Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 30 مئی، 2025
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی ، تحصیل رپورٹر عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز ۔➤ عمرکوٹ: ایس ایس پی BBC PK News Umer Kot Om Prakash Hira Lal Report
عمرکوٹ جناب عزیر احمد کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔اسی سلسلے میں تھانہ کنری پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گٹکا و ماوا کی غیر قانونی فروخت، تیاری، ذخیرہ اور استعمال کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔➤ اس کارروائی کے دوران سندھ پروہیبیشن آف پریپریشن، مینوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ من پوری ایکٹ 2019 کی دفعات 4، 5 اور 8 کے تحت مقدمہ نمبر 90/2025 درج کیا گیا ہے۔➤ کارروائی کے دوران ملزم شاہ نواز ولد عبد اللطیف بھٹی ساکن بستان، تعلقہ کنری کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک اور ملزم فیصل ولد مشتاق آرائیں کی تلاش جاری ہے۔➤ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی اشیاء درج ذیل ہیں:1. آداب 500 پوری کے 5 پیکٹ2. ماوا گٹکا کے 15 پیکٹ➤ ملزم کے قبضے سے آداب اور ماوا گٹکا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔➤ پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
*تھانہ رمنا حملہ کیس: رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف سمیت 11 پی ٹی آئی کارکنوں کو 27 سال قید*BBC PK News Islamabad Report
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ سمیت 11 کارکنوں کو 27 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے میں رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ سمیت دیگر ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت 27 سال قید کی سزا سنائی۔جج طاہر عباس سپرا نے عدالت میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان سے کہا کہ آپ پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا پر حملے کا الزام ہے، آپ کے خلاف 20 گواہان نے شہادتیں ریکارڈ کرائیں جن میں مجسٹریٹس بھی شامل تھے۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کسی بھی احتجاج کا پرامن طریقہ ہوتا ہے، قانون ہاتھ میں نہیں لیا جاتا، اگر آپ اپنے ہی تھانوں پر حملہ کریں گے تو ملک رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔پولیس نے عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد کمرہ عدالت میں موجود 4 ملزمان محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب، سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو پولیس پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 5 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے، موٹر سائیکل جلانے پر 4 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانے، تھانہ جلانے کے جرم میں 4 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانے جبکہ پولیس کے کام میں مداخلت پر 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔
*پاکستان نے چین کی عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کر دیے*BBC PK News Islamabad Report
*ثالثی کی بین الاقوام تنظیم کا قیام عالمی ثالثی اور سفارتی کاری میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے، آئی او ایم ای ڈی کی تشکیل کیلئے دستخط کی تقریب سے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحٰق ڈار کا خطاب*
*حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا*اسلام آباد: حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا، BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
وزیراعظم نے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 9 جون) عید کی تعطیلات رہیں گی۔تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔
*کراچی میں سفاکی کی انتہا، سات ماہ کی معصوم بچی کی بالیاں نوچ کر گٹر میں پھینک دیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report M KHUDABUX ABBASI
کراچی میں سفاکی کی انتہا، سات ماہ کی معصوم بچی کی بالیاں نوچ کر گٹر میں پھینک دیا۔ ورثاء نے اگلے روز گٹر سے نکالا۔ پولیس کے مطابق ابراہيم حیدری کے گٹرمیں پانی کم ہونے کےباعث بچی زندہ رہی۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں 8 ماہ کی معصوم بچی کو مبینہ طور پر کانوں سے بالیاں نوچنے کے بعد گٹر میں پھینک دیا گیا۔ خوش قسمتی سے گٹرمیں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث بچی زندہ بچ گئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز لاپتا ہونے والی بچی حنا کو آج گٹر سے زندہ نکال لیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ورثاء اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو گٹر سے نکالا۔بچی کے کانوں سے بالیاں غائب تھیں، جس سے شبہ ہے کہ ملزمان نے زیور چھیننے کے بعد بچی کو پھینکا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق بچی کو ابتدائی طبی امداد دی جا چکی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
*بھارتی دفاعی معاہدے کرپشن کا شکار؛ بھارتی ایئر چیف کے سنسنی خیز انکشافات*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
*دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتے، ایئر چیف اے پی سنگھ*آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا، بھارتی ایئر چیف کے تہلکہ خیز بیان نے دفاعی معاہدوں کی کرپشن کا راز فاش کر دیا۔ایئر چیف اے پی سنگھ نے انکشاف کیا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے، کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی بھی وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں!اے پی سنگھ نے دفاعی خریداری کا حیران کن فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے، ہر منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں جو آج تک وقت پر مکمل ہوا ہو، دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتے!انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، آپریشن سندور نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی بدل رہی ہے۔ایئر چیف اے پی سنگھ نے سوال کیا کہ جو وعدے پورے نہیں ہونے، وہ کیوں کرتے ہیں؟
*خطے میں بھارت کی اجارہ داری ختم؛ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے، امریکی رپورٹ*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
مودی سرکار کی جانب سے خطے کو عدم توازن کا شکار کرنے کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں، چین نے بازی پلٹ دی جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے۔امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ہے۔سی ایف آر رپورٹ کے مطابق خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے اور جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے۔ تازہ صورت حال میں چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے۔اسی طرح بنگلادیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ جو بھارت کے پرانے اتحادی ہیں، اب چین کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ چین کی سرمایہ کاری اور اسمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ بھی دی، جس کے نتیجے میں بنگلا دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات پیدا ہوئے ہیں۔ اُدھر مالدیپ میں انڈیا آؤٹ تحریک کامیاب ہو گئی ہے اور حکومت نے چین سے دوستی بڑھا لی ہے۔سی ایف آر رپورٹ کے مطابق نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ نظر آ رہا ہے، جہاں بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے نئے صدر نے بھی چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا، جو کہ بھارت کی سفارتی شکست قرار دیا جا رہا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*
غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...