اتوار، 11 مئی، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 40 ہیڈ لائنز ہیں، اس پوسٹ کو آگے شیئر کرنے کی درخواست ہے🤲🏻*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *11 مئی 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*BBC PK News Islamabad Karachi

🚨 (1) ہم نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا وہ اللہ کی رحمت سے پورا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر🚨 (2) 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہادتیں ہوئیں، لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس🚨 (3) بھارتی فضائیہ نے رافیل طیارہ گرنے کا اعتراف کرلیا🚨 (4) بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے🚨 (5) وزیراعظم کا آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان🚨 (6) آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا🚨 (7) ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں🚨 (8) واہگہ بارڈر پر جشنِ فتح، رینجرز کے جوانوں پر پھول نچھاور، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا🚨 (9) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا🚨 (10) پاک فضائیہ فضاؤں کی حکمران ہے، پاکستان نے رافیل جیسے جدید بھارتی طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کر دی، دی ٹیلی گراف🚨 (11) پاکستان اوربھارت کیساتھ کام کرکے دیکھوں گا کہ مسئلہ کشمیرکا حل نکل سکتا ہے: ٹرمپ🚨 (12) امریکی صدر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار، پاکستان کا خیرمقدم🚨 (13) ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں: دفتر خارجہ🚨 (14) ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کو ایک عظیم شراکت دار ملا ہے: شہبازشریف🚨 (15) بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے🚨 (16) افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کیساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوج🚨 (17) پشاور: رنگ روڈ مال منڈی کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی🚨 (18) پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع🚨 (19) آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے: مریم نواز🚨 (20) پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے🚨 (21) اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں: کامران ٹیسوری🚨 (22) فضائی آپریشن بحال ہونے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر 46 پروازیں منسوخ🚨 (23) کوئٹہ میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ٹائٹل جیت لیا🚨 (24) بھارتی اپوزیشن کا آپریشن سندور اور جنگ بندی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا مطالبہ🚨 (25) اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار🚨 (26) کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیا قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد🚨 (27) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے🚨 (28) کراچی: ہاکس بے کے قریب ہٹ پر بنے سوئمنگ پول میں خاتون ڈوب کر جاں بحق🚨 (29) مکہ میں ایمبولینس کے ذریعے غیر قانونی حج کی کوشش، بھارتی شہری گرفتار🚨 (30) آپریشن بنيان مرصوص؛ پاک بحریہ نے بھارتی جنگی بیڑے کو اپنے پانیوں تک محدود رکھا🚨 (31) نریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بند گلی میں دھکیل دیا، شاہد آفریدی🚨 (32) ساجد سدپارہ نے آکسیجن اور پورٹر کے بغیردنیا کی ساتویں بلند چوٹی سر کرلی🚨 (33) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے🚨 (34) کراچی: امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر جعلسازی میں ملوث دو ملزمان گرفتار🚨 (35) ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرادیا تو یہ ان کیلئے ’بہت بڑی وراثت‘ ہوگی، شیری رحمٰن🚨 (36) شکارپور: ڈاکوؤں نے آپریشن رکوانے کیلئے 4 سالہ بچے سمیت 7 افراد کو اغوا کرلیا🚨 (37) پیوٹن کی یوکرین کو استنبول میں براہ راست جنگ بندی مذاکرات کی پیشکش، زیلنسکی بھی تیار🚨 (38) ملزم بری ہوجائے تو مقتولین کے ورثا کو دیت کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری نہیں، سندھ ہائیکورٹ🚨 (39) کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہاز دوبارہ لنگر انداز ہونا شروع ہوگئے🚨 (40) بھارتی ڈرون نے شیخ زاید ائیرپورٹ پر اماراتی حکمران خاندان کیلئے مخصوص لاؤنج کو نشانہ بنایا*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )*

*‏🔴 کل سے پنجاب بھر کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری**لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند کیے جانے والے پنجاب بھر تمام تعلیمی ادارے کل سے کھول دیے جائیں گے۔*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے اسکولوں میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہو جائیں گی۔

*‏🔴رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے ’تضحیک آمیزشکست‘ ہے: برطانوی اخبار*BBC PK News Islamabad Report

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پرپذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارت کی حکمتِ عملی کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو فوجی محاذ پربرتری حاصل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کیلئے چیلنج ہے کیونکہ اسے اربوں خرچ کرکے بھی فائدہ نہ ہوا۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے ’تضحیک آمیزشکست‘ ہے، پاکستان فضائیہ، فضاؤں کی حکمران ہے، پاکستانی طیاروں نےجدید میزائل استعمال کرکے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کردی، رافیل گرا کر پاکستان نے عالمی سطح پرعسکری ماہرین کو حیران کردیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیےگئے ہیں۔*

*‏🔴گورو آریا کا ایرانی وزیر خارجہ کو گالی دینے اور توہین پر ایرانی سفارتخانے کا سخت ردعمل*BBC PK News

