پیر، 28 اپریل، 2025

*نوشکی: آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق ،50 افراد زخمی*BBC PK News Balochistan Report

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا ، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے لدے ٹرک میں ویلڈنگ کا کام کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ٹرک میں آگ لگ گئی۔پولیس نے بتایا کیا آگ لگتے ہی ٹرک کا ڈرائیور ٹرک کو اڈے سے نکال کر فوری طور پر کھلے میدان میں لے گیا ،آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور عبدالرؤف جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ٹرک میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑی اور پولیس حکام بھی موقع پر پہنچے ،اس دوران ٹرک میں رکھی تیل کی ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی ،آگ کی زد میں آکر ڈی ایس پی پولیس محمد شریف ،چار پولیس اہلکاروں سمیت 50سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، جبکہ فائربریگیڈ کی گاڑی بھی جل گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نوشکی ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی لگا کر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔37شدید زخمیوں کو صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا ،ان زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی کے برن وارڈ میں داخل کرادیا گیا ۔

بیکار رہنے کی عادت نہ ڈالوایک گاؤں میں، جہاں سخت چٹانوں والے پہاڑوں کے سائے پڑتے تھے، زین نامی ایک نوجوان رہتا تھا۔ BBC PK News Article MIAN KHUDABUX ABBASI Islamabad

 اس کے دل میں خواب تو تھے، مگر ڈر اور شک اسے بار بار جھنجھوڑتے۔ ایک شام، جب سورج پہاڑوں کے پیچھے ڈوب رہا تھا، گاؤں کی بوڑھی کہانی گو عورت نے نوجوانوں کو جلتی ہوئی آگ کے گرد جمع کیا۔ اس کی آنکھیں، جو ہوا کی طرح تیز تھیں، زین پر ٹھہریں، اور اس نے ایسی باتیں کہیں جو زین کے دل میں گھر کر گئیں۔"خبردار، زین!" اس نے کہا، اس کی آواز میں شدت بھی تھی اور پیار بھی۔ "بیک کار مت بیٹھو اور آرام کی عادت مت ڈالو۔ اگر تم نے کمزوری یا خوف کو پناہ دی، تو تم اپنا میدان کسی اور کے حوالے کر دو گے، اور اپنے خوابوں کو ریت کی طرح ہاتھوں سے نکلتا دیکھو گے۔"زین کا دل دھک سے رہ گیا۔ وہ جانتا تھا کہ فضول باتوں اور عارضی خوشیوں نے اس کی کتنی راتیں چرا لی تھیں۔ کہانی گو عورت کی نظروں نے اسے جکڑ رکھا تھا۔ "بے معنی چیزوں میں الجھو مت،" اس نے زور دیا، "جب یہ وقت تمہارے لیے سب سے قیمتی ہے—خود کو سنوارنے کا، مضبوط بنانے کا۔ ایک ایسے درخت کی طرح ڈٹ جاؤ جو کبھی مرتا نہیں۔ ہوشیار رہو، کہیں خود کو کھو نہ دو۔"وہ رکی، اس کی آواز اب نرم مگر گہری تھی۔ "زین، سخت دن آئیں گے۔ تمہاری سوچیں جیسے قید ہو جائیں گی۔ تمہارے اندر لگایا وہ پودا مرجھانے لگے گا۔ مگر سنو—اگر تم ثابت قدم رہے، اگر تم نے ہار نہ مانی، تو وہ پودا پھر سے پھوٹ پڑے گا، پہلے سے زیادہ قوی۔"زین کی آنکھوں میں آگ کی چمک جھلکی۔ اسے وہ لمحات یاد آئے جب وہ لڑکھڑایا تھا، جب مایوسی نے اسے ہتھیار ڈالنے کی ترغیب دی تھی۔ مگر کہانی گو کی آواز اس کے خوف کو چیرتی ہوئی بلند ہوئی۔ "یہ وقت مایوسی کا نہیں، نہ کمزوری کا، نہ ہار ماننے کا، نہ فضول چیزوں پر ضائع کرنے کا۔"وہ قریب آئی، اس کی باتیں زین کے دل میں امید کی چنگاری بن کر گریں۔ "یہ وقت ہے، زین—خود کو تیار کرنے کا، خود کو طاقتور بنانے کا۔ جتنا ہو سکے، مضبوط بنو، کیونکہ دنیا کسی کا انتظار نہیں کرتی۔"جب آگ چٹخ رہی تھی اور آسمان پر ستارے جھلملانے لگے، زین نے اپنے اندر ایک تبدیلی محسوس کی۔ شک کا بوجھ ہلکا ہوا، اور اس کی جگہ ایک خاموش عزم نے لے لی۔ وہ کھڑا ہوا، اس کا سایہ آگ کے شعلوں کے سامنے لمبا تھا، وہ سخت دنوں کا مقابلہ کرنے، اپنے اندر کے پودے کو سہارا دینے، اور بلند ہونے کے لیے تیار تھا—مضبوط، نڈر، اور ناقابلِ شکست۔اور اسی لمحے، وسیع آسمان کے نیچے، زین نے عہد کیا کہ وہ ایک ہرے بھرے درخت کی طرح ہو گا—مقصد میں جڑا، ہر طوفان میں پھلتا پھولتا۔

ضرورت نمائندگان سندھ بلوچستان: BBC PK News

بی بی سی پاکستان نیوز خیرپور میرس رانی پور نواب شاہ دادو جیکب آباد سانگھڑ ماتلی ٹھٹھہ سجاول کراچی ڈسٹرکٹ لیول تجربے گار پڑھے لکھے صحافت سے وابستہ کو ترجیح دی جائے گی گا کنکٹ نمبر انچارج نمائندگان 03132568854

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 72 ہیڈ لائنز ہیں، کیا آپ ری ایکٹ اور شیئرنگ کر رہے ہیں؟؟ ری ایکٹ کے ذریعے جواب دیجئے❤️*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *28 اپریل 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK News Islamabad to Karachi Report

1) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا🚨 (2) سی سی آئی اجلاس میں نہروں کا منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا🚨 (3) پہلگام واقعہ: پاکستان میں بھارتی حملے کا خطرہ موجود ہے، خواجہ آصف🚨 (4) اگر ہمارے وجود کو براہ راست کوئی خطرہ ہو تو ہم ایسی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں، وزیر دفاع🚨 (5) بھارتی حملے کے خدشے پر سرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی ہے: وزیردفاع خواجہ آصف🚨 (6) بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچرکا جواب دینے کیلئے سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا گیا🚨 (7) جنوبی وزیرستان: وانا میں امن کمیٹی کے دفتر پر بم دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 29 زخمی🚨 (8) پہلگام واقعے پر بھارتی حکومت کا بھانڈا پھوڑنے والی گلوکارہ پر غداری کا مقدمہ🚨 (9) نوشکی میں تیل کے ٹرک میں دھماکے سے 40 سے زائد افراد زخمی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ🚨 (10) سیکیورٹی فورسز کا پاک - افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن، 17 خارجی ہلاک🚨 (11) گزشتہ روز پاک-افغان سرحد پر 54 خارجی مارے گئے تھے، 3 روز میں مارے گئے خوارج کی تعداد 71 ہوگئی، آئی ایس پی آر🚨 (12) پاکستان کی فضائی حدود بند، بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان🚨 (13) پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی ایئر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں🚨 (14) پاکستانی میڈیا کی کھری رپورٹنگ پر بھارت کی بوکھلاہٹ، 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد🚨 (15) مودی سرکار سچ بتانے پر تلملاگئی، بھارت میں کئی پاکستانی ٹی وی چینلز بند🚨 (16) پہلگام واقعہ، چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا🚨 (17) پہلگام واقعے میں پاکستان کے خلاف شواہد نہیں، بھارت حملے کا ماحول بنا رہا ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز🚨 (18) پاکستان اوربھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ🚨 (19) پاکستان میں ذیقعدکا چاند نظر آگیا، یکم ذیقعد کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی، وزارت مذہبی امور🚨 (20) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کیلئے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی🚨(21) پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی🚨(22) پنجاب :سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال کا 9 واں روز، مریضوں کو مشکلات🚨(23) ڈاکٹرز نے اپنے کمروں کو تالے لگا دیے ، پیرا میڈیکس اسٹاف نے آوٹ ڈور اور پرچی کاونٹرز کو بند کر دیا🚨(24) لاہور: پولیس کا گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد زیر حراست🚨(25) پاک بھارت کشیدگی: طویل مدتی و نوری ویزا ہولڈرز کے لیے واہگہ/اٹاری بارڈر کھول دیا گیا🚨(26) بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی: اٹارنی جنرل پاکستان🚨(27) فیصلہ کرلیں سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں، جج آئینی بینچ🚨(28) عمران ہاشمی کی کشمیر پر بنائی گئی جھوٹ کا پلندہ فلم بری طرح ناکام🚨(29) دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، 44 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 8 واں ہے🚨(30) لاہور میں پولیس کی کارروائی، صنم جاوید اور شوہر 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار🚨(31) پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60 