ہفتہ، 26 اپریل، 2025

افسوسناک خبر / بریکنگ نیوز عمرکوٹ: عمرکوٹ شہر منوں مالہی محلہ میں دوران گٹر نالہ کی صفائی ، دم گھٹنے کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے ، BBC PK News Hira Lal Umer Kot Report

جبکہ دو افراد بیہوش ہوگئے ۔ بیہوش افراد کو حیدرآباد سول اسپتال کے لیئے ریفر کیا گیاہے ۔ ہلاک شدگان بنام راج ولد اشوک اور سورج ولد لونیو مارواڑی میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے کچے ڈیلی ویجز ملازم تھے جبکہ بیہوش افراد بنام روی اور چمن مارواڑی میونسپل کمیٹی کے پکے ملازمین ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی خبر سنتے ہی ہلاک شدگان اور بیہوش ملازمین کے گھروں میں صف ماتم بچھ گیا ۔ بیہوش ملازمین کو تشویشناک حالت میں فی الفور حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے ۔رپورٹ: ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز

*ہم نے شاہین اور غوری چوک پر سجانے کیلیے نہیں بنائے، وزیر ریلوے**بھارت نے اگر پانی بند کیا تو ہم اُس کی سانس بند کردیں گے، پوری قوم متحد ہوکر انڈیا کا مقابلہ کرے گی، حنیف عباسی*BBC PK News Islamabad Report

*ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پہلگام ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے، راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس

*حکومت کا موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان*BBC PK News Islamabad Report

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرداخلہ نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنےکا اعلان کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس ادارےکی استعدادکار بڑھائی جائےگی،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنےکے لیے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں، ہنگامی حالات سے نمٹنےکے سلسلے میں شہریوں کے لیے آگاہی مہم پورا سال چلنی چاہیے۔

*پاکستانی فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو شدید مالی نقصانات کا سامنا*BBC PK News Islamabad Report

3 روز میں بھارتی فضائی کمپنیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کی 250 سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئی ہیں، پروازوں کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھارتی اور غیر ملکی مسافر انڈین ائیرلائنز کو چھوڑ کر دیگر ائیرلائنز کے ٹکٹ خرید رہے ہیں۔شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کی پروازوں کے دورانیے میں 2 سے 4 گھنٹےکا اضافہ ہو گیا ہے۔امریکا برطانیہ اور یورپی ملکوں سمیت طویل فاصلے کے روٹس پر بھارتی ائیرلائنز کی پروازیں دو سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکار رہیں۔

*پاکستان کا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ*BBC PK News Islamabad

ہم چاہتے ہیں اس ڈرامے کو بے نقاب کریں، اصل حقائق سامنے آئیں، اور دنیا کے سامنے جو جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اسے ختم کیا جائے، وفاقی وزیر داخلہ

<یونانی عورتوں کو اپنے تھیٹروں سے باہر نکال دیتے تھے> BBC PK News Article Musa Pasha

فرانسیسی فلسفی رؤسو نے عورت کی غیر فنی فطرت کے بارے میں بالکل درست کہا تھا کہ؛ "ایک عورت میں عام طور پر کسی بھی قسم کے تخلیقی آرٹ(پینٹنگ سکیچ) کے لیے کوئی شوق (رغبت محبت) نہیں پائی جاتی، انھیں کسی بھی فن کے بارے میں مکمل طور پر کوئی علم ہی نہیں ہوتا ، اور ان میں ذہانت نہیں پائی جاتی -" عام طور پر ایک عورت میں نہ موسیقی کے لیے، نہ ہی شاعری کے لیے اور نہ ہی کسی اور فائن آرٹ کے لیے کوئی شعور یا حساسیت پائی جاتی ہے. اگر وہ کسی کو خوش کرنے لیے کوئی فن سیکھنے کی کوشش کرنے کا ڈھونگ رچاتی ہیں تو یہ محض ایک مذاق ہوگا. چنانچہ، یہ وجہ ہے کہ وہ مجموعی طور پر سب چیزوں میں ہی خاص دلچسپی لینے سے یکسر قاصر ہوتی ہیں. ایک مرد کسی بھی چیز میں جو مہارت حاصل کرتا ہے تو وہ یا تو اس فن کو سیکھ کر ماہر بنتا ہے یا وہ اس کو اپنی منشا کے مطابق جدوجہد کرکے پاتا ہے . لیکن عورت ہمیشہ اور ہر جگہ یہ مہارت انڈائیرکٹلی کسی اور کے ذریعے سے ہی حاصل کرتی ہے، جس کا نام ہے؛ "مرد کے ذریعے مہارت حاصل کرنا" اور اگر وہ کسی چیز میں ڈائریکٹ مہارت حاصل کرتی ہے تو وہ پس پردہ ساری کی ساری محنت مرد کی ہی ہوتی ہے. اس طرح سے عورت کی فطرت میں یہ چیز پائی جاتی ہے کہ وہ چیزوں کو حاصل کرنے کا مطلب یہ سمجھتی ہے کہ اس نے بس؛ "مرد کو فتح کرنا ہے!"آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عورت ایک کنسرٹ، اوپرا شو اور کسی پلے کے دوران کتنی توجہ دیتی ہے __ بچوں جیسی بے پرواہی اس میں نظر آتی ہے، شو کے اعلیٰ ترین مقامات کے دوران بھی وہ برابر ساتھ والے سے گفتگو کرتی رہتی ہے. اسی وجہ سے یونانی لوگ عورتوں کو اپنے تھیٹروں سے باہر نکال دیتے تھے.نپولین نے کہا تھا؛ "معاشرے(کی ترقی) میں عورتوں کا کوئی رینک(کردار) نہیں ہے."فرانسیسی ادیب چیمفورٹ نے کہا تھا؛ "عورتوں کو ہماری کمزوریوں اور بیوقوفیوں کے ساتھ سودا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، لیکن ہماری منطق کے ساتھ ڈیل کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا . عورت اور مرد کے درمیان جو ہمدردی کا تعلق پایا جاتا ہے تو اس تعلق کی بنیاد جلد کے نیچے گہرائی سے وابستہ ہے، اور ایک عورت مرد کے ذہن کو یا احساسات(فیلنگز) کو یا کردار کو ٹچ نہیں کرتی(ان چیزوں سے اسے کوئی سروکار نہیں ہوتا)."تحریر: Musa Pasha

دشمن وطن یاد رکھ !کراچی: ہم زندہ قوم ہیں اور ہمارے نگہبان جاگ رہے ہیں۔ہم مختلف سوچتے ضرور ہیں ، مگر تحفظ وطن کے لیئے ہم متحد ، یک زبان اپنی افواج کی پشت پر کھڑے ہیں ۔ حاجی مظفر علی شجراع ، ایکس منسٹر پرائیزنس سندھرپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Jaidev baeruo chief executive report Karachi

دشمن وطن یاد رکھ !
کراچی: ہم زندہ قوم ہیں اور ہمارے نگہبان جاگ رہے ہیں۔
ہم مختلف سوچتے ضرور ہیں ، مگر تحفظ وطن کے لیئے ہم متحد ، یک زبان اپنی افواج کی پشت پر کھڑے ہیں ۔ حاجی مظفر علی شجراع ، ایکس منسٹر پرائیزنس سندھ

رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری 
ایگزیکٹو بیورو چیف 
بی بی سی پاکستان نیوز

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...