Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 27 اپریل، 2025
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 71 ہیڈ لائنز ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی خبر مس نہ ہو، مگر آپ ری ایکٹ تک نہیں کرتے؟👏*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *27 اپریل 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK News Islamabad Karachi
1) افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج جہنم واصل🚨 (2) 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، فورسز نے انہیں 3 اطراف سے گھیر کر نشانہ بنایا، وزیر داخلہ🚨 (3) خوراج کو بیرونی آقاؤں نے دہشت گردی کیلئے پاکستان بھیجا: محسن نقوی🚨 (4) بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم🚨 (5) بھارت نے کچھ کیا تو پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی، وزیر اطلاعات🚨 (6) پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا🚨 (7) پاکستان کی موثر سفارت کاری، بھارت پہلگام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں ناکام🚨 (8) جے یو آئی کے تحت مینار پاکستان لاہور پر قومی کانفرنس، انسانوں کا سمندر امڈ آیا🚨 (9) وزیرخارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا🚨 (10) 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر حملہ نہیں کرنے دینگے، گرپتونت سنگھ🚨 (11) پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی سے بحیرہ عرب میں موجود بھارتی ائیرکرافٹ کیریئر پسپا🚨 (12) وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ قرار🚨 (13) پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف🚨 (14) پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں، فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ میں اہم انکشافات🚨 (15) مودی کو برطرف کرنے کیلئے بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں🚨 (16) لندن: پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی انتہاپسندوں کا حملہ، عمارت کے شیشے توڑ دیے🚨 (17) روڈ ٹو مکہ منصوبے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا🚨 (18) حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کیلئے سعودی ٹیم کی آمد🚨 (19) پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری🚨 (20) تین روز کے دوران 536 پاکستانی واپس آئے، پاکستان سے 849 بھارتی شہری اپنے ملک چلے گئے🚨 (21) کراچی: گلشن حدید لنک روڈ پر کینالز منصوبے کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگادی🚨 (22) خیرپور: سندھ میں کینالز کیخلاف احتجاج کرنیوالے وکلا، قوم پرستوں پر پولیس کا دھاوا، لاٹھی چارج اور شیلنگ🚨 (23) کینالز منصوبہ، بلوچستان بار کونسل کا اظہار یکجہتی، کل ہڑتال کا اعلان، کراچی میں بھی کل عدالتیں بند رہیں گی🚨 (24) متنازع کینالوں کا مسئلہ حل ہوچکا، سیاسی جماعتیں اور وکلا سڑکیں کھول دیں، شرجیل میمن🚨 (25) وزیراعظم کے اعلان کے ساڑھے 3 ہفتے بعد بھی بجلی7.41 روپے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی🚨 (26) خیبرپختونخوا: سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی🚨 (27) بلوچستان حکومت نے بھارت میں انتقال کرنے والے کوئٹہ کے نوجوان کی میت واپس لانے کا بندوبست کردیا🚨 (28) پاکستان کی جانب سے غ ز ہ متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ کردی گئی، کھیپ میں تقریباً 20 ٹن ادویات، 5 ٹن حفظان صحت کی کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل🚨 (29) چیف جسٹس یحیٰی آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے🚨 (30) چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ؛ سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا🚨 (31) اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد کی ملاقات🚨 (32) حکومت سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ’ہر قیمت پر‘ پوری کرے گی، محسن نقوی🚨 (33) کراچی، را ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک متحرک🚨 (34) پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈی این اے ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ🚨 (35) بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے، عالمی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو کوئی خاص کوریج نہیں دی🚨 (36) فیصل آباد: فن لینڈ میں جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکی جاں بحق، منتظمین کیخلاف مقدمہ درج🚨 (37) کراچی: شاہ لطیف میں چوری کیلئے سرنگ کھودنے کے دوران گیس کا اخراج، ایک شخص ہلاک🚨 (38) صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال🚨 (39) آذربائیجان کے وزیر صحت سے ملاقات، مصطفیٰ کمال کا صحت کے نئے شعبوں میں اشتراک پر زور🚨 (40) راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبہ پنجاب میں ترقی کا سنگ میل ہوگا، اراکین پارلیمنٹ🚨 (41) کاٹن سیکٹر میں بحران کے باعث کپاس کی کاشت کا مومینٹم نہ بن سکا🚨 (42) لاہور؛ گھر میں گھس کر 11 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش، ملزم گرفتار🚨 (43) پنجاب میں نجی تحویل میں موجود بگ کیٹس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع🚨 (44) پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی🚨 (45) مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے، اگر وہ اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ انکا فیصلہ ہے: شیخ وقاص اکرم🚨 (46) حیدرآباد، ٹنڈو یوسف قبرستان میں ایدھی رضاکاروں پر تشدد، ترجمان ایدھی کا شدید احتجاج🚨 (47) ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا🚨 (48) پہلگام واقعہ: حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو غیرمعمولی تاخیر اور منسوخی کا سامنا🚨 (49) بھارتی نائب صدر کے طیارے کی روم سے دہلی آتے ہوئے طویل مسافت، فی پرواز لاکھوں کے اخراجات🚨 (50) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 63 مقامات پر چھاپے، ہزاروں کشمیری گرفتار، درجنوں گھر مسمار🚨 (51) ایران: بندر عباس پورٹ پر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی، 800 سے زائد زخمی زیر علاج🚨 (52) لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات🚨 (53) پہلگام واقعہ: ایران خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہے تو خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم🚨 (54) بی ایل اے سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت پر خاتون وکیل کیخلاف مقدمہ درج🚨 (55) لاہور: پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار🚨 (56) کینیڈا: تہوار کے دوران ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، متعدد