Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 13 اپریل، 2025
عمرکوٹ :: ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں جاری ہیں ڈکیتی و رہزنی کے مقدمے مطلوب سمیت 02 ملزمان گرفتار۔رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان *تفصیلات:**.) BBC PK News Umer Kot
01). پولیس تھانہ غلام نبی شاہ* کی کامیاب کارواٸ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کی ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ایک اور ملزم آصف شر گرفتار۔ غلام نبی شاہ کے رہاٸشی مانجریکر کھتری کے گھر پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کی ڈکیتی ہوٸ تھی اسی مقدمے میں ملزمان دلبر سمیجو اور محمد صدیق نھڑی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا گیا پسٹل اور 2035800 روپے مالیت کے زیورات سونا اور چاندی بھی برآمد کر لی گٸ ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے کراٸم نمبر 11/2025 دفعہ 397. 452. 34 تعزیرات پاکستان۔ اور کراٸم نمبر 12/2025 دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ۔02). پولیس تھانہ سامارو:قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم علی رضا خاصخیلی سے واردات میں استعمال کیا گیا پسٹل برآمد، ملزم مقتولہ دعا خاصخیلی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ہے۔ کراٸم نمبر 16/2025 دفعہ 302. 311. 114. 147. 148. 149. تعزیرات پاکستان۔ کراٸم نمبر 21/2025 دفعہ 24. 1 سندھ آرمز ایکٹ۔03). پولیس تھانہ تعلقہ عمرکوٹ:چوری و نقب ذنی کے مقدمے میں ملزم پیارو بھیل گرفتار، کراٸم نمبر 17/2025 دفعہ 457. 380 تعزیرات پاکستان۔
ماں باپ کے وہ 5 جملے جو بچے کو ٹوٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں!کیا کبھی آپ نے سوچا کہ آپ کا ایک جملہ آپ کے بچے کی خود اعتمادی کو تباہ کر سکتا ہے؟بچے حساس ہوتے ہیں، ! MIAN KHUDABUX ABBASI BBC PK News Article on
وہ والدین کے الفاظ کو دل پر لیتے ہیں اور اکثر انہی الفاظ کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں پر شک کرنے لگتے ہیں۔یہ ہیں وہ 5 زہریلے جملے جو والدین اکثر انجانے میں کہہ دیتے ہیں، مگر ان کا اثر بچے کی پوری زندگی پر پڑتا ہے:1️⃣ "تم سے تو کچھ نہیں ہوتا!"یہ جملہ بچے کے اندر ناکامی کا خوف بٹھا دیتا ہے۔ وہ کوشش کرنے سے پہلے ہی ہار ماننے لگتا ہے، کیونکہ اس کے ذہن میں یہ بٹھا دیا جاتا ہے کہ وہ کچھ کر ہی نہیں سکتا۔✅ بہتر متبادل:"تم کوشش کرو، میں تمہارے ساتھ ہوں!"2️⃣ "دوسروں کے بچے دیکھو، کتنے اچھے ہیں!"یہ جملہ بچے میں احساسِ کمتری پیدا کر دیتا ہے۔ جب والدین بچے کو دوسروں سے موازنہ کرتے ہیں، تو وہ خود کو کمتر سمجھنے لگتا ہے اور اس کے دل میں والدین کے لیے بدگمانی پیدا ہو جاتی ہے۔✅ بہتر متبادل:"تم میں بہت صلاحیت ہے، بس محنت کرو!"3️⃣ "بس بکواس بند کرو!"جب بچہ اپنی بات کہنا چاہے اور والدین اسے خاموش کرا دیں، تو وہ عدم تحفظ (insecurity) کا شکار ہو جاتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ اس کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں، اور آہستہ آہستہ وہ خاموشی اور تنہائی کو اپنانے لگتا ہے۔✅ بہتر متبادل:"میں سن رہا ہوں، تم بتاؤ!"4️⃣ "تم ہمیشہ غلطی کرتے ہو!"یہ جملہ بچے کو خود پر شک میں مبتلا کر دیتا ہے۔ وہ ہر فیصلہ کرنے سے ڈرنے لگتا ہے کیونکہ اسے لگتا ہے کہ وہ ہمیشہ غلط ہی کرے گا۔✅ بہتر متبادل:"غلطی سے سیکھا جاتا ہے، تم اگلی بار بہتر کرو گے!"5️⃣ "تم ہمارے لیے بوجھ ہو!"یہ سب سے زیادہ تباہ کن جملہ ہے! اگر کبھی بھی والدین غصے میں یہ جملہ کہہ دیں، تو بچہ خود کو نہ چاہتے جانے والا (unwanted) محسوس کرتا ہے۔ یہ الفاظ اس کی شخصیت پر شدید منفی اثر ڈالتے ہیں اور بعض اوقات ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔✅ بہتر متبادل:"ہم تم سے محبت کرتے ہیں، تم ہمارے لیے بہت قیمتی ہو!"📖 اسلامی نقطۂ نظر:اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بچوں سے ہمیشہ نرمی اور محبت سے پیش آتے تھے۔ حدیث میں آتا ہے:"بچوں کے ساتھ رحمت والا معاملہ کرو، کیونکہ جو چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا، وہ ہم میں سے نہیں۔" (مسلم)بچوں کی تربیت میں نرم لہجہ اور حوصلہ افزا الفاظ استعمال کرنا سنت ہے، اور یہی کامیاب والدین کی پہچان ہے۔📌 اب آپ کی باری!کیا آپ نے بھی کبھی جذبات میں آ کر ایسا کوئی جملہ کہا ہے؟ آج ہی اپنی گفتگو پر نظر ڈالیں اور اپنے بچے کی شخصیت کو بکھرنے سے بچائیں
