Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 10 مئی، 2025
عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر روپوش و اشتھاری ملزمان سمیت گٹکا/ماوا، منشیات اور دیسی شراب کے خلاف کارواٸیاں . . . 2630 گٹکا/ماوا، 170 لیٹر دیسی شراب برآمد، مجموعی طور 05 ملزمان گرفتار۔۔۔رپورٹ : ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ تفصیلات:01). پولیس تھانہ BBC PK News Umer Kot Hira Lal
عمرکوٹ سٹی :حدود آرڈیننس میں ملزم پرتاب کولہی گرفتار، 75 لیٹر دیسی شراب برآمد ملزم پر کراٸم نمبر 79/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔02). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی :حدود آرڈیننس میں ملزم مدن کولہی گرفتار، 64 لیٹر دیسی شراب برآمد ملزم پر کراٸم نمبر 80/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔03). پولیس تھانہ کنریگٹکا پیڈلر و سیلر سرفراز شیدی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 630 گٹکا/ ماوا پڑیاں برآمد۔ کراٸم نمبر 72/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ 04). پولیس تھانہ پتھورو: گٹکا پیڈلر و سیلر ولی محمد گرفتار، ملزم کے قبضے سے 2000 گٹکا/ ماوا پڑیاں اور موٹر ساٸیکل برآمد۔ کراٸم نمبر 09/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ 05). پولیس تھانہ چھور:حدود آرڈیننس میں ملزم رامچند اوڈ گرفتار، 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ملزم پر کراٸم نمبر 11/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
*🔴 پاکستانیوں آگے شیئر کرتے جائیں**🔴 پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والا ایس-400 سسٹم کیا ہے، بھارت کے پاس کیسے آیا؟**🔴 BBC PK News Islamabad Report
پاک فضائیہ نے آدم پور ایئربیس پر نصب بھارت کا جدید ترین ایس-400 میزائل سسٹم تباہ کردیا اور اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا*نیو دہلی: پاک فضائیہ نے بھارت کی ریاست پنجاب کے علاقے آدم پور میں قائم بھارتی ایئربیس پر نصب دنیا کا جدید ترین میزائل سسٹمز میں سے ایک ایس-400 تباہ کردیا اور اس کی لاگت کا تخمینہ 1.5 ارب ڈالر بتایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس سے خریداری کے بعد بھارت نے یہ دفاعی سسٹم شمال، مغرب اور مشرقی علاقوں میں نصب کیا تھا اور اس کا مقصد چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کرنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس-400 سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا لیکن پاکستان کے خلاف استعمال کے لیے ایک رجمنٹ شمال مغربی ریاست پنجاب میں تعینات کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعے کے بعد رپورٹ دی تھی کہ بھارت نے ایس-400 ایئرڈیفنس سسٹم کو متحرک کردیا ہے تاکہ پاکستان کے کسی بھی میزائل اور جنگی طیاروں کے حملوں کا جواب دیا جائے گا۔روس کا تیار کردہ ایس-400 ایئرڈیفنس سسٹم دنیا کے بہترین ایئر ڈیفنس سسٹمز میں سے ہے اور یہ ایس-400 سسٹم کیا ہے، آئیے جانتے ہیں؛ایس-400 ایئرڈیفنس سسٹم بنیادی طور پر ایس-300 کی جدید شکل ہے اور یہ موبائل سرفیس ٹو ایئرمیزائل سسٹم ہے جو روس کی دفاعی کمپنی این پی او الماز نے 1990 کی دہائی میں تیار کیا تھا جو ایس-300 میزائل کی جدید شکل تھی۔روس میں ایس-400 کو دفاعی نظام میں شامل کرنے کے لیے اجازت 28 اپریل 2007 کو مل گئی تھی اور پہلی مرتبہ 6 اگست 2007 کو ایس-400 کی پہلی بٹالین نے دفاعی سرگرمیاں شروع کردی تھیں۔روس اب اس سسٹم میں مزید جدت اختیار کرچکا ہے اور اب ایس-400 کے بعد ایس-500 ایئرڈیفنس سسٹم تیار کر رہا ہے۔ایس-400 کی صلاحیتروسی ساختہ ایس-400 کی تنصیب سبک رفتاری سے ممکن ہے اور 5 منٹ میں اس سے نصب کر کے فعال کیا جاسکتا ہے اور اعلیٰ سطح کا موبائل میزائل سسٹم ہے جو جام کرنے پر اپنی کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ایس-400 فضا میں 400 کلومیٹر کی دوری اور 30 کلو میٹر اونچائی پر جنگی طیارے، ڈرونز، کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل جیسے اہداف کی نشان دہی کے ساتھ لڑنے اور ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ جدید دفاعی سسٹم بیک وقت 300 اہداف کی نشان دہی کرسکتا ہے اور بتدریج 36 حملوں سے نمٹ سکتا ہے، ایس-400 سسٹم میزائل کی 4 مختلف اقسام سے لیس ہوتا ہے، جن میں 40 این 6 ای(400 کلومیٹر رینج)، 48 این 6 ای 3 (250 کلومیٹر رینج)، 9 ایم 96 ای 2( 120 کلومیٹر) اور 9 ایم 96 ای (40 کلومیٹر) شامل ہیں۔ایس-400 میں 360 ڈگری نگرانی اور نظر نہ آنے والے اہداف یعنی جنگی جہاز کا سراغ لگانے اور اس کے خلاف مدافعت کے لیے 96 ایل 6 ای جیسے جدید ریڈار بھی نصب ہوتے ہیں، اسی طرح یہ دفاعی پہلو سے ایس-300، ٹی او آر اور پینٹسر جیسے سسٹمز کو بھی سمو سکتا ہے۔ایس-400 سسٹم بھارت میں کیسے آیا؟بھارت نے روس سے ایس-400 ایئرڈیفنس سسٹم کے حصول کے لیے اکتوبر 2018 میں معاہدہ کیا اور اس معاہدے کے تحت بھارت کو اس سسٹم کی 5 رجمنٹس وصول ہوں گی اور ان 5 رجمنٹس کا معاہدہ 2018 میں 5.43 ارب ڈالر میں طے پایا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روس نے بھارت کو اب تک ایس-400 کی 3 رجمنٹس موصول ہوچکی ہیں اور بقیہ تین اگست 2026 تک متوقع ہیں جبکہ تاخیر کی وجہ روس کی یوکرین کے ساتھ جنگ بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے روس سے حاصل کردہ ایس-400 سسٹم شمال مغرب یعنی پنجاب میں پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لیے نصب کردیا ہے۔ایس-400 کا ایک رجمنٹ بھارت نے شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام میں نصب کردیا ہے تاکہ لائن آف ایکچوئیل کنٹرول (ایل اے سی) میں چینی خطرات سے نمٹا جاسکے۔اسی طرح ایس-400 کا مغربی رجمنٹ ریاست راجستھان میں نصب کیا گیا ہے، اس کا بنیادی مقصد بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اپنے طور پر ایئرڈیفنس میزائل سسٹم پروجیکٹ کشا تیار کر رہا ہے، جو لانگ رینج ڈیفنس سسٹم ہوگا اور لانگ رینج سرفیس ٹو ایئر میزائلز یا ایل آر سیمز کے خلاف دفاع کرپائے گا۔خیال رہے کہ بھارت کا ایس-400 دفاعی نظام کو اسرائیل کے آئرن ڈوم کے ٹکر کا نظام تصور کیا جاتا ہے تاہم پاک-بھارت کشیدگی کے دوران اس کے ایک رجمنٹ کو تباہ کردیا گیا ہے۔*
جمعرات، 8 مئی، 2025
ڏهرڪي ۾ ڪيرايل ڊرون اسرائيلي ساخته نڪتو، هي ڊرون هيرون ايم ڪي 2 آهي،جيڪو 35,000 ميٽرن تائين بلندي تي اڏري ٿو.ان کي اينٽي ايئرڪرافٽ گن سان نشانو نه ٿو بڻائي سگهجي. ان جو انجن هڪ برطانوي ڪمپني UAV انجن لميٽيڊ پاران ٺاهيو ويو آهي، جنهن جو ليبل صاف آهي.هي دنيا ۾ پهريون ڀيرو آهي جو ڪنهن ڊرون کي ڪيرايو ويو آهي.رپورٹ.. BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
بدھ، 7 مئی، 2025
[07/05, 11:08 pm] *🚨🚨🚨🚨🚨**معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کو بڑی وارننگ دے دی*[08/05, 12:22 am] null: *پاکستانی حملے میں رافیل تباہ، بھارتی سرکار نے اپنے میڈیا سے خبر ہٹوا دی*پاکستان کے ہاتھوں بھارتی لڑاکا رافیل طیارے کی تباہی کی خبر اور تصویر بھارتی سرکار نے اپنے میڈیا سے ہٹوا دی۔گزشتہ روز شب پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔تاہم اب فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔فرانسیسی اہلکار کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارےکو کسی لڑائی میں نقصان پہنچا ہو۔بھارتی سرکار رافیل طیارے کی تباہی کی خبریں ہٹوانے لگیدلچسپ بات یہ ہے کہ مودی سرکار پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد اپنے میڈیا کو دبانے لگی اور پنجابی اخبار ’پنجابی جاگران‘ کی ویب سائٹ پر شائع رافیل طیارہ تباہی کی خبر ہی ہٹوادی، اس خبر کے ساتھ تباہ طیارے کی تصویر بھی موجود تھی۔خبر کے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ صبح سویرے بھارتی پنجاب کے بٹھنڈہ ضلع کے گاؤں اکلیہ کالا میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔اہم بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ جو تصویر شائع کی گئی وہ تباہ شدہ رافیل طیارے کی تھی جس پر اس کا رجسٹریشن نمبر BS001 درج ہے۔ اب یہ خبر بھارتی اخبار پر موجود نہیں اور اس لنک پر دوبارہ مین صفحے پر جانے کا کہا جا رہا ہے۔[08/05, 12:26 am]: *ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے، اردوان*اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے بعد ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی تعریف کی۔صدر اردوان نے پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہارکیا اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ترک صدر نے پاکستانی عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ ترکیہ صورتحال کی کشیدگی کم کرنےکی حمایت کرتا ہے، ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے، ترک قوم پاکستان کے سفارتی اقدامات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔[08/05, 12:30 am] null: *🚨🚨🚨🚨🚨**بھارت نے آج دن میں دو دفعہ کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی: وزیر دفاع**پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے، یہ حساب ہمیں چکانا پڑے گا، خواجہ آصف*وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے آج دن میں دو دفعہ کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان کو بغیر کسی ثبوت کے موردالزام ٹھہرایا، پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر حملہ بھی کردیا، حملہ صرف کشمیر کے خطے تک محدود نہیں رہا بلکہ دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا خاتمہ نہیں ہوا ابھی تک، بھارت نے آج دن میں دو دفعہ کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، اس وقت بھی ایک دو شہروں میں بجلی بند کی گئی ہے تاکہ کوئی حملہ نہ ہو اور ہم اس کیلئے بالکل تیار ہیں۔ان کا کہناتھا میرا خیال ہے پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے، یہ حساب ہمیں چکانا پڑے گا ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اب اگر ہم بھارت کو کوئی جواب دیں تو ہمارے پاس معقول جواز بھی ہے ، ہم بھارت میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، ہم آبادی کو ٹارگٹ کرسکتے تھے لیکن ہم نے صرف ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔*[08/05, 12:32 am] null: *🚨🚨🚨🚨🚨**امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کو اختلافات حل کرنے میں مدد کی پیشکش*امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ سب رک جائے، اور اگر میں کچھ مدد کر سکتا ہوں، تو میں حاضر ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے مصالحت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے بند کردیں۔*
سونالی بیندرے Sonali bandre ایک باوقار ، حسین اور ماہر اداکارہ میری عمر اتنی زیادہ نہیں ۔ مگر جن دنیائے فانی آنکھ کھلی تو وہ سونالی بیندے کا زمانہ تھا . سونالی سِن ۹۴ سے فلم انڈسٹری میں کام کررہی ہیں میرا جنم ۹۸ میں ہوا ۔ فقط دو برس پہلے انہوں نے کام کرنا شروع کیا ۔ میں کم گو ، شرمیلا ، ہنس مکھ ، مگر کم کملوگوں کے سامنے کُھلتا ہوں ۔۔ میرے بہت کم دوست ہیں جو ہیں ان سے کبھی لڑائی نہیں کی ۔ BBC PK News Written by Sufi Omar Daraz Shahzad Puri
فطرت پرست ، قدرت پرست واقع ہوا ہوں ۔۔۔۔ بھول کلیوں میں رہنا ، شعر پڑھنا ، تصوف کی راہ اختیار کرنا ، جس سے ایک بار دل نہ ملے اس سے دوری اختیارکرنا ۔۔ جہاں ذہن نہ ملے اس جا سے دوری اختیار کرنا ۔۔ موسم، ماحول، شہر، گائوں ، محلہ ، لوگ معاشرہ جیسا بھی ہو اس میں اپنی جگہ بنا لینا ۔۔۔زیادہ بٙک بٙک سے بہتر اچھی کتاب پڑھنا ۔مرغ مُسلّٙم سے کہیں زیادہ ساگ، چٹنی، لسی، اصلی گھی لگی روٹیاں پسند کرنا ۔۔ عادات میں شامل ہے ۔ کچھ ایسا ہی ہم نے سونالی کو پایا ۔۔۔ ہنس مکھ ، ملنسار، کم گو ۔ محنت اور لگن میں آپ شامل کرنا ۔ یعنی قدرت اور فطری اداکاری کرنا شامل ہے. ۔۔۔ مجھے شرمیلے لوگ پسند ہیں ۔ جو بات جن میں بناوٹ نہ ہو ، چھچھورا پن نہ ہو ۔۔۔۔. اسی لیے میری طبیعت سے سونالی کی فطرت بہت ملتی ہے. ۔۔. یوں سمجھ لیں یہ ہمارا پہلا عشق تھا ۔۔۔ سونالی ۱۹۷۵ میں ممبئی میں پیدا ہوئیں ۔ ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی ۔ شوبز کی ابتداء ماڈلنگ سے کی ۔ اور پھر ۱۹۹۴ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ کچھ فلمیں بہت زیادہ ترقی دینے کے لیے فلوپ ہوگئیں ۔ مگر محنت جاری رہی اور پھر ہر فلم ہٹ جانے لگی ۔۔۔ سونالی ایک حسین چہرہ ، دلکش ادائیں ، پری چہرہ، زلفیں گھنی، آنکھیں بڑی بڑی، لبوں میں ہلکی سی مسکراہٹ ، پیشانی پُراعتماد ، لباس کے چنائو کا عمدہ سلیقہ ، میک اپ مناسب ، چال گویا ہرنی چل رہی ہو ۔۔۔ مکالمے کی ادائیگی با کمال ۔۔۔۔ فلموں کے انتخاب میں مہارت ۔۔۔ کہ کم کام مگر معیاری کام ۔۔۔۔۔جو انسان کو امر کردے ۔۔۔۔۔ہر کردار میں یوں گھل مل جائے جیسے " صوفی عمردراز " ہو۔۔۔۔ گفتگو کا سلیقہ یوں جیسے ایک باکمال شخصیت دل کے افسانے بیاں کررہی ہو ۔۔۔۔۔۔اگر آپ کو میرے ان الفاظ پر یقین نہ ہو ۔ یہ لگنے لگے کہ فریب دے رہیں ہین. . تو فلم سرفروش کی غزل ملاحظہ کیجیے جو عامر خان اور سونالی جی پر فلمایا گئی ۔۔۔ کیا ادا ،کیا دلکشی، کیا فطری اداکاری کی ۔۔۔ واہ سونالی کی کچھ معروف فلمیں ملاحظہ کیجیے ۔۔۔ سرفروش ٹکر اندرا دی ٹائیگر دل ہی دخ میں دل جلے زخم ہم میں ہے دم سپوت پتھر دل ہم ساتھ ساتھ ہیںاور بہت سی فلمیں شامل ہیں ۔ کچھ ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں ۔ بہت سے انعامات کو اپنے نام کرچکنے کے ساتھ ہمارا دل بھی چیت چکی ہیں ۔۔۔جتنا میں بہادر ہوں اتنی ہی سونالی بہادر ہے ۔ سن ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۱ تک کینسر جیسے موضی مرض میں مبتلا رہیں اور اسے شکستِ فاش دے کر پھر ہمارے دل پر راج کرنے لگیں ۔ ۔۔۔۔. تحریر:- #صوفی_عمردرازشہدادپوری #فلم #فلم_والے #filmwale
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...