اتوار، 25 مئی، 2025

شادی کے اگلے دن بہو سوکر اٹھی تبھی ساس کی چیختی آواز سنائی دی صبح جلدی آٹھ جایا کرو ہم لوگ چھ بجے چائے پی لیتے ہیں. تمہاری یہ عادتیں ہم لوگ برداشت نہ کریں گے. BBC PK Article MIAN KHUDABUX ABBASI Islamabad

تمہاری ماں کا گھر نہیں ہے.بہو نے کوئی جواب نہ دیا. آپنے کمرے میں گئی اور ایک ڈائری، پین اور دو بیگ لیکر واپس آئی اور کہا ساسو ماں یہ وہ لسٹ ہے جو شادی کے پہلے آپلوگوں نے میرے گھر بھیجی تھی آپ ملا لیں کوئی چیز کم نہیںماروتی ارکنڈا....................... سولہ لاکھ ساٹھ ہزارسمارٹ ٹی وی بیالیس انچ... باون ہزارفرج......................................... تیرہ ہزارواشنگ مشین آٹومیٹک .....................ساڑھے تیرہ ہزارمکسی، اوون اور الیکٹرانک سامان........ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سوفہ، ڈائننگٹیبل، ڈبل بیڈ......................... ایک لاکھ تیس ہزارنقد........................................................... پانچ لاکھیہ رہیں رسیدیںآپلوگوں نے اپنے لڑکے کی قیمت لگائی میرے والدین نے قیمت ادا کرکے میرے لئے شوہر خرید لیااب آپ بتائیں میرے بارے میں کوئی ڈیمانڈ نہیں کی گئی تھی کہ لڑکی کیسی ہونا چاہئے. پھر اسنے ایک خوبصورت سے بیگ کی زپ کھولی سب دلچسپی سے دیکھنے لگے. ساس نے پوچھا اس میں کیا ہے بہو نے کہا میرے والد نے یہ ریوالور دیاہے اور کہا بیٹی تم یہاں تھیں تو تمہاری حفاظت میرا فرض تھا اب تمہیں خود اپنی حفاظت کرنی ہوگی.ساس نے اپنی بےترتیب سانسوں پر قابو پایا اور جلدی سے کہا بہو تم ابھی سوکر اٹھی ہو کمرے میں چلو میں تمہارے لئے چائے بناکر لاتی ہوں😉🙂🙃❣️👌😂

*🛑 دوستوں! آج کی پوسٹ میں 63 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ کی درخواست پر عملدرآمد کیجئے۔۔۔🫡*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *25 مئی 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*BBC PK News Islamabad Karachi

