Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 31 مئی، 2025
*توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی کا احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار، عدالت کا اظہار برہمی*BBC PK News Islamabad Report MIAN KHUDABUX ABBASI
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیاگیا لیکن بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں لیکن جیل حکام نے عدالت کو بتایاکہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی اس لیے نہیں آئیں گی۔عدالت نے 3 گھنٹے کا وقت دینے کے باوجود بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔بشریٰ بی بی کی عدم دستیابی کے باعث چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے اور عدالت نے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا۔عدالت نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی نہ آئیں تو ضمانت منسوخی کے احکامات دیں گے۔عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تین جون تک ملتوی کردی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں