Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 3 مئی، 2025
*باکسنگ مقابلہ: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی*BBC PK News Islamabad Report
تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے اپنے بھارتی حریف کو چِت کردیا۔تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو پچھاڑ دیا۔شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی۔تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھاگئے جب کہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسرکو مزید کھیلنے سے روک دیا۔
*پنجاب میں بے گھر خاندانوں کیلئے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan
لاہور: پنجاب میں بے گھر افراد کے لیے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بے گھر افراد کے لیے فلاحی اقدامات کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے اپنی زمین، اپنا گھر منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔یہ منصوبہ وزیراعلیٰ کے مثالی فلاحی پروگرام ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جب کہ 2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔’اپنی زمین، اپنا گھر‘ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 3 مرلے کے 2 ہزار پلاٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں پلاٹوں کی تقسیم جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں ہوگی اور قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے افراد کو گھر کی تعمیر کے لیے آسان شرائط پر قرضے بھی دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبے محض تعمیرات نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کی دعائیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قرض کی واپسی کے لیے آسان اقساط اور 3 ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے جب کہ قرضوں کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
*محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو کے اضلاع میں کل سے بارش ہونے کی توقع ہے، آج اور کل کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
*خیبرپختونخوا: فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں مطلوب دہشت گرد سمیت 5 خارجی ہلاک*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa Report
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
*بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ*BBC PK News Islamabad Report
آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی ہو گی اور بھارتی پرچم والا کوئی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ کا دورہ نہیں کرے گا۔
صحافت اور یوم آزادی صحافتایڈیٹر: انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
صحافت کا لفظ صحیفہ سے ماخذ ہے، صحیفہ کے لغوی معنی کتاب یا رسالہ کے ہیں۔ عرصہ دراز سے صحیفہ سے مراد ایک ایسا مطبوعہ ہے جو مقررہ اوقات میں شائع ہوتا ہے۔ چنانچہ تمام اخبارات اور رسائل صحیفہ میں شمار ہوتے ہیں اور جو لوگ اس کی ترتیب و تحسین اور تحریر سے وابستہ ہیں انہیں صحافی کہا جاتا ہے اور ان کے پیشہ کو صحافت کا نام دیا گیا ہے“ ۔ انگریزی زبان کی ایک کتاب ”صحافت: ایک تعارف“ میں لیزی اسٹیفن نے صحافت کی تعریف یوں بیان کی ہے۔صحافت ان معاملات کو ضبط تحریر میں لاکر استفادہ کرنے کا نام ہے، جن کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے۔“اسی طرح معروف عالمی جریدہ ٹائم میگزین (Time Magazine) کے ایرک ہوجنز کے خیال میں صحافت، معلومات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ دیانت، بصیرت اور رسائی سے ایسے انداز میں پہنچانے کا نام ہے، جس میں سچ کی بالا دستی ہو“ ۔صحافت کا مفہوم بے حد وسیع ہے۔ آج کی صحافت محض فطری قوت تحریر ہی نہیں بلکہ صحافت کے اعلیٰ اصولوں فن طباعت، زبان و بیاں، تاریخ، جغرافیہ، شہریت، ملکی اور بین الاقوامی سیاست، اقتصادیات، علم انتظامیہ، آئین و قانون اور عمرانیات جیسے متنوع موضوعات کا ادراک ہے۔ لہذا صحافت کی علمی قابلیت کے ساتھ ساتھ عملی تربیت اور تحقیق بھی یکساں ضروری ہے۔ صحافت کو ریاست کا ایک اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔ ایک ایسا ستون جو دنیا بھر کی حکومتوں، اداروں اور اہم شخصیات کے شب و روز اور نشیب و فراز میں انتہائی موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ ابتدائی صحافت کی معلوم تاریخ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ قدیم روم میں 59 قبل از مسیح ایک خبری ٹکڑا (News Sheet) جسے (Acta Diurna) کہا جاتا تھا، اس پر روزانہ کی بنیاد پر اہم واقعات اور عوامی خطابات تحریر کیے جاتے تھے۔ یہ یومیہ شائع کیا جاتا تھا اور اسے عوام کی آگہی کے لئے نمایاں مقامات پر آویزاں کر دیا جاتا تھا۔ اسی طرح چین میں ٹانگ خاندان (Tang dynesty) کے عہد میں سرکاری حکام ایک عدالتی سرکلر جاری کیا کرتے تھے جسے (bao) یا رپورٹ کہا جاتا تھا۔ یہ گزٹ مختلف صورتوں اور مختلف ناموں سے 1911 ء میں چنگ خاندان (Qing dynesty) کے عہد کے اختتام تک برابر جاری رہا۔ جدید دنیا میں پہلے باقاعدہ شائع شدہ اخبارات 1609 ء میں جرمن شہروں اور انٹیورپ سے شائع ہوئے۔ انگریزی زبان کا پہلا اخبار دی ویکلی نیوز 1622 ء میں شائع ہوا اور سب سے پہلا روزنامہ The Daily Courant) ( 1702 ء میں منظر عام پر آیابرصغیر میں برطانوی راج کے دوران صحافت کا باقاعدہ آغاز 29 جنوری 1780 ء کو کلکتہ میں ایک آئرش باشندہ جیمز آگسٹس ہکیز ( 1740۔ 1802 ) کے ”ہکیز بنگال گزٹ“ نامی مطبوعہ اخبار کی اشاعت سے ہوا۔ جبکہ 27 مارچ 1822 ء کو کلکتہ سے اردو زبان کا پہلا اخبار جام جہاں نما بھی منظر عام پر آیا۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو اردو زبان کا پہلا خالص اخبار ہفت روزہ ”دہلی اردو اخبار“ تھا۔ جسے مولوی محمد باقر دہلوی ( 1780۔ 1857 ) نے 1837 ء میں دہلی سے جاری کیا تھا۔یہ اخبار ہندوستانی قوم پرستی کا زبردست حامی تھا اور 1857 ء کی جنگ آزادی میں اس کا بے حد اہم کردار تھا۔ مولوی محمد باقر نے اپنے اخبار دہلی کو جنگ آزادی 1857 ء کی خبروں کے لئے وقف کر دیا تھا۔ اسی لئے انگریزوں کی جانب سے بغاوت پر غلبہ پانے کے بعد مولوی محمد باقر دہلوی تاج برطانیہ کے خلاف بغاوت کے جرم میں معتوب ٹھہرائے گئے تھے۔ اور بالآخر انہیں ایک نا کردہ جرم کی پاداش میں کوئی مقدمہ چلائے بغیر توپ کے آگے کھڑا کر کے بارود سے اڑا دیا گیا تھا۔ مولوی محمد باقر کو ہندوستان کی تحریک آزادی کے پہلے شہید صحافی کا اعزاز حاصل ہے۔تقسیم ہند کے بعد 1947 میں پاکستان کا پہلا اخبار جس نے پاکستان میں کامیابی حاصل کی وہ اردو زبان میں شائع ہونے والا نوائے وقت تھا۔ اس کی بنیاد 1940میں ایک ٹرسٹ نے رکھی جس کی فنڈنگ کئی مسلمان سیاسی و سماجی کارکن کرہے تھے۔ 1947 کے بعد پاکستان میں یہ ایک کشیر الاشاعت اخبار بن گیا۔1947 کے بعد مسلمانوں کے دو بڑے اخبار ڈان اور جنگ نے جو بالترتیب انگلش اور اردو میں شائع ہوتے تھے، اپنے صدر دفاتر دہلی سے پاکستان کے پہلے دارالحکومت کراچی منتقل کر دیئے اور کراچی سے جلد ہی متعدد اور جریدے و اخبارات بھی نکالے، ان میں' دی میرر' ، حالات حاضرہ کا پہلا جریدہ جس کی زیب النساء حمیداللہ نامی ایک عورت مدیر تھیں، اس طرح کراچی صحافتی ذرائع ابلاغ کا صدر دفاتر بنا اور یہ امتیاز اس نے اب تک برقرار رکھا ہوا ہے اگر چہ کچھ صحافتی ذرائع ابلاغ کی تنظیمیوں نے اب دوسرے بڑے شہروں کو اپنا صدر مقام بنایا ہے۔دنیا بھر 1993 سے تین مئی کو عالمی یوم آزادی صحافت کے طور پر منایا جاتا ہے یہ دن یونیسکو نے اپنے جنرل کانفرنس کے چھبیسویں اجلاس منعقدہ 15 اکتوبر - 7 نومبر 1991ء پیرس کی قرارداد نمبر 4.3 / C 26 کے ذریعے منانے کی سفارشات پیش کیں تھیں جس کے تحت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری دی۔ یوں اس دن کو منانے کی ابتدا 1993ء میں ہوئیخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ (آئی ایف جے ) کے جنرل سیکریٹری انتھونی بلنگر نے کہا ہے کہ 2024 میں صحافیوں کی اموات 2023 میں ہونے والی 129 اموات سے کم رہی ہیں۔ لیکن پھر بھی یہ ریکارڈ پر ’بدترین سالوں میں سے ایک‘ ہےپریس گروپ کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 55 فلسطینی میڈیا ورکرز شہید ہوئے۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 138 فلسطینی صحافی شہید ہو چکے ہیں۔بیلنگر نے دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہونے والے قتل عام کی مذمت کی.انہوں نے کہا کہ غزہ میں ’بہت سے صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا‘ جبکہ دیگر نے لڑائی میں خود کو ’غلط جگہ، غلط وقت پر‘ پایا۔مشرق وسطیٰ کے بعد صحافیوں کے لیے دوسرا سب سے خطرناک خطہ ایشیا رہا، جہاں 20 صحافی قتل کیے گئے جن میں سے 6 پاکستان ، 5 بنگلہ دیش میں اور 3 بھارت میں مارے گئے۔یورپ میں یوکرین کی جنگ میں 2024 میں 4 صحافی ہلاک ہوئے۔پاکستان میں سال دو ہزار چوبیس صحافیوں کے لیے گزشتہ ایک دہائی کا ’سب سے مشکل‘ سال رہا۔ یہ سال پاکستانی صحافیوں کے لیے جبر، دباؤ اور معاشی مشکلات سے عبارت تھا جبکہ ملک میں ’غیر پیشہ ور صحافیوں‘ کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں پیشہ ور صحافی دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں جبکہ جھوٹ فحاشی اور نفرت پھیلانے والے ویلاگرز اور یوٹیوبر ڈالرز میں کھیلتے ہیں ۔بشکریہ شبیر درانی کی وال سے۔
آزادی صحافت کا عالمی دن 🗓️ عالمی یوم آزادی صحافت✊🏽 BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
آج ہم پاکستان 🇵🇰 کے بہادر صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو سچ بولنے کے لیے ہر خطرہ مول لیتے ہیں۔🖊️ آزادیٔ صحافت کوئی رعایت نہیں — یہ ہمارا حق ہے۔🚫صحافیوں کی تقسیم نامنظور🛡️ صحافیوں کا تحفظ لازم🗣️ آزادی صحافت، جمہوریت کی پہچان ہے۔📢 آزادی صحافت کی آواز اُن کے لیے جو خاموش ہیں۔انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...