جمعرات، 29 مئی، 2025

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز میرپورخاص : میرپورخاص ایریگیشن کالونی میں جھلس کر جانبحق ہونے والی خاتون شازیہ زوجہ عبد الوحید سولنگی واقعے نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ تفصیلات BBC PK News Umer Kot Om Prakash

مسمات شازیہ زوجہ عبد الوحید سولنگی واقع کا نیا رخ ، مبینہ سلنڈر دھماکے میں جھلس کر جانبحق خاتون شازیہ زوجہ عبدالوحید سولنگی کی پر اسرار موت پر شازیہ کے والد شریف سولنگی ، شازیہ کی والدہ اور کھالا نے بتایا کہ ہماری بچی کو قتل کیا گیا ہے اسکے شوہر عبدالوحید سولنگی نے قتل کیا اور اب سلنڈر دھماکے اور خودکشی کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ جطکہ شازیہ کے شہر عبدالوحید نے بتایا کہ میری بیوی شازیہ گھر میں کچن میں جاکر خود پر پیٹرول چھڑ کچن میں خود کو آگ لگائی جس سے دھماکا ہوا میری بیوی موقع پر جانبحق ہوئی۔ میں اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں میرے گلاب جیسے چھوٹے بچے ہیں۔ میری بیوی بیمار رہتی تھی مجھے کہتی تھی تم دوسری شادی کرلو۔ آج میری غیر موجودگی میں صبح جنریٹر کے لیئے پیٹرول میں سے آدھا جنریٹر میں ڈالا ادھا رکھا تھا۔ جس کے بعد خود کو کچن کا دروازا بند کرکے یہ عمل کیا واقع کے فوری بعد ایس ایچ او ٹاون پولیس اسٹیشن کامران ھالیپوٹو نے ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیئے سول اسپتال منتقل کیا ۔ ایس ایچ او ٹاون نے بتایا کہ واقع کی تمام پہلوں سے انکوائری کی جارہی ہے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اسکے بعد معاملات سامنے آئے گا آیا قتل ہے ، خودکشی ہے یہ حادثاتی واقع ہے۔

*بجٹ میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا*BBC PK News Islamabad Report

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مطابق مختلف شعبوں کوحاصل ٹیکس چھوٹ پرنظرثانی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے ٹیچرزکو 25 فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگا، رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ریفنڈ دیا جائے گا یا ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کے لیے کوشاں ہیں، بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کے لیے بات چیت ہورہی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق بجٹ میں اساتذہ اور سولرپینل صارفین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا،سولرپینلزکی درآمد پراضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سولرپینلزپرٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

*عالمی بینک کی پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی، شراکت داری فریم ورک پر کام شروع*BBC PK News Islamabad Report

اسلام آباد: عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے 10 سالہ شراکت داری فریم ورک پر کام شروع کردیا گیا۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک فریم ورک پر جامع عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے اور عالمی بینک 2026 سے 2035 تک پاکستان کو 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی بینک کی جانب سے 40 ارب ڈالر میں سے 20 ارب قرض جبکہ 20 ارب نجی سرمایہ کاری کی صورت میں دیے جائیں گے، ابتدائی 20 ارب ڈالر تعلیم، صحت، صاف توانائی اور ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔

*کراچی؛ درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ، گرمی معمول سے زیادہ پڑنے کا امکان*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بدھ کو پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.4 ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور جمعے کو بھی معمول سے زیادہ گرمی پڑنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا موسم گرم اور خشک رہا، تاہم نمی کا تناسب گزشتہ روزکےمقابلے میں 28 فیصد کم رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود گزشتہ روزکے مقابلے میں درجہ حرارت 1.4ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز میرپورخاص : *BBC PK News Mirpur Khas Om Prakash Report

ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے سخت احکامات پر میرپورخاص پولیس کی جانب سے منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری،02 ملزمان گرفتار، ڈھائی کلو سے زائد چرس، مضر صحت سفینہ گٹکے برآمد*تفصیلات: *▪️ تھانہ غریب آباد▪️*👈ایس ایچ او غریب آباد میر محمد کیریو نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع ملنے پر چرس سپلائر کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام ولی محمد چانڈیو ولد بچل چانڈیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 700 گرام چرس (2700 گرام) برآمد کرلی.👈 گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 44/2025 زیر دفعہ 9C SCNS ACT 2024 غریب آباد پولیس اسٹیشن پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.*▪️ تھانہ جھڈو▪️*👈ایس ایچ او جھڈو پولیس اسٹیشن انسپکٹر نثار عالم ابڑو نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع ملنے پر منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام غزنفر راجپوت کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 04 پیکٹ سفینہ گٹکا (440 ساشے) برآمد کرلیے، ملزم بنام فقیر محمد عرف فقیرو کھوسو 06 پیکٹ سفینہ گٹکا (660 ساشے ) چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.👈 گرفتار اور فرار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 46/2025 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممعانت ایکٹ جھڈو پولیس اسٹیشن پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

طورخم بارڈر وسطی ایشیا کے لئے پاکستان کا اقتصادی دروازہ، تجارتی حب کی تشکیل جاری — BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

محتاط اندازے کے مطابق سالانہ تجارتی حجم 6 ارب ڈالر سے زائد۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سب سے اہم زمینی گزرگاہ طورخم بارڈر کو جدید تجارتی حب میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ حکام کے مطابق جدید ٹرمینل کے طرز پر تعمیراتی کام کا 80 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے، جس سے علاقائی تجارت کو غیر معمولی فروغ حاصل ہوگا۔طورخم بارڈر کی اقتصادی اہمیتطورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین سالانہ دو طرفہ تجارت کا حجم تقریباً 3 ارب ڈالر ہے، جبکہ حالیہ اقدامات کے بعد وسطی ایشیائی ریاستوں (تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان وغیرہ) کے ساتھ ممکنہ براہ راست تجارتی راہ ہموار ہونے سے یہ حجم 6 سے 8 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔جدید سہولیات اور سرمایہ کاری کے مواقعجدید ٹرمینل پر مشتمل اس منصوبے میں شامل ہیں:خودکار کسٹمز کلیئرنس سسٹمجدید اسکننگ اور سیکیورٹی سسٹمزامیگریشن، ٹرانسپورٹ، اور لاجسٹک زونزکارگو پارکنگ ایریاز اور روف ٹاپ آفسزان اقدامات سے نہ صرف تجارتی عمل میں شفافیت اور رفتار بڑھے گی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور لاجسٹکس کمپنیوں کو بھی راغب کیا جا رہا ہے۔روزگار اور مقامی معیشت پر اثرطورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں وسعت سے:ہزاروں مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گےضلعی اور قبائلی علاقوں میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوں گیٹرانسپورٹ، ہوٹلنگ، گودام، اور دیگر ذیلی صنعتیں فروغ پائیں گیعلاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم سنگ میلیہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور پاکستان-افغانستان-وسطی ایشیا تجارتی روابط (PACT) کی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد پاکستان کو ایک علاقائی ٹریڈ کورریڈور میں تبدیل کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ بروقت مکمل ہوا تو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، زرمبادلہ کی آمد اور علاقائی پوزیشننگ کو نئی جہت ملے گی۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کراچی : BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

تھانہ گڈاپ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی ، منشیات فروش خاتون گرفتار ۔ملیر تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمہ کی شناخت اسلام بی بی زوجہ نثار خان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمہ علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھی۔گرفتار ملزمہ کے قبضے سے2 کلو سے زائد 2400 گرام چرس اور فروختگی رقم برآمد ہوئیگرفتار ملزمہ پولیس کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھی۔گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*

غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...