Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 14 مئی، 2025
کراچی: چیئرمین اسٹیوٹا ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور خاص کے جنرل سیکرٹری جناب جنید بلند کی زیر صدارت اسٹیوٹا کے اعلیٰ عہدیداران و سینیئر افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ۔اجلاس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی ، در پیش چیلینجز ، ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے نظام کو جدید اور موثر بنانے کی حکمت عملی پر غور و خیال کیا۔ رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاک نیوز تفصیلات: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی : چیئرمین STEVTA، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری جناب جنید بلند کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر STEVTA اور ادارے کے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ادارے کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لینا، درپیش چیلنجز کو سمجھنا، اور فنی تعلیم و تربیت کے نظام کو مزید مؤثر اور دورِ جدید سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ جنید بلند نے بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور STEVTA کو ایک فعال اور مثالی ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
سکھر : چار روز قبل سینٹرل جیل سکھر سے فرار ہونے والے قیدی بنام امجد علی ولد علی رضا کے واقعے کا وزیر جیل خانے جات علی حسن زرداری کی جانب سے سخت نوٹس۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات : BBC PK News Sukkr Report Jaidev baeruo chief executive Report
سکھر : 09 مئی 2025 قیدی امجد علی ولد علی رضا کی سینٹرل جیل سکھر سے فرار ہونے کے واقعے کا وزیر برائے جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔ انہوں نے آفیسر انچارج ذوالفقار علی آغا، 2 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پرزنس سمیت 4 اہلکاروں کو سسپنڈ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ، قاضی نذیر احمد نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سندھ، سکر ریجن، محمد اسلم ملک کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے اور انہیں 3 روز میں تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کروانے کا کہا گیا ہے۔
بدین : وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ وزیر کی زیر صدارت اعلیٰ سندھ کے ڈپٹی کمشنر آفیس بدین میں اجلاس منعقد ۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاک نیوز تفصیلات: ۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
معاون خصوصی برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس بدین میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی اسماعیل راہو ، تاج محمد ملاح ، میر اللہ بخش تالپور ، ارباب امان اللہ ، تنزیلہ قمبرانی ، یاسمین شاہ ، ڈپٹی کمشنر ضلع بدین یاسر بھٹی ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بدین اصغر علی ہالیپوٹو ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی چیف انجینئرز و متعلقہ افسران سمیت ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بدین میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع بدین کے تمام آر او پلانٹس مکمل فعال ہیں اور عوام جو صاف و میٹھا پانی فراہم کررہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ محمد سلیم بلوچ نے متعلقہ چیف انجینئر و دیگر افسران کو ضلع بدین کے مختلف مقامات میں قائم آر او پلانٹس ، الٹرا فلٹریشن پلانٹ کی مکمل نگرانی کرنے اور کسی بھی وجہ سے غیر فعال آر اوز کو فوری فعال کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت قائم سندھ بھر کے تمام آر اوز اور الٹرا فلٹریشن پلانٹس کو جلد از جلد بحال اور فعال کیا جائے تاکہ عوام صاف اور میٹھے پانی کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ بعد ازاں معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ نے شیروانی آر او پلانٹ کا اچانک دورہ کیا اور آر او پلانٹ کے غیر فعال ہونے اور ایکسیئن (آپریشنل مینٹیننس) انجینئر معراج النبی رافع کو غلط بیانی سے کام لینے پر موقع پر معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ صاف و میٹھے پانی کی نعمت سے محروم دور دراز کے علاقوں کے عوام کو پینے کا صاف و میٹھا پانی میسر آئے اور اس ضمن میں وزیر اعلی سندھ کا بھرپور تعاون میسر ہے لہذا افسران اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر مفاد عامہ کے کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔جاری کردہشبیر علی بابرافسر تعلقات عامہمعاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی .
سکھر : چار روز قبل سینٹرل جیل سکھر سے فرار ہونے والے قیدی بنام امجد علی ولد علی رضا کے واقعے کا وزیر جیل خانے جات علی حسن زرداری کی جانب سے سخت نوٹس۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات : BBC PK News Sukkr Report Iram btool
سکھر : 09 مئی 2025 قیدی امجد علی ولد علی رضا کی سینٹرل جیل سکھر سے فرار ہونے کے واقعے کا وزیر برائے جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔ انہوں نے آفیسر انچارج ذوالفقار علی آغا، 2 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پرزنس سمیت 4 اہلکاروں کو سسپنڈ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ، قاضی نذیر احمد نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سندھ، سکر ریجن، محمد اسلم ملک کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے اور انہیں 3 روز میں تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کروانے کا کہا گیا ہے۔
بیوی غیر مرد کی طرف کب اور کیوں جاتی ہےمعاشرے کی ایک تلخ حقیقتاگر کسی کو پوسٹ بڑی لگے تو میری طرف سے معذرتکروٹ بدل کے آنکھیں بند کیے ہی اس نے تکیے کے نیچے سے فون نکالاجو مسلسل وائیبریٹ کر رہا تھا۔ BBC PK News Article MIAN KHUDABUX ABBASI
آنکھ کھولی اور فون کی سکرین پہ بلنک کرتا ہوا جانا پہچانا نمبر دیکھ کے اسے کوفت ہوئی۔ ” اس وقت اسے کیا مصیبت پڑی ہے” کچھ بڑبڑاتے اس نے کال کاٹ دی اور میسج ٹائپ کیا” اس وقت بات نہیں کر سکتا، وہ ساتھ سو رہی ہے”میسج سینڈ کرکے کے وہ جواب کا انتظار کرنے لگا۔ فون کی سکرین لائیٹ جو آف ہوگئی تھی میسج ریپلائی آنے پہ آن ہوئی۔ اس نے جلدی سے میسج دیکھا اور ساتھ ہی اپنے بستر سے اٹھ بیٹھا۔ بنا کوئی آواز کیے بالکل آہستہ سے وہ بستر سے اٹھا اور اندھیرے میں ہی چپل ڈھونڈنے لگا۔ چپل ملی تو اس نے آگے بڑھ کے دھیرے سے دروازہ کھولا ۔باہر کی لائیٹ آن تھی ، دروازہ کھلنے سے کمرے میں ہلکی سی روشنی ہوئی اس نے مڑ کے پیچھے دیکھا کہ کہیں وہ جاگ نہ گئی ہوئی، پر جب بستر پہ نظر پڑی تو بستر خالی تھا۔ “یہ کہاں چلی گئی؟” اسکے دماغ نے کئی سوالوں کو جنم دیا۔ واش روم کا دروازہ بھی کھلا تھا۔ شش وپنج میں مبتلا وہ کیچن کی طرف گیا، وہاں کی لائٹ بھی آف تھی۔ اگلے دس منٹ میں اس نے پورا گھر چھان لیا لیکن اسکا کچھ پتا نہ چلا۔ آواز دے کے پکارنے سے اجتناب کیا کہ کہیں ساتھ والے کمرے میں سوئی ماں جی کی آنکھ نہ کھل جائے۔ حیرانی ایک دم سے پریشانی اور غصے میں بدلی۔ اسکا فون دوبارہ وائیبریٹ کرنے لگا، بڑی بے دلی سے کال کاٹ کے وہ ادھر ادھر دیکھنے لگا۔ سوچوں میں گم ماں کی بات اسکے خیالوں میں گونجی”بیٹا ! آجکل تیری بیوی کے لچھن مجھے ٹھیک نہیں لگ رہے، گھنٹوں کمرے کا دروازہ بند کرکے پتا نہیں کس سے فون پہ لگی رہیتی ہے” ابھی کچھ دن پہلے ہی ماں جی نے اپنے شک کا اظہار کیا تھا، لیکن اس نے اس بات پہ دھیان نہ دیا۔ کہیں چھت پہ نہ ہو، دماغ میں سوالوں کا انبار لیے وہ سیڑھیاں چڑھنے لگا۔ ابھی اسکا پاؤں آخری سیڑھی پہ نہیں پڑا تھا ، ایک سرگوشی سن کے وہ وہیں رک گیا۔ ۔“میں اسکی بیوی تو بن گئی لیکن اسے مجھ میں دلچسپی نام کی نہیں ہے، ہمارے بیچ زور زبردستی کا رشتہ چل رہا ہے ۔ جب پہلی بار میں نے انکے فون میں کسی لڑکی کے غیر اخلاقی میسج پڑھے تو بہت روئی ۔ دل کیا ان سے کہوں پر ڈر گئی کہ کہیں غصے میں آکے طلاق ہی نہ دے دیں ۔ جب میں سو جاتی تو وہ گھنٹوں کسی سے فون پہ باتیں کرتے رہیتے ۔ میں اپنے آپکو اندر سے کھاتی رہی۔ لیکن کتنی دیر برداشت کرتی۔ کوئی تو ہو جو میرے دل کی بات سنے۔ پر جب سے تم میری زندگی میں آئے ہو تو لگتا ہے کوئی اپنا ہے ، جو پرواہ کرتا ہے۔ میں جب بھی پریشان ہوتی ہوں تو تمہیں یاد کرتی ہوں ۔ تم سے بات کرکے دل کا بوجھ ہلکا ہوجو جاتا ہے، وہ اگر اپنے دل کی باتیں کسی اور سے کرتے ہیں تو میرے دل کی باتیں سننے کے لیے میرے پاس تم ہو”۔سرگوشیاں ابھی جاری تھیں لیکن اس کی برداشت کم پڑ گئی۔ غیرت کے سمندر میں طوفان اٹھا اور اس نے قدم آگے بڑھایا کہ آج تو اسے اس دھوکے کی سزا مل کے رہے گی۔ اتنے میں اسکے فون نے پھر سے وائبریٹ کرنا شروع کیا۔ سارے جذبات ایک دم ڈھنڈے پڑ گئے۔ ایک پل کے لیے جیسے سب کچھ رک گیا ہو۔ جیسے کسی نے اسکی زبان جکڑ لی۔ پاؤں آگے نہ بڑھ پائے۔ وہ کسی شکست خوردہ انسان کی طرح واپس سیڑھیاں اترنے لگا ۔ سرگوشیاں اب بھی کانوں میں پڑتی رہیں جو کلیجہ چھلنی کررہی تھیں۔ اپنا فون پاور آف کرکے وہ بستر پہ لیٹ گیا۔ آج تو آرام دہ بستر پہ بھی کانٹے چبھ رہے تھے۔ جس گناہ کا مرتکب وہ خود تھا کیسے کسی اور کو اسی گناہ کی سزا دیتا۔ اگر کوئی سزاوار تھا تو وہ خود تھا۔ “کبھی کبھی ہم اس بات سے انجان ہوتے ہیں کہ ہماری کی ہوئی چھوٹی سی ایک غلطی کیسے بھیانک طوفان کا پیش خیمہ بنتی ہے
