Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 31 مئی، 2025
*توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی کا احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار، عدالت کا اظہار برہمی*BBC PK News Islamabad Report MIAN KHUDABUX ABBASI
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیاگیا لیکن بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں لیکن جیل حکام نے عدالت کو بتایاکہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی اس لیے نہیں آئیں گی۔عدالت نے 3 گھنٹے کا وقت دینے کے باوجود بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔بشریٰ بی بی کی عدم دستیابی کے باعث چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے اور عدالت نے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا۔عدالت نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی نہ آئیں تو ضمانت منسوخی کے احکامات دیں گے۔عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تین جون تک ملتوی کردی۔
*اس خبر کو أپ کس طرح دیکھتے ہیں؟ ری ایکٹ کے ذریعے اظہار کیجئے**بریکنگ*BBC PK News Report
*دنیا کے مختلف ممالک کی افواج کے چیفس آف ڈیفینس کا انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز گول میز کانفرنس کے بعد گروپ فوٹو ۔۔**پاکستانی چیف آف جنرل اسٹاف ساحر شمشاد مرزا اور بھارتی چیف آف ڈیفیس انیل چوہان بھی موجود*
*چمن: مسجد میں فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما مولانا حافظ گل شدید زخمی ہوگئے BBC PK News chman Balochistan Report
*چمن میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولاناحافظ گل پر حملہ محمودآباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق مولانا حافظ گل ظہرکی اذان دے رہےتھےکہ اس دوران ملزمان نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کی۔مولانا حافظ گل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
*🔴 بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) نے 9 جون سے ایک خاص مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ہندو خواتین میں سندور (سیندور) تقسیم کیا جانا تھا —*BBC PK News India Report
*اس مہم پر خاص طور پر بھارتی خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل آیا۔**بڑھتی ہوئی عوامی تنقید اور مذاق کے بعد بی جے پی نے یہ منصوبہ خاموشی سے منسوخ کر دیا۔*
*وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کی واپسی کے لیے بلوچ عمائدین سے تجاویز مانگ لیں*BBC PK News Qoetta Balochistan Report
*بھائیوں میں ناراضی ہو تو بیٹھ کر بات ہوتی ہے،عمائدین بتائیں وہ کون سی خرابیاں ہیں جنہیں دور کیا جائے، کوئٹہ گرینڈ جرگہ*بلوچستان کے معاملے پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ جاری ہے جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی گرینڈ جرگے کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، یہاں موجود تمام شرکا کا شکرگزار ہوں کہ وہ یہاں آئے، قومی جرگوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے تاکہ مسائل کا حل نکلے۔
*ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ*BBC PK News Islamabad Report
ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیرداخلہ کی زیرصدارت کاؤنٹرٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کےخلاف آپریشن تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا اور تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل نافذ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک سےغیرقانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی وصوبائی اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، ان سے سختی سے نمٹاجائے، گداگری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزارت توانائی اور صوبائی حکومتوں کوتعاون فراہم کررہےہیں۔
*ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا*BBC PK News Islamabad Report
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے ایل پی جی سستی کر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2838 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ فی کلو ایل پی جی 4 روپے 63 پیسے سستی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 53 پیسے مقررکی گئی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Tuesday 21 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH**February 10, 2026💫*
*نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی، یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی نہیں ہوگی، نیپرا* *پاکستان، بھارت...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...