بھارت میں ایران کے سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی گورو آریا کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو گالی دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پاکستان مخالف سابق بھارتی فوجی گورو آریا نے ٹی وی پر ایرانی وزیر خارجہ کو نہ صرف گالی دی بلکہ توہین کا بھی نشانہ بنایا۔ٹی وی پروگرام میں گورو آریا نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور بھارتی وزیر خارجہ کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ ’عراقچی اس کا نام ہے، پاکستان میں تھا وہاں ٹاپ لیڈر شپ سے ملا بشمول وزیراعظم شہباز شریف، اب یہ آگیا بھارت‘۔انتہاپسند سابق بھارتی فوجی نے نا صرف ایرانی وزیر خارجہ کی تصویر کو مارک کیا بلکہ اس پر انگلش میں ’س*ر‘ لکھا اور کہا کہ ’اس آدمی کو اس ’س*ر کی اولاد' کو اس ’س*ر‘ کو تب آنا تھا جب پہلگام حملہ ہوا، اس کو آکر جے شنکر کو ملنا تھا اور بولنا تھا کہ ڈاکٹر جے شنکر ایران آپ کے ساتھ کھڑا ہوا ہے لیکن نہیں‘۔دوسری جانب دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی کے عمل پر ردعمل میں کہا کہ مہمانوں کی عزت اور احترام ایران کی ثقافت کا حصہ ہے اور ہم ایرانی مہمان کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں، لیکن اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟دوسری جانب ایرانی عوام اس توہین پر شدید مشتعل ہیں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

*‏🔴 آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کے ہر شعبے نے اپنا کردار بخوبی نبھایا*BBC PK News Islamabad Report

مارخوروں نے بھارتی افواج کی ہائی لیول وڈیو کانفرنس بھی ہیک کی اور اس میں ہوئی تمام بات چیت ریکارڈ کر لی۔تصویر میں بھارتی آرمی چیف اور تمام کمانڈ کمانڈر واضح نظر آ رہے ہیں۔*‏

*‏🔴 پاک بھارت حالیہ ٹکراؤ نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھادی* BBC PK News Islamabad Report

پاک بھارت حالیہ ٹکراؤ نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھا دی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنگی جہازوں میں مصر کی دلچسپی ہے، مصر کے ساتھ چین نے گزشتہ ہفتے 18 روزہ جنگی مشقیں مکمل کی ہیں۔ماہرین کے مطابق چینی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کرسکتے ہیں۔خیال رہےکہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹوں کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے۔چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی اس فضائی جھڑپ کا دنیا بھر کی افواج تجزیہ کریں گی تاکہ مستقبل کی جنگوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے قیمتی معلومات حاصل کی جا سکیں۔ پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے، پاکستانی حکام کے مطابق پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کے خلاف چینی ساختہ جے10 طیارے استعمال کیے تھے۔سینیئر پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں طرف کے تقریباً125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔ اس لڑائی کے دوران کچھ موقعوں پر 160 کلومیٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغےگئے۔بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نےکہا ہےکہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔برطانوی صحافی نے کہا کہ بھارت نے اربوں ڈالرزکا اسلحہ خریدا تھا اس کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔*‏🔴 ہر نئی آنے والی اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے ساتھ رہیئے

‏🔴 کل سے روتے انڈینز نے اچانک آنسو پونچھ کر ایک دوسرے سے کہا:"BBC PK News Islamabad Report

ہم نے صرف مار نہیں کھائی، نور خان ایئربیس بھی تو تباہ و برباد کیا ہے"چائنیز نے ایئربیس کی سٹیلائٹ پکچر جاری کرکے کہا ہے"لو دیکھ لو کہ تم نے وہاں کیا اکھاڑا ہے" اب وہ پھر دھاڑیں مار مار کر روئیں گے اور کہیں گےرنگ محفل دیکھنے کو ہوش میں آئے تھے ہمہوش پھر اڑنے لگے ہیں رنگ محفل دیکھ کر :-)‏🔴 چین کی سیٹلائٹ امیجنگ کمپنی Mizarvision نے بھارتی حملے کے بعد PAF نور خان ایئر بیس کی اعلیٰ معیار کی سیٹلائٹ تصویر جاری کی ہے، جس میں معمولی نقصان دکھائی دے رہا ہے لیکن طیارے کے تباہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں مل رہا۔دکھائی دینے والا نقصان ایئر بیس کے ایپرن کے قریب ایک چھوٹے علاقے میں ہے، جو ممکنہ طور پر ایندھن کی ٹرکوں کو متاثر کرتا ہے، اور حملے کے دوران جو شدید آگ نظر آ رہی تھی، اس سے میل کھاتا ہے۔ایئر بیس کے بنیادی ڈھانچے میں زیادہ تر کوئی نقصان نہیں ہوا، اور ایپرن پر دو IL-78/76 طیارے موجود ہیں، جو ممکنہ طور پر اوورہال یا مرمت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔*🔴 ہر نئی آنے والی اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے ساتھ رہیئے اور چینل کے نوٹیفکیشن آن کرلیں*

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...