منگل، 13 مئی، 2025
*🛑 دوستوں! آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈ لائنز ہیں، ہماری محنت کو رائیگاں نہ جانے دینا🤲🏻*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *13 مئی 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*BBC PK News Islamabad Karachi
🚨 (1) بھارت کا 6، 7 مئی کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملہ؛ 40 شہری اور 11 جوان بھی وطن پر قربان ہوئے، آئی ایس پی آر🚨 (2) پاکستانی افواج نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے تحت بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی پوزیشنز پر انتہائی درستگی سے حملے کیے🚨 (3) راولپنڈی: بھارتی ڈرون حملے میں 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی حیدر علی بھی شہید ہوا🚨 (4) حوالدار محمد نوید شہید فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک🚨 (5) جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان🚨 (6) فورسز اور قوم الرٹ رہیں، اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں، مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی🚨 (7) پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کو واضح فتح ملی: امریکی جریدے کی رپورٹ🚨 (8) بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا، 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم🚨 (9) ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا، صدر اردوان کا اعلان🚨 (10) پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے ملیامیٹ؛ چینی ساختہ ہتھیاروں کی دنیا بھر میں دھوم🚨 (11) بھارتی اعتراف کے بعد رافیل طیارے کے شیئرز میں زبردست گراوٹ آگئی🚨 (12) بھارتی فوج کی معلومات لیک کرنےکے الزام میں بھارتی پنجاب سے 2 افراد گرفتار🚨 (13) پاکستان نے مودی کے اشتعال انگیز، جھوٹے بیانات کو مسترد کردیا، بھارت پر کڑی نظر رکھیں گے، ترجمان دفتر خارجہ🚨 (14) معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم🚨 (15) مودی اپنی 'فیس سیونگ' کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے: عبدالقادر پٹیل🚨 (16) پاک بحریہ کے جہاز حنین کا عمان کا دورہ، مشقوں میں حصہ لیا🚨 (17) نریندر نہیں سرینڈر، شکست کے بعد مودی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن🚨 (18) بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر🚨 (19) اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی پے رول پر رہائی کیلئے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر🚨 (20) پاکستانی فضائی حدود بند، بھارتی ایئر لائنز کو 18 روز میں 400 کروڑ روپے کا نقصان🚨 (21) جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی🚨 (22) آپریشن ‘سندور’ ‘تندور’ بن چکا، بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمٰی بخاری🚨 (23) پاک بھارت جنگ بندی؛ پیپلز پارٹی کا جمعرات کو اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان🚨 (24) صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کر دکھایا، نثار کھوڑو🚨 (25) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں🚨 (26) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا🚨 (27) پاکستان کی فتح پر اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکے دوسرے روز بھی مثبت رجحان🚨 (28) لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا🚨 (29) لاہور ایئرپورٹ کے علاقے کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو جام کر کے اتارا گیا، سیکیورٹی ذرائع🚨 (30) فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی🚨 (31) نوشکی سے تین روز قبل اغوا کیے گئے 4 ڈرائیوروں اورکلینرز کو قتل کردیا گیا🚨 (32) ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا🚨 (33) جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی: سابق بھارتی آرمی چیف جنگ بھڑکانے کی باتوں پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے🚨 (34) پاک بحریہ کی جانب سے نیا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری🚨 (35) آپریشن بُنیان المرصوص کی کامیابی : کراچی میں فوج، رینجرز اور کوسٹ گارڈ کی صلوٰۃ الشکر🚨 (36) چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کا عزم🚨 (37) مہلک مرض سے نبرد آزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری🚨 (38) ننھے عثمان موذی مرض سے نبرآزما ہیں اور وہ پاک فوج میں جانے کے خواہش بھی ہیں، کورکمانڈر کراچی نے خواہش پوری کی🚨 (39) آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہےکہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم🚨 (40) نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں*🚨 (41) شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو کہاں کہاں دھول چٹائی، تفصیلات سامنے آگئیں🚨 (42) پانچ بھارتی طیارے تباہ ہونے ان کے پائلٹس زخمی یا لاپتا ہوئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع🚨 (43) کراچی: لیاقت آباد میں کار سوار ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار🚨 (44) کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، مئی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان🚨 (45) کوٹری: 9 سال قبل پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل🚨 (46) پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت کردی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش🚨 (47) پنجاب میں مقدس اوراق کی اشیا کے لیے پیکنگ میں استعمال کرنے پر پابندی عائد🚨 (48) کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری سپرد خاک🚨 (49) ٹرمپ نے افغانوں سے امریکہ میں رہنے کا حق چھین لیا، 11 ہزار بے دخل ہونے کے قریب🚨 (50) بلوچستان میں دہشت گردی؛ بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے🚨 (51) شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کی انتخابی رجسٹریشن معطل، تمام سرگرمیوں پر پابندی🚨 (52) دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے، وزیر خزانہ🚨 (53) ناقص پرفارمنس کے باوجود عاقب جاوید کو "نیا عہدہ" مل گیا🚨 (54) قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مائیک ہیسن 26 مئی سے قومی ٹیم کو جوائن کریں گے🚨 (55) شریف خاندان کی عمران خان سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے، علیمہ خان🚨 (56) 6 ٹیمیں 0 خوف! چیئرمین پی سی بی نے بھارت کو اپنے انداز میں ٹرول کرڈالا🚨 (57) لاہور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی🚨 (58) مودی کے دن گنے جاچکے اس کیخلاف بھارتی پارلیمنٹ کے اندر، باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے، خواجہ آصف🚨 (59) امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ گئے🚨 (60) امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے: وائٹ ہاؤس*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )*
*اپ ڈیٹ**نوشکی سے تین روز قبل اغوا کیے گئے 4 BBC PK News Quetta Nushki Report
ڈرائیوروں اورکلینرز کو قتل کردیا گیا*بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔لیویز حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور سے منگل کی دوپہر چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔حکام نے بتایاکہ اسپتال میں مقتولین کی شناخت پنجاب کے رہائشیوں کے طور پر کر لی گئیں جن میں معین اور حذیفہ کا تعلق پنجاب کے علاقے پاکپتن جبکہ دو بھائیوں عمران علی اور عرفان علی کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔لیویز حکام کے مطابق مقتولین گیس باؤزر کے ڈرائیور اور کلینر تھے، انہیں چندروز قبل نوشکی میں احمد وال کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ لیویز حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی میں 4افراد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ انسانیت سوز اور قابل افسوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...