پیر، 28 اپریل، 2025

*پہلگام واقعے میں پاکستان کے خلاف شواہد نہیں، بھارت حملے کا ماحول بنا رہا ہے، امریکی اخبار*امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو *BBC PK News Islamabad

بے نقاب کر دیا، بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے۔امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے، کیونکہ غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق بھارت پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ بلاکر بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا گیا۔امریکی اخبار کے مطابق بریفنگ میں شریک سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اس بریفنگ سے آگاہ 4 سفارت کاروں نے بتایا کہ نئی دہلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے کیس بنا رہا ہے، تاہم اس کے پاس ایسے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہو کہ پہلگام حملے میں پاکستان ملوث ہے۔نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دی ہیں، پہلگام واقعے کے فورا بعد بھارت نے پاکستان پر الزام دھر دیا، مودی نے پاکستان کیخلاف اقدامات میں مدد اور تعاون مانگنے کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ کیا۔

‎پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل صدر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی اور ضلعی صدر میر منور علی خان ٹالپر کی زیرِ صدارت ٹالپر ہاؤس جی ایم ٹائون میں منعقد ہوامرپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات: . BBC PK News Mirpur Khas Jaidev baeruo chief executive Report

میرپورخاص: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل صدر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی اور ضلعی صدر میر منور علی تالپور کی زیر صدارت تالپور ھاؤس جی ایم ٹاؤن میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں یکم مئی کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میرپورخاص آمد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ..!اس موقع پر صوبائی وزیر میر طارق ٹالپر، سید ذوالفقار علی شاہ مہش ملانی ، ضلعی جنرل سیکریٹری جنید بلند ، ہری رام کشوری لال ، خیرالنسا مغل ، شمیم آرا پنہور ، میر الہداد ٹالپر ، پیر حسن شاہ جیلانی ، کرن ہری رام مئیر عبدالرؤف غوری ، ڈپٹی مئیر سُمیرہ بلوچ و دیگر عہدایداران بھی موجود تھے

اتوار، 27 اپریل، 2025

کراچی 28 اپریل 2025حکومت سندھ کی گزارش پر وزیر اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا، شرجیل انعام میمن رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات: : BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

اجلاس دو مئی کو ہون تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، شرجیل انعام میمن وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، شرجیل انعام میمن سی سی آئی میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا، شرجیل انعام میمن سندھ کی طرف سے وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے، شرجیل انعام میمن بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم کی بات چیت کے تحت فیصلہ ہوگا اور کینالوں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، شرجیل انعام میمن :راول ہاوس راہوکی

"کسان کی پکار "ترتیب و تدوین انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز ملاحظہ فرمائیں: BBC PK News Article jadiv baeruo chief executive

میری گندم خریدنے والودام بیجوں کے کیوں نہیں گِرتے کھاد سستی کبھی نہیں ہوتی !!بجلی آئے نہ آئے کُٹیا میںبِل کا ناغہ کبھی نہیں ہوتاعارضہ ہو کوئی علاج میں بس !!ہانپتی کانپتی ہوئی ماں کی کُچھ دعائیں مُجھے میسر ہیںکپڑے پھٹتے نہیں کبھی عابی !!گَل کے گِرتے ہیں یہ پسینے سے گُڑیا پڑھنے مِری نہیں جاتی !!بیٹا کھیتوں میں اُگ رہا ہے مِراگھی مصالحوں کا جو یہ فیشن ہے ہے یہی ایک شوق بیوی کا !!کوئی تہوار ہو تو کرتی ہے کھیت پانی سے زیادہ پیتے ہیں یہ پسینہ مِرے مساموں کاخُون جِتنا پِلانا پڑتا ہے اُتنا بنتا نہیں بدن میں مِرے !!ہڈیاں تک نچوڑ دیتا ہوںتب کہیں فصل لہلہاتی ہےدیکھ کر حوصلہ مِرا عابی !!دُھوپ سُورج کی ہار جاتی ہے سخت موسم سے جیت جاتا ہوںسبزی ہو یا اناج منڈی میں !!سستے داموں میں ہار دیتا ہوںفصل ہوتے ہی میں چُکا دُوں گا "" میری گندم خریدنے والو !!!تھوڑا آٹا اُدھار دے دو گے !! ؟؟۔۔۔۔۔۔۔منقول

حیدرآباد میں بھی جھڑپیں۔۔۔رپورٹ ؛ انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Heydra bad Report Jaidev baeruo chief executive

حیدرآباد: وکلاء کا قومی شاہراہ وادھو واہ بائی پاس پر احتجاج ختم کرنے کے اعلان کہ بعد ٹریفک کی روانگی شروع ہوتے ہی نامعلوم مشتعل ہجوم کا گاڑیوں پر پتھراؤ، ڈرائیور پر تشدد موقع پر موجود وکلاء نے ڈرائیور کو مشتعل ہجوم سے بچا کر اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔

