اتوار، 27 اپریل، 2025

*سندھ میں کینالز کیخلاف احتجاج کرنیوالے وکلا، قوم پرستوں پر پولیس کا دھاوا، لاٹھی چارج اور شیلنگ*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی میں گلشن حدید، خیرپور میں فیض گنج پر وکلا نے دھرنے دے رکھے تھے**گلشن حدید سے مظاہرین منتشر، بلوچستان بار کونسل کا اظہار یکجہتی، کل ہڑتال کا اعلان*کراچی اور خیر پور میں پولیس نے نہروں کے منصوبے کیخلاف احتجاج کرنے والے وکلا کے دھرنوں پر دھاوا بول دیا۔کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے منصوبے کیخلاف وکلا کا احتجاج جاری تھا، پولیس وہاں پہنچی تو ایک وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا دے مارا، جس کے بعد پولیس نے وکلا پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک وکیل زخمی بھی ہوا، ایک وکیل کو حراست میں بھی لے لیا گیا، جس کے بعد وکلا کی بڑی تعداد اسٹیل ٹاؤن تھانے پہنچ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا، اس حوالے سے وکیل کی جانب سے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارنے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، گلشن حدید سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔دوسری جانب خیرپور میں فیض گنج میں وکلا اور قوم پرستوں کی جانب سے نہروں کے منصوبے کے خلاف دھرنا دینے والوں کے احتجاجی کیمپ پر پر پولیس نے دھاوا بول دیا، پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، اور پولیس موبائل کے ساتھ توڑ پھوڑ کی، شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا، پولیس نے 2 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔قوم پرست جماعت کے کارکنان نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین منشتر ہوگئے، جس کے بعد ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہوگئی، تاہم یہ اطلاعات بھی مل رہی ہیں کہ بعض مظاہرین نے ایک بار پھر دھرنا دے دیا ہے۔

*لندن میں شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے*BBC PK News London Report

لندن میں شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے۔شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر سرخ رنگ بھی پھینکا، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے میٹرو پولیٹن پولیس کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ جمعہ کی شام بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

*پہلگام واقعہ: خطے میں امن کیلئے ایران کردار ادا کرنا چاہے تو خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم*وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کیلئے BBC PK News Islamabad Report

ایران کردار ادا کرنا چاہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے بندر عباس کی پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ایرانی صدر کو بتایا کہ پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں، پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، پاکستان اپنے حق کا دفاع کرے گا۔واضح رہے اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک موجودہ صورتِ حال میں تحمل سے کام لیں، مشکل وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہیں۔اس کے علاوہ کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی وزیر خارجہ کا بھی پاک بھارت وزرائے خارجہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

*ایران کے شہر بندر عباس کی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی*BBC PK News Iran Report

ایران کے شہر بندر عباس میں پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا بندر عباس کی شاہد راجئی پورٹ پر واقع ایک انتظامی عمارت میں ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 800 سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ایران کے صوبے ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال حتمی طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔ایرانی حکام کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکا ممکنہ طور پر کیمیکل کے گودام میں ہوا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی : کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر متنازع کینالز کے سلسلے میں قائم احتجاجی کیمپ/ دھرنے میں پولیس کا وکیل پر بدترین تشدد اور پولیس نے ایک بار پھر بزور طاقت احتجاجی کیمپ کو ختم کر دیا اور وکیل زخمی حالت میں گرفتار ۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive report

کراچی : کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر متنازع کینالز کے سلسلے میں قائم احتجاجی کیمپ/ دھرنے میں پولیس کا وکیل پر بدترین تشدد اور پولیس نے ایک بار پھر بزور طاقت احتجاجی کیمپ کو ختم کر دیا اور وکیل زخمی حالت میں گرفتار ۔
رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری 
ایگزیکٹو بیورو چیف 
بی بی سی پاکستان نیوز

ہفتہ، 26 اپریل، 2025

*بھارت چھوڑنے کا حکم ملنے کے بعد سیما حیدر کے انتہا پسند مودی اور یوگی کے ترلے*BBC PK News Islamabad Report

پاکستان کی بیٹی تھی، اب بھارت کی بہو ہوں، سیما حیدر کا ویڈیو پیغام*2023 میں پاکستان چھوڑ کر بھارتی نوجوان سچن مینا سے شادی کرنے والی سیما حیدر اب بھارت میں اپنے مستقبل کو لے کر شدید خوفزدہ ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد حکومتِ ہند کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی ویزہ سروسز معطل کیے جانے کے فیصلے کے بعد سیما کو ملک بدری کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔پاکستان کے صوبے سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر پہلے سے شادی شدہ تھیں مگر انہوں نے غیر قانونی طور پر نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہو کر سچن مینا سے شادی کر لی۔ وہ اپنے چار بچوں کو بھی ساتھ لے کر آئی تھیں۔اب ایک وائرل ویڈیو میں سیما حیدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ کہتی ہیں کہ، ’میں پاکستان کی بیٹی تھی، اب بھارت کی بہو ہوں۔ مجھے یہاں رہنے دیا جائے۔ میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی۔‘سیما کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے بعد ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔دوسری جانب، سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ سیما کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل جائے گی کیونکہ، ان کے بقول، اب وہ پاکستانی شہری نہیں رہی۔وکیل کا کہنا تھا کہ ’سیما نے گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن مینا سے شادی کی ہے اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹی ”بھارتی مینا“ کی پیدائش ہوئی ہے، اس لیے ان کی شہریت اب ان کے بھارتی شوہر سے جڑی ہوئی ہے، اور حکومت کا ویزہ معطلی کا فیصلہ ان پر لاگو نہیں ہونا چاہیے۔

*مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے، اگر وہ اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ انکا فیصلہ ہے: شیخ وقاص اکرم*BBC PK News Report Peshawar

پشاور: مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے، 26 ویں ترمیم پر بھی مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی تھی، 26 ویں ترمیم میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل آئے گا تو بتا دیا جائے گا۔کیا مولانا نے باضابطہ طور پر آپ کے اتحاد سے انکار کر دیا؟ اس سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا بس پھر نہ ہی سمجھیں۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...