🚨(1) خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 3 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج جہنم واصل🚨(2) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان، ٹانک اور باغ میں تین علیٰحدہ علیٰحدہ آپریشنز کیے🚨(3) کشمیر بنے گا پاکستان، افغان ہمارے بھائی ہیں، بھارت کے آلہ کار نہ بنیں: ترجمان پاک فوج🚨(4) امن ہمارا پہلا انتخاب ہے، بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر🚨(5) وزیراعظم ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ🚨(6) وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوان سے ملاقات🚨(7) خضدار سکول بس حملہ میں زخمی مزید 2 طالبات شہید، اموات کی تعداد 8 ہوگئی🚨(8) میر علی احتجاج: مظاہرین کا مطالبات نہ مانے جانے پر اسلام آباد مارچ کا اعلان🚨(9) سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی جریدے نے خبردار کردیا🚨(10) بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام چین کو براہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کرسکتا ہے،دی ڈبلومیٹ🚨(11) بلوچستان: بوستان سے مسافر بس کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ یہ لین دین کا تنازع ہے، اسسٹنٹ کمشنر🚨(12) آواران میں سینئر صحافی لطیف بلوچ کو اپنے گھر میں قتل کردیا گیا🚨(13) پاکستانیوں کا اعزاز، متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا جھنڈا بناکر عالمی ریکارڈ بنالیا🚨(14) پنجاب حکومت کا اہم اقدام: مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا🚨(15) مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی🚨(16) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور طوفان سے اموات 19 تک جاپہنچیں🚨(17) مریم نواز کا آندھی اور بارش کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار🚨(18) پاکستان کی بانوکوثر نے ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو ہراکرگولڈ میڈل جیت لیا🚨(19) عمرکوٹ اور منڈی بہاوالدین میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے🚨(20) بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا🚨(21) ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص🚨(22) حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب🚨(23) معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز🚨(24) اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ🚨(25) لندن: عمارت میں آتشزدگی سے پاکستانی خاتون 3 بچوں سمیت جاں بحق، ایک شخص گرفتار🚨(26) بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا 24 کروڑ لوگوں کی بقا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کا انتباہ🚨(27) کراچی میں آج سے گرمی کی شدت بڑھنے، سمندری ہوائیں بند رہنےکا امکان🚨(28) ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مئی سے شروع، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10 رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا🚨(29) معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائیں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال🚨(30) رواں مالی سال پاکستان کی ترسیلاتِ زر ہدف سے زائد رہیں گی، آئی ایم ایف🚨(31) سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر🚨(32) عمران خان کی پیرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی🚨(33) پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھارتی سازش بے نقاب🚨(34) رواں مالی سال حکومت پر بینکوں کا قرضہ 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا🚨(35) جنوبی کوریا: ایشین ایتھلیٹکس نے ارشد ندیم کو بہترین ایشین ایتھلیٹ کے اعزاز سے نواز دیا🚨(36) لاہور پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں تمام سرکاری محکموں سے نمبر لے گئی🚨(37) سکھر: شہری نے اغوا کے 3 سال بعد خریداری کیلئے موبائل مارکیٹ آئے کچے کے ڈاکو کو پکڑوا دیا🚨(38) موٹاپے سے ملکی معیشت کو سالانہ اربوں کا نقصان، 2030 تک 2.13 کھرب تک پہنچنے کا خدشہ ہے، ماہرین🚨(39) کراچی میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا، مختلف علاقوں میں 25 دن سے فراہمی متاثر🚨(40) گھاروپمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے شہر کو 3 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، ترجمان واٹر کارپوریشن*🚨(41) ملک میں اجارہ داری نظام کے ذریعے عوام کو دبا کر رکھا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان🚨(42) سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سمپوزیم کل ہوگا🚨(43) پسند کی شادی کرنے والے جہلم کے جوڑے کی گولیاں لگی نعشیں لاہور میں سرائے عالمگیر سے برآمد🚨(44) پشاور: تاجر برادری نے مائنز اینڈ منرلز بل اور بجلی بلوں پر ایک ہزار فکس ٹیکس کو مسترد کردیا🚨(45) پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے خطے کی صورتحال کے پیش نظر گروتھ بجٹ لانے کا مطالبہ🚨(46) دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش🚨(47) وزیر داخلہ سندھ کی چرم قربانی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت🚨(48) سوشل میڈیا اسٹارز کی کمائی پر حکومت کی نظر؛ بجٹ میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر ٹیکس لگانے کی تیاریاں🚨(49) اووشن گیٹ کی ٹائٹن آبدوز کی تباہی کی نئی ویڈیو جاری، آخری لمحوں کی آواز ریکارڈ🚨(50) عید قربان قریب آتے ہی کراچی میں جانوروں کے اتائی کلینکس کی بھرمار🚨 (51) لاہور: شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار🚨 (52) بٹ کوائن کی قدر میں تاریخی اضافہ، قیمت ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی🚨 (53) متحدہ عرب امارات میں گرمی کا قہر، سویہان میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا🚨 (54) پتوکی: ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا🚨 (55) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کا 13بڑے شہروں میں ہاﺅسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ🚨 (56) پیوٹن کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ، ہیلی کاپٹر نے ڈرونز مار گرائے🚨 (57) بلوچستان کے زیتون کے تیل نے امریکا میں ہونیوالے مقابلے میں تمغہ جیت لیا🚨 (58) کرپشن کے الزامات: گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو 1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا🚨 (59) حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی🚨 (60) پاکستان نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ منتقل کردیے🚨 (61) نیب کی 88 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں، 86 ارب اداروں کو واپس🚨 (62) پی ایس ایل کا فائنل پاکستان نیوی کے نام، پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو جاری کردی🚨 (63) بنگلہ دیش: شیخ حسینہ دور کے عہدیداروں کیخلاف پہلے مقدمے کی کارروائی کا آغاز*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