ہفتہ، 12 اپریل، 2025
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ طوطے کیسے ہماری زبان میں الفاظ دہرا لیتے ہیں؟ کیا یہ محض نقل ہے یا ان کے دماغ میں واقعی کچھ ایسا نظام موجود ہے جو انہیں بولنے میں مدد دیتا ہے؟ ! MIAN KHUDABUX ABBASI BBC PK News Article on
اگر آپ بھی اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے!طوطوں کے دماغ کا رازسائنسدانوں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ طوطوں کے دماغ میں ایک خاص نظامِ گفتار پایا جاتا ہے جو انہیں آوازوں کو سن کر دہرانے کی صلاحیت دیتا ہے۔ ان کے دماغ کے کچھ حصے بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے انسانوں میں زبان سیکھنے کے لیے استعمال ہونے والے دماغی حصے۔طوطے کیوں بولتے ہیں؟یہ پرندے فطری طور پر سماجی ہوتے ہیں اور اپنی برادری کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے آوازوں کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر انہیں انسانوں کے درمیان رکھا جائے تو وہ انہیں اپنا گروہ سمجھنے لگتے ہیں اور اسی لیے وہ ہمارے الفاظ اور لہجے کو سیکھنے لگتے ہیں۔کیا طوطے واقعی سمجھ کر بولتے ہیں؟یہ سوال بہت دلچسپ ہے! زیادہ تر طوطے صرف آواز کی نقل کرتے ہیں، مگر کچھ ذہین اقسام جیسے افریقی طوطے مخصوص الفاظ کے اصل معنی بھی سمجھ سکتے ہیں۔ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ کچھ طوطے رنگ، شکل اور چیزوں کی شناخت بھی کرسکتے ہیں اور سوالوں کے جواب بھی دے سکتے ہیں۔حیرت انگیز صلاحیتیںکچھ طوطے سینکڑوں الفاظ یاد کر سکتے ہیں۔وہ جذبات کا اظہار مختلف آوازوں سے کرتے ہیں۔بعض اوقات وہ خود سے نئے جملے بھی بنا لیتے ہیں!حقیقت طوطے محض نقل کرنے والے پرندے نہیں، بلکہ قدرت نے انہیں ایک ایسا دماغ عطا کیا ہے جو حیران کن طور پر انسانوں کے دماغ سے مشابہت رکھتا ہے۔ اگلی بار جب آپ کسی طوطے کو "ہیلو" کہتے سنیں تو یاد رکھیں کہ وہ محض ایک عام پرندہ نہیں بلکہ ایک ذہین مخلوق ہے
*کراچی: گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا*Jadiv Karachi
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گلشن بہار میں گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کا مقدمہ پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں بیٹی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، بیٹی نے الزام لگایا کہ سوتیلے والد نے 30 سال قبل والدہ کو قتل کرکے گھر میں دفن کیا۔مقدمہ کے متن کے مطابق 30سال قبل میرے والد نذیر احمد ہمیں چھوڑ کر بنگہ دیش چلےگئےتھے، 30سال قبل میری والدہ ممتاز بیگم نےفرید عالم نامی شخص سےشادی کرلی تھی، میرے سوتیلے والد کا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں تھا۔ میں کہا گیا کہ ایک دن میں پڑھنے کے لیئے مدرسےگئی اور میرے والد نے دونوں بھائیوں کو کسی کام کےلیے باہر بھیجا، جب ہم واپس گھر آئے تو ہماری والدہ گھر میں نہیں تھی، ہمارے پوچھنے پر بتایا کہ تمہاری والدہ گم ہوگئی ، ہم چھوٹے تھے۔اس میں کہا گیا کہ لیکن میرے بھائیوں نے والدہ کو ڈھونڈنےکی بہت کوشش کی نہیں ملی، مکان کی تعمیر کے دوران زمین سے انسانی ہڈیاں ملی،جس کی اطلاع میرے بھائی رمضان نے میرے شوہر کودی۔مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکان پر آئی، میں نے اور میرے بھائیوں نے ہڈیوں کے ساتھ نکلنےوالےڈوپٹے اور چپل سے پہچانا کہ یہ ہڈیاں ہماری والدہ ممتاز بیگم کی ہیں۔مقتولہ کی بیٹی نے مقدمے میں مطالبہ کیا کہ سوتیلے والد کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے، پولیس حکام نے کہا کہ انسانی باقیات سے ملنےوالے دوپٹے اور چپل سے شناخت میں مدد ملی، مقتولہ کی شناخت ممتاز بیگم کےنام سے ہوئی، جو30سال قبل لاپتہ ہوگئی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تاحال فرار ہوگیا، گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس نےانسانی ہڈیاں قبضےمیں لے کر مزید تحقیقات کےلیےعباسی اسپتال منتقل کردی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
