Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 3 جون، 2025
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز ضلع پولیس عمرکوٹتاریخ: 03 مئی 2025🖊 پریس ریلیزڈپٹی کمشنر عمرکوٹ جناب نوید الرحمٰن اور ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی زیر صدارت 03 مئی 2025 کو ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report
جس میں ضلع کی سطح پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر درکار سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں کے کنٹرول سمیت دیگر ترقیاتی و انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، جس پر ذوالحج کی پہلی تاریخ سے لے کر عید کے تیسرے دن تک مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ عیدگاہوں، مویشی منڈیوں اور عوامی مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ عیدگاہوں پر مجموعی طور پر 512 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں پر کنٹرول کے لیے چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، اور غیر قانونی کرایہ وصولی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے لیے بلدیاتی اداروں کو مؤثر صفائی پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی، تاکہ عید کے دنوں میں صفائی کی صورتحال بہتر اور عوام کو سہولت میسر ہو۔ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ جناب نوید الرحمٰن نے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی رابطے کو مضبوط بنائیں اور شہریوں کی سہولت، صفائی، تحفظ اور ترقیاتی اقدامات کے لیے مشترکہ ذمہ داری کے تحت بھرپور تعاون کریں۔🖋 ترجمان عمرکوٹ پولیس
*بھارت کے عزائم خاک میں ملانے کیلیے اب صوبوں کو ساتھ ملا کر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم*BBC PK News Islamabad Report
*شہباز شریف کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان**خیبرپختونخوا کے عوام نے 1947 میں پاکستان کا ساتھ دیا، صوبے کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند کیا، شہباز شریف*پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر قطرے پر پاکستان کا حق ہے، اب ہم بھارت کی دھمکیوں کا توڑ نکالنے کیلیے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کیلیے اقدامات کریں گے۔پشاور میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا سب سے خوبصورت صوبہ ہے جس نے 1947 کے ریفرنڈم میں پاکستان کا ساتھ دیا، یہاں کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں اور میں خیبرپختونخوا کو غیور، دلیر عوام کی سرزمین سمجھتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی عمائدین اور عوام کے جو بھی مسائل ہیں حکومت انہیں حل کرے گی۔ قبائلی زعما، گورنر اور وزیراعلیٰ، کورکمانڈر کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کریں گے بہترین مفاد میں انہیں فی الفور آگے لے کر آئیں گے اور اگر پارلیمنٹ کا معاملہ ہوا تو مشاورت سے اسے آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ این ایف سی کے معاملے میں صوبے کو اُس کا جائز حق دیا جائے گا اور اس کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے جو جنگ ہوئی اُس میں دیگر صوبوں کے عوام کی دعائیں شامل حال تھیں وہیں کے پی نے بھی دعائیں تھیں، ہمارے بھائیوں اور بہنوں نے تہجد کے وقت سجدہ ریز ہوکر دعائیں مانگیں، نمازوں میں مانگی ہوئی دعائیں آسمان کو چیرتی ہوئی اللہ تعالیٰ تک پہنچیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن نے چھ اور سات کو گھات لگا کر حملہ کیا، فیلڈ مارشل نے مجھے ڈھائی بجے اٹھا کر حملے کا بتایا۔ اس کے بعد فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک نہیں بھول سکتا۔
عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے، ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺎتے ہیں۔3 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﭼﺎﺭﮮ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ والے ﮐﻤﺎتے ہیں۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﻫﻮتا ہے۔# BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
ﻧﺘﯿجہ : ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ملتی ہے ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﻩ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتا ہے.ﺩیہاﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻗﯿﻤﺖ ملتی ہے۔اربوں روپے ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻻﻧﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍلے کماتے ہیں۔ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لیے مہنگا ﮔﻮﺷﺖ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ملتا ہے ,ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺳﻮ ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتی ﻫﯿﮟ ,ﭼﻤﮍﮮ ﮐﯽ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﺎﻡ ملتا ہے,یہ ﺳﺐ ﭘﯿسہ ﺟﺲ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﻫﮯ ﻭﻩ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺧﺮﭺ ﮐﺮتے ہیں ﺗﻮ نا ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮭﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮتا ہے ...یہ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮔﻮﺷﺖ نہیں ﮐﮭﻼﺗﯽ , ﺑﻠکہ ﺁﺋﻨﺪﻩ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮٸی ﻣﻠﮏ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﭘﯿسہ ﻏریبوﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻓﺎﺋﺪﻩ نہیں ہوتا ﺟﺘﻨﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,ﺍﮐﻨﺎﻣﮑﺲ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﻮﻟﯿﺸﻦ ﺁﻑ ﻭﯾﻠﺘﮫ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﭼﮑﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ کہ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺣﺴﺎﺏ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﻩ ﺟﺎﺗﯽ ﻫﮯ ...#ماشــــــــاءالله_ماشــــــــاءالله*فَبِـاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ*
*کراچی میں زلزلوں کی لہر، کیا تاریخ میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے؟*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی: شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، جس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا۔ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی نے زلزلوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ شہر میں سب سے کم شدت کا زلزلہ 2.1 ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے جبکہ دیگر زلزلے کے جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی حصے اور ڈی ایچ اے کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے۔ارلی سونامی وارننگ سیل کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں زلزلے آنے سے متعلق کراچی کی تاریخ میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ غیر معمولی ہے۔شہر میں مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔*
*پنجاب کابینہ کا اجلاس، بجلی بلوں میں کمی کیلئے صوبائی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری*BBC PK News Islamabad Report
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26واں اجلاس ہوا جس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس پیش کیے گئے، عوام کو ریلیف کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اہم فیصلے کیے، صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی۔مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکیج دینے جارہے ہیں، پنجاب میں گندم کے 5 لاکھ 14 ہزار کاشت کاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے، مزید 5 لاکھ کاشتکاروں کو تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی۔کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025، پنجاب کی پہلی ’ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی‘ کے قیام کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ نے ایک سال کے اندر ایئر پنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔
*ترکیہ میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، درجنوں افراد زخمی*BBC PK News turqi Report
ترکیہ میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے مارمارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ پناہ ڈھونڈنے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک 14 سالہ لڑکی اور 70 کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔ترکیہ کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کچھ افراد نے اپنی زندگی بچانے کیلئے اونچائی سے چھانگ لگائی ہے جس وجہ سے بھی وہ زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی بھی رہائشی علاقے میں عمارتوں کے تباہ ہونے کی کوئی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
*کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 3 دن سے زلزلہ رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 3 دن سے زلزلہ رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج 21 واں زلزلہ رپورٹ ہوا ہے اور شہر میں پہلی دفع مسلسل تیسرے دن سے زلزلہ رپورٹ ہورہا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج بھی زلزلے کاجھٹکا صبح 11 بج کر 51 منٹ پر ریکارڈ ہوا جس کی شدت 2، گہرائی 10 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ملیر کے مشرق میں 23 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں، یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے، تاہم مزید ایک ہفتے تک معمولی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...