جمعرات، 29 مئی، 2025

*کراچی: مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی 4 لاشیں برآمد*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔یہ بات ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان چاروں مرنے والوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لاشیں سائٹ ایریا، گارڈن، ناردرن بائی پاس اور پورٹ قاسم سے ملی ہیں۔

*’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اووربلنگ کے خاتمے کیلیے حکومت کی نئی اسکیم*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

*صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، وفاقی وزیر توانائی*اسلام آ باد: حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی ختم کرنے کے باعث حاصل ہوا ۔ بجلی شعبے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔دوران اجلاس راجا قمر الالسلام نے کہا کہ اجلاس پاور کمیٹی کا ہے مگر مجھے پیٹرولیم ڈویژن کے منٹس ملے ہیں۔جنید اکبر نے کہا کہ میں نے 4 ماہ قبل آفر کی تھی کہ میں کنڈا اتروانے کے لیے خود جاؤں گا۔ ہم تعاون کرتے ہیں مگر ان سے لائن لاسز کم نہیں ہو رہے جب کہ صارف کو آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی نہیں ملتی۔ کام یہ نہیں کرتے اور گالیاں ہم کھاتے ہیں۔سی ای او پیسکو نے کمیٹی میں کہا کہ ان کے علاقے میں ان کے تعاون سے بہت بہتری آئی ہے، آئندہ ماہ سے مزید بہتری ہوگی۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ ریلیف ماہانہ بنیاد پر دیا جائے ۔ متعلقہ ایس ڈی او کی ڈیوٹی لگائیں اور ریلیف ماہانہ بنیادوں پر فراہم کریں۔ سبسڈی کے اصل حق داروں کو ریلیف دے رہے ہیں۔اویس لغاری نے اس موقع پر بتایا کہ 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 56 فیصد بجلی سستی کی ہے۔ 101 سے 200 تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 48 فیصد بجلی سستی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے وزیر اعظم جلد اسکیم کا اعلان کریں گے۔ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کے نام سے اسکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھی ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے عوام کو 3400 ارب روپے کا فائدہ دیا۔ بجلی سستی کرنے کا سفر شروع کر چکے ہیں۔

*جب جان حلق تک آجائے!*٭٭٭دو دن قبل بیگم صاحبہ کے *BBC PK News Article Muhammad Faisal Shahzad Karachi

