ہفتہ، 31 مئی، 2025

*راناثنا اللہ کا ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ’ہیرو‘ ماننے سے انکار*BBC PK News Islamabad Report

وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو ہیرو ماننے سے انکار کردیا۔نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا، ہیرو وہ ہے جس نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اس کا اغاز سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اے کیو خان کا بطور سائنسدان جتنا کریڈٹ بنتا ہے، وہ ان کو دیا جاتا ہے لیکن وہ لیڈر نہیں ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایٹم بم تو کئی ممالک نے بنا لیے لیکن ایٹمی دھماکے کرنے والے کم ہیں اور یہاں صرف حسد اوربغض میں کہا جاتا ہے کہ نواز شریف تو کرنا نہیں چاہتے تھے، او بھائی وزیر اعظم نواز شریف ہی تھے اور یہ دھماکے انہوں نے ہی کیے تھے۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ اسٹیبلمشنٹ کا مؤقف واضح ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر بہت واضح سوچ سمجھ رکھتے ہیں کہ سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہی ہونے چاہییں اور وہ اس میں رکاوٹ بھی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ ان کو ایسے مذاکرات پر خوشی ہوگی۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنےکی خواہش کے بجائے نوازشریف اور صدر آصف زرداری صاحب کو مذاکرات کا پیغام دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہر چیز کا ذمہ دار بھی ہمیں ٹھہراتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں آپ کے پاس اختیار نہیں، اختیار تو حکومت ہی کا ہے اور سابق وزیر اعظم کو حکومت ہی سے بات کرنا ہوگی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا فلسفہ سیاست یہ ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر دوبارہ حکومت میں آئیں اور پھر سے وہی کہنا شروع کردیں کہ میں چھوڑوں گا نہیں۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان اب اپنے اس فلسفےکی وجہ سے کامیابی سے بہت دور جاچکے ہیں۔

*پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی، ٹرمپ*BBC PK News USA Report

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں ممالک کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی۔امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد سے اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے امریکا روانہ ہوگا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر مذاکرات کیے جا سکیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد پاکستان کی جانب سے امریکی ٹیرِف میں ممکنہ رعایت حاصل کرنا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک بھارت اور پاکستان کسی فوجی تصادم (جنگ) میں الجھتے ہیں تو وہ ایسے کسی بھی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، لیکن خطے کی کشیدگی ہمیں پیچھے کی جانب دھکیل سکتی ہے۔

*روشنی کا سفر**ایک بوڑھے آدمی کو اس کی اولاد ہر روز یہ طعنہ دیتی کہ آپ نے ہمارے لئے کیا بنایا ہے ۔۔۔* BBC PK News Article MIAN KHUDABUX ABBASI

بابا جی یہ سن کر خاموش ہو جاتے ۔۔۔**اگلی صبح پھر اسی بحث کو لیکر بچے اپنے بوڑھے باپ کا جینا حرام کرتے اور بیچارہ بوڑھا صبر کے ساتھ اپنی اولاد کے اس طعنے کو سہتا بھی اور سنتا بھی لیکن خاموش رہتا ۔۔۔* *جب موت کا وقت قریب آیا اور بوڑھا بستر مرگ پر لیٹ گیا تو جاتے جاتے اپنے بچوں کو ایک کاغذ دے گیا، جس پر لکھا تھا:**" اس گھر کے نیچے میری عمر بھر کی جمع پونجی ہے ۔۔۔ بھاری خزانہ ہے ۔۔۔ کھود کر نکال لینا " ۔۔۔۔**یہ پڑھنا تھا کہ بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نا رہا ۔۔۔ بڑے احترام سے باپ کی میت کو دفنایا ۔۔۔ پھر اگلے ہی دن پورے گھر کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا اور کھدائی شروع کر دی ۔۔**کھدائی کرتے ان کی نظر ایک چھوٹے سے صندوق پر پڑی ۔۔۔ جسے کھولا گیا تو اس میں ایک پرچی پڑی تھی جس پر لکھا تھا:**"اگر تم سب اتنے ہی مرد ہو تو اسی گھر کو دوبارہ بناؤ، جسے میں نے اپنا خون پسینہ بہا کر تعمیر کیا تھا ۔۔ تمہارے سوال کا جواب بھی مل جائیگا" ۔۔۔۔**بچے رہی سہی چھت بھی گنوا بیٹھے ۔۔۔**آج کا نوجوان ماں باپ کا خدمت گزار ہو یا نا ہو لیکن یہ سوال ضرور پوچھتا ہے۔**" ہمارے والدین نے ہمارے لئے بنایا کیا ہے ؟ ۔۔۔۔**جنہوں نے بنایا وہ بھی اذیت میں جی رہے ہیں ۔* *سچ پوچھیے تو ایسی اولادوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے جیسا ان بابا جی نے کیا ۔“**🌟 خوش آمدید "روشنی کا سفر" میں 🌟**📖 قرآن و حدیث کی روشنی میں ہدایت بھرے پیغامات**✨ بزرگانِ دین کے زریں اقوال اور نصیحتیں جو زندگی بدل دیں**📜 دل کو چھو لینے والی کہانیاں اور ایمان افروز لمحات**🎤 نعت و حمد کی روح پرور صدائیں**💬 ذکر واذکار، خصوصی وظائف اور ایمان تازہ کر دینے والے کلمات۔۔۔**💎 موٹیویشنل اور اصلاحی پیغامات جو دل و دماغ پر گہرا اثر چھوڑیں**🕋 مکہ و مدینہ کی روحانی خوشبو لیے سفرِ ہدایت**💡 ہر پوسٹ میں خیر، حق، اور دینِ اسلام کی روشنی پائیے**🌿 نیکی پھیلائیں، نفع عام کا ذریعہ بنیں*

*صادق آباد /// ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کا کچہ میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری۔ BBC PK News Sadiqabad Report M KHUDABUX ABBASI

پولیس کا جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرائون اور جدید ہتھیاروں کے ذریعہ حملے، متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع کمین گاہیں تباہ*صادق آباد : ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کا کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری، ترجمان پولیس صادق آباد : پولیس کچہ کے جزیرہ نما کچہ رجوانی کے اطراف میں پہنچ گئی، ترجمان پولیسصادق آباد : پولیس نے کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر جدید ہتھیاروں اور ڈرائون آٹیک کر دیا، ترجمانصادق آباد : پولیس کے ڈرائون اٹیک کی زد میں آکر متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاع، ترجمان پولیسصادق آباد : ڈرائون اٹیک سے ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ ہو گئیں، ترجمان پولیسصادق آباد : پولیس کچہ کریمینلز کے خلاف گھیرا تنگ کیے ہوئے ہے۔ ڈی پی اوصادق آباد : پولیس کچہ میں ڈاکوں کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھے گئی ، ڈی پی او

*کراچی میں 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعویٰ*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی میں 12 سے 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود ترجمان کے الیکٹرک نے شہر کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں تکنیکی خرابی کےنام پر گھنٹوں بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے جب کہ خرابی کے نام پر بجلی کی بندش کے باوجود لوڈشیڈنگ بھی معمول کے مطابق کی جارہی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس میں اولڈسٹی ایریا، ماڑی پور، لائنز ایریا، سرجانی، ماڈل کالونی، ملیر، لانڈھی،کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، ا ورنگی ٹاون، نیوکراچی،نارتھ کراچی، سٹی ریلوے کالونی، جامع کلاتھ، لیاقت آباد اور دیگربازاروں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہےکہ باقاعدگی سے بل ادا کرتےہیں لیکن اس کےباوجودگھنٹوں بجلی نہیں آتی، شدید گرمی میں خرابی کے نام پر بجلی کی بندش اور پھر لوڈشیڈنگ معمول کے مطابق ہونے سے انتہائی پریشانی کا سامنا ہے۔شہریوں کے مطابق شدید گرمی میں ہر ہفتے مینٹیننس ورک کے نام پر 12،12 گھنٹے بجلی کی بندش بھی معمول بن گیا ہے جب کہ مینٹیننس کے باوجود معمول کی لوڈشیڈنگ بھی کی جاتی ہے جس سے شدید اذیت کا سامنا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰدوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہےکہ ‏جن فیڈرز پر بلوں کی مکمل ادائیگی ہے وہاں بجلی فراہم کی جاتی ہے اور شہر میں کسی کو مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین کا ٹیرف پورے پاکستان میں یکساں ہے، کراچی کے صارفین وہی قیمت ادا کرتے ہیں جو دیگر شہروں میں ادا کی جاتی ہے۔

*عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، وکیل*BBC PK News Islamabad Report

*کوئی ڈیل ہو رہی ہے نہ ڈھیل، عمران خان نے بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور معاشی معاملات پر مذاکرات کی حامی بھری ہے، نعیم پنجوتھا*راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ عید سے پہلے عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل، ڈھیل نہیں ہو رہی۔ 3 سال قبل بانی چیئرمین کو آفر کی گئی کہ 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا تو بانی کا جواب تھا کہ 3 سال نہیں، 3 منٹ چپ نہیں رہوں گا۔

*بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار برہمی*BBC PK News Islamabad Report Sana

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبے کو بجلی فراہم کرنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قرض پروگرام میں رہتے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں۔ذرائع نے کہا کہ بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلجنس کیلئے بجلی ٹیرف پر بھی وضاحت طلب کی ہے، آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہو گی۔ذرائع کے مطابق کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور ترجمان وزارت خزانہ حکومتی مؤقف دینے سے گریزاں ہیں۔معاشی ٹیم کو بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالوں کا سامنا ہے، بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔

*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*

غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...