Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 5 جون، 2025
*ڈیفنس تشدد واقعہ: ملزمان کو معاف کردیا، کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، متاثرہ نوجوان کا عدالت میں بیان*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی: ڈیفنس میں بااثر شخص کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے عدالت میں نے ملزمان کو معاف کردیا۔ کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا۔ سماعت کے دوران نوجوان سدھیر نے کہا کہ میری غلطی تھی، میری موٹر سائیکل کار سے ٹکرائی، مجھے کوئی اعتراض نہیں، عدالت جو فیصلہ کرے، میں نے ملزمان کو معاف کردیا ہے اور میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اورعورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں۔فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔*
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی : ناصر شاه جي صدارت هيٺ اجلاس، صوبي جي 10 کاتن جي 1168 اسڪيمز لاءِ 160 ارب رُپين جي تجويز۔تفصیلات ڪراچي : سنڌ جي ترقيات، رٿابندي ۽ توانائي واري وزير سيد ناصر حسين شاه جي صدارت هيٺ مالي سال 2025-26 لاءِ هڪ اهم اجلاس منعقد ٿيو جنهن ۾ صوبي جي 10 مختلف سرڪاري کاتن جي 1168 ترقياتي اسڪيمن لاءِ 160 ارب رُپيا رکڻ جي تجويز پيش ڪئي وئي. اهي کاتا جن جي اسڪيمن لاءِ بجيٽ تجويزون پيش ڪيون ويون تن ۾ ورڪس اينڊ سروسز (جيئلن سميت)، هوم ڊپارٽمينٽ، ايگريڪلچر، سپلاءِ اينڊ پرائيسز، لائيو اسٽاڪ اينڊ فشريز، ڪلچر، ٽوئرزم، آرڪائيوز ۽ اينٽيڪيٽيز، اسپورٽس اينڊ يوٿ افيئرز، سروسز، جنرل ايڊمنسٽريشن اينڊ ڪوارڊينيشن (S\&GAC)، انڊسٽريز اينڊ ڪامرس، انويسٽمينٽ، انرجي ۽ پلاننگ اينڊ ڊولپمينٽ شامل آهن. ناصر شاه جي صدارت هيٺ اجلاس ۾ نئين اسڪيمن جي ڀيٽ اڳ جاري ترقياتي اسڪيمن کي ترجيح ڏيڻ تي زور ڏنو ويو. اجلاس ۾ لاڳاپيل کاتن جا وزير، سيڪريٽري، اعليٰ آفيسر ۽ چئرمين پلاننگ اينڊ ڊولپمينٽ نجم احمد شاه به شريڪ ٿيا. ان موقعي تي ناصر شاه چيو ته سڀني ترقياتي اسڪيمن جي تياري دوران چئرمين بلاول ڀٽو زرداري ۽ وڏي وزير جي هدايتن ۽ فارمولن کي ذهن ۾ رکيو وڃي. هن زور ڏنو ته هر علائقي ۽ برادري جو خاص خيال رکيو وڃي ۽ ترقياتي ڪم بنا ڪنهن متڀيد بنيادن تي ڪرايا وڃن. اجلاس دوران هيٺيان مالي تجويزون پيش ڪيون ويون: ورڪس اينڊ سروسز (جيئلن سميت): 675 اسڪيمز لاءِ 80 ارب رُپيا، ايگريڪلچر، سپلاءِ اينڊ پرائيسز: 60 اسڪيمز لاءِ 9.7 ارب رُپيا، لائيو اسٽاڪ اينڊ فشريز: 38 اسڪيمز لاءِ 4.9 ارب رُپيا، ڪلچر، ٽوئرزم، آرڪائيوز، اينٽيڪيٽيز: 44 اسڪيمز لاءِ 2.8 ارب رُپيا، اسپورٽس اينڊ يوٿ افيئرز: 210 اسڪيمز لاءِ 6.5 ارب رُپيا، سروسز، جنرل ايڊمنسٽريشن اينڊ ڪوارڊينيشن: 77 اسڪيمز لاءِ 39 ارب رُپيا، انڊسٽريز اينڊ ڪامرس: 1.8 ارب رُپيا ، انويسٽمينٽ ڊپارٽمينٽ: 2 اسڪيمز لاءِ 0.4 ارب رُپيا ، انرجي ڊپارٽمينٽ: 16 اسڪيمز لاءِ 12.8 ارب رُپيا ۽ پلاننگ اينڊ ڊولپمينٽ: 28 اسڪيمز لاءِ 12.7 ارب رُپيا رکيا ويا.
*حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا*مکہ BBC PK News Saudi Arabia Sana Shoaib Report
المکرمہ: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔مناسک حج کی ادائیگی کےسلسلے میں عازمینِ حج کل خیموں کے شہر منیٰ پہنچے تھے جہاں عازمین رات بھرمنیٰ میں عبادات میں مصروف رہے۔نماز فجر کے بعد عازمین رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات روانہ ہوگئے جہاں حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔عازمین عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے، بعد ازاں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھی جائیں گی اور پھر غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔
بدھ، 4 جون، 2025
*بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا*BBC PK News Balochistan Report
اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 جون کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے سرینکین کے مقام سے اغوا کرلیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت اور سرینکین کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر اغواکاروں کی تلاش شروع کردی۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف سرکاری گاڑی پر اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھـٹیوں پر کوئٹہ جارہے تھے کہ تربت کے قریب 6 مسلح افراد نے گاڑی رکوائی اور اہلخانہ اور محافظ کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
*جیل سے خود احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، عمران خان*بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے BBC PK News Islamabad Report
کہا ہے کہ تحریک انصاف پر تمام قانونی اور آئینی راستے بند کر دیے گئے ہیں اس لیے میں اب خود بطور پارٹی سربراہ جیل سے احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا۔بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ اس ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، تحریک انصاف پر تمام قانونی اور آئینی راستے بند کر دیے گئے ہیں اس لیے میں اب خود بطور پارٹی سربراہ جیل سے احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، باہر میری نمائندگی عمر ایوب کریں گے اور سلمان اکرم راجہ ہدایات پر عملدرآمد کروائیں گے۔’بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تحریک کا لائحہ عمل چند روز میں قوم کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، اس احتجاجی تحریک کے لیے اپنی اتحادی جماعتوں سمیت تحریک تحفظ آئین، جی ڈی اے اور ماہرنگ بلوچ کو بھی دعوت دیں گے، انشااللہ اس تحریک کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شاید یہ پھر سے میری ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دیں لیکن آپ کو خود پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہونا ہوگا۔انہوں نے پارٹی عہدیداران کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں جیل کاٹ سکتا ہوں تو آپ کو بھی کوئی ڈر نہیں ہونا چاہیئے، اب تک پارٹی سب کو بنی بنائی مل گئی تھی، اب مشکل وقت ہے اور سب کا امتحان ہے، مجھے بھی جیل میں ڈالنے کے بعد تین سال خاموش ہو جانے پر آرام سے بنی گالا بیٹھ جانے کا کہا گیا تھا جیسے نواز شریف کو دس سال تک چپ رہنا پڑا مگر میں بزدل نہیں ہوں اور یزیدیت پر کبھی خاموش نہیں رہ سکتا۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا فیصلہ وہی ہے جو 8 فروری کو انھوں نے سنایا تھا، مگر اس الیکشن میں بھی بے شرمی سے دھاندلی کر کے عوامی مینڈیٹ کو پیروں تلے روندا گیا۔