ساتھ گرین بس پر نارتھ کراچی کا سفر ہوا۔ناظم آباد بس اسٹاپ سے بیٹھے تو بس میں حسبِ توقع رش تھا۔بیگم خواتین کے کمپارٹمنٹ میں تھیں، اور ہم کچھ ہی فاصلے پر دروازے کے قریب مردانہ حصے میں کھڑے تھے۔بیگم کے سامنے والی سیٹوں پر دوکالج طالبات سہیلیاں بیٹھی باہم ہنسی مذاق کرتی تھیں۔ایک اسٹاپ آیا تو اہلیہ محترمہ کے سامنے والی سیٹ پر بیٹھی لڑکی اٹھنے لگی۔یہ دیکھ کر بیگم سیٹ پر بیٹھنے کے لیے آگے بڑھیں تو لڑکی نے ہاتھ کے اشارے سے انھیں روکا اور رش میں کچھ فاصلے پر کھڑی ایک ضعیف خاتون کو بلا کر سیٹ پر بیٹھنے کو کہا۔وہ بزرگ خاتون آئیں، مسکرا کر اس لڑکی کا شکریہ ادا کیا اور سیٹ پر بیٹھ گئیں۔لڑکی ان کا شکریہ وصول کر ، نیکی کے جذبے سے سرشار بس سے اتر گئی۔بیگم خاموش کھڑی رہیں۔کچھ دیر بعد سخی حسن کا اسٹاپ آ گیا۔ اب بالکل برابر والی سیٹ پر جو طالبہ بیٹھی تھی، وہ اٹھنے لگی تو ہماری محترمہ بے چاری پھر حرکت میں آئیں کہ سیٹ پر تشریف فرما ہوں، لیکن اس لڑکی نے بھی اُسی ادا سے ہاتھ کے اشارے سے انھیں روکا ، بولی رکیں، پھر دور کھڑی ایک لڑکی کو بلا لیا، جس کی گود میں ایک ننھا بچہ تھا۔وہ آئی تو ہماری محترمہ کو ہٹا کر طالبہ نے اسے اپنی سیٹ دے دی اور خود لڑکی کا شکریہ اور مفت میں ملنے والا ڈھیروں ثواب دوپٹے کے پلو میں باندھ کر بس سے اتر گئی۔اب آپ ہی بتائیں، کیا واقعی یہ ثواب کمایا گیا اور کیا یہ واقعی خدمتِ خلق کا جذبہ تھا؟ہو سکتا ہے کہ آپ کو ہماری بات پر اعتراض ہو کہ بھئی، نیکی تو کی نا، آپ کی بیگم کو بھی بزرگ اور بچوں والیوں کے خیال سے دل بڑا کرنا چاہیے،لیکن ذرا ٹھہریے! ایک بار پھر غور کیجیے،کیا واقعی یہ نیکی تھی؟ بیگم نے تو خیر صبر کا دامن تھامے رکھا، اگرچہ ہم جانتے تھے کہ ہمارے ’’ساتھ کی برکت 😉‘‘ سے اب وہ ہر بات کا منطقی جائزہ ضرور لیتی ہیں۔ سو انھوں نے یہ ضرور سوچا ہوگا کہ یہ کیسی نیکی ہے، جو آرام دہ سیٹ انجوائے کرنے کے بعد، منزل پر پہنچ کر، آخری لمحے میں اس وقت یاد آتی ہے جب نیکی کا موقع ہی ختم ہو چکا ہوتا ہے؟ویسے ہم چاہتے ضرور تھے کہ بیگم صاحبہ اِس موقع پر دونوں لڑکیوں کی مہذب انداز میں تھوڑی بہت اصلاح کرتیں، کیونکہ ہماری رائے میں بزعمِ خود ثواب کمانے والے ایسے گھٹیا اور عامیانہ طریقوں کی اصلاح تو سب کے سامنے ہونا ہی مفید ہے۔جو ہمارے قارئین اب بھی نہیں سمجھے، ان کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث مبارکہ پیش خدمت ہے۔ایک صحابی کے دریافت کرنے پر آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا :تم اس وقت صدقہ کرو جب تم تندرست ہو اور مال کی خواہش رکھتے ہو، فقر سے ڈرتے ہو، اور لمبی زندگی کی امید رکھتے ہو، اور (خود کو) اس قدر مہلت نہ دو کہ جب تمہاری جان حلق تک پہنچ جائے تو پھر (وصیت کرتے ہوئے) کہو فلاں کا اتنا ہے اور فلاں کا اتنا ہے (حالانکہ) وہ تو فلاں کا ہو ہی چکا۔ یعنی محتاجی کے ڈر کے وقت تو خرچ نہ کیا کہ لمبی زندگی کی امید ہے، لیکن جب روح حلق تک آگئی تو کہنے بیٹھ گئے کہ اتنا مال فلاں کے لیے، فلاں کو اتنا دینا، ارے بھئی! اب تو یہ مال فلانے کا ہو ہی گیا (کہ تو تو دنیا سے چلا)!گویا اب جس کا مال ہو گیا، یہ اس کی مرضی ہے کہ وہ صدقہ کرے یا نہ کرے!تو بالکل یہی بات تو یہاں بھی ہے۔ ذرا حدیث مبارکہ کو اس واقعے پر منطبق کیجیے۔وہ بیچاری بزرگ خاتون تو کب سے کھڑی تھیں اور بچے والی لڑکی بھی،یعنی محتاج تو پہلے بھی تھے، لیکن اس کنجوس کو جیسے فقر کا ڈر تھا اور لمبی زندگی کی امید، سو اس وقت تو صدقہ نہیں کیا، اسی طرح) طالبات کو بھی تھکن کا ڈر تھا اور اپنی منزل ابھی دور تھی تو اُس وقت کہ جب سیٹ پر اپنا استحقاق تھا، اپنی سیٹ بزرگ خاتون کو پیش نہیں کیں بلکہ آرام کو انجوائے کرتی رہیں، لیکن جب (جان حلق تک آگئی یعنی) اپنی منزل آگئی اور سیٹ چھوڑنا ہی تھی کہ سیٹ پر استحقاق ختم ہوگیا تھا تو اب سیٹ کی جو اصل مستحق ہے اسے دینے کی بجائے محترماؤں نے جاتے جاتے یکایک ثواب کمانے کا ارادہ کر لیا۔قصہ مختصر یہ ہے کہ بزرگوں، محتاجوں اور معذوروں پر اکرام تب مستحسن ہوتا ہے جب آپ اپنی وہ چیز، جس کی ضرورت آپ کو خود ہے، انھیں دیں۔ سفر میں ہیں تو اپنی سیٹ انھیں دے کر خود کھڑے ہو جائیں۔مگر یہ کیا کہ جب آپ کی منزل آ گئی ہے اور سیٹ اب سامنے والے کی ہے تو آپ گونگلوں سے مٹی جھاڑتے ہوئے فوراً حاتم طائی بن جائیں!یہ اب جس کی سیٹ ہے، اسے فیصلہ کرنے دیں کہ وہ اپنی سیٹ خود سے بزرگوں کو پیش کر دے یا نہ دے!اور الحمدللہ، ہمارا ہی نہیں، بیگم بچوں کا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ معمول ہے کہ سیٹ پر بیٹھے ہوں اور کسی بزرگ یا کمزور پر نظر پڑ جائے تو فوراً سیٹ دے دیتے ہیں۔بطور یاددہانی یہ تفصیل لکھ دی کہ یہ گونگلوؤں پر سے مٹی جھاڑنے والی ذہنیت کہیں نظر آئے تو اصلاح ضرور کریں۔٭٭٭*محمد فیصل شہزاد 🥰**روشنی کا سفر 