سالوں کی کم ترین سطح پر اور زرمبادلہ ذخائر دگنا ہوگئے: وزیر خزانہ🚨(32) کراچی: کینال منصوبے کیخلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری🚨(33) کراچی؛ سٹی کورٹ کے دروازے سائلین کیلئے آج بھی بند رہے🚨(34) بھارتی باکسر کو بدترین شکست دینے والےعالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کا کراچی میں شاندار استقبال🚨(35) کوئٹہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے ہلاک🚨(36) بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم🚨(37) مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق🚨(38) کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک🚨(39) لاہور: مس کنڈکٹ پر 2 ڈاکٹرز معطل، ایک برخاست، غیر حاضر ڈاکٹرز کی تنخواہ بند کرنے کا حکم🚨(40) کراچی: رامسوامی کے مکینوں کا بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک آفس پر دھاوا🚨(41) روس نے یوکرین جنگ میں 3 روزہ یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیا🚨(42) اسپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، نظام زندگی مفلوج🚨(43) پہلگام حملےکے 5 منٹ بعدکسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے: سابق امریکی نائب وزیر خارجہ🚨(44) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی🚨(45) کیس بینچ میں مقرر نہ ہونے کے باوجود جسٹس بابر ستار نےکیس کی سماعت کی، نیا تنازع کھڑا ہوگیا🚨(46) پی ٹی آئی میں اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں: شیر افضل مروت🚨(47) طورسم خان اسکواش چیمپئن شپ: محمد عماد مینز، نمرہ بتول ویمنز ٹائٹل جیت گئے🚨(48) ہانیہ عامر بھارتی انتہا پسندی کی زد میں آگئیں🚨(49) 26 نومبر احتجاج پر درج 2 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع🚨(50) لاہور کے لیے بڑا اعزاز، عالمی ایجنسی نے گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ شہر قرار دے دیا🚨(51) 44 اضلاع سے حاصل 22 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق🚨(52) چور کو پڑ گئے مور؛ پہلگام فالس فلیگ حملے پر ارکان اسمبلی مودی پر برس پڑے🚨(53) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عوام مودی سرکار کے خلاف جاگ اٹھی🚨(54) نوشہرہ: ناجائز تعلقات کا شک، ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بھتیجے کو قتل کر دیا🚨(55) پاک بھارت کشیدگی، موجودہ صورت حال میں ایک شخص کو 5 منٹ ٹی وی پر تقریر کی اجازت دیں، شبلی فراز🚨(56) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281روپے سے تجاوز کرگئے🚨(57) ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے میں مزید دو سال لگیں گے، میئر کراچی🚨(58) میرے لیے عہدے اہمیت کے حامل نہیں، صرف پارٹی کے لیے کام کرنا ہے، عالیہ حمزہ🚨(59) پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں، عرفان صدیقی🚨(60) کراچی: عزیز بھٹی پولیس کا طالب علم پر تشدد، رقم چھین لی، ڈکیت ظاہر کرنے کی دھمکی🚨(61) پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلیے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری🚨(62) کینالز کے خلاف احتجاج میں پولیس سے تصادم، تین مقدمات درج، ملزمان کی تلاش شروع🚨(63) کراچی میں ہوٹل کے عملے کا شہریوں پر تشدد، درخشاں تھانے میں مقدمہ درج🚨(64) پاک بھارت کشیدگی؛ سرحد پار شادیاں کرنے والے جوڑے غیر یقینی مستقبل سے دوچار🚨(65) علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟ عدالت کا فریقین سے جواب طلب🚨(66) مودی سرکار کی ایما پر نیویارک میں احتجاج پاکستانیوں نے ناکام بنا دیا🚨(67) عمر ایوب نے شہباز شریف کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا🚨(68) پہلگام واقعہ بھارت کا سوچا سمجھا اقدام، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اراکین سینیٹ🚨(69) مشترکہ مفادات کونسل نے کینال منصوبہ مسترد کر دیا، علی امین گنڈاپور🚨(70) اسحٰق ڈار کا قطری وزیراعظم سے رابطہ، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا🚨(71) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا شیڈول فائنل🚨(72) بھارت کا فرانس سے مزید 26 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

*الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کیلئے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی*BBC PK News Report

*الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔

*پاک بھارت کشیدگی: طویل مدتی و نوری ویزا ہولڈرز کے لیے واہگہ/اٹاری بارڈر کھول دیا گیا*BBC PK News Lahore Report M Azam

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود طویل مدتی و نوری ویزا رکھنے والے شہریوں کے لیے دو دن کے لیے واہگہ اٹاری بارڈر کھول دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جو پاکستان کا طویل المدتی ویزا یا انڈیا کی طرف سے نواوبجیکشن ریٹرن ٹو انڈیا (نوری ) ویزا رکھتے اور دونوں ممالک میں مقیم ہیں۔ یہ افراد بارڈر بند ہونے کے باعث واپسی میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔پیر کے روز پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے نوری ویزا کے حامل 129 افراد واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا چلے گئے تاہم انڈیا سے پاکستان کا طویل مدتی ویزا رکھنے والا کوئی شہری پاکستان نہیں آیا، ذرائع کے مطابق پاکستان کا طویل مدتی ویزا رکھنے والے بھارتی شہریوں کی آمد منگل اور بدھ کے روز متوقع ہے۔سفارتی حکام کے مطابق پاکستان کی طرف سے لانگ ٹرم ویزا اُن بھارتی شہریوں /خواتین کو دیا جاتا ہے جن کی شادی پاکستان میں ہوئی اور وہ مستقل طور پر انڈیا چھوڑ کر پاکستان میں مقیم ہیں لیکن انہیں ابھی تک پاکستانی شہریت نہیں مل سکی ہے۔ایسے افراد جب اپنے خاندان سے ملنے یا کسی تقریب میں شرکت کے لئے انڈیا جاتے ہیں تو انہیں انڈیا سے واپس پاکستان آنے کے لئے ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔جبکہ بھارت کی طرف سے ایسے پاکستانی جو بھارت میں مقیم ہیں یا ان کی ان کی وہاں شادی ہوگئی بھارتی حکومت کی طرف سے انہیں لانگ ٹرم ویزا کے ساتھ نواوبجیکشن ریٹرن ٹو انڈیا کا این اوسی دیا جاتا ہے جس کے ساتھ وہ پاکستان اپنے خاندان سے ملنے آتے اور پھر پھر بغیر ویزا لئے انڈیا واپس جاسکتے ہیں۔حالیہ کشیدگی کے باعث جب پاکستان اور انڈیا نے واہگہ اٹاری بارڈر بند کردیا تو طویل مدتی اور نوری ویزا رکھنے والے افراد کے لئے مشکلات پیدا ہوگئیں جو ان دنوں اپنے ملک میں اپنے رشتہ داروں کے پاس آئے تھے اور انہیں انڈیا سے واپس پاکستان یا یہاں سے واپس انڈیا جانا تھا۔دونوں حکومتوں نے بزنس ویزا، سیاحتی ویزا اور میڈیکل ویزا رکھنے والوں کے ویزے منسوخ کرکے انہیں اپنے ملک واپسی کے لئے مہلت دی تھی اور ان کے لئے بارڈر کھولا گیا تھا جبکہ لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو واپس پاکستان اور پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو واپس انڈیا جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی اور گزشتہ چار روز سے یہ لوگ بارڈر کے دونوں جانب اجازت ملنے کے منتظر تھے۔

*مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

*اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...