"عالمی ریکارڈ ضلع جہلم کے نام "رپورٹ انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی نیوز تفصیلات: BBC PK News Jhelum Report

اللہ ٹاؤن کے نواحی گاؤں سروبہ کے ہونہار سپوت ملک افتخار احمد نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا معروف سماجی رفاعی شخصیت ملک مشتاق سروبہ کے کزن نے قطر میں عالمی ریکارڈ قائم کیا دوحہ کے رہائشی پاکستانی نے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ قدم اٹھانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔دوحہ - الرایا ویب سائٹ کھیلوں کے ایک شاندار ایونٹ میں، افتخار احمد ملک (پیدائش 1 اپریل 1964)، دوحہ کے ایک پاکستانی رہائشی نے صرف 24 گھنٹوں میں 108,913 قدم چل کر ایک بے مثال عالمی کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل بھارتی ہری شنکر یادیو کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، جس نے اسی عرصے میں 1148 قدم چلائے تھے۔توقعات سے زیادہ کامیابیقطر کے دارالحکومت دوحہ میں برسوں سے مقیم افتخار احمد ملک نے اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیت کی حدود کو ٹالتے ہوئے عزم اور مضبوط ارادے کے ساتھ اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔اس نے فجر کے وقت پیدل چلنا شروع کیا اور دن کے اختتام تک جاری رکھا، قدموں اور نظم و ضبط کی تیز رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، ایک خصوصی ٹیم کی قریبی نگرانی کے درمیان جس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے معیارات پر پورا اترنے کو یقینی بنانے کی کوشش کو احتیاط سے دستاویزی شکل دی۔ طویل تیاری اور شدید تربیتچیلنج کو مکمل کرنے سے پہلے، افتخار نے ایک سخت تربیتی پروگرام سے گزرا جو کئی ماہ تک جاری رہا، جس میں جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے اور برداشت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ روزانہ اپنی صحت کی نگرانی کی۔الرایا اخبار کے لیے خصوصی بیانات میں، افتخار نے تصدیق کی: "یہ کامیابی لمحہ بہ لمحہ حاصل ہونے والی کامیابی نہیں تھی، بلکہ مسلسل کوششوں اور باریک بینی سے منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی۔ میں ثابت کرنا چاہتا تھا کہ عزم ناممکنات پر قابو پاتا ہے۔"گنیز بک آف ریکارڈز میں داخل ہونے کی طرفگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نئے ریکارڈ کے اندراج کے لیے سرکاری دستاویزات کا طریقہ کار اس وقت جاری ہے۔مقامی اور بین الاقوامی کھیلوں کی برادری کی جانب سے بڑی توقعات کے درمیان، اس کی منظوری کا باضابطہ اعلان آنے والے عرصے میں متوقع ہے۔افتخار احمد ملک نے امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی نوجوانوں کو اپنی توانائیوں کو بروئے کار لانے اور اپنی صلاحیتوں کو چیلنج کرنے کی ترغیب دے گی، یہ کہتے ہوئے: "عظیم کامیابیاں ایک قدم سے شروع ہوتی ہیں، اور عزم خوابوں کو حاصل کرنے کا راستہ ہے۔"

جیکب آباد:جیکب آباد میں گرمی کے وار،گیسٹرو کے6مریض ہسپتال داخل،گرمی کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود سول ہسپتال میں سہولیات ناپید،ایمرجنسی وارڈ میں بجلی او رپینے کے پانی تک کا بندوبست نہیں،داخل مریض تڑپنے لگے، دوا بھی باہر سے لینے پر مجبور،مقرر ڈاکٹر بھی ڈیوٹی سے غائب.رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات: BBC PK News Report Jacobabad

جیکب آباد : محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے جیکب آباد میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان رہا گزشتہ روز صحافیوں کی ٹیم جب سول ہسپتال پہنچی تو ایمرجنسی وارڈ بجلی بند تھی پینے کے پانی تک کا بندوبست نہیں کیا گیا تھا گیسٹرو کے داخل مریض 20سالہ مزمل پیرزادہ کے والد نے بتایا کہ وارڈمیں بجلی نہیں،ہسپتال سے کوئی دوا نہیں ملی،باہر کے میڈیکل سے 12سو کی دوا خرید کر لایاہوں،مریض کا معائنہ ڈاکٹر کے بجائے ڈسپینسر نے کیا بتایا گیا کہ ڈاکٹر غلا م مرتضی کھوسو کی ڈیوٹی ہے جو نہیں آئے ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹرعبدالمالک کہر ل نے بتایا کہ ابتک گیسٹرو کے مریض آئے ہیں دن بہ دن مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،دوسری جانب گرمی میں شدت آنے کے بعد بھی جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے بجائے بڑھا دیا گیا ہے شہر میں بلاجواز غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے چار گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کرنے کی شکایات ہیں جس کے باعث گرمی سے جیل میں قیدیوں،ہسپتال میں مریضوں اور گھروں میں بچوں اور ضعیف افراد و خواتین اذیت میں مبتلا ہیں۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...