عمران خان نے کہا کہ جنھوں نے 8 فروری کا دو تہائی مینڈیٹ چرا لیا وہ ہمیں ضمنی انتخاب کیسے جیتنے دیتے؟ کیونکہ ان کو یہی ڈر ہے کہ میں جیل سے باہر نہ آ جاؤں، لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حیثیت اب سیاسی لاشوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ان کو اپنے اصل ٹھکانے لندن واپس چلے جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کرش کرنا ’ لندن پلان’ کا حصہ تھا اور لندن پلان کے تحت ہی نو مئی بھی کروایا گیاجس کا مقصد تحریک انصاف کو توڑنا اور ختم کرنا تھا۔
*کراچی میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی، شدت کیا ہوگی؟*نجی BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر نے رواں ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے نظر انداز نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ جھٹکے کسی بڑے زلزے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سربراہ شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، اس ضمن میں انہوں نے زلزلے کے شدید جھٹکوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔شہباز لغاری کے مطابق جمعرات کی رات اور ہفتہ کی درمیانی شب کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے آسکتے ہیں، تاہم ان کے مطابق زلزلے کی کم شدت کے ساتھ ہلکےجھٹکے بڑے زلزلے کے امکانات کو کم کر دیتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار سے منگل تک 3 دنوں کے دوران کراچی کے جنوب مشرقی علاقوں میں مختلف اوقات میں زلزلے کے مجموعی طور پر 18 مرتبہ جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ماہرین ارضیات کے مطابق کوئی نظیر نہیں ملتی۔ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 3.6 کی شدت کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم شدت کا زلزلہ 2.1 ریکارڈ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے، جبکہ زلزلے کے دیگر جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی حصے اور ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے، تاہم ان زلزلوں سے بعض علاقوں میں دیواروں میں دراڑیں پڑنے کے علاوہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سربراہ کے مطابق ان پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جارہا ہے تاہم ان کا مقصد حکومت اور عوام کو پیشگی وارننگ کے ذریعے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اپنے ملک میں کام کرنے کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جبکہ بیرون ملک سے حوصلہ افزائی اور تعاون کی پیشکشں موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر دنیا کا پہلا ریسرچ سینٹر ہے جس نے زلزلوں کی پیشگی وارننگ جاری کی ہے اور اس کے ثبوت ان کے یوٹیوب چینل پر دیکھے جا سکتے ہیں۔زلزلے کیوں آتے ہیں؟گزشتہ چند روز میں پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے ہیں، ہم سے اکثر ذہنوں میں یہ سوال ہوتا ہے کہ آخر زلزلہ کیوں آتا ہے؟ محققین نے اس سوال کا جواب کھوجنے کی کوشش کی ہے۔زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے شدید اثرات نمودارہوتے ہیں، جنہیں زلزلے کا نام دیاجاتا ہے۔زلزلے کا مرکزی مقام محور کہلاتا ہے جبکہ محورکے عین اوپرکے مقام کو زلزلے کا مرکز یا ایپی سنٹر کہا جاتا ہے۔زلزلے کا باعث بننے والی لہریںماہرین کے مطابق 3 طرح کی لہریں زلزلے کا باعث بنتی ہیں جنہیں سائنس مک ویوز کہا جاتا ہے۔ انہیں پی، ایس اور ایل ویو بھی کہاجاتا ہے۔ یہ لہریں محور سے تمام اطراف میں پھیلتی ہیں۔زلزلے سے ہونے والے نقصان کا انحصار اس کی زیر زمین گہرائی اور شدت پرہوتاہے سطح زمین سے گہرائی جتنی کم ہوگی سطح زمین کے اوپر تباہی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں؟زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے بچاؤ ممکن نہیں، لیکن مناسب تیاری اور احتیاط سے جانی و مالی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں زلزلے سے پہلے، دوران اور بعد میں اختیار کرنے والی تدابیر دی جا رہی ہیں:1۔ زلزلے سے پہلے کی تیاری ۔ گھر کی تعمیر میں معیاری مواد استعمال کریں۔ اینٹوں، سیمنٹ اور لوہے کو معیاری رکھیں۔۔ عمارتوں میں زلزلہ پروف ڈیزائنز اپنائیں۔ضروری سامان تیار رکھیں ۔ فرسٹ ایڈ باکس، پانی، خشک خوراک، ٹارچ، بیٹریاں اور ضروری ادویات کا ذخیرہ ۔۔ اہم دستاویزات (شناختی کارڈ، پاسپورٹ، جائیداد کے کاغذات) محفوظ جگہ پر رکھیں۔خاندانی ایمرجنسی پلان بنائیں:۔ گھر سے باہر ملنے کی مقررہ جگہ طے کریں۔۔ بچوں اور بزرگوں کی خصوصی دیکھ بھال کا انتظام کریں۔ زلزلے کے دوران بچاؤ کے طریقے اگر گھر کے اندر ہوں:۔ فوراً کسی مضبوط فرنیچر (میز، بیڈ) کے نیچے چھپ جائیں اور سر کو ہاتھوں سے ڈھانپیں۔۔ کھڑکیوں، دروازوں اور بھاری فرنیچر سے دور رہیں۔۔ لفٹ یا سیڑھیوں کا استعمال ہرگز نہ کریں۔اگر کھلی جگہ پر ہوں:۔ عمارتوں، بجلی کے کھمبوں یا درختوں سے دور رہیں۔۔ زمین پر بیٹھ جائیں اور سر کو ڈھانپ لیں۔اگر گاڑی میں ہوں:۔ گاڑی فوراً روک کر کھلی جگہ پر کھڑی کریں۔۔ پل یا انڈر پاس کے نیچے نہ رکیں۔3۔ زلزلے کے بعد کی احتیاطیں گھر یا عمارت میں فوراً داخل نہ ہوں:۔ جب تک یقین نہ ہو کہ عمارت محفوظ ہے، اندر نہ جائیں۔گیس، بجلی اور پانی کے مین سوئچ بند کریں:۔ اگر بو یا آواز سے گیس لیک کا شبہ ہو تو فوراً متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔زخمی افراد کی مدد کریں:۔ اگر کوئی زخمی ہے تو اسے محفوظ جگہ پر لے جائیں اور فرسٹ ایڈ دیں۔۔ شدید زخمیوں کو ہلڈنے سے گریز کریں (ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچ سکتا ہے)۔افواہوں پر عمل نہ کریں:۔ صرف سرکاری اداروں (NDMA, PDMA) یا معتبر خبررساں ذرائع سے معلومات لیں۔4۔ خاص ہدایات برائے بچے اور بزرگ بچوں کو سکھائیں:۔ زلزلہ آنے پر گھبرانے کی بجائے محفوظ جگہ پر چھپنا۔۔ والدین یا اساتذہ کی ہدایات پر عمل کرنا۔بزرگوں کا خیال رکھیں:۔ ان کے قریب ایمرجنسی سامان رکھیں۔۔ اگر وہ چلنے پھرنے سے معذور ہیں تو انہیں محفوظ جگہ پر منتقل کریں۔5۔ حکومتی اور سماجی ذمہ داریاں ۔ عمارتوں کے زلزلہ ریزسٹنٹ کوڈز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔۔ اسکولوں، دفاتر اور عوامی مقامات پر زلزلہ ڈرلز کا اہتمام کیا جائے۔۔ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ریلیف فنڈز مختص کیے جائیں۔یاد رکھیں زلزلہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے۔ ہمیں چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دوسروں کی مدد کریں، اور اللہ کی رحمت کے لیے دعا کریں۔اگر آپ کے علاقے میں زلزلے کا خطرہ ہو تو محکمہ موسمیات یا NDMA کی ویب سائٹ سے مستند معلومات حاصل کریں۔
*خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، ہماری سفارتی کامیابی پر دہلی میں ماتم ہورہا ہے، اسحٰق ڈار*BBC PK News Islamabad Report
دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے، بھارت کےخلاف چین نے پاکستان کی بھرپورحمایت کی، نائب وزیراعظم کی پریس کانفرنس*
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...