*پیوٹن کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ، ہیلی کاپٹر نے ڈرونز مار گرائے*BBC PK News Moscow Russia Report

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر کو 20 مئی کو کرسک ریجن کے دورے کے دوران ایک بڑے یوکرینی ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا۔برطانوی اخبار کے مطابق روس کے فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر یوری داشکن نے روسی میڈیا کو انٹرویو کو دیتے ہوئے کہا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر یوکرینی ڈرون حملے کے دوران تقریباً حملے کے مرکز میں تھا، حملے کے دوران روسی صدر کے ہیلی کاپٹر نے فضائی دفاعی لڑائی میں حصہ لیا اور یوکرینی ڈرونز بھی گرائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جیسے ہی ہیلی کاپٹر صدر پیوٹن کو لے کر کرسک ریجن کی فضا میں داخل ہوا تو ڈرون حملے کی شدت میں نمایاں طور پر اضافہ ہو گیا، ہم نے ایک ہی وقت میں فضائی دفاع کی لڑائی لڑی اور صدارتی ہیلی کاپٹر کی محفوظ پرواز کو بھی یقینی بنایا۔یوری داشکن کے مطابق تمام فضائی اہداف کو تباہ کر دیا گیا اور یوکرینی حملہ ناکام بنایا گیا۔

*پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

پسند کی شادی کرنے والے جہلم کے جوڑے کی گولیاں لگی نعشیں لاہور کے علاقے سرائے عالمگیر سے برآمد ہوئی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سندر پولیس نے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں، نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی۔مقتولین کی شناخت حسن سلیم اور عائشہ رزاق کے ناموں سے ہوئی، دونوں کی نعش گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔پولیس کے مطابق پریمی جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود میں رہائش پذیر تھا۔ نوجوان حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا۔پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عائشہ رزاق کے اغواء کا ایک مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں بھی درج ہے، مقتول حسن سلیم اور عائشہ رزاق کا تعلق جہلم سے ہے۔

*پنجاب حکومت نے صوبے میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

لاہور: پنجاب حکومت نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ کرتے ہوئے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی ہے، اب برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکےگی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ مفت جاری ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اوربرتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے، اب شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں۔

*جنوبی کوریا: ایشین ایتھلیٹکس نے ارشد ندیم کو بہترین ایشین ایتھلیٹ کے اعزاز سے نواز دیا*BBC PK News South Korea report

جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس نے پاکستا ن کے اولمپئن ارشد ندیم کو بہترین ایشین ایتھلیٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔ایوارڈ کی تقریب جنوبی کوریا کے شہر گومی میں منعقد ہوئی۔ ارشد ندیم کو یہ ایوارڈ کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کے اجلاس کے بعد دیا گیا۔ارشدندیم جنوبی کوریا میں ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

*میر علی احتجاج: مظاہرین کا مطالبات نہ مانے جانے پر اسلام آباد مارچ کا اعلان*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مشتبہ ڈرون حملے کے خلاف مقامی افراد کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا جب کہ مظاہرین نے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔میر علی کے گاؤں ہرمز میں مبینہ ڈرون حملہ 19 مئی کو دن کے وقت ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔پولیس اور قبائلی عمائدین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے لیکن وہ تاحال بے نتیجہ رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوئے، اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کریں گے۔

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...