افراد ہلاک🚨 (57) گوادر سے یمن بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 18 من چرس برآمد🚨 (58) رحیم یار خان، پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک، 30 سنگین مقدمات کا ریکارڈ🚨 (59) فرانس کی مسجد میں نمازی کا لرزہ خیز قتل، قاتل نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی🚨 (60) موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں ملیریا کے گھمبیر اثرات، سالانہ 20 لاکھ کیسز رپورٹ🚨 (61) مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے: ناصر شاہ🚨 (62) پہلگام واقعہ، بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی: طلال چوہدری🚨 (63) دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے جاری، سندھ اور پنجاب کےدرمیان گڈز ٹرانسپورٹ بند🚨 (64) گڈز ٹرانسپورٹرز کا کل وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان🚨 (65) ہمیں دنیا کو بھارت کا کالا چہرہ دیکھانا چاہئے، علی محمد خان🚨 (66) ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، امریکی عوام میں مایوسی بڑھنے لگی🚨 (67) بھارتی اینکر دھرو راٹھی نے پہلگام واقعے پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا🚨 (68) شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے کو ’بھارت کا ڈرامہ‘ قرار دے دیا🚨 (69) انتخابی ٹربیونلز میں 37 فیصد درخواستوں کے فیصلے مکمل، فافن رپورٹ جاری🚨 (70) حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی🚨 (71) سینیٹ الیکشن میں حمایت کیلئے پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیو ایم مرکز جا پہنچا*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
*گڈز ٹرانسپورٹرز کا کل وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان*BBC PK News Sukkr Report
خیرپور ببرلوبائی پاس پر متازع کینالز کے خلاف 10 روز سے دھرنا جاری ہے، اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹرز نے کل وزیراعلی ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ملک شہزاد اعوان کی سربراہی میں گڈز ٹرانسپورٹرز تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں روپے کا مال تباہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی جانب سے کل سہ پہر 3 بجے نیو ٹرک اسٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 10 دنوں سے سکھر میں ہمارے قریب 40 ہزار مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جس سے شدید مالی نقصان ہو رہا ہے۔
*بھارتی نائب صدر کے طیارے کی روم سے دہلی آتے ہوئے طویل مسافت، فی پرواز لاکھوں کے اخراجات*۔ BBC PK News Islamabad
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بدستور مشکلات کا شکار ہے جبکہ اضافی مسافت سے پروازوں کے آپریشنل اخراجات میں فی پرواز لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔طویل فاصلے کی پروازوں میں دہلی امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے جبکہ نجی ایئرلائن کی دہلی الماتے کی پروازیں 6ای 801 اور 6ای 802 تیسرے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز نے بھی طویل مسافت طے کی۔نیویارک، ٹورنٹو، ویانا اور لندن سے دہلی کی 8 پروازیں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس اور میلان سے دبئی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں
*پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری* BBC PK News Lahore Report
لاہور: بھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تاہم تین روز کے دوران 536 پاکستانی واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری اپنے ملک چلے گئے ہیں۔لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے اور کھیت خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔اتوار کو 236 پاکستانی انڈیا سے واپس اپنے ملک پہنچے جبکہ پاکستان سے 115 بھارتی شہری واپس اپنے ملک چلے گئے ہیں، گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر 536 پاکستانی بھارت سے واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی واپس چلے گئے ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ایسے پاکستانی جن کی شادی بھارت میں ہوئی ہے یا وہ پاکستان چھوڑ گئے تھے اور ان دنوں واپس پاکستان آئے تھے یا پھر ایسے بھارتی شہری جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے ، ان کے یہاں بچے ہیں اور وہ ان دنوں واپس بھارت اپنے خاندان سے ملنے یا کسی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے ان کی واپسی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایسے بھارتی شہری جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ پاکستان میں رہتے ہیں، ان کے پاس پاکستان کا لانگ ٹرم ویزا ہے لیکن وہ ان دنوں انڈیا میں موجود تھے انہیں پاکستان واپسی کے لئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو واپس پاکستان آنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، اٹاری بارڈر میں کئی ایسی فیملیز خاص طور پر خواتین موجود ہیں جو خود تو بھارتی ہیں لیکن ان کے شوہر اور بچے پاکستانی ہیں۔اسی طرح واہگہ بارڈر پر ایسی خواتین واپس بھارت جانے کی منتظر ہیں جن کے بچے اور شوہر انڈین ہیں لیکن وہ خود پاکستانی ہیں۔*تازہ ترین خبروں
*وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ قرار*BBC PK News Islamabad Report
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی اور پارٹی صدر نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے انہیں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز کاروائیوں پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔شہباز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، پڑوسی ملک ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے جب کہ ملک کا مستقبل روشن ہے اور ہم جاگ رہے ہیں۔
*پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی سے بحیرہ عرب میں موجود بھارتی ائیر کرافٹ کیریئر پسپا*BBC PK News Islamabad Report
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز (ائیر کرافٹ کیریئر) پسپائی اختیار کرگیا۔بھارت نے ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت کو حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا تھا۔بھارت نے جہاز کو 23 اپریل کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا تھا۔تاہم پاک بحریہ کی مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی ائیرکرافٹ کیریئر واپس بلالیا گیا ہے۔سیٹلائیٹ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت چند روز سمندر میں رہنے کے بعد کاروار کی بندرگاہ واپس چلا گیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...