عمرکوٹ پیاسا زہریلا پانی، بند فلٹریشن، سڑتی پائپ لائنیں کروڑوں کے منصوبے عوام کے حلق تک پانی نہ پہنچا سکےرپورٹ : ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر ، بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ عمرکوٹ : BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report

عمرکوٹ میں پانی کا بحران انسانی المیہ بن چکا ہے۔ عوام صاف پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ واٹر سپلائی اسکیموں پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔ گلیوں میں پائپ لائنیں سڑ رہی ہیں، فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر بند پڑے ہیں، اور عوام زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ سینیئر وائس پریزیڈنٹ مسلم لیگ (ن) سید صفدر شاہ نے شہر کی دگرگوں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی بحران قرار دیا ہے۔ سید صفدر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی سنگین غفلت اور نااہلی نے شہریوں کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے، جہاں لوگ آج بھی گدھوں پر پانی بھرنے کے لیے میلوں سفر کرتے ہیں۔ خواتین اور بچے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرکے پانی لاتے ہیں جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سرکاری فراہمی مہینوں سے بند ہے۔ سید صفدر شاہ کے مطابق تالابوں سے آنے والا پانی مردہ جانوروں، آلودگی اور فلٹریشن کی عدم موجودگی کے باعث زہریلا ہو چکا ہے، جس کے استعمال سے شہر میں ہیپاٹائٹس، اسہال اور جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب شہری مجبوراً پرائیویٹ واٹر ٹینکرز سے مہنگا اور غیر معیاری پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے کنری، چھور، سامارو، پتھورو سمیت عمرکوٹ کے کئی علاقوں میں واٹر اسکیمز کے لیے مختص کروڑوں روپے کی رقم کرپشن اور ناقص منصوبہ بندی کی نذر ہو گئی۔ بیشتر علاقوں میں پائپ لائنیں بچھانے سے پہلے ہی بوسیدہ ہو چکی ہیں، جبکہ کئی منصوبے صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہے۔ سینیئر وائیس پریزیڈنٹ ن لیگ سید صفدر شاہ سمیت عوامی حلقوں اور سماجی تنظیموں نے چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے بحران پر فوری نوٹس لیا جائے، بند فلٹریشن پلانٹس کو فعال کیا جائے، اور سڑتی پائپ لائنیں جلد از جلد تبدیل کی جائیں تاکہ عوام کو بنیادی انسانی حق، یعنی صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاک نیوز کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی، چیئرمین STEVTA، اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری جناب جنید بلند نے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر جیکب لائن کا دورہ کیا۔تفصیلات : BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ، چیئرمین اسٹیوٹا اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکرٹری جنید بلند نے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر جیکب لائن کا دورہِ کیا، دورے کا بنیادی مقصد ادارے میں طلبہ و اساتذہ کی حاضری، انتظامی امور، اور مجموعی نظم و نسق کا جائزہ لینا تھا۔ جنید بلند صاحب نے ادارے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دورے کے وقت پرنسپل، انچارج، اور متعدد دیگر اسٹاف ممبران غیر حاضر تھے۔اس سنگین غفلت پر چیئرمین STEVTA نے فوری طور پر غیر حاضر عملے کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے، اور ڈائریکٹر اسٹاف ٹریننگ اکیڈمی، عبدالغنی میمن کو ہدایت دی کہ اسٹاف کی تربیت کے نظام کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاک نیوز کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کا اجلاس۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