سندھ حکومت کا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تھر کے کوئلہ سے کھاد بنانے کا منصوبہ.فوجی فرٹیلائیزر کی حکومت سندھ کے تعاون سے تھر کے کوئلہ سے کھاد بنانے کے منصوبہ پر سرمایہ کاری کرے گی، ناصر شاہ، قاسم نوید قمر.رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات : BBC PK News Karachi
کراچی : وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ کے آج وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تھر کے کوئلہ سے کھاد تیار کرے گی جوکہ نا صرف صوبہ سندھ کے بلکہ ملک بھر کے کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق کھاد تیار کرے گی۔ منصوبہ کی تکمیل کے بعد کاشتکاری کو سستی اور معیاری کھاد دستیاب ہوگی اور انھیں کھاد کی کمی کا سامنہ بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر ایم ڈی ایف ایف سی جہانگیر پراچہ اور ایف ایف سی کے سید عامر عباس، شہباز احمد خان، سکریٹری محکمہ توانائی مصدق احمد خان، ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ طارق علی شاہ ، ڈی جی سندھ کول اتھارٹی زین العابدین، ڈی جی پی پی پی یونٹ (ایف ڈی) اسد ضامن، اور کول گیسی فکیشن ایکسپرٹ (سی ٹی او) محکمہ توانائی سندھ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر فوجی فرٹیلائیزر کمپنی (FFC) کے وفد نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سندھ حکومت سے منصوبے کے مختلف مراحل اور مشکلات کے حوالے سے تعاون کی درخواست کی۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر نے اپنے اداروں اور حکومت سندھ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر عوامی بھلائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکناً سہولیات اور مراعات فراہم کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار حکومت سندھ کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری اور خصوصی دلچسپی کا اظہار بھی کررہے ہیں جو صوبائی حکومت کی سرمایہ کار اور صنعتکار دوست پالیسی کا مظہر ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے ہر ممکناً سہولیات اور تعاون کے حوالے سے صدر محترم جناب آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ آن بورڈ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے حوالے سے منصوبے میں آنے والی مشکلات اور مسائل کے حوالے سے بھی حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکناً تعاون کیا جائے گا۔ زمین پانی اور دیگر حوالوں سے بھی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ عوامی سہولیات کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہوگی۔ امید ہے کہ منصوبے سے مقامی افراد کے لئے روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم ہونگے۔
لگ جا گلے کہ پھر یے حسیں رات ہو نا ہو ،شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نا ہو ۔ایڈیٹر : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان ملاحظہ فرمائیں: BBC PK
میں اور شیطان دیکھ رہے تھےجنت کی دیوار پہ چڑھ کرمیں اور شیطاں دیکھ رہے تھےجو نہ کبھی ہم نے دیکھا تھاہو کر حیراں دیکھ رہے تھےوادیِ جنت کے باغوں میںاف توبہ اک حشر بپا تھاشیطاں کے ہونٹوں پہ ہنسی تھیمیرا کلیجہ کانپ رہا تھامیں نہ کبھی بھولوں گا توبہمیں نے دیکھا جو نظّارالعنت لعنت بول رہا تھاجنت کا ہر منظر پیاراموٹی موٹی توندوں والےبدصورت بد ہیت ملاخوف زدہ حوروں کے پیچھےبھاگ رہے تھے کہہ کہ "ہا ہا""بچ کے کہاں جاؤ گی؟" کہہ کہوہ دیوانے ناچتے گاتےچاروں طرف سے گھیر کے ان کوہنستے، کودتے، شور مچاتےڈر کے چیخیں مار رہی تھیںحوریں ریشمیں ساڑھیوں والیان کے دل دھک دھک کرتے تھےدیکھ کے شکلیں داڑھیوں والیمیں اور شیطاں لب بہ دعا تھےاے الله بچانا ان کواپنی رحمت کے پردے میںاے معبود چھپانا ان کو۔شاعر :: راجہ مہدی علی خاں
عمرکوٹ : پي ٽي آئي اڳواڻ حليم عادل شيخ سوين گاڏين جي قافلي سان عمرڪوٽ پھچي ويو. رپورٹ: ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر بی بی سی پاکستان عمرکوٹ : BBC PK Umer Kot
ڪپتان جا ٽائيگر هجن، سنڌ جا ڪامريڊ هجن پوءِ ڪنھن جي پيءُ ۾ جرئت ناهي جو ٺپا لڳائيندو، ٺپا لڳائيندا پادر کائيندا: حليم عادل شيخ جو اين اي 213 اميدوار لال مالھي جي اليڪشن مھم دوران خطاب۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...