستا، انٹربینک مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا🚨 (51) جیسے کو تیسا ! چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس عائد کر دیا🚨 (52) شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال🚨 (53) پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ کریش کر گئی، قیمت میں نمایاں کمی آگئی🚨 (54) کوئٹہ میں کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ🚨 (55) سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس گرفتار🚨 (56) ڈی آئی خان: ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ، گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا🚨 (57) پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کی فوری سماعت کی حکومتی درخواست مسترد🚨 (58) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں اور رہائی کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا🚨 (59) ادویات خریداری کیس؛ کے پی محکمہ صحت کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار🚨 (60) پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کا تیمور جھگڑا کیخلاف تحقیقات کیلئے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
جمعرات، 3 اپریل، 2025
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ سے انگلی شریف میں درد ہوگا؟😉*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *04 اپریل 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 *BBC PK
(1) وزیراعظم کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی بڑی کمی کا اعلان🚨 (2) صنعتی صارفین کو بھی ریلیف، فی یونٹ قیمت 7 روپے 59 پیسے کم کردی گئی🚨 (3) گھریلو صارفین کو اب بجلی اوسطً 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، شہباز شریف کا تقریب سے خطاب🚨 (4) وزیراعظم کے اعلان کے علاوہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی، کراچی کیلیے خصوصی ریلیف🚨 (5) وزیراعظم کے اعلان پر عمل درآمد شروع، ملک بھر کیلئے بجلی 1.90 روپے فی یونٹ سستی🚨 (6) بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے 3 ماہ کیلئے ہوگا، صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا🚨 (7) بجلی کی قیمتوں میں کمی: انڈیکس زبردست تیزی سے ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی نئی بُلندی پر🚨 (8) اتنے بڑے ریلیف کی توقع نہیں کر رہے تھے، تاجروں کا وزیراعظم کے اعلان کا خیر مقدم🚨 (9) وزیر اعظم 65 روپے یونٹ بجلی کو 6 روپے سستی کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، چوہدری منظور🚨 (10) بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، مریم نواز🚨 (11) ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں شمالی وزیرستان سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت🚨 (12) صدر زرداری کی طبیعت میں بہتری، چند روز میں اسپتال سے چھٹی ہوگی: ڈاکٹر عاصم🚨 (13) مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری🚨 (14) ٹرمپ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر جوابی ٹیکس لگا دیے، عالمی تجارتی جنگ تیز، کساد بازاری کا خدشہ🚨 (15) ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانیوں سمیت متعدد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کا عمل روک دیا🚨 (16) نوبل انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی مسترد کر دی🚨 (17) حکومت کا 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ🚨 (18) سونے کی اونچی اڑان جاری، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے کی نئی بلند سطح پر🚨 (19) عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک: سینئر رہنما پی ٹی آئی فیصلے سے لاعلم🚨 (20) عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلیے کسی کو نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف🚨 (21) عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا چارج سنبھال لیا🚨 (22) پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلیے🚨 (23) نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے، عظمیٰ بخاری🚨 (24) لاہور: بارات آنے سے چند گھنٹے پہلے دلہن کو گولی مار کر قتل کردیا گیا🚨 (25) سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں 4 سال بعد مستقل چیئرمینز تعینات🚨 (26) نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر جرمانہ🚨 (27) پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے🚨 (28) آج پھر عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، یہ عدالت کی توہین ہے، شبلی فراز🚨 (29) چمن سے افغانوں کی وطن واپسی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ🚨 (30) کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند چھا گئی، حد نگاہ ڈھائی سے 3 کلو میٹر رہی🚨 (31) کشمور میں کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، انسپکٹر اور اہلکار سمیت 3 افراد کو اغوا کر لیا🚨 (32) کراچی: کورنگی کریک میں بورنگ کے دوران گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی بجھ نہ سکی🚨 (33) کورنگی کریک میں پانی کی تلاش کے لیے ٹیسٹ ویل کی کھدائی کے دوران گیس پاکٹ دریافت🚨 (34) آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی🚨 (35) عملی اقدامات نہ ہونے سے لاہور ایک دہائی سے شدید اسموگ اور فضائی آلودگی کا شکار🚨 (36) بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ کو جھوٹا اور احسان فراموش قرار دیدیا🚨 (37) کراچی میں جمعہ اور ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان🚨 (38) مودی کی مسلمانوں کی وقف جائیدادوں پر قبضے کی سازش، بھارت میں متنازع وقف قانون منظور🚨 (39) مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر آگئی🚨 (40) کراچی: جعلی پولیس بن کر آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ڈکیتی، اغوا میں ملوث 2 ملزمان گرفتار🚨 (41) مارچ 2025 میں دہشت گردوں کے حملوں کی تعداد 11 سال بعد پہلی بار 100 سے متجاوز🚨 (42) تیمور جھگڑا کی موجودہ خیبرپختونخوا کابینہ میں شمولیت سے معذرت*🚨 (43) ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ🚨 (44) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے🚨 (45) علیمہ خان نے عمران خان سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوالات اٹھا دیے🚨 (46) کراچی کی مجرم پیپلز پارٹی ہے جو وسائل کو اپنے اوپر استعمال کرتی ہے، آفاق احمد🚨 (47) 3 روز میں 95 ہزار سیاحوں نے کے پی کے سیاحتی مقام کا رخ کیا، اعداد وشمار جاری🚨 (48) کراچی ائیرپورٹ: گداگری، دھوکا دہی اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار🚨 (49) آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دنیا بھر میں روزگار پر تباہ کن اثرات، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا🚨 (50) زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ، قومی ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی🚨 (51) بجلی کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی، اسپیکر قومی اسمبلی🚨 (52) برطانوی شہزادی کی مسلمانوں کے ساتھ عید؛ پاکستانی ڈیزائنر کا سوٹ پہنا🚨 (53) خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ🚨 (54) عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، کیسے اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں ؟ عمر ایوب🚨 (55) امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی بے نقاب، قتل کی سازش پکڑی گئی🚨 (56) لاہور: لڑکی کی گلا کٹی لاش؛ قتل سے پہلے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی🚨 (57) سانگھڑ: سنجھورو بلاک چک 2-2 کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار بحال🚨 (58) رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال🚨 (59) پنڈی بھٹیاں : تیز رفتار کار الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی🚨 (60) دریائے جہلم میں 2 مختلف مقامات پر لڑکا اور لڑکی ڈوب گئے*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی کھئیل داس کوھستانی سے پنجاب کی سابق رکن صوبائی اسمبلی کی میری جیمس گُل کی معروف محقق آصف عقیل کے ہمراہ ملاقات ۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستانی تفصیلات: BBC PK
پنجاب کی سابق رکن صوبائی اسمبلی میری جیمس گل کی معروف محقق آصف عقیل کے ہمراہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی کو کابینہ میں شامل ہونے پے مبارکباد پیش کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور ،مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتی برادری کے مسائل اور فلاح بہبود سمیت انسانی حقوق وہ فلاح بہبود پے تبادلہ خیال کیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...