منگل، 13 مئی، 2025

*قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا*چیئرمین پاکستان BBC PK News Islamabad Report

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کے نام کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ، مائیک ہیسن 26 مئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ اسامی کے خلاف موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کے جائزے کے بعد سابق کرکٹر مائیک ہیسن کا نام فائنل کیا ہے۔

*پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز، جھوٹ پر مبنی بیانات کو یکسر مسترد کردیا**مودی کا گزشتہ روز دیا گیا بیان غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ*BBC PK News India Report

*مودی کا بیان خطے میں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کےمترادف ہے،پاکستان پر مایوسی اور ناکامی میں سیز فائر مانگنے کا الزام سراسرجھوٹ ہے، ترجمان دفتر خارجہ*

*‏🔴 ‏جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی: سابق بھارتی BBC PK News India Report

آرمی چیف جنگ بھڑکانے کی باتوں پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے*بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نروانے بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگ بھڑکانے کی باتوں پر برس پڑے۔جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے کہا کہ جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی، جنگ ایک سنگین معاملہ ہوتا ہے، جس طرح عوامی سطح پر بھرپور جنگ پر اکسانے کی کوشش کی گئی وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ سے سرحدی علاقوں میں آباد شہریوں بالخصوص بچوں پر ہولناک نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے جتنا ممکن ہو جنگ سے گریز کرتے ہوئے پُر امن مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

*آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہےکہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہدا کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداپیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہداکے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپورطورسےانجام دےگی، ان کےاہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیاکہ خطےکے ممالک کی سالمیت،خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

*پنجاب: سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر، جشن کا سماں*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں ہے۔سکول اسمبلی کے دوران بچوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور گرمجوشی سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا، ننھی طالبات نے پاک دھرتی کی حفاظت کا عزم کرتے ہوئے ٹینکوں کے ماڈل بھی بنائے۔اس موقع پر طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، ننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا، ننھی طالبات نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلبہ نے افواج پاکستان کی جرات اور شجاعت کو سلام پیش کیا۔قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے، طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، مصنوعی بارڈرز پر مصنوعی جنگ کے روح پرور مناظر اور موک فائرنگ کر کے دشمن کو بری طرح پچھاڑ دیا۔طلبہ نے دشمن سے مصنوعی جنگ جیتنے پر پیس پریڈ کر کے فتح کا جشن منایا، ننھے طلبہ نے سرحدی گاؤں کے کچے گھروں کے ماڈل بھی بنائے، طلبہ نے پاک فوج کی کامیابیوں کا تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا، ننھی بچیوں نے قومی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، طالبات نے پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا کر جلوس نکالے۔پتوکی کے گرلز سکول کی طالبات نے مارچ کیا اور نعرے لگا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، طلبہ نے پینٹنگ اور پوسٹر بنا کر پاک دھرتی سے محبت کا اظہار کیا۔سکولوں میں جنگ کے علامتی سائرن بجائے گے، بچوں نے قومی ترانے اور نغمے پیش کئے، ننھے بچوں نے امن اور اپنے ہیروز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے پوسٹر اور ڈرائنگ کے مقابلے بھی ہوئے، ننھے بچوں نے پراثر نغمے اور نظمیں بھی پیش کیں، ننھے طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ اور سپاہیوں کو محبت بھرے خط لکھے۔

*‏🔴 ‏🇵🇰🛫 وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔

*‏کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، مئی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے جسے مئی 2025کے بلوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائیگا۔نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے حوالے سے اپنے فیصلے میں جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے سے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ لاگت کے حوالے سے 3 ارب روپے کی عارضی رقم برقرار رکھی ہے۔ ان اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...