تفصیلات :صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے بحیثیت چیئرمین سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری دی گئی۔‏SEEF بورڈ اجلاس میں 4877 طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ کی تجدید کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ SEEF اسکالرشپ کے تحت سندھ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ملک بھر کی 90 یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جا رہی ہیں۔‏SEEF کا کل سرمایہ 9.2 بلین روپے تک پہنچ چکا ہے، جس سے ہونے والی منافعے سے اسکالرشپ کی فیس دی جاتی ہیں۔سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ میں 2 سالوں سے سرمایہ کاری کے لئے 2 بلین روپے کا اضافہ کیا گیا۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ غریب اور ہونہار طلباء کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کے لیے قائم کیا گیا۔ ‏SEEF اسکالرشپ کی مدد سے سندھ کے طلباء ملک بھر کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھہمارا مقصد غریب اور ہونہار نوجوان کو اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ سید سردار علی شاہصوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلز کے بطور بورڈ میمبرز کی عدم حاضری پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ‏SEEF بورڈ اجلاس میں وائس چانسلز کو حاضر رہ کر طلباء کی آسانیوں کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے چاہئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ اجلاس میں SEEFاسکالرشپ کو یونیورسٹی کی داخلہ کے ساتھ منسلک کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں۔

رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر بی بی سی پاک نیوز عمرکوٹ BBC PK News Umer Kot Om Prakash Hira Lal Report

عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں . . . 08 ملزمان گرفتار، 471 گرام چرس اور مسروقہ 80 کلو کپاس اور موٹرساٸیکل برآمد۔تفصیلات:01). پولیس تھانہ کنری:نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت ملزم محمد نعیم کھوسہ گرفتار 16 گرام چرس، ایک موٹر ساٸیکل برآمد کراٸم نمبر 87/2025 دفعہ 9. 1 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔02). پولیس تھانہ کنری:نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت ملزم احسن خان پٹھان گرفتار 220 گرام چرس برآمد کراٸم نمبر 88/2025 دفعہ 9. 1 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔02). پولیس تھانہ ٹالہی:نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت ملزم وریام گرگیز گرفتار 235 گرام چرس برآمد کراٸم نمبر 13/2025 دفعہ 9. 1 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔04). پولیس تھانہ چھور:جھگڑے کے مقدمے میں ملزم شریف ہالیپوٹو، حبیب اللہ ہالیپوٹو گرفتار، کراٸم نمبر 14/2025 دفعہ 147. 148. 149. 504 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔05). پولیس تھانہ غلام نبی شاہ:چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم سومار بھیل، میوہ بھیل، شیوہ بھیل گرفتار، دو کلہاڑیاں اور 80 کلو مسروقہ کپاس برآمد۔ کراٸم نمبر 39/2025 دفعہ 382. 34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔

*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*

غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...