Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 14 مئی، 2025
*شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ: ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیے*BBC PK News India Report
بھارت تاحال پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے اثر سے باہر نہ آسکا اور اس نام نہاد جہموریت کے سب سے بڑے علمبردار ہونے کے دعویدار ہندو انتہا پسند ملک نے سچ دکھانے پر غیر ملکی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ترک نشریاتی ادارے کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا ہے جبکہ بھارتی عوام بھی ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انڈین عوام ترکیے کو سیاحتی مقام کے طور پر بھی نظر انداز کر رہے ہیں۔دوسری جانب بھارت میں دو چینی میڈیا اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔بھارت کی جانب سے چین کے سرکاری انگریزی اخبار گلوبل ٹائمز اور چین کی سرکاری نیوز ایجنسی Xinhua کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں۔
*بی جے پی کے سینئر رہنما اور بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشت گردوں کی بہن قرار دیدیا*BBC PK News India Report
وجے شاہ کا کہنا تھا دہشت گردوں نے ہمارے ہندو بھائیوں کو کپڑے اتار کر قتل کیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے جواب میں دہشت گردوں کی بہن کو ہی آرمی کے جہاز میں ان کے گھروں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا، دہشت گردوں نے ہماری بہن کو بیوہ کیا، اس لیے مودی جی نے ان (دہشت گردوں) کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بہنوں کو انہیں سبق سکھانے کے لیے بھیجا۔**اس نفرت انگیز بیان کے بعد وجے شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے ایک تعزیتی بیان بھی جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، کرنل صوفیہ کی اپنی بہن سے زیادہ عزت کرتا ہوں۔**یہ ہے ہندوستان میں مسلمانوں کی کل اوقات اور حالت زار*ایک مسلمان فوجی خاتون نے دوران جنگ اپنا سب کچھ ہندوستان پر لٹایا اور جب پاکستان کی طرف سے پٹائی ہوئی تو مودی کے متوالے اسے دہشتگردوں کی بہن کا لقب دے رہے ہیں، میں نے اسی لئے اسدالدین اویسی کی ویڈیو لگا کر کہا تھا کہ ہندوستانی مسلمان اگر کروڑوں ہندوؤں کے سامنے نیشنل چینل پر آ کر لائیو گاؤ موتر بھی پئیں تب بھی آر ایس ایس کے یہ شدت پسند انہیں ہندوستان کا وفادار نہیں سمجھیں گے، ان کی ساری توانائیاں (اٹھاؤ گیری) ضائع جائیں گی، جس پر کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ بھائی ان کا ملک ہے وہ کریں جو کرنا چاہیں۔ دیکھ لیں جنہوں نے کیا ان کے ساتھ اب کیا ہو رہا ہے۔یقیناً اپنے ملک کے ساتھ محبت فطری بات ہے اور عقل کا تقاضا ہے کہ کی جائے اور کھل کر کی جائے لیکن وہاں جہاں آپ کی محبت اور اخلاص کی قدردانی ہو جیسے ہمارے ہاں کامران مسیح کی عزت اور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، اسے پروٹوکول اور عزت دونوں مل رہے ہیں، ہندوستان کے مسلمان جتنا بھی چاہیں اخلاص دکھائیں ہندوؤں کے ساتھ وہ انہیں اپنا تو دور ہندوستان کا وفادار تسلیم نہیں کرتے۔ کمیل احمد معاویہ*
*عمران خان کی رہائی کیلئے ہمارے پاس زیادہ آپشن نہیں بچے، بیٹوں کا پہلا انٹرویو*BBC PK News Islamabad Report
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے ذریعے دنیا کی توجہ اپنے والد کی قید کی جانب کروائی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی کی رہائی کے لیے ہمارے پاس زیادہ آپشن نہیں بچے ہیں۔سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے اپنے والد کی قید پر عوامی سطح پر پہلی بار بات کی ہے، نومبر 2023 میں عدالت نے انہیں ہر ہفتے اپنے والد سے رابطہ کرنے کی اجازت دی تھی لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ یہ رابطہ ہمیشہ ممکن نہیں ہو پایا۔سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریو نوفل کو دیے گئے انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے والد کی قید سے متعلق اب بولنے کا فیصلہ کیوں کیا؟قاسم خان کا کہنا تھا کہ ہم نے قانونی راستے اختیار کیے اور ہر وہ راستہ آزمایا جس سے ہمیں لگا کہ عمران خان قید سے باہر آسکتے ہیں لیکن ہمارے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اتنے عرصے تک اندر رہیں گے جب کہ اب حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں لہذا ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی سطح پر آ کر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ ہو کیونکہ وہ غیر انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے‘۔قانونی راستوں سے اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر سلیمان خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام دیگر آپشنز اور قانونی راستے آزما لیے ہیں، جبکہ ایسا لگتا ہے کہ عالمی میڈیا میں جیسے بالکل خاموشی ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے متعدد بار عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات پر شکایات کرتی رہی ہے اور اس معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں کئی درخواستیں بھی دائر کی ہیں، تاہم جیل انتظامیہ پارٹی رہنماؤں کے ان دعووں کو مسترد کرتی آئی ہے۔امریکی عہدیدار رچرڈ گرینل کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلیمان خان کا کہنا تھا کہ تاحال ان سے کوئی بات نہیں ہوئی، تاہم وہ ان کی ’اب تک کی حمایت‘ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے لیے پیغام کے حوالے سے سلیمان خان نے کہا کہ ہم اپنے والد کی رہائی کے حوالے سے ہر اُس حکومت سے اپیل کریں گے، جو آزادیٔ اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عالمی برادری سب کچھ دیکھے کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ کوئی اقدام بھی کریں گے اور اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنا چاہیں گے یا کوئی ایسا راستہ نکالنا چاہیں گے جس سے وہ کسی طرح مدد کر سکیں، کیونکہ آخر میں ہمارا مقصد صرف اپنے والد کو قید سے آزاد کرانا، پاکستان میں جمہوریت لانا اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانا ہے۔ایک سوال کے جواب میں دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 ماہ میں صرف ایک بار عمران خان سے بات کر پاتے ہیں۔مزید کہا کہ ’ ہمارا سیاست میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس انٹرویو میں بولنے سے پہلے انہوں نے عمران خان سے اجازت لی تھی’۔*
*پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی قسط موصول*BBC PK News Islamabad Report
پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کےطور پر جاری کی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنےکی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنےکی منظوری 9 مئی کو دی تھی ، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔*
*پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے پرنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔بھارتی بی ایس ایف اہلکار پرنم کمار جو 23 اپریل سے پاکستان رینجرز کی تحویل میں تھا اسے رہا کر کے بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد 12 مئی کو ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہواتھا جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
*کراچی: ناظم آباد میں اسکول کے دروازے پر فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹی شدید زخمی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس سے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ناظم آباد گول مارکیٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کے گیٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ریسکیو کے مطابق بچی کی عمر 10 سال ہے جو اسکول یونیفارم میں ملبوس تھی، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔اسکول انتظامیہ کے مطابق باپ اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے آیا تھا، اسکول کے گیٹ پر ہی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، بچی کا نیا ایڈمیشن ہوا تھا، اس لیے زیادہ معلومات نہیں۔ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کرائم سین پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق قتل دشمنی کی بنا پر کیا گیا، جاں بحق شخص راشد اسٹیٹ ایجنسی چلاتا تھا، ادھیڑ عمر قاتل اسکول کے باہر کھڑا انتظار کر رہا تھا، راشد جیسے ہی اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے آیا ملزم نے موٹر سائیکل سے اتر کر پہلی گولی بچی اور دوسری باپ کے سر پر ماری۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی سفید داڑھی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر کے ذریعے ملزم کی تلاش کر رہے ہیں۔دوسری جانب نیپا چورنگی راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کامران عباس کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار کو گولی ماری، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اوراطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔دریں اثنا، نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ایف بی ایریا میں 2 بیٹوں نے باپ کو قتل کردیاعلاوہ ازیں، ایف بی ایریا بلاک 14 سے بوری میں بند تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول خاور انجم حکیم اور آبائی تعلق میرپور خاص سے تھا، خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد اور گلا گھونٹ کر قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان لاش کو بوری میں بند کرکے موٹرسائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جارہے تھے، راستے میں پولیس نے روک کر بوری کھولی تو لاش مل گئی، مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول خاور انجم اپنے بیٹوں کے ساتھ مدرسہ میں ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا، واقعے کے اصل محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔مختلف واقعات میں 2 جرائم پیشہ افراد ہلاکعلاوہ ازیں، لانڈھی شیر پاؤکالونی میں ڈکیتی کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق دو ملزمان گھر میں لوٹ مار کرنے داخل ہوئے، ملزمان کو دیکھ کر گھر کے افراد نے شور مچایا، تو اہل محلہ جمع ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی جس سے ان کا ساتھی ہلاک اور خاتون زخمی ہوئی، ہلاک ملزم سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا۔دریں اثنا، جہاں آباد میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔*
*لاہور: ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan
افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی۔لاہور کے علاقے آخری منٹ اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں غنڈی میرخان خیل میں عمر آباد کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...